کتاب 62: كتاب فضائل أصحاب النبى صلى الله عليه وسلم

صحیح بخاری

صحیح بخاری 3649

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنهما ـ يَقُولُ حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ فَيَغْزُو فِئَامٌ مِنَ النَّاسِ فَيَقُولُونَ فِيكُمْ مَنْ صَاحَبَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَيَقُولُونَ نَعَمْ. فَيُفْتَحُ لَهُمْ. ثُمَّ يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ فَيَغْزُو فِئَامٌ مِنَ النَّاسِ فَيُقَالُ هَلْ فِيكُمْ مَنْ صَاحَبَ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَيَقُولُونَ نَعَمْ. فَيُفْتَحُ لَهُمْ ثُمَّ يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ فَيَغْزُو فِئَامٌ مِنَ النَّاسِ فَيُقَالُ هَلْ فِيكُمْ مَنْ صَاحَبَ مَنْ صَاحَبَ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَيَقُولُونَ نَعَمْ. فَيُفْتَحُ لَهُمْ ".

علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عمرو (بن دینار) سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: میں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سنا۔ وہ کہتے تھے: حضرت ابوسعید خدریؓ نے ہم سے بیان کیا، کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ لوگ جوق دَر جوق حملہ کے لئے نکلیں گے اور پوچھیں گے: کیا تم میں کوئی ایسا ہے جو رسول اللہ ﷺ کی صحبت میں رہا ہو؟ وہ ان سے کہیں گے: ہاں۔ تو پھر (اس کی برکت سے) ان کو فتح دی جائے گی۔ پھر لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ لوگ جو ق دَر جوق حملے کے لئے نکلیں گے اور پوچھا جائے گا: کیا تم میں سے کوئی ایسا شخص ہے جو رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کی صحبت میں رہا ہو؟ وہ کہیں گے: ہاں۔ تو ان کو (اس کی برکت سے) فتح دی جائے گی۔ پھر لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ جوق دَر جوق لوگ حملے کے لئے نکلیں گے اور پوچھا جائے گا: کیا تم میں کوئی ایسا شخص ہے جو ایسے شخص کے ساتھ رہا ہو جو رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کی صحبت میں رہ چکا ہو تو کہیں گے: ہاں۔ تو ان کو فتح دی جائے گی۔

صحیح بخاری 3650

حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ حَدَّثَنَا النَّضْرُ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي جَمْرَةَ سَمِعْتُ زَهْدَمَ بْنَ مُضَرِّبٍ سَمِعْتُ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ ـ رضى الله عنهما ـ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " خَيْرُ أُمَّتِي قَرْنِي ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ". قَالَ عِمْرَانُ فَلاَ أَدْرِي أَذَكَرَ بَعْدَ قَرْنِهِ قَرْنَيْنِ أَوْ ثَلاَثًا " ثُمَّ إِنَّ بَعْدَكُمْ قَوْمًا يَشْهَدُونَ وَلاَ يُسْتَشْهَدُونَ وَيَخُونُونَ وَلاَ يُؤْتَمَنُونَ وَيَنْذُرُونَ وَلاَ يَفُونَ وَيَظْهَرُ فِيهِمُ السِّمَنُ ".

اسحاق (بن راہویہ) نے ہم سے بیان کیا کہ نضر نے ہمیں بتایا۔ شعبہ نے ابو جمرہ سے روایت کی۔ (انہوں نے کہا:) میں نے زہدم بن مضرب سے سنا۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے سنا۔ وہ کہتے تھے: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میری امت کی صدیوں میں سے بہترین صدی میری ہے۔ پھر اُن لوگوں کی جو معاً اُن کے بعد ہوں گے۔ پھر اُن لوگوں کی جو معاً اُن کے بعد ہوں گے۔ حضرت عمرانؓ کہتے تھے: میں نہیں جانتا آپؐ نے اپنی صدی کے بعد دو صدیوں یا تین صدیوں کا ذکر کیا۔ (پھر فرمایا:) پھر تمہارے بعد ایسے لوگ ہوں گے جو شہادت دیں گے، بحالیکہ شہادت کیلئے نہ بلائے جائیں گے۔ اور خیانت کریں گے اور انہیں امین نہ سمجھا جائے گا اور منتیں مانیں گے اور پوری نہیں کریں گے۔ اور (حرام مال کھا کھا کر) ان میں موٹاپا خوب ہو گا۔

صحیح بخاری 3651

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " خَيْرُ النَّاسِ قَرْنِي ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ يَجِيءُ قَوْمٌ تَسْبِقُ شَهَادَةُ أَحَدِهِمْ يَمِينَهُ وَيَمِينُهُ شَهَادَتَهُ ". قَالَ إِبْرَاهِيمُ وَكَانُوا يَضْرِبُونَا عَلَى الشَّهَادَةِ وَالْعَهْدِ وَنَحْنُ صِغَارٌ.

