کتاب 51: باب حَدِيثُ أَبْرَصَ وَأَعْمَى وَأَقْرَعَ فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 3464

حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم ح وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ أَخْبَرَنَا هَمَّامٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنَّ ثَلاَثَةً فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ أَبْرَصَ وَأَقْرَعَ وَأَعْمَى بَدَا لِلَّهِ أَنْ يَبْتَلِيَهُمْ فَبَعَثَ إِلَيْهِمْ مَلَكًا فَأَتَى الأَبْرَصَ. فَقَالَ أَىُّ شَىْءٍ أَحَبُّ إِلَيْكَ قَالَ لَوْنٌ حَسَنٌ وَجِلْدٌ حَسَنٌ قَدْ قَذِرَنِي النَّاسُ. قَالَ فَمَسَحَهُ فَذَهَبَ عَنْهُ فَأُعْطِيَ لَوْنًا حَسَنًا وَجِلْدًا حَسَنًا. فَقَالَ أَىُّ الْمَالِ أَحَبُّ إِلَيْكَ قَالَ الإِبِلُ ـ أَوْ قَالَ الْبَقَرُ هُوَ شَكَّ فِي ذَلِكَ إِنَّ الأَبْرَصَ وَالأَقْرَعَ قَالَ أَحَدُهُمَا الإِبِلُ وَقَالَ الآخَرُ الْبَقَرُ ـ فَأُعْطِيَ نَاقَةً عُشَرَاءَ. فَقَالَ يُبَارَكُ لَكَ فِيهَا. وَأَتَى الأَقْرَعَ فَقَالَ أَىُّ شَىْءٍ أَحَبُّ إِلَيْكَ قَالَ شَعَرٌ حَسَنٌ وَيَذْهَبُ عَنِّي هَذَا قَدْ قَذِرَنِي النَّاسُ. قَالَ فَمَسَحَهُ فَذَهَبَ وَأُعْطِيَ شَعَرًا حَسَنًا. قَالَ فَأَىُّ الْمَالِ أَحَبُّ إِلَيْكَ قَالَ الْبَقَرُ. قَالَ فَأَعْطَاهُ بَقَرَةً حَامِلاً وَقَالَ يُبَارَكُ لَكَ فِيهَا. وَأَتَى الأَعْمَى فَقَالَ أَىُّ شَىْءٍ أَحَبُّ إِلَيْكَ قَالَ يَرُدُّ اللَّهُ إِلَىَّ بَصَرِي فَأُبْصِرُ بِهِ النَّاسَ. قَالَ فَمَسَحَهُ فَرَدَّ اللَّهُ إِلَيْهِ بَصَرَهُ. قَالَ فَأَىُّ الْمَالِ أَحَبُّ إِلَيْكَ قَالَ الْغَنَمُ. فَأَعْطَاهُ شَاةً وَالِدًا فَأُنْتِجَ هَذَانِ وَوَلَّدَ هَذَا فَكَانَ لِهَذَا وَادٍ مِنْ إِبِلٍ وَلِهَذَا وَادٍ مِنْ بَقَرٍ وَلِهَذَا وَادٍ مِنَ الْغَنَمِ. ثُمَّ إِنَّهُ أَتَى الأَبْرَصَ فِي صُورَتِهِ وَهَيْئَتِهِ فَقَالَ رَجُلٌ مِسْكِينٌ تَقَطَّعَتْ بِيَ الْحِبَالُ فِي سَفَرِي فَلاَ بَلاَغَ الْيَوْمَ إِلاَّ بِاللَّهِ ثُمَّ بِكَ أَسْأَلُكَ بِالَّذِي أَعْطَاكَ اللَّوْنَ الْحَسَنَ وَالْجِلْدَ الْحَسَنَ وَالْمَالَ بَعِيرًا أَتَبَلَّغُ عَلَيْهِ فِي سَفَرِي. فَقَالَ لَهُ إِنَّ الْحُقُوقَ كَثِيرَةٌ. فَقَالَ لَهُ كَأَنِّي أَعْرِفُكَ أَلَمْ تَكُنْ أَبْرَصَ يَقْذَرُكَ النَّاسُ فَقِيرًا فَأَعْطَاكَ اللَّهُ فَقَالَ لَقَدْ وَرِثْتُ لِكَابِرٍ عَنْ كَابِرٍ. فَقَالَ إِنْ كُنْتَ كَاذِبًا فَصَيَّرَكَ اللَّهُ إِلَى مَا كُنْتَ وَأَتَى الأَقْرَعَ فِي صُورَتِهِ وَهَيْئَتِهِ فَقَالَ لَهُ مِثْلَ مَا قَالَ لِهَذَا فَرَدَّ عَلَيْهِ مِثْلَ مَا رَدَّ عَلَيْهِ هَذَا فَقَالَ إِنْ كُنْتَ كَاذِبًا فَصَيَّرَكَ اللَّهُ إِلَى مَا كُنْتَ. وَأَتَى الأَعْمَى فِي صُورَتِهِ فَقَالَ رَجُلٌ مِسْكِينٌ وَابْنُ سَبِيلٍ وَتَقَطَّعَتْ بِيَ الْحِبَالُ فِي سَفَرِي فَلاَ بَلاَغَ الْيَوْمَ إِلاَّ بِاللَّهِ ثُمَّ بِكَ أَسْأَلُكَ بِالَّذِي رَدَّ عَلَيْكَ بَصَرَكَ شَاةً أَتَبَلَّغُ بِهَا فِي سَفَرِي. فَقَالَ قَدْ كُنْتُ أَعْمَى فَرَدَّ اللَّهُ بَصَرِي وَفَقِيرًا فَقَدْ أَغْنَانِي فَخُذْ مَا شِئْتَ فَوَاللَّهِ لاَ أَجْهَدُكَ الْيَوْمَ بِشَىْءٍ أَخَذْتَهُ لِلَّهِ. فَقَالَ أَمْسِكْ مَالَكَ فَإِنَّمَا ابْتُلِيتُمْ فَقَدْ رَضِيَ اللَّهُ عَنْكَ وَسَخِطَ عَلَى صَاحِبَيْكَ ".

احمد بن اسحاق (سرماری) نے ہم سے بیان کیا کہ عمرو بن عاصم نے ہمیں بتایا۔ ہمام نے ہم سے بیان کیا، کہا: اسحاق بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا۔ عبدالرحمن بن ابی عمرہ نے مجھے بتایا کہ حضرت ابوہریرہؓ نے ان سے بیان کیا کہ انہوں نے نبی ﷺ سے سنا۔ (دوسری سند) اور محمد (بن یحيٰذہلی) نے مجھ سے بیان کیا کہ عبداللہ بن رجاء نے ہمیں بتایا کہ ہمام نے ہمیں بتایا کہ اسحاق بن عبداللہ (بن ابی طلحہ) سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا: عبدالرحمن بن ابی عمرہ نے مجھے بتایا کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ان سے بیان کیا اور انہوں نے رسول اللہﷺ سے سنا۔ آپ فرماتے تھے کہ بنی اسرائیل میں تین شخص تھے، ایک کوڑھی اور ایک گنجا اور ایک اندھا۔ اللہ نے ان کو آزمانا چاہا۔ ان کی طرف ایک فرشتہ بھیجا جو کوڑھی کے پاس آیا اور پوچھا: تجھے کونسی شئے زیادہ پیاری ہے؟ اس نے کہا: اچھا رنگ اور اچھا جسم۔ لوگ مجھ سے بہت کراہت کرتے ہیں۔ آپ نے فرمایا: فرشتے نے اس پر اپنا ہاتھ پھیرا اور وہ کوڑھ اس سے جاتا رہا اور اسے اچھا رنگ اور اچھا جسم دیا گیا۔ پھر فرشتہ نے پوچھا: تمہیں کونسا مال زیادہ پیارا ہے؟ اس نے کہا اونٹ یا کہا گائے بیل۔ اسحاق (راوی) نے اس کے متعلق شک کیا کہ کوڑھی اور گنجے ان دونوں میں سے ایک نے اونٹ کہے اور دوسرے نے گائے بیل۔ چنانچہ اسے دس مہینے کی گابھن اونٹنی دی گئی اور کہا: تیرے لئے اس میں برکت دی جائے گی اور وہ گنجے کے پاس آیا۔ اس نے پوچھا: تجھے کونسی چیز زیادہ پیاری ہے؟ اس نے کہا: اچھے بال اور یہ گنج پن مجھ سے جاتا رہے۔ لوگ مجھ سے بہت ہی نفرت کرتے ہیں۔ آپ نے فرمایا: فرشتہ نے اس پر ہاتھ پھیرا اور گنج پن جاتا رہا اور اسے اچھے بال دئیے گئے۔ فرشتہ نے کہا: تجھے کونسا مال زیادہ پیارا ہے؟ کہا: گائے بیل۔ فرشتہ نے اسے ایک گابھن گائے دی اور کہا: تجھے اس میں برکت دی جائے گی اور اندھے کے پاس آیا اور اس سے پوچھا: تجھے کونسی چیز زیادہ پیاری ہے؟ اس نے کہا: اللہ میری بینائی مجھے واپس دیدے۔ جس سے میں لوگوں کو دیکھوں۔ آپ نے فرمایا: فرشتہ نے اس پر ہاتھ پھیرا اور اللہ نے اس کی بینائی اس کو پھر دے دی۔ فرشتہ نے پوچھا: کونسا مال تجھے زیادہ پیارا ہے؟ اس نے کہا: بکریاں۔ اس نے اس کو ایک جننے والی بکری دی۔ چنانچہ ان دونوں نے بچے دئیے اور اس نے بھی بچے دئیے۔ چنانچہ کوڑھی کے پاس اونٹوں کا اور گائے والے کے پاس گائے بیلوں کا گلہ اور اندھے کے پاس بکریوں کے دَل کے دَل ہوگئے۔ پھر وہ فرشتہ کوڑھی کے پاس ہوبہو اسی صورت شکل میں آیا اور کہنے لگا: ایک مسکین آدمی ہوں میرے سفر میں سارے وسیلے کٹ گئے ہیں، اس لئے سوائے اللہ کے اور پھر تمہارے بن آج میں اپنے ٹھکانے نہیں پہنچ سکتا۔ میں تم کو اسی ذات کا واسطہ دیتے ہوئے جس نے کہ تم کو یہ اچھا رنگ دیا اور یہ اچھا بدن دیا اور یہ اونٹ دئیے تم سے ایک اونٹ مانگتا ہوں تا کہ میں اپنے سفر میں اس پر سوار ہو کر اپنے ٹھکانے پہنچوں۔ اس نے جواب دیا: حق بہت سے ہیں (جنہیں میں نے ادا کرنا ہے۔) وہ فرشتہ اسے کہنے لگا: ایسا معلوم ہوتا ہے کہ میں تمہیں پہچانتا ہوں۔ کیا تو کوڑھی نہ تھا؟ لوگ تجھ سے کراہت کرتے تھے، محتاج تھا۔ اللہ نے تجھے دیا۔ اس نے کہا: میں تو خود بڑا ہوں اور بڑوں سے وراثت ملتی چلی آئی ہے۔ فرشتہ نے کہا: تم جھوٹے ہو۔ اللہ تمہیں اسی حالت میں لوٹا دے جس میں تم تھے اور وہ گنجے کے پاس اسی کی شکل و صورت میں آیا اور اس کو بھی ویسا ہی کہا { جیسا اس کوڑھی سے کہا تھا} اس نے بھی اس کو وہی جواب دیا جو اس کوڑھی نے اس کو دیا تھا۔ فرشتہ نے کہا: تم جھوٹے ہو۔ اللہ تمہیں اسی حالت میں لوٹا دے جس میں تم تھے پھر وہ اندھے کے پاس اسی صورت شکل میں آیا اور کہنے لگا: میں ایک مسکین شخص ہوں، مسافر ہوں۔ سفر میں میرے سارے وسیلے کٹ گئے ہیں۔ آج سوائے اللہ کے اور تمہارے بغیر ٹھکانے پہنچنے کی کوئی صورت نہیں۔ میں اسی کے وسیلے سے جس نے تمہاری بینائی تم کو واپس دی ایک بکری مانگتا ہوں تاکہ میں اپنے سفر میں اس سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنے ٹھکانے پہنچ جائوں۔ اس نے کہا: ہاں میں اندھا تھا اور اللہ نے میری بینائی لوٹا دی اور محتاج تھا اور اس نے مجھے مالدار کردیا، اس لیے جو تم چاہو لے لو؛ اللہ کی قسم! میں تم سے آج کسی بات میں تنگی نہیں کرنے کا۔ جو تو لے لے، اللہ کے لئے لے گا۔ فرشتہ نے یہ سن کر کہا: تم اپنا مال اپنے پاس ہی رکھو کیونکہ تم کو تو صرف آزمایا گیا ہے۔ اللہ تم سے خوش ہوگیا ہے اور تمہارے دونوں ساتھیوں پر ناراض۔

10 von 10 heute frei