کتاب 60: كتاب أحاديث الأنبياء

صحیح بخاری, حصہ 3

صحیح بخاری 3367

عبداللہ بن مسلمہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے مالک سے، مالک نے عمرو بن ابی عمرو سے جو مطلب کے آزاد کردہ غلام تھے۔ انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ کو اُحد (پہاڑ) دکھائی دیا۔ فرمایا: یہ وہ پہاڑ ہے جو ہم سے محبت رکھتا ہے اور ہم اس سے محبت رکھتے ہیں۔ اے اللہ! ابراہیم نے مکہ کو حرم قرار دیا تھا اور میں اس جگہ (یعنی مدینہ) کو جو دونوں پتھریلے میدانوں کے درمیان (واقع) ہے حرم قرار دیتا ہوں۔ حضرت عبداللہ بن زیدؓ نے اس حدیث کو نبی ﷺ سے روایت کیا۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو مَوْلَى الْمُطَّلِبِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم طَلَعَ لَهُ أُحُدٌ فَقَالَ " هَذَا جَبَلٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّهُ اللَّهُمَّ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ حَرَّمَ مَكَّةَ وَإِنِّي أُحَرِّمُ مَا بَيْنَ لاَبَتَيْهَا ". رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3368

عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابن شہاب سے، انہوں نے سالم بن عبداللہ سے روایت کی کہ (عبداللہ) بن ابی بکر نے حضرت عبداللہ بن عمرؓ کو نبی ﷺ کی زوجہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہم سے سن کر بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے (ان کو) فرمایا: کیا تمہیں معلوم نہیں کہ تمہاری قوم نے جو کعبہ بنایا تھا تو انہوں نے حضرت ابراہیمؑ کی بنیادوں سے (اس کو) چھوٹا رکھا ہے۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ! کیا آپؐ حضرت ابراہیمؑ کی بنیادوں پر اسے نہیں لوٹا دیتے؟ آپؐ نے فرمایا: اگر تمہاری قوم کفر سے قریب العہد نہ ہوتی (تو میں ایسا کردیتا) حضرت عبداللہ بن عمرؓ کہتے تھے: اگر حضرت عائشہؓ نے یہ بات رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ اسی لئے ان دو رکنوں کو نہیں چومتے تھے جو حجر اسود کے قریب ہیں کہ بیت اللہ کو حضرت ابراہیمؑ کی بنیادوں پر پورے طور پر نہیں بنایا گیا تھا۔ اسماعیل (بن ابی اویس) نے اس حدیث میں عبداللہ بن محمد بن ابی بکر کہا ہے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ ابْنَ أَبِي بَكْرٍ أَخْبَرَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنهم ـ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " أَلَمْ تَرَىْ أَنَّ قَوْمَكِ بَنَوُا الْكَعْبَةَ اقْتَصَرُوا عَنْ قَوَاعِدِ إِبْرَاهِيمَ ". فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلاَ تَرُدُّهَا عَلَى قَوَاعِدِ إِبْرَاهِيمَ. فَقَالَ " لَوْلاَ حِدْثَانُ قَوْمِكِ بِالْكُفْرِ ". فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ لَئِنْ كَانَتْ عَائِشَةُ سَمِعَتْ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَا أُرَى أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم تَرَكَ اسْتِلاَمَ الرُّكْنَيْنِ اللَّذَيْنِ يَلِيَانِ الْحِجْرَ إِلاَّ أَنَّ الْبَيْتَ لَمْ يُتَمَّمْ عَلَى قَوَاعِدِ إِبْرَاهِيمَ. وَقَالَ إِسْمَاعِيلُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3369

عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ مالک بن انس نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبداللہ بن ابی بکر بن محمد بن عمرو بن حزم سے، انہوں نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے عمرو بن سلیم زُرَقی سے روایت کی کہ حضرت ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ نے مجھے بتایا۔ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! ہم آپؐ کے لئے دعائے رحمت کس طرح کریں؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یوں کہیں اے اللہ! محمدؐ اور آپؐ کی ازواج اور آپؐ کی اولاد پر رحمت فرما۔ جیسا کہ تو نے ابراہیمؑ کی اولاد پر رحمت کی۔ اور محمدؐ اور آپؐ کی ازواج اور آپؐ کی اولاد پر برکت نازل فرما جیسا کہ تو نے ابراہیمؑ کی اولاد کو برکت دی۔ یقینا تو بہت ہی خوبیوں والا (اور) بڑی شان والا ہے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ الزُّرَقِيِّ أَخْبَرَنِي أَبُو حُمَيْدٍ السَّاعِدِيُّ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّهُمْ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " قُولُوا اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3370

قیس بن حفص اور موسیٰ بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا، کہا: عبدالواحد بن زیاد نے ہم سے بیان کیا کہ ابوقرۃ مسلم بن سالم ہمدانی نے ہمیں بتایا۔ کہا: عبداللہ بن عیسیٰ نے مجھ سے بیان کیا کہ انہوں نے عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ سے سنا۔ انہوں نے کہا: مجھے حضرت کعب بن عجرہؓ ملے۔ انہوں نے کہا: کیا میں آپ کے سامنے ایک تحفہ نہ پیش کروں جو میں نے نبی ﷺ سے سنا تھا؟ میں نے کہا: کیوں نہیں مجھے وہ تحفہ دیں۔ انہوں نے کہا: ہم نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا۔ ہم نے کہا: یا رسول اللہ! آپؐ کے اور آپؐ کے اہل بیت کے لئے دعائے رحمت کیونکر کی جائے۔ کیونکہ اللہ نے ہمیں یہ تو سکھلا دیا ہے کہ ہم سلامتی کی دعا کیونکر کریں۔ آپؐ نے فرمایا: یوں کہو اے اللہ! محمدؐ پر اور محمدؐ کی آل پر رحم فرما۔ جیسا کہ تو نے ابراہیمؑ اور ابراہیمؑ کی آل پر رحم کیا۔ یقینا تو بہت ہی خوبیوں والا (اور) بڑی شان والا ہے۔ اے اللہ! تو محمدؐ پر اور محمدؐ کی آل پر برکت نازل فرما جیسی کہ تو نے ابراہیمؑ پر اور ابراہیمؑ کی آل پر برکت نازل کی۔ یقینا تو بہت ہی خوبیوں والا (اور) بڑی شان والا ہے۔

حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ حَفْصٍ وَمُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا أَبُو قُرَّةَ مُسْلِمُ بْنُ سَالِمٍ الْهَمْدَانِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِيسَى سَمِعَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي لَيْلَى قَالَ لَقِيَنِي كَعْبُ بْنُ عُجْرَةَ فَقَالَ أَلاَ أُهْدِي لَكَ هَدِيَّةً سَمِعْتُهَا مِنَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقُلْتُ بَلَى فَأَهْدِهَا لِي. فَقَالَ سَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ الصَّلاَةُ عَلَيْكُمْ أَهْلَ الْبَيْتِ فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ عَلَّمَنَا كَيْفَ نُسَلِّمُ. قَالَ " قُولُوا اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3371

عثمان بن ابی شیبہ نے ہم سے بیان کیا کہ جریر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے منصور سے، انہوں نے منہال (بن عمرو) سے، منہال نے سعید بن جبیر سے، سعید نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: نبی ﷺ حضرت حسنؓ اور حضرت حسینؓ کے لئے شر سے اللہ کی پناہ مانگتے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ تمہارے دادا ابراہیمؑ انہی الفاظ سے اسماعیلؑ اور اسحاقؑ کے لئے پناہ مانگتے تھے۔ یعنی میں اللہ کی کامل صفات کے ذریعہ سے ہر شیطان اور ہر زہریلے کیڑے سے اور ہر بری آنکھ سے پناہ لیتا ہوں۔

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنِ الْمِنْهَالِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يُعَوِّذُ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ وَيَقُولُ " إِنَّ أَبَاكُمَا كَانَ يُعَوِّذُ بِهَا إِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لاَمَّةٍ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3372

