کتاب 8: بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَاتَّخَذَ اللَّهُ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلاً}

صحیح بخاری

صحیح بخاری 3349

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ النُّعْمَانِ قَالَ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنَّكُمْ مَحْشُورُونَ حُفَاةً عُرَاةً غُرْلاً ـ ثُمَّ قَرَأَ – {كَمَا بَدَأْنَا أَوَّلَ خَلْقٍ نُعِيدُهُ وَعْدًا عَلَيْنَا إِنَّا كُنَّا فَاعِلِينَ} وَأَوَّلُ مَنْ يُكْسَى يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِبْرَاهِيمُ وَإِنَّ أُنَاسًا مِنْ أَصْحَابِي يُؤْخَذُ بِهِمْ ذَاتَ الشِّمَالِ فَأَقُولُ أَصْحَابِي أَصْحَابِي. فَيَقُولُ إِنَّهُمْ لَمْ يَزَالُوا مُرْتَدِّينَ عَلَى أَعْقَابِهِمْ مُنْذُ فَارَقْتَهُمْ. فَأَقُولُ كَمَا قَالَ الْعَبْدُ الصَّالِحُ {وَكُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَا دُمْتُ فِيهِمْ} إِلَى قَوْلِهِ {الْحَكِيمُ }"

محمد بن کثیر نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں خبر دی۔ مغیرہ بن نعمان نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: سعید بن جبیر نے مجھ سے بیان کیا۔ انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے، انہوں نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپؐ نے فرمایا: ننگے پائوں، ننگے بدن، بن ختنہ تمہیں اُٹھایا جائے گا۔ یہ کہہ کر آپؐ نے یہ آیت پڑھی یعنی جیسے ہم نے پیدائش کو پہلے پہل شروع کیا ویسے ہم دوبارہ پیدا کریں گے۔ ہمارے ذمہ یہ وعدہ ہے جسے ہم ضرور پورا کریں گے۔ آپؐ نے فرمایا: قیامت کے روز سب سے پہلے جسے لباس پہنایا جائے گا، ابراہیمؑ ہوں گے اور میرے ساتھیوں میں سے کچھ لوگوں کو بائیں طرف پکڑ کر لے جائیں گے۔ میں کہوں گا: یہ میرے ساتھی ہیں۔ میرے ساتھی ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: جب سے تم ان سے جدا ہوئے، یہ اپنی ایڑیوں کے بل پھرے رہے ہیں۔ تب میں اسی طرح کہوں گا جس طرح اس نیک بندے (حضرت عیسیٰؑ) نے کہا تھا: میں جب تک ان میں رہا، ان کا نگران رہا اور جب تو نے مجھے وفات دے دی تو تو ہی ان کا نگران تھا۔۔۔۔ یقینا تو کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا ہے۔

صحیح بخاری 3350

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنِي أَخِي عَبْدُ الْحَمِيدِ عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " يَلْقَى إِبْرَاهِيمُ أَبَاهُ آزَرَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَعَلَى وَجْهِ آزَرَ قَتَرَةٌ وَغَبَرَةٌ فَيَقُولُ لَهُ إِبْرَاهِيمُ أَلَمْ أَقُلْ لَكَ لاَ تَعْصِنِي فَيَقُولُ أَبُوهُ فَالْيَوْمَ لاَ أَعْصِيكَ. فَيَقُولُ إِبْرَاهِيمُ يَا رَبِّ إِنَّكَ وَعَدْتَنِي أَنْ لاَ تُخْزِيَنِي يَوْمَ يُبْعَثُونَ فَأَىُّ خِزْىٍ أَخْزَى مِنْ أَبِي الأَبْعَدِ فَيَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى إِنِّي حَرَّمْتُ الْجَنَّةَ عَلَى الْكَافِرِينَ ثُمَّ يُقَالُ يَا إِبْرَاهِيمُ مَا تَحْتَ رِجْلَيْكَ فَيَنْظُرُ فَإِذَا هُوَ بِذِيخٍ مُلْتَطِخٍ فَيُؤْخَذُ بِقَوَائِمِهِ فَيُلْقَى فِي النَّارِ ".

