کتاب 4: باب نِسْبَةِ الْيَمَنِ إِلَى إِسْمَاعِيلَ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 3507

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا سَلَمَةُ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى قَوْمٍ مِنْ أَسْلَمَ يَتَنَاضَلُونَ بِالسُّوقِ فَقَالَ " ارْمُوا بَنِي إِسْمَاعِيلَ فَإِنَّ أَبَاكُمْ كَانَ رَامِيًا وَأَنَا مَعَ بَنِي فُلاَنٍ ". لأَحَدِ الْفَرِيقَيْنِ فَأَمْسَكُوا بِأَيْدِيهِمْ فَقَالَ " مَا لَهُمْ ". قَالُوا وَكَيْفَ نَرْمِي وَأَنْتَ مَعَ بَنِي فُلاَنٍ. قَالَ " ارْمُوا وَأَنَا مَعَكُمْ كُلِّكُمْ ".

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ (قطان) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یزید بن ابی عبید سے روایت کی کہ حضرت سلمہ (بن اَکْوَع) رضی اللہ عنہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ اسلم قبیلے کے پاس تشریف لے گئے جو منڈی میں تیر اندازی کر رہے تھے۔ آپؐ نے فرمایا: اے اسماعیلؑ کے بیٹو! تیر اندازی کرتے رہو۔ کیونکہ تمہارا باپ بھی تیر انداز تھا اور ان میں سے ایک فریق کے متعلق فرمایا کہ میں بنی فلاں کے ساتھ ہوں۔ یہ سنتے ہی انہوں (یعنی دوسرے فریق) نے اپنے ہاتھوں کو روک لیا۔ آپؐ نے پوچھا: انہیں کیا ہوا؟ کہنے لگے: ہم کیسے تیر پھینکیں جبکہ آپؐ بنی فلاں کے ساتھ ہیں۔ آپؐ نے فرمایا: اچھا تیر پھینکو اور میں تم سبھی کے ساتھ ہوں۔

10 von 10 heute frei