کتاب 22: بَابُ قَوْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ: {وَهَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ مُوسَى إِذْ رَأَى نَارًا} إِلَى قَوْلِهِ: {بِالْوَادِي الْمُقَدَّسِ طُوًى}
صحیح بخاری
صحیح بخاری 3393
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَالِكِ بْنِ صَعْصَعَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَدَّثَهُمْ عَنْ لَيْلَةِ أُسْرِيَ بِهِ حَتَّى أَتَى السَّمَاءَ الْخَامِسَةَ فَإِذَا هَارُونُ قَالَ هَذَا هَارُونُ فَسَلِّمْ عَلَيْهِ. فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَرَدَّ ثُمَّ قَالَ مَرْحَبًا بِالأَخِ الصَّالِحِ وَالنَّبِيِّ الصَّالِحِ. تَابَعَهُ ثَابِتٌ وَعَبَّادُ بْنُ أَبِي عَلِيٍّ عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.
ہدبہ بن خالد نے ہمیں بتایا۔ ہمام نے ہم سے بیان کیا کہ قتادہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حضرت انس بن مالکؓ سے، انہوں نے حضرت مالک بن صعصعہؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے ان سے اس رات کا ذکر کیا جس میں آپؐ کو سیر کرائی گئی۔ (فرمایا:) وہ پانچویں آسمان پر پہنچے تو دیکھا وہاں ہارون ہیں۔ جبریل نے کہا: یہ ہارون ہیں۔ انہیں سلام کہیں۔ میں نے انہیں سلام کیا اور انہوں نے جواب دیا اور کہا: خوشی سے آئیں اچھے بھائی اور اچھے نبی۔ قتادہ کی طرح ثابت اور عباد بن ابی علی نے بھی حضرت انسؓ سے یہ بیان کیا۔ حضرت انسؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔
10 von 10 heute frei