احمد بن صالح نے ہم سے بیان کیا کہ (عبداللہ) بن وہب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: مجھے یونس نے خبر دی۔ انہوں نے ابن شہاب سے، انہوں نے ابوسلمہ بن عبدالرحمن اور سعید بن مسیب سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: شک کے ابراہیمؑ سے ہم زیادہ حق دار ہیں کہ یہ کہتے: اے میرے ربّ! مجھے دکھا کہ تو مردوں کو کس طرح زندہ کرتا ہے؟ اللہ نے فرمایا: اے ابراہیم! کیا تجھے یقین نہیں؟ کہا: کیوں نہیں مجھے اس پر پورا یقین ہے۔ مگر میری درخواست اس لئے ہے کہ تا میرا دل پورے طور پر تسلی پا جائے۔ اور اللہ لوطؑ پر رحم کرے کہ وہ کسی مضبوط سہارے کی پناہ لینا چاہتے تھے۔ اور اگر میں قید خانہ میں اتنا عرصہ رہتا جتنا کہ یوسفؑ رہے تو جو بلانے والا شخص آیا تھا، میں اس کی بات مان لیتا۔

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " نَحْنُ أَحَقُّ مِنْ إِبْرَاهِيمَ إِذْ قَالَ {رَبِّ أَرِنِي كَيْفَ تُحْيِي الْمَوْتَى قَالَ أَوَلَمْ تُؤْمِنْ قَالَ بَلَى وَلَكِنْ لِيَطْمَئِنَّ قَلْبِي} وَيَرْحَمُ اللَّهُ لُوطًا لَقَدْ كَانَ يَأْوِي إِلَى رُكْنٍ شَدِيدٍ وَلَوْ لَبِثْتُ فِي السِّجْنِ طُولَ مَا لَبِثَ يُوسُفُ لأَجَبْتُ الدَّاعِيَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3373

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ حاتم (بن اسماعیل) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یزید بن ابی عبید سے، انہوں نے حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ اسلم قبیلہ کے کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے جو آپس میں تیر اندازی کر رہے تھے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اسماعیل کے بیٹو! تیر اندازی کرو۔ کیونکہ تمہارے دادا تیر انداز تھے۔ تیر اندازی کرو۔ اور میں فلاں (یعنی ابن ادرع) کے بیٹوں کے ساتھ ہوتا ہوں۔ (حضرت سلمہؓ نے) کہا: ان دو فریقوں میں سے ایک نے اپنے ہاتھ روک لئے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تمہیں کیا ہوا، تیر نہیں چلاتے۔ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! آپؐ ان کے ساتھ ہوں اور ہم تیر چلائیں۔ آپؐ نے فرمایا: تیر چلاؤ اور میں تم سب کے ساتھ ہوں۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ مَرَّ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَلَى نَفَرٍ مِنْ أَسْلَمَ يَنْتَضِلُونَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " ارْمُوا بَنِي إِسْمَاعِيلَ فَإِنَّ أَبَاكُمْ كَانَ رَامِيًا وَأَنَا مَعَ بَنِي فُلاَنٍ ". قَالَ فَأَمْسَكَ أَحَدُ الْفَرِيقَيْنِ بِأَيْدِيهِمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَا لَكُمْ لاَ تَرْمُونَ ". فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ نَرْمِي وَأَنْتَ مَعَهُمْ قَالَ " ارْمُوا وَأَنَا مَعَكُمْ كُلِّكُمْ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3374

