کتاب 27: باب حَدِيثِ الْخَضِرِ مَعَ مُوسَى ـ عَلَيْهِمَا السَّلاَمُ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 3400

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَهُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ تَمَارَى هُوَ وَالْحُرُّ بْنُ قَيْسٍ الْفَزَارِيُّ فِي صَاحِبِ مُوسَى قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ هُوَ خَضِرٌ فَمَرَّ بِهِمَا أُبَىُّ بْنُ كَعْبٍ فَدَعَاهُ ابْنُ عَبَّاسٍ فَقَالَ إِنِّي تَمَارَيْتُ أَنَا وَصَاحِبِي هَذَا فِي صَاحِبِ مُوسَى الَّذِي سَأَلَ السَّبِيلَ إِلَى لُقِيِّهِ هَلْ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَذْكُرُ شَأْنَهُ قَالَ نَعَمْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " بَيْنَمَا مُوسَى فِي مَلإٍ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ جَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ هَلْ تَعْلَمُ أَحَدًا أَعْلَمَ مِنْكَ قَالَ لاَ. فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَى مُوسَى بَلَى عَبْدُنَا خَضِرٌ. فَسَأَلَ مُوسَى السَّبِيلَ إِلَيْهِ فَجُعِلَ لَهُ الْحُوتُ آيَةً وَقِيلَ لَهُ إِذَا فَقَدْتَ الْحُوتَ فَارْجِعْ فَإِنَّكَ سَتَلْقَاهُ. فَكَانَ يَتْبَعُ الْحُوتَ فِي الْبَحْرِ فَقَالَ لِمُوسَى فَتَاهُ أَرَأَيْتَ إِذْ أَوَيْنَا إِلَى الصَّخْرَةِ فَإِنِّي نَسِيتُ الْحُوتَ وَمَا أَنْسَانِيهِ إِلاَّ الشَّيْطَانُ أَنْ أَذْكُرَهُ. فَقَالَ مُوسَى ذَلِكَ مَا كُنَّا نَبْغِ. فَارْتَدَّا عَلَى آثَارِهِمَا قَصَصًا فَوَجَدَا خَضِرًا فَكَانَ مِنْ شَأْنِهِمَا الَّذِي قَصَّ اللَّهُ فِي كِتَابِهِ ".

عمرو بن محمد نے ہمیں بتایا کہ یعقوب بن ابراہیم نے ہم سے بیان کیا، کہا: میرے باپ نے مجھے بتایا۔ انہوں نے صالح (بن کیسان) سے، انہوں نے ابن شہاب سے روایت کی کہ عبیداللہ بن عبداللہ نے ان کو بتایا۔ حضرت ابن عباسؓ سے مروی ہے کہ انہوں نے (یعنی حضرت ابن عباسؓ) اور حُرّ بن قیسؓ نے موسیٰ کے ساتھی کی نسبت اختلاف کیا۔ حضرت ابن عباسؓ کہتے تھے: وہ خضر ہیں۔ اتنے میں حضرت اُبی بن کعبؓ ان دونوں کے پاس سے گزرے۔ حضرت ابن عباسؓ نے انہیں بلایا اور کہا: میں اور یہ میرا رفیق موسیٰ کے اس ساتھی کے متعلق اختلاف رکھتے ہیں جس کی ملاقات کے لئے موسیٰ نے راستہ دریافت کیا تھا۔ کیا آپؓ نے رسول اللہ ﷺ کو ان کا حال بیان کرتے سنا؟ انہوں نے کہا: ہاں میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا کہ ایک دفعہ موسیٰ بنی اسرائیل کے بھرے مجمع میں تھے کہ اتنے میں ایک شخص ان کے پاس آیا اور اس نے پوچھا: آپؑ کسی ایسے کو بھی جانتے ہیں جو آپؑ سے بڑھ کر عالم ہو؟ انہوں نے کہا: نہیں۔ تب اللہ نے موسیٰ کو وحی کی: بلکہ ہمارا بندہ خضر ہے (جو تم سے بڑھ کر عالم ہے۔) موسیٰ نے ان تک پہنچنے کا راستہ پوچھا: تو اللہ نے ان کے لئے مچھلی کو بطور نشان مقرر کیا اور ان سے کہا گیا کہ جب تم وہ مچھلی نہ پائو تو تم لوٹ آئو۔ پھر تم جلدی ہی خضر سے مل جاؤ گے۔ چنانچہ موسیٰ سمندر میں مچھلی کے پیچھے پیچھے چلتے رہے۔ موسیٰ سے ان کے نوجوان نے کہا: کیا آپؑ کو معلوم ہوا جب ہم نے اس چٹان کے پاس آرام کیا تھا تو میں مچھلی بھول گیا اور مجھے شیطان ہی نے بھلا دیا کہ اس کو یاد نہ رکھا۔ موسیٰ نے کہا: یہی تو تھا جو ہم چاہتے تھے۔ تب وہ دونوں اپنے قدموں کے نشانوں پر جستجو کرتے ہوئے واپس ہوئے اور خضر کو پالیا۔ پھر ان کا وہی حال ہے جو اللہ نے اپنی کتاب میں بیان کیا ہے۔

صحیح بخاری 3401

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ قَالَ قُلْتُ لاِبْنِ عَبَّاسٍ إِنَّ نَوْفًا الْبَكَالِيَّ يَزْعُمُ أَنَّ مُوسَى صَاحِبَ الْخَضِرِ لَيْسَ هُوَ مُوسَى بَنِي إِسْرَائِيلَ إِنَّمَا هُوَ مُوسَى آخَرُ. فَقَالَ كَذَبَ عَدُوُّ اللَّهِ حَدَّثَنَا أُبَىُّ بْنُ كَعْبٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " أَنَّ مُوسَى قَامَ خَطِيبًا فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ فَسُئِلَ أَىُّ النَّاسِ أَعْلَمُ فَقَالَ أَنَا. فَعَتَبَ اللَّهُ عَلَيْهِ إِذْ لَمْ يَرُدَّ الْعِلْمَ إِلَيْهِ. فَقَالَ لَهُ بَلَى لِي عَبْدٌ بِمَجْمَعِ الْبَحْرَيْنِ هُوَ أَعْلَمُ مِنْكَ. قَالَ أَىْ رَبِّ وَمَنْ لِي بِهِ ـ وَرُبَّمَا قَالَ سُفْيَانُ أَىْ رَبِّ وَكَيْفَ لِي بِهِ ـ قَالَ تَأْخُذُ حُوتًا فَتَجْعَلُهُ فِي مِكْتَلٍ حَيْثُمَا فَقَدْتَ الْحُوتَ فَهْوَ ثَمَّ ـ وَرُبَّمَا قَالَ فَهْوَ ثَمَّهْ ـ وَأَخَذَ حُوتًا فَجَعَلَهُ فِي مِكْتَلٍ ثُمَّ انْطَلَقَ هُوَ وَفَتَاهُ يُوشَعُ بْنُ نُونٍ حَتَّى أَتَيَا الصَّخْرَةَ وَضَعَا رُءُوسَهُمَا فَرَقَدَ مُوسَى وَاضْطَرَبَ الْحُوتُ فَخَرَجَ فَسَقَطَ فِي الْبَحْرِ فَاتَّخَذَ سَبِيلَهُ فِي الْبَحْرِ سَرَبًا فَأَمْسَكَ اللَّهُ عَنِ الْحُوتِ جِرْيَةَ الْمَاءِ فَصَارَ مِثْلَ الطَّاقِ فَقَالَ هَكَذَا مِثْلُ الطَّاقِ. فَانْطَلَقَا يَمْشِيَانِ بَقِيَّةَ لَيْلَتِهِمَا وَيَوْمَهُمَا حَتَّى إِذَا كَانَ مِنَ الْغَدِ قَالَ لِفَتَاهُ آتِنَا غَدَاءَنَا لَقَدْ لَقِينَا مِنْ سَفَرِنَا هَذَا نَصَبًا. وَلَمْ يَجِدْ مُوسَى النَّصَبَ حَتَّى جَاوَزَ حَيْثُ أَمَرَهُ اللَّهُ. قَالَ لَهُ فَتَاهُ أَرَأَيْتَ إِذْ أَوَيْنَا إِلَى الصَّخْرَةِ فَإِنِّي نَسِيتُ الْحُوتَ وَمَا أَنْسَانِيهِ إِلاَّ الشَّيْطَانُ أَنْ أَذْكُرَهُ وَاتَّخَذَ سَبِيلَهُ فِي الْبَحْرِ عَجَبًا فَكَانَ لِلْحُوتِ سَرَبًا وَلَهُمَا عَجَبًا. قَالَ لَهُ مُوسَى ذَلِكَ مَا كُنَّا نَبْغِي فَارْتَدَّا عَلَى آثَارِهِمَا قَصَصًا رَجَعَا يَقُصَّانِ آثَارَهُمَا حَتَّى انْتَهَيَا إِلَى الصَّخْرَةِ فَإِذَا رَجُلٌ مُسَجًّى بِثَوْبٍ فَسَلَّمَ مُوسَى فَرَدَّ عَلَيْهِ. فَقَالَ وَأَنَّى بِأَرْضِكَ السَّلاَمُ. قَالَ أَنَا مُوسَى. قَالَ مُوسَى بَنِي إِسْرَائِيلَ قَالَ نَعَمْ أَتَيْتُكَ لِتُعَلِّمَنِي مِمَّا عُلِّمْتَ رَشَدًا. قَالَ يَا مُوسَى إِنِّي عَلَى عِلْمٍ مِنْ عِلْمِ اللَّهِ عَلَّمَنِيهِ اللَّهُ لاَ تَعْلَمُهُ وَأَنْتَ عَلَى عِلْمٍ مِنْ عِلْمِ اللَّهِ عَلَّمَكَهُ اللَّهُ لاَ أَعْلَمُهُ. قَالَ هَلْ أَتَّبِعُكَ قَالَ {إِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِيعَ مَعِيَ صَبْرًا }-{ وَكَيْفَ تَصْبِرُ عَلَى مَا لَمْ تُحِطْ بِهِ خُبْرًا} إِلَى قَوْلِهِ إِمْرًا فَانْطَلَقَا يَمْشِيَانِ عَلَى سَاحِلِ الْبَحْرِ فَمَرَّتْ بِهِمَا سَفِينَةٌ كَلَّمُوهُمْ أَنْ يَحْمِلُوهُمْ فَعَرَفُوا الْخَضِرَ فَحَمَلُوهُ بِغَيْرِ نَوْلٍ فَلَمَّا رَكِبَا فِي السَّفِينَةِ جَاءَ عُصْفُورٌ فَوَقَعَ عَلَى حَرْفِ السَّفِينَةِ فَنَقَرَ فِي الْبَحْرِ نَقْرَةً أَوْ نَقْرَتَيْنِ قَالَ لَهُ الْخَضِرُ يَا مُوسَى مَا نَقَصَ عِلْمِي وَعِلْمُكَ مِنْ عِلْمِ اللَّهِ إِلاَّ مِثْلَ مَا نَقَصَ هَذَا الْعُصْفُورُ بِمِنْقَارِهِ مِنَ الْبَحْرِ. إِذْ أَخَذَ الْفَأْسَ فَنَزَعَ لَوْحًا قَالَ فَلَمْ يَفْجَأْ مُوسَى إِلاَّ وَقَدْ قَلَعَ لَوْحًا بِالْقَدُّومِ. فَقَالَ لَهُ مُوسَى مَا صَنَعْتَ قَوْمٌ حَمَلُونَا بِغَيْرِ نَوْلٍ عَمَدْتَ إِلَى سَفِينَتِهِمْ فَخَرَقْتَهَا لِتُغْرِقَ أَهْلَهَا لَقَدْ جِئْتَ شَيْئًا إِمْرًا. قَالَ أَلَمْ أَقُلْ إِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِيعَ مَعِيَ صَبْرًا. قَالَ لاَ تُؤَاخِذْنِي بِمَا نَسِيتُ وَلاَ تُرْهِقْنِي مِنْ أَمْرِي عُسْرًا فَكَانَتِ الأُولَى مِنْ مُوسَى نِسْيَانًا. فَلَمَّا خَرَجَا مِنَ الْبَحْرِ مَرُّوا بِغُلاَمٍ يَلْعَبُ مَعَ الصِّبْيَانِ فَأَخَذَ الْخَضِرُ بِرَأْسِهِ فَقَلَعَهُ بِيَدِهِ هَكَذَا ـ وَأَوْمَأَ سُفْيَانُ بِأَطْرَافِ أَصَابِعِهِ كَأَنَّهُ يَقْطِفُ شَيْئًا ـ فَقَالَ لَهُ مُوسَى أَقَتَلْتَ نَفْسًا زَكِيَّةً بِغَيْرِ نَفْسٍ لَقَدْ جِئْتَ شَيْئًا نُكْرًا. قَالَ أَلَمْ أَقُلْ لَكَ إِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِيعَ مَعِيَ صَبْرًا. قَالَ إِنْ سَأَلْتُكَ عَنْ شَىْءٍ بَعْدَهَا فَلاَ تُصَاحِبْنِي قَدْ بَلَغْتَ مِنْ لَدُنِّي عُذْرًا. فَانْطَلَقَا حَتَّى إِذَا أَتَيَا أَهْلَ قَرْيَةٍ اسْتَطْعَمَا أَهْلَهَا فَأَبَوْا أَنْ يُضَيِّفُوهُمَا فَوَجَدَا فِيهَا جِدَارًا يُرِيدُ أَنْ يَنْقَضَّ مَائِلاً ـ أَوْمَأَ بِيَدِهِ هَكَذَا وَأَشَارَ سُفْيَانُ كَأَنَّهُ يَمْسَحُ شَيْئًا إِلَى فَوْقُ فَلَمْ أَسْمَعْ سُفْيَانَ يَذْكُرُ مَائِلاً إِلاَّ مَرَّةً ـ قَالَ قَوْمٌ أَتَيْنَاهُمْ فَلَمْ يُطْعِمُونَا وَلَمْ يُضَيِّفُونَا عَمَدْتَ إِلَى حَائِطِهِمْ لَوْ شِئْتَ لاَتَّخَذْتَ عَلَيْهِ أَجْرًا. قَالَ هَذَا فِرَاقُ بَيْنِي وَبَيْنِكَ سَأُنَبِّئُكَ بِتَأْوِيلِ مَا لَمْ تَسْتَطِعْ عَلَيْهِ صَبْرًا". قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " وَدِدْنَا أَنَّ مُوسَى كَانَ صَبَرَ فَقَصَّ اللَّهُ عَلَيْنَا مِنْ خَبَرِهِمَا ". قَالَ سُفْيَانُ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " يَرْحَمُ اللَّهُ مُوسَى لَوْ كَانَ صَبَرَ يُقَصُّ عَلَيْنَا مِنْ أَمْرِهِمَا ". وَقَرَأَ ابْنُ عَبَّاسٍ أَمَامَهُمْ مَلِكٌ يَأْخُذُ كُلَّ سَفِينَةٍ صَالِحَةٍ غَصْبًا وَأَمَّا الْغُلاَمُ فَكَانَ كَافِرًا وَكَانَ أَبَوَاهُ مُؤْمِنَيْنِ. ثُمَّ قَالَ لِي سُفْيَانُ سَمِعْتُهُ مِنْهُ مَرَّتَيْنِ وَحَفِظْتُهُ مِنْهُ. قِيلَ لِسُفْيَانَ حَفِظْتَهُ قَبْلَ أَنْ تَسْمَعَهُ مِنْ عَمْرٍو أَوْ تَحَفَّظْتَهُ مِنْ إِنْسَانٍ فَقَالَ مِمَّنْ أَتَحَفَّظُهُ وَرَوَاهُ أَحَدٌ عَنْ عَمْرٍو غَيْرِي سَمِعْتُهُ مِنْهُ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلاَثًا وَحَفِظْتُهُ مِنْهُ.

علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان نے ہمیں بتایا۔ عمرو بن دینار نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: سعید بن جبیر نے مجھے بتایا، کہا: میں نے حضرت ابن عباسؓ سے کہا کہ نوف بکالی کہتا ہے کہ موسیٰ خضر والے بنی اسرائیل کے موسیٰ نہیں ہیں۔ بلکہ کوئی اور موسیٰ ہیں۔ حضرت ابن عباسؓ نے یہ سن کر کہا: اللہ کے دشمن نے جھوٹ کہا ہے۔ حضرت اُبی بن کعبؓ نے نبی ﷺ سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتایا کہ موسیٰ بنی اسرائیل میں خطبہ کی غرض سے کھڑے ہوئے۔ ان سے پوچھا گیا کہ لوگوں میں سے کون زیادہ عالم ہے؟ انہوں نے کہا: میں۔ تو اللہ نے ان پر ناراضگی کا اظہار فرمایا کیونکہ انہوں نے یہ نہیں کہا: اللہ بہتر جانتا ہے۔ اس لئے اللہ نے ان سے کہا: (تم سب سے بڑھ کر عالم نہیں) بلکہ مجمع البحرین میں میرا ایک بندہ ہے جو تم سے زیادہ عالم ہے۔ حضرت موسیٰ نے کہا: اے میرے ربّ! مجھے اس کے پاس کون پہنچائے؟ اور سفیان (بن عیینہ) نے یوں کہا: اے میرے ربّ! اور میں اس کے پاس کیونکر پہنچوں؟ اللہ نے کہا: تم ایک مچھلی لو اور اسے ٹوکری میں رکھ لو۔ جہاں یہ مچھلی کھو بیٹھو وہ وہیں ہوگا۔ اور سفیان نے فَھُوَ ثَمَّ کی جگہ فَھُوَ ثَمَّہْ کے الفاظ کہے۔ موسیٰ نے ایک مچھلی لی اور ٹوکری میں وہ رکھ لی۔ پھر وہ اور ان کے نوجوان یوشع بن نون چل پڑے۔ یہاں تک کہ جب دونوں چٹان کے پاس پہنچے اور اپنے سر ٹیکے تو موسیٰ سو گئے اور مچھلی تڑپ کر باہر نکلی اور سمندر میں گر گئی اور پھر اس نے سمندر میں اپنی راہ لی اور چلتی بنی اور اللہ نے اس مچھلی سے پانی کی روانی روک دی۔ چنانچہ پانی ڈاٹ کی طرح ہوگیا۔ راوی نے ہاتھ سے بتایا: یوں ڈاٹ کی طرح۔ وہ دونوں باقی دن رات چلتے رہے۔ یہاں تک کہ جب دوسرا دن ہوا تو موسیٰ نے اپنے نوجوان سے کہا: لائو ناشتہ ہمارا۔ ہم نے تو اپنے اس سفر سے اتنی تکلیف اُٹھائی ہے کہ تھک کر رہ گئے ہیں۔ اور موسیٰ نے یہ تکان تبھی محسوس کی کہ جب وہ اس جگہ سے آگے نکل گئے جہاں جانے کے لئے اللہ نے ان سے فرمایا تھا۔ موسیٰ کے نوجوان نے ان سے کہا: آپؑ نے دیکھا کہ جب چٹان کے پاس ہم نے آرام کیا تھا تو میں مچھلی بھول ہی گیا اور شیطان ہی نے مجھے بھلا دیا کہ اس کو یاد نہ رکھا اور عجیب طور سے اس نے سمندر میں اپنی راہ لے لی۔ مچھلی تو سمندر میں اپنی راہ چلتی بنی اور ان دونوں کو اس سے حیرت ہوئی۔ موسیٰ نے نوجوان سے کہا: وہی جگہ تو تھی جو ہم چاہتے تھے۔ وہ دونوں اپنے پائوں کے نشانوں کی جستجو کرتے واپس گئے۔ یہاں تک کہ جب وہ اس چٹان کے پاس پہنچے تو کیا دیکھتے ہیں کہ ایک شخص ہے جو کپڑا اُوڑھے ہوئے ہے۔ موسیٰ نے سلام کیا۔ اس نے ان کو سلام کا جواب دیا اور کہا: تمہارے ملک میں سلامتی کہاں؟ انہوں نے کہا: میں موسیٰ ہوں۔ اس نے پوچھا: بنی اسرائیل کا موسیٰ؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ میں آپ کے پاس اس لئے آیا ہوں کہ تا آپ مجھے بھی وہ راستی کی باتیں سکھائیں جو آپ کو سکھائی گئی ہیں۔ اس نے جواب دیا: اے موسیٰ! علم الٰہی میں سے مجھے ایک علم حاصل ہے جو اللہ ہی نے مجھے سکھلایا ہے تو اسے نہیں جانتا اور تجھے بھی علم الٰہی میں سے ایک علم حاصل ہے جو اللہ ہی نے تجھے سکھلایا ہے۔ میں اسے نہیں جانتا۔ موسیٰ نے پوچھا: کیا میں آپ کی پیروی کر سکتا ہوں؟ انہوں نے جواب دیا: میرے ساتھ تو صبر نہیں کر سکے گا اور کیونکر تو صبر کرے گا، ایسی باتوں پر جن کی حقیقت سے تو پورے طور پر آگاہ نہیں ہے۔ خیر وہ دونوں سمندر کے کنارے چل پڑے۔۔۔۔۔ ان کے پاس سے ایک کشتی گزری تو انہوں نے کشتی والوں سے کہا کہ انہیں سوار کر لیں۔ انہوں نے خضر کو پہچان لیا اور بغیر کرایہ ان کو سوار کر لیا۔ جب وہ دونوں کشتی میں سوار ہوئے ایک چڑیا آئی اور کشتی کے کنارے پر بیٹھ گئی۔ اس نے سمندر میں ایک یا دو چونچیں ماریں۔ خضر نے موسیٰ سے کہا: اے موسیٰ! میرے اور تیرے علم نے علم الٰہی سے اتنا بھی کم نہیں کیا جتنا کہ اس چڑیا نے اپنی چونچ سے اس سمندر میں سے کم کیا ہے۔ یہ کہہ کر خضر نے کلہاڑی لی اور (کشتی کا) ایک تختہ نکال ڈالا۔ حضرت ابن عباس نے کہا: موسیٰ کو اچانک اُسی وقت معلوم ہوا کہ خضر نے ایک تختہ تیشہ سے اکھیڑ لیا۔ موسیٰ نے ان سے کہا: آپ نے یہ کیا کیا؟ ان لوگوں نے ہمیں بغیر کرایہ سوار کیا تھا۔ آپ ان کی کشتی پر ہی لپکے اور اسے پھاڑ ڈالا ہے کہ کشتی میں جو لوگ سوار ہیں انہیں غرق کریں۔ آپ نے تو ایک بالکل انوکھی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا: کیا میں نے نہیں کہا تھا کہ تو میرے ساتھ صبر نہیں کر سکے گا۔ موسیٰ نے کہا: میری بھول پر مجھے نہ پکڑیں اور میرے بارے میں کوئی مشکل پیدا نہ کریں اور موسیٰ سے یہ پہلی غلطی بھولے ہی سے ہوئی تھی۔ جب وہ دونوں سمندر سے باہر آئے تو وہ ایک لڑکے کے پاس سے گزرے جو بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا۔ خضر نے اس کا سر پکڑا اور اس کو اپنے ہاتھ سے یوں اکھیڑ ڈالا اور سفیان نے اپنی انگلیوں کی نوکوں سے اشارہ کیا جیسے کوئی پھل جیسی چیز توڑتا ہے۔ موسیٰ نے ان سے کہا: آپ نے یہ کیا کیا کہ ایک پاکیزہ نفس کو بغیر اس کے کہ وہ کسی کو قتل کرتا، مار ڈالا ہے۔ یقینا آپ نے بہت ہی برا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا: کیا میں نے تجھ سے نہیں کہا تھا کہ تو میرے ساتھ صبر نہیں کر سکے گا۔ موسیٰ نے کہا: اگر اس کے بعد میں نے کوئی بات پوچھی تو پھر میرا ساتھ نہ دیں۔ میری طرف سے آپ معذور ہوں گے۔ چنانچہ وہ دونوں چلے۔ یہاں تک کہ جب ایک گائوں والوں کے پاس آئے تو انہوں نے اس گائوں کے باشندوں سے کھانا مانگا۔ تو انہوں نے ان کو مہمان ٹھہرانے سے انکار کر دیا۔ ان دونوں نے ایک دیوار دیکھی جو جھکی ہوئی گرنا ہی چاہتی تھی۔ خضر نے اپنے ہاتھ سے اس طرح اشارہ کیا اور سفیان راوی نے اشارہ سے بتایا جیسے وہ کسی چیز پر اوپر کی طرف ہاتھ اُٹھا کر حرکت دیتے ہیں۔ میں نے سفیان سے صرف ایک ہی دفعہ سنا، وہ مَائِلًا یعنی جھکی ہوئی کا لفظ بیان کرتے تھے۔ موسیٰ نے کہا: یہ ایسے لوگ ہیں کہ ہم ان کے پاس آئے۔ انہوں نے نہ ہمیں کھانا دیا اور نہ ہمیں مہمان ٹھہرایا۔ آپ نے ان کی دیوار تو درست کر دی ہے، اگر آپ چاہتے تو اس پر مزدوری لے لیتے۔ خضر نے کہا: یہ لو اَب میرے اور تیرے درمیان جدائی ہے۔ جن باتوں پر تم صبر نہیں کر سکے میں تمہیں بتلائے دیتا ہوں۔ نبی ﷺ نے فرمایا: ہمیں یہ آرزو ہی رہی کہ موسیٰ صبر کرتے تو اللہ ان کا حال ہمیں اور بتاتا۔ سفیان نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: اللہ موسیٰ پر رحم کرے۔ اگر وہ صبر کرتے تو ان دونوں کی حالت اور بیان کی جاتی اور حضرت ابن عباسؓ نے آیت وَکَانَ وَرَائَ ہُمْ مَّلِکٌ یَّأْخُذُ کُلَّ سَفِیْنَۃٍ غَصْبًا کو یوں پڑھا: وَکَانَ أَمَامَھُمْ مَّلِکٌ۔۔۔۔ اور ان کے آگے ایک بادشاہ تھا جو ہر کشتی کو چھین لیتا تھا۔ اور وہ جو لڑکا تھا وہ کافر تھا اور اس کے ماں باپ مومن تھے۔ نیز سفیان نے مجھ سے کہا: میں نے یہ حدیث عمرو بن دینار سے دو دفعہ سنی اور انہی سے اسے یاد بھی کیا۔ سفیان سے پوچھا گیا کہ کیا عمرو سے جو آپ نے حدیث سنی اس سے پیشتر بھی آپ نے کسی اور سے سن کر یہ حدیث یاد کر لی تھی؟ انہوں نے جواب دیا: میں کس سے سن کر یاد کرتا۔ کیا میرے سوا عمرو سے اَور کسی نے بھی یہ حدیث روایت کی ہے۔ میں نے تو ان سے ہی یہ حدیث دو دفعہ یا تین دفعہ سنی اور انہی سے اس کو یاد رکھا ہے۔

صحیح بخاری 3402

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الأَصْبَهَانِيُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنَّمَا سُمِّيَ الْخَضِرُ أَنَّهُ جَلَسَ عَلَى فَرْوَةٍ بَيْضَاءَ فَإِذَا هِيَ تَهْتَزُّ مِنْ خَلْفِهِ خَضْرَاءَ ".

محمد بن سعید اصبہانی نے ہم سے بیان کیا کہ (عبداللہ) بن مبارک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے معمر سے، معمر نے ہمام بن منبہ سے، ہمام نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے نبی ﷺ سے۔ آپؐ نے فرمایا: خضر اسی لئے نام رکھا گیا کہ وہ ایک سفید چٹیل قطعہ زمین پر بیٹھے تھے تو کیا دیکھتے ہیں کہ وہ زمین ان کے پیچھے سے سرسبز ہو کر لہلہا رہی ہے۔ حموی نے کہا کہ محمد بن یوسف بن مطر فربری نے کہا: علی بن خشرم نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے سفیان سے یہ روایت تفصیل سے بیان کی۔

10 von 10 heute frei