کتاب 24: باب كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم تَنَامُ عَيْنُهُ وَلاَ يَنَامُ قَلْبُهُ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 3569

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ كَيْفَ كَانَتْ صَلاَةُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي رَمَضَانَ قَالَتْ مَا كَانَ يَزِيدُ فِي رَمَضَانَ وَلاَ غَيْرِهِ عَلَى إِحْدَى عَشْرَةَ رَكْعَةً يُصَلِّي أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ فَلاَ تَسْأَلْ عَنْ حُسْنِهِنَّ وَطُولِهِنَّ ثُمَّ يُصَلِّي أَرْبَعًا فَلاَ تَسْأَلْ عَنْ حُسْنِهِنَّ وَطُولِهِنَّ ثُمَّ يُصَلِّي ثَلاَثًا فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ تَنَامُ قَبْلَ أَنْ تُوتِرَ قَالَ " تَنَامُ عَيْنِي وَلاَ يَنَامُ قَلْبِي ".

عبداللہ بن مسلمہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے مالک سے، مالک نے سعید مقبری سے، سعید نے ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن سے روایت کی کہ انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ رسول اللہ ﷺ رمضان میں نماز کس طرح پڑھا کرتے تھے۔ حضرت عائشہؓ نے کہا: آپؐ رمضان میں یا اس کے سوا کسی اور مہینے میں گیارہ رکعت سے زیادہ نہ پڑھا کرتے تھے۔ آپؐ چار رکعتیں پڑھتے اور ان رکعتوں کی خوبی اور لمبائی کا کچھ نہ پوچھو۔ پھر چار رکعتیں پڑھتے اور ان کی خوبی اور لمبائی کا کچھ نہ پوچھو۔ پھر تین رکعتیں پڑھتے۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ! آپؐ وتر پڑھنے سے پہلے سو جاتے ہیں؟ آپؐ نے فرمایا: میری آنکھ تو سوتی ہے مگر میرا دل نہیں سوتا۔

صحیح بخاری 3570

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي أَخِي عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ شَرِيكِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يُحَدِّثُنَا عَنْ لَيْلَةِ أُسْرِيَ بِالنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مِنْ مَسْجِدِ الْكَعْبَةِ جَاءَ ثَلاَثَةُ نَفَرٍ قَبْلَ أَنْ يُوحَى إِلَيْهِ وَهُوَ نَائِمٌ فِي مَسْجِدِ الْحَرَامِ فَقَالَ أَوَّلُهُمْ أَيُّهُمْ هُوَ فَقَالَ أَوْسَطُهُمْ هُوَ خَيْرُهُمْ وَقَالَ آخِرُهُمْ خُذُوا خَيْرَهُمْ. فَكَانَتْ تِلْكَ فَلَمْ يَرَهُمْ حَتَّى جَاءُوا لَيْلَةً أُخْرَى فِيمَا يَرَى قَلْبُهُ وَالنَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم نَائِمَةٌ عَيْنَاهُ وَلاَ يَنَامُ قَلْبُهُ وَكَذَلِكَ الأَنْبِيَاءُ تَنَامُ أَعْيُنُهُمْ وَلاَ تَنَامُ قُلُوبُهُمْ فَتَوَلاَّهُ جِبْرِيلُ ثُمَّ عَرَجَ بِهِ إِلَى السَّمَاءِ.

اسماعیل (بن ابی اویس) نے ہم سے بیان کیا، کہا: میرے بھائی (عبدالحمید) نے مجھے بتایا۔ انہوں نے سلیمان (بن بلال) سے، سلیمان نے شریک بن عبداللہ بن ابی نمر سے روایت کی۔ (کہا:) میں نے حضرت انس بن مالکؓ سے سنا۔ وہ اس رات کا واقعہ بیان کرتے تھے جس رات نبی ﷺ کو کعبہ کی مسجد سے لے گئے۔ یہ واقعہ اس زمانہ سے پہلے کا ہے کہ آپؐ کو وحی ہوئی۔ تین آدمی آئے اور آپؐ اس وقت مسجد حرام میں سوئے ہوئے تھے۔ تو ان میں سے پہلے نے کہا: ان میں سے وہ کون ہے؟ اس نے کہا: جو اُن کے درمیان ہے وہی ان سب سے بہتر ہے۔ تیسرے نے جو اخیر میں تھا یہ کہا کہ جو ان سب میں سے بہتر ہے، اس کو لے چلو۔ یہ واقعہ اس رات اتنا ہی ہوا تھا۔ پھر آپؐ نے ان کو نہیں دیکھا۔ یہاں تک کہ ایک دوسری رات وہ آئے۔ یہ واقعہ منجملہ انہی امور کے ہے جن کو آپؐ کا دل مشاہدہ کیا کرتا تھا اور نبی ﷺ کی آنکھیں سوئی ہوئی ہوتیں اور آپؐ کا دل نہ سوتا اور اسی طرح تمام انبیاء ہوتے ہیں۔ ان کی آنکھیں سوتی ہیں اور ان کے دل نہیں سوتے۔ جبرئیل نے آپؐ کو اپنے ساتھ لیا اور پھر آپؐ کو لے کر آسمان کی طرف چڑھ گئے۔

10 von 10 heute frei