محمد بن کثیر نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے منصور سے، منصور نے ابراہیم سے، ابراہیم نے عبیدہ (بن قیس سلمانی) سے، عبیدہ نے حضرت عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے فرمایا: بہترین لوگ میری صدی کے ہیں۔ پھر وہ جو معاً ان کے بعد ہوں گے۔ پھر وہ جو معاً ان کے بعد ہوں گے۔ پھر ایسے لوگ آئیں گے کہ ان میں سے ایک کی شہادت اُس کی قسم سے پہلے ہوگی اور اُس کی قسم اُس کی شہادت سے پہلے ہوگی۔ ابراہیم نے کہا: ہمیں (ہمارے بزرگ) شہادت دینے اور عہد کرنے پر مارا کرتے تھے اور ہم ان دنوں چھوٹے تھے۔

صحیح بخاری 3652

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنِ الْبَرَاءِ قَالَ اشْتَرَى أَبُو بَكْرٍ ـ رضى الله عنه ـ مِنْ عَازِبٍ رَحْلاً بِثَلاَثَةَ عَشَرَ دِرْهَمًا فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ لِعَازِبٍ مُرِ الْبَرَاءَ فَلْيَحْمِلْ إِلَىَّ رَحْلِي. فَقَالَ عَازِبٌ لاَ حَتَّى تُحَدِّثَنَا كَيْفَ صَنَعْتَ أَنْتَ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حِينَ خَرَجْتُمَا مِنْ مَكَّةَ وَالْمُشْرِكُونَ يَطْلُبُونَكُمْ قَالَ ارْتَحَلْنَا مِنْ مَكَّةَ فَأَحْيَيْنَا أَوْ سَرَيْنَا لَيْلَتَنَا وَيَوْمَنَا حَتَّى أَظْهَرْنَا وَقَامَ قَائِمُ الظَّهِيرَةِ فَرَمَيْتُ بِبَصَرِي هَلْ أَرَى مِنْ ظِلٍّ فَآوِيَ إِلَيْهِ فَإِذَا صَخْرَةٌ أَتَيْتُهَا فَنَظَرْتُ بَقِيَّةَ ظِلٍّ لَهَا فَسَوَّيْتُهُ ثُمَّ فَرَشْتُ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِيهِ ثُمَّ قُلْتُ لَهُ اضْطَجِعْ يَا نَبِيَّ اللَّهِ. فَاضْطَجَعَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ انْطَلَقْتُ أَنْظُرُ مَا حَوْلِي هَلْ أَرَى مِنَ الطَّلَبِ أَحَدًا فَإِذَا أَنَا بِرَاعِي غَنَمٍ يَسُوقُ غَنَمَهُ إِلَى الصَّخْرَةِ يُرِيدُ مِنْهَا الَّذِي أَرَدْنَا فَسَأَلْتُهُ فَقُلْتُ لَهُ لِمَنْ أَنْتَ يَا غُلاَمُ قَالَ لِرَجُلٍ مِنْ قُرَيْشٍ سَمَّاهُ فَعَرَفْتُهُ. فَقُلْتُ هَلْ فِي غَنَمِكَ مِنْ لَبَنٍ قَالَ نَعَمْ. قُلْتُ فَهَلْ أَنْتَ حَالِبٌ لَبَنًا قَالَ نَعَمْ. فَأَمَرْتُهُ فَاعْتَقَلَ شَاةً مِنْ غَنَمِهِ ثُمَّ أَمَرْتُهُ أَنْ يَنْفُضَ ضَرْعَهَا مِنَ الْغُبَارِ ثُمَّ أَمَرْتُهُ أَنْ يَنْفُضَ كَفَّيْهِ فَقَالَ هَكَذَا ضَرَبَ إِحْدَى كَفَّيْهِ بِالأُخْرَى فَحَلَبَ لِي كُثْبَةً مِنْ لَبَنٍ وَقَدْ جَعَلْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِدَاوَةً عَلَى فَمِهَا خِرْقَةٌ فَصَبَبْتُ عَلَى اللَّبَنِ حَتَّى بَرَدَ أَسْفَلُهُ فَانْطَلَقْتُ بِهِ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَوَافَقْتُهُ قَدِ اسْتَيْقَظَ فَقُلْتُ اشْرَبْ يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَشَرِبَ حَتَّى رَضِيتُ ثُمَّ قُلْتُ قَدْ آنَ الرَّحِيلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ " بَلَى ". فَارْتَحَلْنَا وَالْقَوْمُ يَطْلُبُونَا فَلَمْ يُدْرِكْنَا أَحَدٌ مِنْهُمْ غَيْرُ سُرَاقَةَ بْنِ مَالِكِ بْنِ جُعْشُمٍ عَلَى فَرَسٍ لَهُ. فَقُلْتُ هَذَا الطَّلَبُ قَدْ لَحِقَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَقَالَ " لاَ تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا ".

