کتاب 29: بَابُ: {يَعْكِفُونَ عَلَى أَصْنَامٍ لَهُمْ}
صحیح بخاری
صحیح بخاری 3406
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يُونُسَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَجْنِي الْكَبَاثَ وَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " عَلَيْكُمْ بِالأَسْوَدِ مِنْهُ فَإِنَّهُ أَطْيَبُهُ ". قَالُوا أَكُنْتَ تَرْعَى الْغَنَمَ قَالَ " وَهَلْ مِنْ نَبِيٍّ إِلاَّ وَقَدْ رَعَاهَا ".
یحيٰ بن بُکَیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یونس سے، انہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے ابوسلمہ بن عبدالرحمن سے روایت کی کہ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے کہا: ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ پیلو کے پکے ہوئے پھل چُن رہے تھے اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ان میں سے جو کالے ہوں وہ چنو۔ کیونکہ وہی ان میں سے بہت لذیذ ہوتے ہیں۔ لوگوں نے کہا: کیا آپؐ بکریاں بھی چرایا کرتے تھے؟ فرمایا: اور کیا کوئی نبی ایسا بھی ہے جس نے بکریاں نہ چرائی ہوں۔
10 von 10 heute frei