اسماعیل بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: میرے بھائی عبدالحمید نے مجھے بتایا۔ انہوں نے ابن ابی ذئب سے، انہوں نے سعید مقبری سے، سعید نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپؐ نے فرمایا: حضرت ابراہیمؑ اپنے باپ آزر سے قیامت کے روز ملیں گے اور حالت یہ ہوگی کہ آزر کے منہ پر سیاہی اور گرد چھائی ہوگی۔ حضرت ابراہیمؑ ان سے کہیں گے: کیا میں نے آپ سے نہیں کہا تھا، میری نافرمانی نہ کریں؟ ان کا باپ کہے گا: آج میں تمہاری نافرمانی نہیں کروں گا۔ حضرت ابراہیمؑ کہیں گے: اے میرے ربّ تو نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ جس روز وہ اُٹھائے جائیں گے تو مجھے رسوا نہیں کرے گا۔ اس سے بڑھ کر ذلیل کرنے والی رسوائی اور کونسی ہوگی کہ میرا باپ رحمت الٰہی سے دور رہے۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میں نے کافروں پر جنت حرام کردی ہے۔ پھر کہا جائے گا: ابراہیمؑ تیرے پائوں تلے کیا ہے؟ وہ دیکھیں گے کہ ایک بجّو ہے جو نجاست میں لتھڑا ہوا ہے۔ اسے ٹانگوں سے پکڑ کر دوزخ میں ڈال دیا جائے گا۔

صحیح بخاری 3351

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو أَنَّ بُكَيْرًا حَدَّثَهُ عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ دَخَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الْبَيْتَ فَوَجَدَ فِيهِ صُورَةَ إِبْرَاهِيمَ وَصُورَةَ مَرْيَمَ فَقَالَ " أَمَا لَهُمْ فَقَدْ سَمِعُوا أَنَّ الْمَلاَئِكَةَ لاَ تَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ صُورَةٌ هَذَا إِبْرَاهِيمُ مُصَوَّرٌ فَمَا لَهُ يَسْتَقْسِمُ ".

یحيٰ بن سلیمان نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: (عبداللہ) ابن وہب نے مجھ سے بیان کیا، کہا: عمرو (بن حارث) نے مجھے بتایا کہ بکیر نے انہیں بتایا۔ انہوں نے حضرت ابن عباسؓ کے غلام کریب سے، کریب نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: نبی ﷺ بیت اللہ میں داخل ہوئے۔ اس میں حضرت ابراہیمؑ کی مورت اور حضرت مریمؑ کی مورت دیکھی۔ آپؐ نے فرمایا: انہیں کیا ہوگیا ہے۔ وہ تو سن چکے ہیں کہ ملائکہ اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں مورت ہو۔ یہ دیکھو! ابراہیمؑ کی تصویر بنائی ہوئی ہے۔ بھلا انہیں کیا واسطہ کہ (تیروں سے) فال لیتے۔

صحیح بخاری 3352

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا هِشَامٌ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم لَمَّا رَأَى الصُّوَرَ فِي الْبَيْتِ لَمْ يَدْخُلْ حَتَّى أَمَرَ بِهَا فَمُحِيَتْ وَرَأَى إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ ـ عَلَيْهِمَا السَّلاَمُ ـ بِأَيْدِيهِمَا الأَزْلاَمُ فَقَالَ " قَاتَلَهُمُ اللَّهُ وَاللَّهِ إِنِ اسْتَقْسَمَا بِالأَزْلاَمِ قَطُّ ".