عبداللہ بن رجاء نے ہم سے بیان کیا کہ اسرائیل نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابواسحاق سے، ابواسحاق نے حضرت براءؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: حضرت ابوبکرؓ نے حضرت عازبؓ سے ایک کجاوہ تیرہ درہم پر خریدا تو حضرت ابوبکرؓ نے حضرت عازبؓ سے کہا: (اپنے بیٹے) براءؓ سے کہو کہ وہ میرا کجاوہ میرے ساتھ اٹھا کر لے چلے۔ حضرت عازبؓ نے کہا: میں نہیں کہوں گا جب تک کہ آپؓ ہم سے وہ واقعہ نہ بیان کریں کہ آپ نے اور رسول اللہ ﷺ نے کیا کیا تھا جب آپ دونوں مکہ سے نکلے تھے اور مشرک آپ کی تلاش کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا: ہم نے مکہ سے کوچ کیا اور رات بھر اور دوسرے دن بھی چلتے رہے۔ انہوں نے فَأَحْیَیْنَا لَیْلَتَنَا کہا یا سَرَیْنَا لَیْلَتَنَا کے الفاظ کہے۔ جب ٹھیک دوپہر کا وقت ہوا۔ میں نے اپنی نگاہ دوڑائی کہ آیا کہیں سایہ بھی نظر آتا ہے تا وہاں جا کر آرام کریں تو ایک چٹان دکھائی دی۔ میں وہاں گیا اور دیکھا کہ اس کا سایہ باقی ہے۔ میں نے وہ جگہ درست کی۔ پھر نبی ﷺ کے لئے وہاں بستر بچھایا۔ پھر میں نے آپؐ سے کہا: نبی اللہ! آپؐ لیٹ جائیں۔ چنانچہ نبی ﷺ لیٹ گئے۔ پھر میں چلا گیا تا آس پاس دیکھوں کیا پیچھا کرنے والوں میں سے کوئی نظر آتا ہے؟ تو میں نے کیا دیکھا کہ بکریوں کا ایک چرواہا ہے جو اپنی بکریاں ہانکے اسی چٹان کی طرف لے جا رہا ہے۔ وہ بھی اس چٹان سے وہی چاہتا تھا جو ہم نے چاہا۔ میں نے اس سے پوچھا: لڑکے تم کس کے ہو؟ اس نے کہا: قریش کے ایک شخص کا ہوں۔ اس نے اس کا نام لیا اور میں نے اس کو پہچان لیا۔ میں نے کہا: کیا تمہاری بکریوں میں کچھ دودھ ہے؟ اس نے کہا: ہاں۔ میں نے کہا: کیا تم ہمارے لیے کچھ دودھ دوہو گے؟ اس نے کہا: ہاں، چنانچہ میں نے اسے دودھ دوہنے کے لئے کہا۔ اس نے اپنی بکریوں میں سے ایک بکری کی ٹانگ اپنی پنڈلی اور ران کے درمیان پکڑی۔ پھر میں نے اس سے کہا کہ اس کا تھن غبار جھاڑ کر صاف کر لے۔ پھر میں نے اس سے کہا کہ اپنی ہتھیلیوں کو بھی جھاڑ کر صاف کر لے۔ حضرت براءؓ نے اپنی ایک ہتھیلی دوسری پر مار کر بتایا کہ اس طرح۔ اس نے اپنے ہاتھوں کو جھاڑا اور میرے لئے ایک پیالہ بھر دودھ دوہا اور میں نے رسول اللہ ﷺ کے لئے ایک چھاگل رکھ لی تھی۔ اس کے منہ پر کپڑا بندھا ہوا تھا تو میں نے اتنا پانی دودھ میں ڈالا کہ وہ نیچے تک ٹھنڈا ہو گیا۔ میں اس کو لے کر نبی ﷺ کے پاس چلا گیا اور میں آپؐ کے پاس ایسے وقت میں پہنچا کہ آپؐ جاگ پڑے تھے۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ! پئیں۔ اور آپؐ نے اتنا پیا کہ میں خوش ہو گیا۔ پھر میں نے کہا: یا رسول اللہ! کوچ کا وقت آپہنچا ہے۔ آپؐ نے فرمایا: ہاں۔ اور ہم وہاں سے چل پڑے اور لوگ ہماری تلاش کر رہے تھے اور ان میں سے کسی نے بھی ہم کو نہ پایا سوائے سراقہ بن مالک بن جعشم کے جو اپنے گھوڑے پر سوار تھا۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ! یہ ڈھونڈنے والے ہم سے آملے۔ آپؐ نے فرمایا: فکر نہ کرو۔ اللہ ہمارے ساتھ ہے۔

صحیح بخاری 3653

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ عَنْ أَبِي بَكْرٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قُلْتُ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَأَنَا فِي الْغَارِ لَوْ أَنَّ أَحَدَهُمْ نَظَرَ تَحْتَ قَدَمَيْهِ لأَبْصَرَنَا. فَقَالَ " مَا ظَنُّكَ يَا أَبَا بَكْرٍ بِاثْنَيْنِ اللَّهُ ثَالِثُهُمَا ".

محمد بن سنان نے ہم سے بیان کیا کہ ہمام نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ثابت سے، ثابت نے حضرت انسؓ سے، حضرت انسؓ نے حضرت ابوبکرؓ سے روایت کی۔ وہ کہتے تھے: میں نے نبی ﷺ سے کہا اور میں اس وقت غار میں تھا کہ اگر ان میں سے کوئی اپنے پاؤں کے نیچے نگاہ ڈالے تو ہمیں ضرور دیکھ لے گا۔ تو آپؐ نے فرمایا: ابوبکرؓ! آپ کا کیا خیال ہے ان دو شخصوں کی نسبت جن کے ساتھ تیسرا اللہ ہو۔

صحیح بخاری 3654

حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ قَالَ حَدَّثَنِي سَالِمٌ أَبُو النَّضْرِ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم النَّاسَ وَقَالَ " إِنَّ اللَّهَ خَيَّرَ عَبْدًا بَيْنَ الدُّنْيَا وَبَيْنَ مَا عِنْدَهُ فَاخْتَارَ ذَلِكَ الْعَبْدُ مَا عِنْدَ اللَّهِ ". قَالَ فَبَكَى أَبُو بَكْرٍ فَعَجِبْنَا لِبُكَائِهِ أَنْ يُخْبِرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ عَبْدٍ خُيِّرَ. فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم هُوَ الْمُخَيَّرُ وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ أَعْلَمَنَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ مِنْ أَمَنِّ النَّاسِ عَلَىَّ فِي صُحْبَتِهِ وَمَالِهِ أَبَا بَكْرٍ وَلَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِيلاً غَيْرَ رَبِّي لاَتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ وَلَكِنْ أُخُوَّةُ الإِسْلاَمِ وَمَوَدَّتُهُ لاَ يَبْقَيَنَّ فِي الْمَسْجِدِ باب إِلاَّ سُدَّ إِلاَّ باب أَبِي بَكْرٍ ".

