کتاب 28: باب

صحیح بخاری

صحیح بخاری 3403

حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " قِيلَ لِبَنِي إِسْرَائِيلَ ادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا وَقُولُوا حِطَّةٌ. فَبَدَّلُوا فَدَخَلُوا يَزْحَفُونَ عَلَى أَسْتَاهِهِمْ وَقَالُوا حَبَّةٌ فِي شَعْرَةٍ ".

اسحاق بن نصر نے مجھ سے بیان کیا کہ عبدالرزاق نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے معمر سے، معمر نے ہمام بن منبہ سے روایت کی کہ انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا۔ کہتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بنی اسرائیل سے کہا گیا کہ تم دروازے سے سجدہ کرتے ہوئے داخل ہو اور کہو: حِطَّۃٌ یعنی ہمارے گناہ معاف ہوں۔ انہوں نے اس کو بدل دیا اور بجائے سجدہ کرنے کے اپنے چوتڑوں کے بل گھسٹتے ہوئے داخل ہوئے اور بجائے حِطَّۃٌ کے حَبَّۃٌ فِی شَعْرَۃٍ کہنے لگے۔ یعنی ہمیں تو دانہ چاہیے۔

صحیح بخاری 3404

حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا عَوْفٌ عَنِ الْحَسَنِ وَمُحَمَّدٍ وَخِلاَسٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ مُوسَى كَانَ رَجُلاً حَيِيًّا سِتِّيرًا لاَ يُرَى مِنْ جِلْدِهِ شَىْءٌ اسْتِحْيَاءً مِنْهُ فَآذَاهُ مَنْ آذَاهُ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ فَقَالُوا مَا يَسْتَتِرُ هَذَا التَّسَتُّرَ إِلاَّ مِنْ عَيْبٍ بِجِلْدِهِ إِمَّا بَرَصٌ وَإِمَّا أُدْرَةٌ وَإِمَّا آفَةٌ. وَإِنَّ اللَّهَ أَرَادَ أَنْ يُبَرِّئَهُ مِمَّا قَالُوا لِمُوسَى فَخَلاَ يَوْمًا وَحْدَهُ فَوَضَعَ ثِيَابَهُ عَلَى الْحَجَرِ ثُمَّ اغْتَسَلَ فَلَمَّا فَرَغَ أَقْبَلَ إِلَى ثِيَابِهِ لِيَأْخُذَهَا وَإِنَّ الْحَجَرَ عَدَا بِثَوْبِهِ فَأَخَذَ مُوسَى عَصَاهُ وَطَلَبَ الْحَجَرَ فَجَعَلَ يَقُولُ ثَوْبِي حَجَرُ ثَوْبِي حَجَرُ حَتَّى انْتَهَى إِلَى مَلإٍ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ فَرَأَوْهُ عُرْيَانًا أَحْسَنَ مَا خَلَقَ اللَّهُ وَأَبْرَأَهُ مِمَّا يَقُولُونَ وَقَامَ الْحَجَرُ فَأَخَذَ ثَوْبَهُ فَلَبِسَهُ وَطَفِقَ بِالْحَجَرِ ضَرْبًا بِعَصَاهُ فَوَاللَّهِ إِنَّ بِالْحَجَرِ لَنَدَبًا مِنْ أَثَرِ ضَرْبِهِ ثَلاَثًا أَوْ أَرْبَعًا أَوْ خَمْسًا فَذَلِكَ قَوْلُهُ {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تَكُونُوا كَالَّذِينَ آذَوْا مُوسَى فَبَرَّأَهُ اللَّهُ مِمَّا قَالُوا وَكَانَ عِنْدَ اللَّهِ وَجِيهًا}."

