باب 23: باب صِفَةِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم

صحیح بخاری, حصہ 2

صحیح بخاری 3562

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ (بن سعید قطان) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے شعبہ سے، شعبہ نے قتادہ سے، قتادہ نے عبداللہ بن ابی عتبہ سے، عبداللہ نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ اس کنواری سے بھی زیادہ شرمیلے تھے جو اپنے پردے میں ہوتی ہے۔ محمد بن بشار نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ (قطان) اور (عبدالرحمن) بن مہدی نے ہمیں بتایا۔ ان دونوں نے کہا کہ شعبہ نے ہم سے اسی طرح حدیث بیان کی (اور اس میں یہ زیادہ ہے:) جب آپؐ کوئی بات بُری سمجھتے تو آپؐ کے چہرہ سے پہچانا جاتا۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ شُعْبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي عُتْبَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَشَدَّ حَيَاءً مِنَ الْعَذْرَاءِ فِي خِدْرِهَا. حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى وَابْنُ مَهْدِيٍّ قَالاَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ مِثْلَهُ وَإِذَا كَرِهَ شَيْئًا عُرِفَ فِي وَجْهِهِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3563

علی بن جعد نے مجھ سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے اعمش سے، اعمش نے ابو حازم سے، ابو حازم نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے کبھی کسی کھانے کو بُرا نہیں کہا۔ اگر آپؐ اس کو پسند کرتے تو کھا لیتے ورنہ چھوڑ دیتے۔

حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ مَا عَابَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم طَعَامًا قَطُّ إِنِ اشْتَهَاهُ أَكَلَهُ وَإِلاَّ تَرَكَهُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3564

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ بکر بن مضر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے جعفر بن ربیعہ سے، جعفر نے اعرج سے، اعرج نے حضرت عبداللہ بن مالک ابن بُحَینہ اسدیؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ جب سجدہ کرتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کے درمیان فاصلہ رکھتے، اتنا کہ ہم آپؐ کی بغلوں کو دیکھتے۔ قتیبہ کہتے تھے کہ ابن بُکَیر نے کہا کہ بکر نے ہم سے یوں بیان کیا کہ آپؐ کی بغلوں کی سفیدی کو دیکھتے۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكٍ ابْنِ بُحَيْنَةَ الأَسْدِيِّ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِذَا سَجَدَ فَرَّجَ بَيْنَ يَدَيْهِ حَتَّى نَرَى إِبْطَيْهِ. قَالَ وَقَالَ ابْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا بَكْرٌ بَيَاضَ إِبْطَيْهِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3565

عبدالاعلیٰ بن حماد نے ہم سے بیان کیا کہ یزید بن زُرَیع نے ہم سے بیان کیا کہ سعید نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے قتادہ سے روایت کی کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا کہ رسول اللہ ﷺ اپنی کسی دعا میں بھی اپنے ہاتھ نہیں اُٹھایا کرتے تھے مگر استسقاء میں آپؐ اپنے ہاتھ اتنے اُٹھاتے کہ آپؐ کی بغلوں کی سفیدی دکھائی دیتی۔
اور حضرت ابو موسیٰؓ نے کہا: نبی ﷺ نے دعا کی اور آپؐ نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ أَنَسًا ـ رضى الله عنه ـ حَدَّثَهُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ لاَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي شَىْءٍ مِنْ دُعَائِهِ إِلاَّ فِي الاِسْتِسْقَاءِ فَإِنَّهُ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ حَتَّى يُرَى بَيَاضُ إِبْطَيْهِ. وَقَالَ أَبُو مُوسَى دَعَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ وَرَأَيْتُ بَيَاضَ إِبْطَيْهِ

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3566

حسن بن صباح نے ہم سے بیان کیا کہ محمد بن سابق نے ہمیں بتایا کہ مالک بن مغوَل نے ہم سے بیان کیا، کہا: میں نے عَون بن ابی جُحَیفہ سے سنا۔ انہوں نے اپنے باپ سے روایت کرتے ہوئے ذکر کیا کہ وہ کہتے تھے: میں نبی ﷺ کے پاس پہنچا اور آپؐ اس وقت ابطح میں اُترے ہوئے تھے۔ دوپہر کے وقت جبکہ سخت گرمی تھی، آپؐ ایک بڑے خیمے کے اندر تھے۔ اتنے میں حضرت بلالؓ نکلے اور انہوں نے نماز کے لئے اذان دی۔ پھر اندر آئے اور رسول اللہ ﷺ کے وضو سے بچا ہوا پانی باہر لے گئے تو لوگ اس پر گر پڑے۔ اس میں سے پانی لینے لگے۔ پھر وہ اندر آئے اور انہوں نے برچھی نکالی۔ رسول اللہ ﷺ بھی باہر آئے۔ مجھے یہ واقعہ ایسا یاد ہے کہ اب بھی میں آپؐ کی پنڈلیوں کی چمک دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے برچھی گاڑی۔ پھر آپؐ نے ظہر کی دو رکعتیں پڑھیں اور عصر کی دو رکعتیں پڑھیں۔ آپؐ کے سامنے سے گدھا بھی گذر رہا تھا اور عورت بھی۔

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ قَالَ سَمِعْتُ عَوْنَ بْنَ أَبِي جُحَيْفَةَ ذَكَرَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ دُفِعْتُ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ بِالأَبْطَحِ فِي قُبَّةٍ كَانَ بِالْهَاجِرَةِ خَرَجَ بِلاَلٌ فَنَادَى بِالصَّلاَةِ ثُمَّ دَخَلَ فَأَخْرَجَ فَضْلَ وَضُوءِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَوَقَعَ النَّاسُ عَلَيْهِ يَأْخُذُونَ مِنْهُ ثُمَّ دَخَلَ فَأَخْرَجَ الْعَنَزَةَ وَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى وَبِيصِ سَاقَيْهِ فَرَكَزَ الْعَنَزَةَ ثُمَّ صَلَّى الظُّهْرَ رَكْعَتَيْنِ وَالْعَصْرَ رَكْعَتَيْنِ يَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْهِ الْحِمَارُ وَالْمَرْأَةُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3567

حسن بن صباح بزار نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زُہری سے، زُہری نے عروہ سے، عروہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ نبی ﷺ بات اس طرح کرتے کہ اگر کوئی شمار کرنے والا الفاظ کو شمار کرنا چاہتا تو وہ ان کو گن لیتا۔

حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ صَبَّاحٍ الْبَزَّارُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ يُحَدِّثُ حَدِيثًا لَوْ عَدَّهُ الْعَادُّ لأَحْصَاهُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3568

اور لیث نے کہا: یونس نے مجھے بتایا۔ ابن شہاب سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا: عروہ بن زبیر نے مجھے بتایا۔ انہوں نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں: کیا تمہیں فلاں کے باپ پر تعجب نہیں آتا۔ وہ آیا اور میرے حجرے (کے کونے) میں ایک طرف آ بیٹھا۔ رسول اللہ ﷺ کی باتیں کرنے لگا۔ وہ باتیں مجھے سنا رہا تھا اور میں اس وقت نفل پڑھ رہی تھی۔ پیشتر اس کے کہ میں اپنی نماز ختم کرتی، اُٹھ کر چلا گیا؛ اور اگر میں اس کو پا لیتی تو میں اس کو ٹوکتی کہ رسول اللہ ﷺ تو ایسے نہیں تھے کہ جلدی جلدی باتیں کرتے جیسا کہ تم کرتے ہو۔

وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّهُ قَالَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ أَلاَ يُعْجِبُكَ أَبُو فُلاَنٍ جَاءَ فَجَلَسَ إِلَى جَانِبِ حُجْرَتِي يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُسْمِعُنِي ذَلِكَ وَكُنْتُ أُسَبِّحُ فَقَامَ قَبْلَ أَنْ أَقْضِيَ سُبْحَتِي وَلَوْ أَدْرَكْتُهُ لَرَدَدْتُ عَلَيْهِ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَمْ يَكُنْ يَسْرُدُ الْحَدِيثَ كَسَرْدِكُمْ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

آج 10 میں سے 10 باقی