عبداللہ بن محمد نے ہم سے بیان کیا کہ ابوعامر نے ہمیں بتایا۔ فُلَیح (بن سلیمان) نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: سالم ابونضر نے مجھ سے بیان کیا۔ انہوں نے بسر بن سعید سے، بسر نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ لوگوں سے مخاطب ہوئے اور فرمایا: اللہ نے ایک بندے کو اختیار دیا ہے کہ دنیا کو پسند کرے یا اس نعمت کو پسند کرے جو اللہ کے پاس ہے تو اس بندے نے وہ نعمت پسند کی جو اللہ کے پاس ہے۔ (ابوسعیدؓ) کہتے تھے: یہ سن کر حضرت ابوبکرؓ رو پڑے اور ہم نے ان کے رونے پر تعجب کیا کہ رسول اللہ ﷺ تو ایک ایسے بندے کا ذکر فرما رہے ہیں جس کو اختیار دیا گیا (اور حضرت ابوبکرؓ سن کر رو پڑے۔) درحقیقت اس سے مراد رسول اللہ ﷺ ہی تھے جنہیں اختیار دیا گیا اور حضرت ابوبکرؓ ہم (صحابہ) میں سے سب سے زیادہ (اس بات کا) علم رکھنے والے تھے۔ (اس لئے آپؓ رو پڑے۔) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تمام لوگوں سے مجھ پر سب سے زیادہ احسان کرنے والے بلحاظ اپنی صحبت اور بلحاظ مال خرچ کرنے کے ابوبکرؓ ہیں اور اگر میں نے کسی کو اپنے ربّ کے سوا جانی دوست بنانا ہوتا تو میں ابوبکرؓ کو بناتا۔ البتہ اسلام کی اخوت اور اس کی محبت ان سے ہے۔ مسجد میں آنے کے لئے کسی کا دروازہ کھلا نہ رہے، سارے بند کر دئیے جائیں مگر ابوبکرؓ کا دروازہ کھلا رہے گا۔

صحیح بخاری 3655

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ كُنَّا نُخَيِّرُ بَيْنَ النَّاسِ فِي زَمَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَنُخَيِّرُ أَبَا بَكْرٍ ثُمَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ثُمَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رضى الله عنهم.

عبدالعزیز بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ سلیمان نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یحيٰ بن سعید سے، یحيٰ نے نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ کے زمانے میں ہم لوگوں میں سے ایک کو دوسرے سے بہتر قرار دیا کرتے تھے اور سمجھتے کہ حضرت ابوبکر سب سے بہتر ہیں پھر حضرت عمر بن خطاب، پھر حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہم۔

صحیح بخاری 3656

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " وَلَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا مِنْ أُمَّتِي خَلِيلاً لاَتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ وَلَكِنْ أَخِي وَصَاحِبِي ".

مسلم بن ابراہیم نے ہم سے بیان کیا کہ وہیب نے ہمیں بتایا کہ ایوب نے عکرمہ سے، عکرمہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے، حضرت ابن عباسؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: {اپنی امت میں سے} اگر مَیں نے کسی کو جانی دوست بنانا ہوتا تو مَیں ابوبکرؓ کو بناتا۔ مگر وہ میرے بھائی ہیں اور میرے رفیق ہیں۔

صحیح بخاری 3657

حَدَّثَنَا مُعَلَّى وَمُوسَى قَالاَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ أَيُّوبَ وَقَالَ " لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِيلاً لاَتَّخَذْتُهُ خَلِيلاً وَلَكِنْ أُخُوَّةُ الإِسْلاَمِ أَفْضَلُ ". حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ عَنْ أَيُّوبَ مِثْلَهُ.

مُعلّٰی بن اسد اور موسیٰ بن اسماعیل تبوذکی نے ہم سے بیان کیا۔ ان دونوں نے کہا: وہیب نے ایوب سے روایت کرتے ہوئے ہمیں یہی بتایا اور اس میں یہ الفاظ ہیں: اگر میں نے جانی دوست بنانا ہوتا تو میں اِس کو جانی دوست بناتا لیکن اسلام کی برادری ہی افضل ہے۔ قتیبہ نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالوہاب نے ایوب سے روایت کرتے ہوئے ہمیں ایسا ہی بتایا۔

صحیح بخاری 3658

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ قَالَ كَتَبَ أَهْلُ الْكُوفَةِ إِلَى ابْنِ الزُّبَيْرِ فِي الْجَدِّ. فَقَالَ أَمَّا الَّذِي قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا مِنْ هَذِهِ الأُمَّةِ خَلِيلاً لاَتَّخَذْتُهُ ". أَنْزَلَهُ أَبًا يَعْنِي أَبَا بَكْرٍ.