ابراہیم بن موسیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ ہشام نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے معمر سے، معمر نے ایوب سے، ایوب نے عکرمہ سے، عکرمہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے بیت اللہ میں جب مورتیں دیکھیں تو آپؐ اس کے اندر نہیں گئے، یہاں تک کہ حکم دے کر انہیں مٹا دیا گیا۔ اور آپؐ نے حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہما السلام کو دیکھا کہ ان کے ہاتھوں میں پانسے کے تیر ہیں۔ آپؐ نے فرمایا: اللہ کافروں کو ہلاک کرے۔ بخدا ن بزرگوں نے تو کبھی بھی تیروں سے فال نہیں لی۔

صحیح بخاری 3353

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ أَكْرَمُ النَّاسِ قَالَ " أَتْقَاهُمْ ". فَقَالُوا لَيْسَ عَنْ هَذَا نَسْأَلُكَ. قَالَ " فَيُوسُفُ نَبِيُّ اللَّهِ ابْنُ نَبِيِّ اللَّهِ ابْنِ نَبِيِّ اللَّهِ ابْنِ خَلِيلِ اللَّهِ ". قَالُوا لَيْسَ عَنْ هَذَا نَسْأَلُكَ. قَالَ " فَعَنْ مَعَادِنِ الْعَرَبِ تَسْأَلُونَ خِيَارُهُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ خِيَارُهُمْ فِي الإِسْلاَمِ إِذَا فَقُهُوا ". قَالَ أَبُو أُسَامَةَ وَمُعْتَمِرٌ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ بن سعید نے ہمیں بتایا۔ عبیداللہ (عمری) نے ہم سے بیان کیا، کہا: سعید بن ابی سعید نے مجھے بتایا۔ انہوں نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ کسی نے پوچھا: یا رسول اللہ! لوگوں میں سے کون زیادہ معزز ہے؟ آپؐ نے فرمایا: ان میں سے جو زیادہ پرہیز گار ہے۔ لوگوں نے کہا: اس کے متعلق ہم آپؐ سے نہیں پوچھتے۔ آپؐ نے فرمایا: تو پھر یوسف جو نبی اللہ تھے۔ نبی اللہ کے بیٹے تھے۔ {نبی اللہ کے پوتے تھے۔ } خلیل اللہ کے پڑپوتے تھے۔ لوگوں نے کہا: اس کے متعلق بھی ہم آپؐ سے نہیں پوچھ رہے۔ آپؐ نے فرمایا: تو کیا عربوں کے خاندان سے متعلق تم پوچھتے ہو؟ ان میں سے جو جاہلیت میں اچھے تھے اسلام میں بھی وہ اچھے ہیں بشرطیکہ دین کا علم حاصل کریں۔ اس حدیث کو ابو اُسامہ اور معتمر نے بھی عبیداللہ سے بروایت سعید نقل کیا۔ سعید نے حضرت ابوہریرہؓ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے۔

صحیح بخاری 3354

حَدَّثَنَا مُؤَمَّلٌ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنَا عَوْفٌ حَدَّثَنَا أَبُو رَجَاءٍ حَدَّثَنَا سَمُرَةُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَتَانِي اللَّيْلَةَ آتِيَانِ فَأَتَيْنَا عَلَى رَجُلٍ طَوِيلٍ لاَ أَكَادُ أَرَى رَأْسَهُ طُولاً وَإِنَّهُ إِبْرَاهِيمُ صلى الله عليه وسلم ".

مؤمل (بن ہشام) نے ہم سے بیان کیا کہ اسماعیل (بن علیہ) نے ہمیں بتایا کہ عوف (اعرابی) نے ہم سے بیان کیا۔ (عوف نے کہا:) ابو رجاء نے ہم سے بیان کیا کہ حضرت سمرہؓ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: آج رات میرے پاس دو آنے والے آئے اور ہم پھر ایک شخص کے پاس آئے جو اتنے دراز قد تھے کہ لمبائی کی وجہ سے قریب تھا کہ میں ان کا سر بھی نہ دیکھ سکوں اور وہ حضرت ابراہیمؑ علیہ اسلامؑ تھے۔

صحیح بخاری 3355

حَدَّثَنِي بَيَانُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا النَّضْرُ أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ مُجَاهِدٍ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ وَذَكَرُوا لَهُ الدَّجَّالَ بَيْنَ عَيْنَيْهِ مَكْتُوبٌ كَافِرٌ أَوْ ك ف ر. قَالَ لَمْ أَسْمَعْهُ وَلَكِنَّهُ قَالَ " أَمَّا إِبْرَاهِيمُ فَانْظُرُوا إِلَى صَاحِبِكُمْ وَأَمَّا مُوسَى فَجَعْدٌ آدَمُ عَلَى جَمَلٍ أَحْمَرَ مَخْطُومٍ بِخُلْبَةٍ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ انْحَدَرَ فِي الْوَادِي ".