اسحاق بن ابراہیم نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے معتمر سے سنا۔ انہوں نے عبیداللہ (عمری) سے، عبیداللہ نے سعید بن ابی سعید مقبری سے، سعید نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ سے پوچھا گیا: لوگوں میں سب سے زیادہ شریف کون ہے؟ آپؐ نے فرمایا: ان میں سب سے زیادہ شریف وہ ہے جو ان میں سب سے بڑھ کر متقی ہے۔ لوگوں نے کہا: یا نبی اللہ! اس کے متعلق ہم آپؐ سے نہیں پوچھتے۔ آپؐ نے فرمایا: لوگوں میں سب سے بڑھ کر شریف یوسفؑ ہیں جو اللہ کے نبی ہیں، نبی اللہ کے بیٹے ہیں، نبی اللہ کے پوتے ہیں، خلیل اللہ کے پڑپوتے ہیں۔ انہوں نے کہا: اس کے متعلق بھی ہم آپؐ سے نہیں پوچھتے۔ آپؐ نے فرمایا: تو پھر کیا عربوں کے خاندانوں سے متعلق مجھ سے پوچھتے ہو؟ کہنے لگے: جی ہاں۔ آپؐ نے فرمایا: تم میں سے جو جاہلیت میں اچھے تھے، وہ اسلام میں بھی اچھے ہیں۔ بشرطیکہ دین کی باتیں سیکھیں۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ سَمِعَ الْمُعْتَمِرَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قِيلَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مَنْ أَكْرَمُ النَّاسِ قَالَ " أَكْرَمُهُمْ أَتْقَاهُمْ ". قَالُوا يَا نَبِيَّ اللَّهِ لَيْسَ عَنْ هَذَا نَسْأَلُكَ. قَالَ " فَأَكْرَمُ النَّاسِ يُوسُفُ نَبِيُّ اللَّهِ ابْنُ نَبِيِّ اللَّهِ ابْنِ نَبِيِّ اللَّهِ ابْنِ خَلِيلِ اللَّهِ ". قَالُوا لَيْسَ عَنْ هَذَا نَسْأَلُكَ. قَالَ " فَعَنْ مَعَادِنِ الْعَرَبِ تَسْأَلُونِي ". قَالُوا نَعَمْ. قَالَ " فَخِيَارُكُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ خِيَارُكُمْ فِي الإِسْلاَمِ إِذَا فَقِهُوا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3375

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا۔ شعیب نے ہمیں خبر دی کہ ابوالزناد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے فرمایا: لوطؑ کو اللہ بخشے وہ کسی مضبوط سہارے کی پناہ میں جانا چاہتے تھے۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ يَغْفِرُ اللَّهُ لِلُوطٍ إِنْ كَانَ لَيَأْوِي إِلَى رُكْنٍ شَدِيدٍ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3376

محمود (بن غیلان) نے ہمیں بتایا کہ ہم سے ابواحمد (محمد بن عبداللہ زبیری) نے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابواسحاق (سُبَیعی) سے۔ انہوں نے اسود (بن یزید) سے، اسود نے حضرت عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے (سورۃ القمر کی اس آیت کو) یوں پڑھا: فَھَلْ مِنْ مُّدَّکِرٍ۔ پس ہے کوئی نصیحت پکڑنے والا

حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَرَأَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم {فَهَلْ مِنْ مُدَّكِر }.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3377

حمیدی نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ ہشام بن عروہ نے ہم سے بیان کیا کہ ان کے باپ سے مروی ہے۔ انہوں نے عبداللہ بن زمعہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: میں نے نبی ﷺ سے سنا اور آپؐ نے اس شخص کا ذکر کیا جس نے (صالحؑ کی) اونٹنی کی کونچیں کاٹ ڈالی تھیں۔ فرمایا: اونٹنی سے تعرض کرنے کا کام ایک شخص نے جو اپنی قوم میں معزز و مقتدر تھا اپنے ذمہ لیا، جیسے ابوزمعہ (قریش میں ہے۔)

حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنَ زَمْعَةَ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم. وَذَكَرَ الَّذِي عَقَرَ النَّاقَةَ قَالَ " انْتَدَبَ لَهَا رَجُلٌ ذُو عِزٍّ وَمَنَعَةٍ فِي قُوَّةٍ كَأَبِي زَمْعَةَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3378