سلیمان بن حرب نے ہم سے بیان کیا کہ حماد بن زید نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ایوب سے، ایوب نے عبداللہ بن ابی ملیکہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: کوفہ والوں نے (حضرت عبداللہ) بن زبیرؓ کو دادا (کی میراث) کے متعلق لکھا۔ انہوں نے جواب دیا: وہ شخص جس کے متعلق رسول اللہ ﷺ نے یہ فرمایا کہ اگر میں نے اس امت میں سے کسی کو جانی دوست بنانا ہوتا تو مَیں اس کو بناتا، اُس شخص نے دادا کو بمنزلہ باپ قرار دیا ہے۔ اس سے مراد اُن کی حضرت ابوبکرؓ تھی۔

صحیح بخاری 3659

حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالاَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَتَتِ امْرَأَةٌ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَأَمَرَهَا أَنْ تَرْجِعَ إِلَيْهِ. قَالَتْ أَرَأَيْتَ إِنْ جِئْتُ وَلَمْ أَجِدْكَ كَأَنَّهَا تَقُولُ الْمَوْتَ. قَالَ عَلَيْهِ السَّلاَمُ " إِنْ لَمْ تَجِدِينِي فَأْتِي أَبَا بَكْرٍ ".

حمیدی اور محمد بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا۔ ان دونوں نے کہا: ابراہیم بن سعد نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے محمد بن جبیر بن مطعم سے، محمد نے اپنے باپ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ کے پاس ایک عورت آئی۔ آپؐ نے اس سے فرمایا کہ وہ آپؐ کے پاس پھر آئے۔ اس نے کہا: دیکھیں تو سہی اگر میں آؤں اور آپؐ کو نہ پاؤں؟ گویا وہ یہ کہتی تھی کہ اگر آپؐ فوت ہو جائیں؟ تو آنحضرت ﷺ نے فرمایا: اگر تم مجھے نہ پاؤ تو ابوبکرؓ کے پاس آنا۔

صحیح بخاری 3660

حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ أَبِي الطَّيِّبِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُجَالِدٍ حَدَّثَنَا بَيَانُ بْنُ بِشْرٍ عَنْ وَبَرَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ هَمَّامٍ قَالَ سَمِعْتُ عَمَّارًا يَقُولُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَمَا مَعَهُ إِلاَّ خَمْسَةُ أَعْبُدٍ وَامْرَأَتَانِ وَأَبُو بَكْرٍ.

احمد بن ابی الطیّب نے ہم سے بیان کیا کہ اسماعیل بن مجالد نے ہمیں بتایا کہ بیان بن بشر نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے وبرہ بن عبدالرحمن سے، انہوں نے ہمام سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت عمارؓ (بن یاسر) سے سنا۔ وہ کہتے تھے: میں نے رسول اللہ ﷺ کو ایسے ابتدائی زمانہ میں دیکھا جبکہ آپؐ کے ساتھ صرف پانچ غلام، دو عورتیں اور حضرت ابوبکرؓ تھے۔

صحیح بخاری 3661

حَدَّثَنِي هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ عَنْ بُسْرِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ عَائِذِ اللَّهِ أَبِي إِدْرِيسَ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم إِذْ أَقْبَلَ أَبُو بَكْرٍ آخِذًا بِطَرَفِ ثَوْبِهِ حَتَّى أَبْدَى عَنْ رُكْبَتِهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " أَمَّا صَاحِبُكُمْ فَقَدْ غَامَرَ ". فَسَلَّمَ وَقَالَ إِنِّي كَانَ بَيْنِي وَبَيْنَ ابْنِ الْخَطَّابِ شَىْءٌ فَأَسْرَعْتُ إِلَيْهِ ثُمَّ نَدِمْتُ فَسَأَلْتُهُ أَنْ يَغْفِرَ لِي فَأَبَى عَلَىَّ فَأَقْبَلْتُ إِلَيْكَ فَقَالَ " يَغْفِرُ اللَّهُ لَكَ يَا أَبَا بَكْرٍ ". ثَلاَثًا ثُمَّ إِنَّ عُمَرَ نَدِمَ فَأَتَى مَنْزِلَ أَبِي بَكْرٍ فَسَأَلَ أَثَمَّ أَبُو بَكْرٍ فَقَالُوا لاَ. فَأَتَى إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَسَلَّمَ فَجَعَلَ وَجْهُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم يَتَمَعَّرُ حَتَّى أَشْفَقَ أَبُو بَكْرٍ فَجَثَا عَلَى رُكْبَتَيْهِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَاللَّهِ أَنَا كُنْتُ أَظْلَمَ مَرَّتَيْنِ. فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ اللَّهَ بَعَثَنِي إِلَيْكُمْ فَقُلْتُمْ كَذَبْتَ. وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ صَدَقَ. وَوَاسَانِي بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ فَهَلْ أَنْتُمْ تَارِكُو لِي صَاحِبِي ". مَرَّتَيْنِ فَمَا أُوذِيَ بَعْدَهَا.