بیان بن عمرو نے مجھ بتایا۔ نضر (بن شمیل) نے ہم سے بیان کیا کہ (عبداللہ) بن عون نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے مجاہد سے روایت کی کہ انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا اور لوگوں نے ان سے دجال کا ذکر کیا کہ اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کافر یا ک ف ر لکھا ہوا ہوگا۔ حضرت ابن عباسؓ نے کہا: میں نے یہ نہیں سنا۔ لیکن آپؐ نے فرمایا تھا: حضرت ابراہیمؑ جو ہیں اگر تم ان کو دیکھنا چاہو تو تم اپنے ساتھی کو (یعنی مجھے) دیکھ لو اور حضرت موسیٰؑ جو ہیں تو وہ گٹھیلے بدن گندم گوں سرخ اونٹ پر سوار تھے جس کی تھوتھنی میں نکیل تھی جو کھجور کی چھال کی تھی۔ گویا میں انہیں اب بھی دیکھ رہا ہوں کہ وہ ایک نالے میں اترے ہیں۔

صحیح بخاری 3356

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا مُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقُرَشِيُّ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اخْتَتَنَ إِبْرَاهِيمُ ـ عَلَيْهِ السَّلاَمُ ـ وَهْوَ ابْنُ ثَمَانِينَ سَنَةً بِالْقَدُّومِ ". حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ " بِالْقَدُومِ ". مُخَفَّفَةً. تَابَعَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ. تَابَعَهُ عَجْلاَنُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ. وَرَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ.

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ مغیرہ بن عبدالرحمن قرشی نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابوالزناد سے، ابو الزناد نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جبکہ وہ اَسی سال کے تھے تیشہ سے ختنہ کیا۔ عبد الرحمان نے بھی ابوسلمہ سے اسی طرح روایت کیا ہے۔ ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں خبر دی کہ ابوالزناد نے لفظ قَدُوْم بغیر دال کی شَدّ کے ہم سے بیان کیا۔ شعیب کی طرح عبدالرحمن بن اسحاق نے ابوالزناد سے یہی روایت کیا۔ اور عجلان نے بھی حضرت ابوہریرہؓ سے اسی طرح نقل کیا۔ اور محمد بن عمرو نے بھی ابوسلمہ سے اسی طرح روایت کیا۔

صحیح بخاری 3357

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ تَلِيدٍ الرُّعَيْنِيُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَمْ يَكْذِبْ إِبْرَاهِيمُ إِلاَّ ثَلاَثًا ".

سعید بن تلید رُعینی نے ہم سے بیان کیا کہ (عبداللہ) بن وہب نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے کہا: جریر بن حازم نے مجھے بتایا۔ انہوں نے ایوب (سختیانی) سے، ایوب نے محمد (بن سیرین) سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: حضرت ابراہیم علیہ السلام نے تین باتوں کے سوا خلافِ واقعہ نہیں کیا۔