محمد بن مسکین ابوالحسن نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ بن حسان بن حیان ابوزکریا نے ہمیں بتایا۔ (کہا:) سلیمان (بن بلال) نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ بن دینار سے مروی ہے۔ انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے جب غزوئہ تبوک کے دوران حجر میں قیام فرمایا (تو آپؐ نے نمازِ عصر پڑھی۔) آپؐ نے انہیں فرمایا کہ یہاں کے کنوئیں سے نہ پئیں اور نہ کسی اور غرض کے لئے اس سے پانی لیں۔ صحابہؓ نے کہا: ہم تو اس سے پانی لے کر آٹے گوندھ چکے ہیں اور پانی لیا اور پلایا ہے۔ آپؐ نے فرمایا کہ وہ گوندھا آٹا پھینک دیں اور پانی انڈیل دیں۔ اور سبرہ بن معبد اور ابوشموس سے مروی ہے کہ آپؐ نے کھانا پھینکنے کا ارشاد فرمایا۔ اور حضرت ابوذرؓ نے نبی ﷺ سے یہ الفاظ روایت کئے ہیں: جس نے اس کے پانی سے آٹا گوندھ لیا ہو، وہ آٹا پھینک دے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِسْكِينٍ أَبُو الْحَسَنِ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ بْنِ حَيَّانَ أَبُو زَكَرِيَّاءَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَمَّا نَزَلَ الْحِجْرَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ أَمَرَهُمْ أَنْ لاَ يَشْرَبُوا مِنْ بِئْرِهَا وَلاَ يَسْتَقُوا مِنْهَا فَقَالُوا قَدْ عَجَنَّا مِنْهَا وَاسْتَقَيْنَا. فَأَمَرَهُمْ أَنْ يَطْرَحُوا ذَلِكَ الْعَجِينَ وَيُهَرِيقُوا ذَلِكَ الْمَاءَ. وَيُرْوَى عَنْ سَبْرَةَ بْنِ مَعْبَدٍ وَأَبِي الشُّمُوسِ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَمَرَ بِإِلْقَاءِ الطَّعَامِ. وَقَالَ أَبُو ذَرٍّ عَنِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم " مَنِ اعْتَجَنَ بِمَائِهِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3379

ابراہیم بن منذر نے ہم سے بیان کیا کہ انس بن عیاض نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبیداللہ سے، عبیداللہ نے نافع سے روایت کی کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے انہیں خبر دی کہ لوگ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ثمود کے علاقہ حجر میں اترے اور انہوں نے وہاں کے کنوئیں سے پانی لیا اور اس سے آٹے گوندھے تو رسول اللہ ﷺ نے انہیں ارشاد فرمایا کہ انہوں نے کنوئوں سے جو پانی لیا ہے وہ انڈیل دیں اور اونٹوں کو گوندھا آٹا کھلا دیں اور پانی اس کنوئیں سے لیں جہاں (حضرت صالحؑ کی) اونٹنی پانی پینے کے لئے آیا کرتی تھی۔ عبیداللہ کی طرح اسامہ (بن زید لیثی) نے بھی نافع سے یہی روایت بیان کی ہے۔

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَخْبَرَهُ أَنَّ النَّاسَ نَزَلُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَرْضَ ثَمُودَ الْحِجْرَ فَاسْتَقَوْا مِنْ بِئْرِهَا وَاعْتَجَنُوا بِهِ فَأَمَرَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْ يُهَرِيقُوا مَا اسْتَقَوْا مِنْ بِئْرِهَا وَأَنْ يَعْلِفُوا الإِبِلَ الْعَجِينَ وَأَمَرَهُمْ أَنْ يَسْتَقُوا مِنَ الْبِئْرِ الَّتِي كَانَ تَرِدُهَا النَّاقَةُ. تَابَعَهُ أُسَامَةُ عَنْ نَافِعٍ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3380

محمد (بن مقاتل) نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے معمر سے، معمر نے زُہری سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: سالم بن عبداللہ نے اپنے باپ (حضرت عبداللہ بن عمر) رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہوئے بتایا کہ جب نبی ﷺ حجر سے گزرے تو آپؐ نے فرمایا کہ ان لوگوں کی بستیوں میں داخل نہ ہو جو ظالم تھے۔ بجز اس کے کہ تم گریہ و زاری کی حالت میں ہو۔ مبادا تمہیں وہ مصیبت پہنچے جو انہیں پہنچی۔ (یہ کہہ کر) آپؐ نے اپنی چادر سے اپنا منہ ڈھانپ لیا اور آپؐ اس وقت اونٹ پر سوار تھے۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ ـ رضى الله عنهم أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم لَمَّا مَرَّ بِالْحِجْرِ قَالَ " لاَ تَدْخُلُوا مَسَاكِنَ الَّذِينَ ظَلَمُوا إِلاَّ أَنْ تَكُونُوا بَاكِينَ أَنْ يُصِيبَكُمْ مَا أَصَابَهُمْ ". ثُمَّ تَقَنَّعَ بِرِدَائِهِ وَهْوَ عَلَى الرَّحْلِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3381