ہشام بن عمار نے ہم سے بیان کیا کہ صدقہ بن خالد نے ہمیں بتایا کہ زید بن واقد نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے بسر بن عبیداللہ سے، انہوں نے عائذ اللہ ابوادریس سے، ابوادریس نے حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نبی ﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا۔ اتنے میں حضرت ابوبکرؓ اپنے کپڑے (تہہ بند) کا ایک کنارہ اُٹھائے ہوئے سامنے سے آگئے۔ اتنا اُٹھائے ہوئے تھے کہ ان کے گھٹنے ننگے تھے۔ نبی ﷺ نے فرمایا: تمہارے ساتھی تو کسی سے لڑ کر آئے ہیں۔ انہوں نے آ کر السلام علیکم کہا اور بولے: اے اللہ کے رسول! میرے اور ابن خطابؓ کے درمیان کوئی بات ہوئی تھی تو میں نے انہیں جلد بازی میں کچھ کہہ دیا۔ پھر میں نادم ہوا اور میں نے ان سے کہا کہ مجھے معاف کر دیں مگر انہوں نے میری بات نہیں مانی اس لئے میں آپؐ کے پاس آیا ہوں۔ آپؐ نے تین بار فرمایا: ابوبکر! اللہ آپ کی پردہ پوشی فرمائے اور درگذر فرمائے۔ پھر حضرت عمرؓ بھی نادم ہوئے اور حضرت ابوبکرؓ کے گھر پر آئے۔ پوچھا: ابوبکرؓ یہاں ہیں؟ انہوں نے کہا: نہیں۔ پھر وہ نبی ﷺ کے پاس آئے اور انہوں نے آ کر السلام علیکم کہا تو نبی ﷺ کا چہرہ متغیر ہونے لگا اور حضرت ابوبکرؓ ڈر گئے اور وہ دو زانو ہو کر بیٹھ گئے۔ دو دفعہ کہا: یارسول اللہ! اللہ کی قسم! میں ہی زیادہ قصور وار ہوں۔ نبی ﷺ نے فرمایا: اے لوگو! اللہ نے مجھے تمہاری طرف مبعوث کیا اور تم نے کہا : تو جھوٹا ہے۔ اور ابوبکرؓ نے کہا: سچا ہے۔ اور انہوں نے اپنی جان و مال سے میرے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا تو کیا تم میرا ساتھی میرے لئے چھوڑو گے بھی یا نہیں۔ آپؐ نے دو دفعہ فرمایا۔ پھر اس کے بعد حضرت ابوبکرؓ کو کبھی تکلیف نہیں دی گئی۔

صحیح بخاری 3662

حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ قَالَ خَالِدٌ الْحَذَّاءُ حَدَّثَنَا عَنْ أَبِي عُثْمَانَ قَالَ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم بَعَثَهُ عَلَى جَيْشِ ذَاتِ السَّلاَسِلِ فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ أَىُّ النَّاسِ أَحَبُّ إِلَيْكَ قَالَ " عَائِشَةُ ". فَقُلْتُ مِنَ الرِّجَالِ فَقَالَ " أَبُوهَا ". قُلْتُ ثُمَّ مَنْ قَالَ " ثُمَّ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ". فَعَدَّ رِجَالاً.

معلیٰ بن اسد نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالعزیز بن مختار نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: خالد حذاء نے ابوعثمان سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے مجھ سے بیان کیا کہ نبی ﷺ نے ان کو ذات السلاسل کی فوج پر سپہ سالار مقرر کرکے بھیجا اور میں آپؐ کے پاس آیا۔ میں نے کہا: لوگوں میں سے کون آپؐ کو زیادہ پیارا ہے؟ آپؐ نے فرمایا: عائشہؓ۔ میں نے کہا: مردوں میں سے؟ آپؐ نے فرمایا: ان کا باپ۔ میں نے کہا: پھر کون؟ آپؐ نے فرمایا: پھر عمر بن خطابؓ، اور آپؐ نے اسی طرح چند مردوں کو شمار کیا۔

صحیح بخاری 3663

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " بَيْنَمَا رَاعٍ فِي غَنَمِهِ عَدَا عَلَيْهِ الذِّئْبُ فَأَخَذَ مِنْهَا شَاةً فَطَلَبَهُ الرَّاعِي فَالْتَفَتَ إِلَيْهِ الذِّئْبُ فَقَالَ مَنْ لَهَا يَوْمَ السَّبُعِ يَوْمَ لَيْسَ لَهَا رَاعٍ غَيْرِي وَبَيْنَا رَجُلٌ يَسُوقُ بَقَرَةً قَدْ حَمَلَ عَلَيْهَا فَالْتَفَتَتْ إِلَيْهِ فَكَلَّمَتْهُ فَقَالَتْ إِنِّي لَمْ أُخْلَقْ لِهَذَا وَلَكِنِّي خُلِقْتُ لِلْحَرْثِ ". قَالَ النَّاسُ سُبْحَانَ اللَّهِ. قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " فَإِنِّي أُومِنُ بِذَلِكَ وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رضى الله عنهما ".

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا۔ شعیب نے ہمیں خبر دی کہ زہری سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا: ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن بن عوف نے مجھے بتایا کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: اس اثناء میں کہ ایک چرواہا اپنی بکریوں میں تھا کہ بھیڑئیے نے اس پر حملہ کیا اور ان بکریوں میں سے ایک بکری لے گیا۔ وہ چرواہا اس کے پیچھے گیا تو بھیڑئیے نے اس کی طرف مڑ کر دیکھا اور کہنے لگا: درندوں کے زمانہ میں اس کا کون ہوگا ، جس دن میرے سوا اس کا کوئی اور چرواہا نہ ہوگا۔ اور ایک بار ایک شخص ایک گائے ہانکے لئے جا رہا تھا۔ اس پر اس نے بوجھ لادا ہوا تھا۔ اس گائے نے اس کی طرف مڑ کر دیکھا اور اس سے بولی، کہنے لگی: میں تو اس کام کے لئے نہیں پیدا کی گئی بلکہ مجھے کھیتی کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔ لوگوں نے کہا: سبحان اللہ! نبی ﷺ نے فرمایا: میں، ابوبکر اور عمر بن خطاب رضی اللہ عنہم تو یہ بات مانتے ہیں۔