صحیح بخاری 3358

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْبُوبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ لَمْ يَكْذِبْ إِبْرَاهِيمُ ـ عَلَيْهِ السَّلاَمُ ـ إِلاَّ ثَلاَثَ كَذَبَاتٍ ثِنْتَيْنِ مِنْهُنَّ فِي ذَاتِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ قَوْلُهُ {إِنِّي سَقِيمٌ } وَقَوْلُهُ {بَلْ فَعَلَهُ كَبِيرُهُمْ هَذَا} وَقَالَ بَيْنَا هُوَ ذَاتَ يَوْمٍ وَسَارَةُ إِذْ أَتَى عَلَى جَبَّارٍ مِنَ الْجَبَابِرَةِ فَقِيلَ لَهُ إِنَّ هَا هُنَا رَجُلاً مَعَهُ امْرَأَةٌ مِنْ أَحْسَنِ النَّاسِ فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ فَسَأَلَهُ عَنْهَا. فَقَالَ مَنْ هَذِهِ قَالَ أُخْتِي فَأَتَى سَارَةَ قَالَ يَا سَارَةُ لَيْسَ عَلَى وَجْهِ الأَرْضِ مُؤْمِنٌ غَيْرِي وَغَيْرُكِ وَإِنَّ هَذَا سَأَلَنِي فَأَخْبَرْتُهُ أَنَّكِ أُخْتِي فَلاَ تُكَذِّبِينِي. فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا فَلَمَّا دَخَلَتْ عَلَيْهِ ذَهَبَ يَتَنَاوَلُهَا بِيَدِهِ فَأُخِذَ فَقَالَ ادْعِي اللَّهَ لِي وَلاَ أَضُرُّكِ. فَدَعَتِ اللَّهَ فَأُطْلِقَ ثُمَّ تَنَاوَلَهَا الثَّانِيَةَ فَأُخِذَ مِثْلَهَا أَوْ أَشَدَّ فَقَالَ ادْعِي اللَّهَ لِي وَلاَ أَضُرُّكِ. فَدَعَتْ فَأُطْلِقَ. فَدَعَا بَعْضَ حَجَبَتِهِ فَقَالَ إِنَّكُمْ لَمْ تَأْتُونِي بِإِنْسَانٍ إِنَّمَا أَتَيْتُمُونِي بِشَيْطَانٍ. فَأَخْدَمَهَا هَاجَرَ فَأَتَتْهُ وَهُوَ قَائِمٌ يُصَلِّي فَأَوْمَأَ بِيَدِهِ مَهْيَا قَالَتْ رَدَّ اللَّهُ كَيْدَ الْكَافِرِ ـ أَوِ الْفَاجِرِ ـ فِي نَحْرِهِ وَأَخْدَمَ هَاجَرَ. قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ تِلْكَ أُمُّكُمْ يَا بَنِي مَاءِ السَّمَاءِ.

محمد بن محبوب نے ہم سے بیان کیا کہ حماد بن زید نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ایوب سے، ایوب نے محمد (بن سیرین) سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: حضرت ابراہیم علیہ السلام نے تین باتوں کے سوا خلافِ واقعہ نہیں کہا۔ ان میں سے دو تو اللہ عز وجل کی ذات کے بارے میں یعنی ان کا یہ کہنا کہ ــ’’میں بیمار ہوں‘‘ اور ان کا یہ کہنا ــ’’بلکہ ان میں سے بڑے نے یہ کیا ہے‘‘ اور آپؐ نے فرمایا: اسی اثنا میں وہ اور حضرت سارہ ظالموں میں سے ایک ظالم کے ملک میں آئے اور اسے بتایا گیا کہ یہاں ایک مرد ہے جس کے ساتھ ایک نہایت ہی خوبصورت عورت ہے۔ اس نے ان کو بلا بھیجا اور سارہ کی بابت ان سے دریافت کیا۔ پوچھا: یہ کون ہے؟ حضرت ابراہیمؑ نے کہا: میری بہن۔ پھر حضرت ابراہیمؑ حضرت سارہ کے پاس آئے۔ کہا: سارہ! روئے زمین پر میرے اور تمہارے سوا اَور کوئی مومن نہیں اور اس شخص نے مجھ سے تمہارے متعلق پوچھا: میں نے اسے بتایا کہ تم میری بہن ہو اس لئے تم مجھے نہ جھٹلانا۔ اس ظالم نے سارہ کو بلا بھیجا۔ جب وہ اس کے پاس اندر گئیں وہ ان کو اپنے ہاتھ سے پکڑنے لگا مگر وہ جکڑا گیا۔ کہنے لگا: میرے لئے اللہ سے تم دعا کرو اور میں تمہیں نقصان نہیں پہنچائوں گا۔ حضرت سارہ نے اللہ سے دعا کی اور وہ چھوڑ دیا گیا۔ پھر اس نے ان پر دوسری مرتبہ ہاتھ ڈالا اور وہ پھر اسی طرح یا اس سے بڑھ کر سختی سے جکڑا گیا۔ کہنے لگا: میرے لئے اللہ سے تم دعا کرو اور میں تمہیں نقصان نہیں پہنچائوں گا۔ حضرت سارہ نے دعا کی اور وہ چھوڑ دیا گیا۔ پھر اس نے اپنے بعض دربان بلائے اور ان سے کہا: میرے پاس انسان کو تم نہیں لائے ہو بلکہ شیطان تم میرے پاس لائے ہو۔ اس نے حضرت سارہ کو حضرت ہاجرہ بطور خدمت گزار کے دی اور حضرت ابراہیم کے پاس وہ آئیں اور وہ کھڑے نماز پڑھ رہے تھے اور انہوں نے اپنے ہاتھ کے اشارہ سے پوچھا: کیا ہوا؟ حضرت سارہ بولیں: اللہ نے اس کافر یا کہا اس بدکار کی تدبیر اسی کے سینے میں اُلٹا دی اور ہاجرہ خدمت کے لئے دی ہے۔ حضرت ابوہریرہؓ نے کہا: اے آسمانی پانی کے بیٹو! وہی ہاجرہ تمہاری ماں ہے۔