عبداللہ بن محمد نے مجھ سے بیان کیا کہ وہب (مسندی) نے ہمیں بتایا (کہا:) میرے باپ نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) میں نے یونس سے سنا۔ انہوں نے زُہری سے، زُہری نے سالم سے روایت کی کہ حضرت ابن عمرؓ نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ان لوگوں کی بستیوں میں نہ داخل ہو جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا، بجز اس حالت میں کہ گریہ میں ہو۔ کہیں تمہیں بھی وہی مصیبت نہ پہنچے جو اُن کو پہنچی تھی۔

حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ حَدَّثَنَا وَهْبٌ حَدَّثَنَا أَبِي سَمِعْتُ يُونُسَ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ تَدْخُلُوا مَسَاكِنَ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ إِلاَّ أَنْ تَكُونُوا بَاكِينَ أَنْ يُصِيبَكُمْ مِثْلُ مَا أَصَابَهُمْ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3382

اسحاق بن منصور نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالصمد نے ہمیں خبر دی۔ عبدالرحمن بن عبداللہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اپنے باپ (عبداللہ بن دینار) سے، انہوں نے (حضرت عبداللہ) بن عمر رضی اللہ عنہما سے، حضرت ابن عمرؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپؐ نے فرمایا: شریف، شریف کے بیٹے، شریف کے پوتے، شریف کے پڑپوتے حضرت یوسف ہیں۔ جو ابن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم علیہم السلام ہیں۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ " الْكَرِيمُ ابْنُ الْكَرِيمِ ابْنِ الْكَرِيمِ ابْنِ الْكَرِيمِ يُوسُفُ ابْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ـ عَلَيْهِمُ السَّلاَمُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3383

عبید بن اسماعیل نے مجھے بتایا۔ انہوں نے ابو اسامہ سے، ابو اسامہ نے عبید اللہ (عمری) سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: سعید بن ابی سعید نے مجھے بتایا۔ انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ سے پوچھا گیا کہ لوگوں میں سب سے زیادہ شریف کون ہے؟ فرمایا: ان میں سے وہ جس نے سب سے بڑھ کر تقوی اللہ اختیار کیا۔ لوگوں نے کہا: اس کے متعلق آپؐ سے نہیں پوچھ رہے۔ آپؐ نے فرمایا: پھر لوگوں میں سب سے بڑھ کر شریف یوسف ہیں جو اللہ کے نبی، نبی اللہ کے بیٹے، نبی اللہ کے پوتے اور خلیل اللہ (حبیب خدا) کے پڑپوتے ہیں۔ انہوں نے کہا: اس کے متعلق بھی ہم آپؐ سے نہیں پوچھتے۔ آپؐ نے فرمایا: تو کیا پھر تم مجھ سے عربوں کے خاندانوں کی نسبت پوچھتے ہو؟ لوگ بھی کانیں ہیں۔ ان میں سے جو جاہلیت میں اچھے تھے وہ اسلام میں بھی اچھے ہیں، بشرطیکہ دین سیکھیں اور سمجھیں۔ محمد بن سلام (بیکندی) نے مجھ سے بیان کیا کہ عبدہ نے مجھے بتایا۔ انہوں نے عبید اللہ سے، انہوں نے سعید (مقبری) سے، سعید نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی ﷺ سے یہی روایت نقل کی۔

حَدَّثَنِي عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ عَنْ أَبِي أُسَامَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَنْ أَكْرَمُ النَّاسِ قَالَ " أَتْقَاهُمْ لِلَّهِ ". قَالُوا لَيْسَ عَنْ هَذَا نَسْأَلُكَ. قَالَ " فَأَكْرَمُ النَّاسِ يُوسُفُ نَبِيُّ اللَّهِ ابْنُ نَبِيِّ اللَّهِ ابْنِ نَبِيِّ اللَّهِ ابْنِ خَلِيلِ اللَّهِ ". قَالُوا لَيْسَ عَنْ هَذَا نَسْأَلُكَ. قَالَ " فَعَنْ مَعَادِنِ الْعَرَبِ تَسْأَلُونِي النَّاسُ مَعَادِنُ خِيَارُهُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ خِيَارُهُمْ فِي الإِسْلاَمِ إِذَا فَقِهُوا ". حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ سَلَامٍ أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3384