صحیح بخاری 3664

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ يُونُسَ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ الْمُسَيَّبِ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُنِي عَلَى قَلِيبٍ عَلَيْهَا دَلْوٌ فَنَزَعْتُ مِنْهَا مَا شَاءَ اللَّهُ ثُمَّ أَخَذَهَا ابْنُ أَبِي قُحَافَةَ فَنَزَعَ بِهَا ذَنُوبًا أَوْ ذَنُوبَيْنِ وَفِي نَزْعِهِ ضَعْفٌ وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَهُ ضَعْفَهُ ثُمَّ اسْتَحَالَتْ غَرْبًا فَأَخَذَهَا ابْنُ الْخَطَّابِ فَلَمْ أَرَ عَبْقَرِيًّا مِنَ النَّاسِ يَنْزِعُ نَزْعَ عُمَرَ حَتَّى ضَرَبَ النَّاسُ بِعَطَنٍ ".

عبدان نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یونس سے، یونس نے زہری سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ابن مسیب نے مجھے بتایا کہ انہوں نے حضرت ابوہریرہؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: میں نے نبیﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: ایک بار میں سویا ہوا تھا کہ میں نے اپنے تئیں ایک کنوئیں پر دیکھا جس پر ایک ڈول تھا۔ میں نے اس کنوئیں سے جتنا اللہ نے چاہا کھینچ کر پانی نکالا۔ پھر ابن ابی قحافہؓ نے وہ ڈول لیا اور اس سے پانی کا ایک ڈول یا دو ڈول کھینچ کر نکالے اور ان کے کھینچنے میں کچھ کمزوری تھی اور اللہ ان کی اس کمزوری پر پردہ پوشی فرماتے ہوئے ان سے درگذر کرے گا۔ پھر وہ ڈول ایک چرسا ہوگیا اور ابن خطابؓ نے اس کو لیا تو میں نے کبھی لوگوں میں ایسا شہ زور نہیں دیکھا جو اس طرح کھینچ کر پانی نکالتا ہو جس طرح عمرؓ نکالتے تھے۔ اتنا نکالا کہ لوگ خوب سیر ہو کر اپنے اپنے ٹھکانوں میں جا بیٹھے۔

صحیح بخاری 3665

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ جَرَّ ثَوْبَهُ خُيَلاَءَ لَمْ يَنْظُرِ اللَّهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ". فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ إِنَّ أَحَدَ شِقَّىْ ثَوْبِي يَسْتَرْخِي إِلاَّ أَنْ أَتَعَاهَدَ ذَلِكَ مِنْهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّكَ لَسْتَ تَصْنَعُ ذَلِكَ خُيَلاَءَ " قَالَ مُوسَى فَقُلْتُ لِسَالِمٍ أَذَكَرَ عَبْدُ اللَّهِ مَنْ جَرَّ إِزَارَهُ قَالَ لَمْ أَسْمَعْهُ ذَكَرَ إِلاَّ ثَوْبَهُ.

محمد بن مقاتل نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں بتایا اور موسیٰ بن عقبہ نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے سالم بن عبداللہ سے، سالم نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو غرور سے اپنا کپڑا گھسیٹ کر چلا تو اللہ روز قیامت اس کی طرف نظر اُٹھا کر نہیں دیکھے گا۔ حضرت ابوبکرؓ نے کہا: میرے کپڑے کی ایک طرف ڈھیلی رہتی ہے سوا اِس کے کہ میں اس کا خاص خیال رکھوں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: آپ تو غرور سے ایسا نہیں کرتے۔ موسیٰ (بن عقبہ) نے کہا: میں نے سالم سے پوچھا: کیا حضرت عبداللہؓ (بن عمر) نے یہ ذکر کیا تھا کہ جو اپنا تہہ بند گھسیٹ کر چلا۔ تو انہوں نے کہا: میں نے ان سے یہی سنا کہ جو کوئی اپنا کپڑا (گھسیٹ کر چلا)۔

صحیح بخاری 3666

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " مَنْ أَنْفَقَ زَوْجَيْنِ مِنْ شَىْءٍ مِنَ الأَشْيَاءِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ دُعِيَ مِنْ أَبْوَابِ ـ يَعْنِي الْجَنَّةَ ـ يَا عَبْدَ اللَّهِ هَذَا خَيْرٌ فَمَنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ الصَّلاَةِ دُعِيَ مِنْ باب الصَّلاَةِ وَمَنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ الْجِهَادِ دُعِيَ مِنْ باب الْجِهَادِ وَمَنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ الصَّدَقَةِ دُعِيَ مِنْ باب الصَّدَقَةِ وَمَنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ الصِّيَامِ دُعِيَ مِنْ باب الصِّيَامِ وَبَابِ الرَّيَّانِ ". فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ مَا عَلَى هَذَا الَّذِي يُدْعَى مِنْ تِلْكَ الأَبْوَابِ مِنْ ضَرُورَةٍ وَقَالَ هَلْ يُدْعَى مِنْهَا كُلِّهَا أَحَدٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " نَعَمْ وَأَرْجُو أَنْ تَكُونَ مِنْهُمْ يَا أَبَا بَكْرٍ ".