صحیح بخاری 3359

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى أَوِ ابْنُ سَلاَمٍ عَنْهُ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أُمِّ شَرِيكٍ ـ رضى الله عنها أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَمَرَ بِقَتْلِ الْوَزَغِ وَقَالَ " كَانَ يَنْفُخُ عَلَى إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلاَمُ ".

عبیداللہ بن موسیٰ نے ہم سے بیان کیا۔ یا (محمد) بن سلام نے ان سے روایت سن کر ہم سے بیان کیا کہ ابن جریج نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبدالحمید بن جبیر سے، انہوں نے سعید بن مسیب سے، سعید نے حضرت امّ شریک رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے گرگٹ کو مار ڈالنے کا حکم دیا ہے اور آپؐ نے فرمایا: یہ حضرت ابراہیم علیہ السلام پر پھونکتا تھا۔

صحیح بخاری 3360

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ قَالَ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ لَمَّا نَزَلَتِ {الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ} قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّنَا لاَ يَظْلِمُ نَفْسَهُ قَالَ " لَيْسَ كَمَا تَقُولُونَ {لَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ} بِشِرْكٍ أَوَلَمْ تَسْمَعُوا إِلَى قَوْلِ لُقْمَانَ لاِبْنِهِ {يَا بُنَىَّ لاَ تُشْرِكْ بِاللَّهِ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ }".

عمر بن حفص بن غیاث نے ہم سے بیان کیا کہ میرے باپ نے ہم سے بیان کیا۔ اعمش نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: ابراہیم (نخعی) نے مجھے بتایا۔ انہوں نے علقمہ سے، علقمہ نے حضرت عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: جب یہ آیت نازل ہوئی یعنی جو ایمان لائے ہیں اور انہوں نے اپنے ایمان میں ظلم کی آمیزش نہیں کی۔ تو ہم نے کہا: یا رسول اللہ! ہم میں سے ایسا کون ہے جو اپنے نفس پر ظلم نہیں کرتا۔ آپؐ نے فرمایا: جیسا تم کہتے (سمجھتے) ہو، ایسا نہیں۔ (اس سے مراد یہ ہے کہ) اپنے ایمان میں شرک کی آمیزش نہیں کی۔ کیا تم نے لقمان کی بات نہیں سنی جو انہوں نے اپنے بیٹے سے کہی تھی: اے میرے بیٹے! اللہ کا شریک نہ ٹھہرانا۔ کیونکہ شرک بہت ہی بڑا ظلم ہے۔ (کیونکہ معبودِ حقیقی کا حق غیر اللہ کو دے دیا جاتا ہے۔)

10 von 10 heute frei