اسحاق بن ابراہیم نے مجھے بتایا کہ رَوح بن عبادہ نے ہم سے بیان کیا کہ عوف (بن ابی جمیلہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حسن (بصری) اور محمد (بن سیرین) سے اور خلاس (بن عمرو) سے، ان تینوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا موسیٰ بہت شرمیلے تھے۔ شرم کی وجہ سے اپنا بدن خوب ڈھانپ کر رکھتے کہ ان کے جسم کا کوئی حصہ دکھائی نہ دیتا۔ بنی اسرائیل میں سے جنہوں نے ان کو دکھ دیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ جو بدن اتنا چھپاتے ہیں تو ضرور کسی عیب کی وجہ سے چھپاتے ہوں گے۔ جو اُن کے جسم میں ہے۔ یا تو سفید کوڑھ (برص) ہے یا فتق یا کوئی اور خطرناک بیماری۔ اور اللہ تعالیٰ نے موسیٰ کو ان باتوں سے جو اُن لوگوں نے ان کے متعلق کہیں بے عیب ثابت کرنا چاہا۔ اس لئے وہ ایک دن اکیلے تنہائی میں تھے۔ انہوں نے اپنے کپڑے اُتار کر حجر کے پاس رکھے۔ پھر نہانا شروع کیا۔ جب فارغ ہوئے تو اپنے کپڑوں کے پاس آئے تاکہ لے کر پہنیں۔ مگر وہ ہجر ان کے کپڑے لے کر بھاگا۔ موسیٰ نے اپنا عصا لیا اور اس حجر کا پیچھا کیا اور کہتے جاتے تھے: اے حجر! میرے کپڑے۔ یہاں تک کہ بنی اسرائیل کے بھرے مجمع میں جا پہنچے۔ انہوں نے موسیٰ کو برہنہ دیکھ لیا۔ نہایت ہی خوبصورت ڈیل ڈول میں جو اللہ نے ان کی بنائی تھی اور اللہ تعالیٰ نے ان کی باتوں سے ان کو بری ثابت کیا اور وہ حجر ٹھہر گیا۔ انہوں نے اپنے کپڑے لئے اور انہیں پہن لیا اور اس حجر کو لاٹھی سے مارنے لگے۔ بخدا اس حجر پر اب بھی ان کی مار کے زخم کے نشان ہیں تین، چار یا پانچ۔ اور یہی ہے جو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! ان لوگوں کی طرح نہ ہو جنہوں نے موسیٰ کو دکھ دیا تھا اور پھر انہوں نے جو افتراء کیا تھا اس سے اللہ نے ان کو بری کیا اور موسیٰ اللہ کے نزدیک بہت ہی معزز تھے۔

صحیح بخاری 3405

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ الأَعْمَشِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَسَمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم قَسْمًا فَقَالَ رَجُلٌ إِنَّ هَذِهِ لَقِسْمَةٌ مَا أُرِيدَ بِهَا وَجْهُ اللَّهِ. فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَأَخْبَرْتُهُ فَغَضِبَ حَتَّى رَأَيْتُ الْغَضَبَ فِي وَجْهِهِ ثُمَّ قَالَ " يَرْحَمُ اللَّهُ مُوسَى قَدْ أُوذِيَ بِأَكْثَرَ مِنْ هَذَا فَصَبَرَ ".

ابوالولید نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اعمش سے روایت کی، کہا: میں نے ابو وائل سے سنا کہ انہوں نے کہا: میں نے حضرت عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: نبی ﷺ نے کچھ مال تقسیم کیا تو ایک شخص نے کہا: یہ تو یقینا ایسی تقسیم ہے کہ اس سے اللہ کی رضامندی ہرگز مقصود نہیں۔ میں نبی ﷺ کے پاس آیا اور آپؐ کو بتایا: آپؐ یہ سن کر رنجیدہ ہوئے یہاں تک کہ آپؐ کی ناراضگی میں نے آپؐ کے چہرہ میں دیکھی۔ پھر تھوڑی دیر بعد فرمایا: اللہ موسیٰ پر رحم کرے۔ ان کو تو اس سے بھی زیادہ دکھ دیا گیا مگر انہوں نے صبر کیا۔

10 von 10 heute frei