کتاب 7: بَابُ قِصَّةِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 3346

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ زَيْنَبَ ابْنَةَ أَبِي سَلَمَةَ حَدَّثَتْهُ عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ زَيْنَبَ ابْنَةِ جَحْشٍ ـ رضى الله عنهن أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم دَخَلَ عَلَيْهَا فَزِعًا يَقُولُ " لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَيْلٌ لِلْعَرَبِ مِنْ شَرٍّ قَدِ اقْتَرَبَ فُتِحَ الْيَوْمَ مِنْ رَدْمِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مِثْلُ هَذِهِ ". وَحَلَّقَ بِإِصْبَعِهِ الإِبْهَامِ وَالَّتِي تَلِيهَا. قَالَتْ زَيْنَبُ ابْنَةُ جَحْشٍ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَهْلِكُ وَفِينَا الصَّالِحُونَ قَالَ " نَعَمْ إِذَا كَثُرَ الْخُبْثُ ".

یحيٰ بن بکیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث (بن سعد) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عُقَیل سے، عُقَیل نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے عروہ بن زبیر سے روایت کی کہ حضرت زینب بنت ابوسلمہؓ نے انہیں حضرت امّ حبیبہ بنت ابوسفیانؓ سے روایت کرتے ہوئے بتایا۔ حضرت امّ حبیبہؓ نے حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہن سے روایت کی کہ نبی ﷺ ان کے پاس گھبرائے ہوئے آئے۔ آپؐ فرما رہے تھے: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ عربوں کے لئے بربادی ہے، اس شر سے جو قریب آن پہنچا ہے۔ آج یاجوج اور ماجوج کی دیوار اتنی کھل گئی ہے اور آپؐ نے اپنے انگوٹھے اور اس کے ساتھ کی انگلی سے حلقہ بنایا۔ حضرت زینب بنت جحشؓ کہتی تھیں: میں نے کہا: یا رسول اللہ! کیا ہم برباد ہو جائیں گے، درآنحالیکہ ہم میں اچھے لوگ موجود ہوں گے؟ آپؐ نے فرمایا: ہاں۔ جب بدکاری بڑھ جائے گی۔

صحیح بخاری 3347

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا ابْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " فَتَحَ اللَّهُ مِنْ رَدْمِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مِثْلَ هَذَا ". وَعَقَدَ بِيَدِهِ تِسْعِينَ.

مسلم بن ابراہیم نے ہمیں بتایا کہ وُہَیب نے ہم سے بیان کیا۔ ابن طائوس نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپؐ نے فرمایا: اللہ نے یاجوج ماجوج کی دیوار کو اس قدر کھول دیا ہے اور آپؐ نے اپنے ہاتھ سے نوے کا عدد بنایا۔

صحیح بخاری 3348

حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنِ الأَعْمَشِ حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " يَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى يَا آدَمُ. فَيَقُولُ لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ وَالْخَيْرُ فِي يَدَيْكَ. فَيَقُولُ أَخْرِجْ بَعْثَ النَّارِ. قَالَ وَمَا بَعْثُ النَّارِ قَالَ مِنْ كُلِّ أَلْفٍ تِسْعَمِائَةٍ وَتِسْعَةً وَتِسْعِينَ فَعِنْدَهُ يَشِيبُ الصَّغِيرُ وَتَضَعُ كُلُّ ذَاتِ حَمْلٍ حَمْلَهَا وَتَرَى النَّاسَ سُكَارَى وَمَا هُمْ بِسُكَارَى وَلَكِنَّ عَذَابَ اللَّهِ شَدِيدٌ ". قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَأَيُّنَا ذَلِكَ الْوَاحِدُ قَالَ " أَبْشِرُوا فَإِنَّ مِنْكُمْ رَجُلٌ وَمِنْ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ أَلْفٌ ". ثُمَّ قَالَ " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنِّي أَرْجُو أَنْ تَكُونُوا رُبُعَ أَهْلِ الْجَنَّةِ ". فَكَبَّرْنَا. فَقَالَ " أَرْجُو أَنْ تَكُونُوا ثُلُثَ أَهْلِ الْجَنَّةِ ". فَكَبَّرْنَا. فَقَالَ " أَرْجُو أَنْ تَكُونُوا نِصْفَ أَهْلِ الْجَنَّةِ ". فَكَبَّرْنَا. فَقَالَ " مَا أَنْتُمْ فِي النَّاسِ إِلاَّ كَالشَّعَرَةِ السَّوْدَاءِ فِي جِلْدِ ثَوْرٍ أَبْيَضَ أَوْ كَشَعَرَةٍ بَيْضَاءَ فِي جِلْدِ ثَوْرٍ أَسْوَدَ ".

اسحاق بن نصر نے ہم سے بیان کیا کہ ابواسامہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اعمش سے روایت کی کہ ابوصالح نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے، حضرت ابوسعیدؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اے آدم! وہ کہیں گے: جناب میں حاضر ہوں۔ تیرے احکام کی بجا آوری کے لئے تیار ہوں اور ساری کی ساری بھلائی تیرے ہی ہاتھوں میں ہے۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: دوزخ میں بھیجے ہوؤں کو نکالو۔ آدم کہیں گے: دوزخ میں بھیجے ہوؤں میں سے کتنے؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ہر ہزار دوزخیوں میں سے نو سو نناویں۔ اس وقت خوف سے بچہ بوڑھا ہو جائے گا اور ہر حمل والی اپنے حمل گرا دے گی اور لوگوں کو تو مدہوش دیکھے گا۔ حالانکہ وہ مدہوش نہیں ہوں گے۔ بلکہ اللہ کا عذاب ہی سخت ہوتا ہے۔ صحابہ نے پوچھا: یا رسول اللہ! وہ ایک کون ہوگا؟ آپؐ نے فرمایا: تم خوش رہو۔ کیونکہ تم میں سے ایک آدمی ہوگا اور یاجوج اور ماجوج میں سے ایک ہزار۔ اس کے بعد پھر آپؐ نے فرمایا: اسی ذات کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، میں امید رکھتا ہوں کہ جنتیوں میں تم چوتھائی ہوگے۔ ہم نے یہ سن کر نعرئہ تکبیر لگایا۔ آپؐ نے فرمایا: میں امید رکھتا ہوں کہ جنتیوں میں تم تہائی ہوگے۔ ہم نے یہ سن کر پھر نعرئہ تکبیر لگایا۔ آپؐ نے فرمایا: میں امید رکھتا ہوں کہ جنتیوں میں تم آدھے ہوگے۔ ہم نے پھر نعرئہ تکبیر لگایا۔ تب آپؐ نے فرمایا: تم لوگوں میں ایسے ہی ہو جیسے سیاہ بال سفید بیل کے جسم میں یا فرمایا: جیسے سفید بال سیاہ بیل کے جسم میں۔

10 von 10 heute frei