بدل بن محبر نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سعد بن ابراہیم سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: میں نے عروہ بن زبیر سے سنا۔ انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے ان سے فرمایا: ابوبکر سے کہو کہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ حضرت عائشہؓ نے کہا: وہ تو بہت ہی نرم دل آدمی ہیں۔ جونہی آپؐ کی جگہ کھڑے ہوں گے، ان پر رقت طاری ہو جائے گی۔ آپؐ نے پھر فرمایا اور حضرت عائشہؓ نے وہی کہا۔ شعبہ نے کہا: آپؐ نے تیسری یا چوتھی بار فرمایا: تم تو یوسف کی ساتھ والیاں ہو۔ ابوبکر سے کہو (کہ نماز پڑھائیں۔)

حَدَّثَنَا بَدَلُ بْنُ الْمُحَبَّرِ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ سَمِعْتُ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ لَهَا " مُرِي أَبَا بَكْرٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ ". قَالَتْ إِنَّهُ رَجُلٌ أَسِيفٌ مَتَى يَقُمْ مَقَامَكَ رَقَّ. فَعَادَ فَعَادَتْ قَالَ شُعْبَةُ فَقَالَ فِي الثَّالِثَةِ أَوِ الرَّابِعَةِ " إِنَّكُنَّ صَوَاحِبُ يُوسُفَ مُرُوا أَبَا بَكْرٍ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3385

ربیع بن یحيٰ بصری نے ہم سے بیان کیا کہ زائدہ (بن قدامہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبدالملک بن عمیر سے، انہوں نے ابوبردہ بن ابی موسیٰ سے، ابوبردہ نے اپنے باپ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: نبی ﷺ بیمار ہوئے اور آپؐ نے فرمایا: ابوبکر سے کہو لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ حضرت عائشہؓ نے کہا: ابوبکر تو ایسے ایسے آدمی ہیں۔ (یعنی نرم دل) آپؐ نے پھر وہی فرمایا۔ حضرت عائشہؓ نے بھی اسی طرح کہا جس طرح پہلے کہا تھا۔ آپؐ نے فرمایا: ابوبکر سے کہو نماز پڑھائیں۔ تم تو یوسف کی ساتھ والیاں ہو۔ چنانچہ حضرت ابوبکرؓ نے رسول اللہ ﷺ کی زندگی میں امامت کی۔ حسین (بن علی جعفی) نے زائدہ سے یہ الفاظ نقل کئے (کہ حضرت ابوبکرؓ) نرم دل آدمی ہیں۔

حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ يَحْيَى الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى عَنْ أَبِيهِ قَالَ مَرِضَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ ". فَقَالَتْ إِنَّ أَبَا بَكْرٍ رَجُلٌ. فَقَالَ مِثْلَهُ فَقَالَتْ مِثْلَهُ. فَقَالَ " مُرُوهُ فَإِنَّكُنَّ صَوَاحِبُ يُوسُفَ ". فَأَمَّ أَبُو بَكْرٍ فِي حَيَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم. فَقَالَ حُسَيْنٌ عَنْ زَائِدَةَ رَجُلٌ رَقِيقٌ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3386

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں خبر دی۔ ابوالزناد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اعرج سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اے اللہ! عیاش بن ابی ربیعہ کو نجات دے۔ اے اللہ! سلمہ بن ہشام کو نجات دے۔ اے اللہ! ولید بن ولید کو نجات دے۔ اے اللہ! کمزور مومنوں کو نجات دے۔ اے اللہ! مضر قبیلہ کو سختی سے کچل۔ اے اللہ! ان کے سال یوسف کے سالوں جیسے کیجیئو۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اللَّهُمَّ أَنْجِ عَيَّاشَ بْنَ أَبِي رَبِيعَةَ اللَّهُمَّ أَنْجِ سَلَمَةَ بْنَ هِشَامٍ اللَّهُمَّ أَنْجِ الْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ اللَّهُمَّ أَنْجِ الْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اللَّهُمَّ اشْدُدْ وَطْأَتَكَ عَلَى مُضَرَ اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا سِنِينَ كَسِنِي يُوسُفَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

·

آج 10 میں سے 10 باقی