کتاب 21: بَابُ: {وَاذْكُرْ فِي الْكِتَابِ مُوسَى إِنَّهُ كَانَ مُخْلِصًا وَكَانَ رَسُولاً نَبِيًّا وَنَادَيْنَاهُ مِنْ جَانِبِ الطُّورِ الأَيْمَنِ وَقَرَّبْنَاهُ نَجِيًّا} كَلَّمَهُ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 3392
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ سَمِعْتُ عُرْوَةَ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ ـ رضى الله عنها فَرَجَعَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِلَى خَدِيجَةَ يَرْجُفُ فُؤَادُهُ فَانْطَلَقَتْ بِهِ إِلَى وَرَقَةَ بْنِ نَوْفَلٍ وَكَانَ رَجُلاً تَنَصَّرَ يَقْرَأُ الإِنْجِيلَ بِالْعَرَبِيَّةِ. فَقَالَ وَرَقَةُ مَاذَا تَرَى فَأَخْبَرَهُ. فَقَالَ وَرَقَةُ هَذَا النَّامُوسُ الَّذِي أَنْزَلَ اللَّهُ عَلَى مُوسَى وَإِنْ أَدْرَكَنِي يَوْمُكَ أَنْصُرْكَ نَصْرًا مُؤَزَّرًا. النَّامُوسُ صَاحِبُ السِّرِّ الَّذِي يُطْلِعُهُ بِمَا يَسْتُرُهُ عَنْ غَيْرِهِ.
عبداللہ بن یوسف (تنیسی) نے ہمیں بتایا کہ لیث (بن سعد) نے ہم سے بیان کیا، کہا کہ عقیل نے مجھے بتایا۔ ابن شہاب سے روایت ہے کہ (انہوں نے کہا:) میں نے عروہ سے سنا۔ انہوں نے کہا: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی تھیں: (غارِ حراء میں وحی شروع ہونے پر) نبی ﷺ حضرت خدیجہؓ کے پاس لوٹ آئے۔ آپؐ کا دل دھڑک رہا تھا اور وہ آپؐ کو ورقہ بن نوفل کے پاس لے گئیں اور یہ شخص عیسائی ہوگئے تھے۔ عربی زبان میں انجیل پڑھا کرتے تھے۔ ورقہ نے پوچھا: آپؐ کیا دیکھتے ہیں؟ آپؐ نے ان کو حال بتایا۔ ورقہ نے سن کر کہا: یہ وہی محرمِ راز شریعت نازل کرنے والا فرشتہ ہے جس کو اللہ نے موسیٰ پر اُتارا تھا اور اگر تمہارے عہد نبوت نے مجھے پالیا تو میں کمر باندھ کر تمہاری مدد کروں گا۔ ناموس کے معنی ہیں راز دار جو ان باتوں پر آگاہ کرتا ہو جن کو وہ دوسروں سے پردے میں رکھتا ہے۔
10 von 10 heute frei