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا۔ شعیب نے ہمیں بتایا کہ زہری سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا: حمید بن عبدالرحمٰن بن عوف نے مجھے بتایا کہ حضرت ابوہریرہؓ نے کہا: میں نے رسول اللہﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: جس نے اللہ کی راہ میں کسی چیز کا جوڑا دیا تو اسے جنت کے دروازوں سے بلایا جائے گا۔ (فرشتے کہیں گے:) اے اللہ کے بندے! (ادھر آ۔) یہ دروازہ اچھا ہے۔ جو شخص نمازیوں میں سے ہوگا، وہ نماز کے دروازے سے بلایا جائے گا۔ اور جو جہاد کرنے والوں میں سے ہوگا وہ جہاد کے دروازے سے بلایا جائے گا۔ اور جو صدقہ دینے والوں میں سے ہوگا تو اسے صدقہ کے دروازے سے بلایا جائے گا اور جو روزہ داروں میں سے ہوگا وہ روزے کے دروازے سے جس کا نام ریان ہوگا، بلایا جائے گا۔ حضرت ابوبکرؓ نے یہ سن کر کہا: وہ شخص جو ان دروازوں سے بلایا جائے گا، اس کو پھر کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔ اور کہا: یا رسول اللہ! کیا کوئی ان سبھی دروازوں سے بلایا جائے گا؟ آپؐ نے فرمایا: ہاں، میں امید رکھتا ہوں۔ ابوبکر! آپ بھی انہی لوگوں میں سے ہوں گے۔

صحیح بخاری 3667

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَاتَ وَأَبُو بَكْرٍ بِالسُّنْحِ ـ قَالَ إِسْمَاعِيلُ يَعْنِي بِالْعَالِيَةِ ـ فَقَامَ عُمَرُ يَقُولُ وَاللَّهِ مَا مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم. قَالَتْ وَقَالَ عُمَرُ وَاللَّهِ مَا كَانَ يَقَعُ فِي نَفْسِي إِلاَّ ذَاكَ وَلَيَبْعَثَنَّهُ اللَّهُ فَلَيَقْطَعَنَّ أَيْدِيَ رِجَالٍ وَأَرْجُلَهُمْ. فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ فَكَشَفَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَبَّلَهُ قَالَ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي طِبْتَ حَيًّا وَمَيِّتًا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لاَ يُذِيقُكَ اللَّهُ الْمَوْتَتَيْنِ أَبَدًا. ثُمَّ خَرَجَ فَقَالَ أَيُّهَا الْحَالِفُ عَلَى رِسْلِكَ. فَلَمَّا تَكَلَّمَ أَبُو بَكْرٍ جَلَسَ عُمَرُ.

اسماعیل بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ سلیمان بن بلال نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام بن عروہ سے۔ انہوں نے کہا: عروہ بن زبیر نے مجھے بتایا۔ انہوں نے نبی ﷺ کی زوجہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ فوت ہوگئے اور حضرت ابوبکرؓ اس وقت سنح میں تھے۔ اسماعیل نے کہا: یعنی مضافات میں۔ یہ خبر سن کر حضرت عمرؓ کھڑے ہوئے، کہنے لگے: اللہ کی قسم! رسول اللہ ﷺ فوت نہیں ہوئے۔ حضرت عائشہؓ کہتی تھیں: حضرت عمرؓ کہا کرتے تھے: بخدا میرے دل میں یہی بات آئی تھی۔ اور انہوں نے کہا: اللہ آپ کو ضرور ضرور اُٹھائے گا تا بعض آدمیوں کے ہاتھ پاؤں کاٹ دے۔ اتنے میں حضرت ابوبکرؓ آگئے اور انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے چہرے سے کپڑا ہٹایا اور آپؐ کو بوسہ دیا۔ کہنے لگے: میرے ماں باپ آپؐ پر قربان۔ آپؐ زندگی میں بھی اور موت کے وقت بھی پاک و صاف ہیں۔ اس ذات کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اللہ آپؐ کو کبھی دو موتیں نہیں چکھائے گا۔ یہ کہہ کر حضرت ابوبکرؓ باہر چلے گئے اور کہنے لگے: ارے قسم کھانے والے ٹھہر جا۔ جب حضرت ابوبکرؓ بولنے لگے، حضرت عمرؓ بیٹھ گئے۔

صحیح بخاری 3668

فَحَمِدَ اللَّهَ أَبُو بَكْرٍ وَأَثْنَى عَلَيْهِ وَقَالَ أَلاَ مَنْ كَانَ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا صلى الله عليه وسلم فَإِنَّ مُحَمَّدًا قَدْ مَاتَ وَمَنْ كَانَ يَعْبُدُ اللَّهَ فَإِنَّ اللَّهَ حَىٌّ لاَ يَمُوتُ. وَقَالَ {إِنَّكَ مَيِّتٌ وَإِنَّهُمْ مَيِّتُونَ} وَقَالَ {وَمَا مُحَمَّدٌ إِلاَّ رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَإِنْ مَاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ وَمَنْ يَنْقَلِبْ عَلَى عَقِبَيْهِ فَلَنْ يَضُرَّ اللَّهَ شَيْئًا وَسَيَجْزِي اللَّهُ الشَّاكِرِينَ} قَالَ فَنَشَجَ النَّاسُ يَبْكُونَ ـ قَالَ ـ وَاجْتَمَعَتِ الأَنْصَارُ إِلَى سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ فِي سَقِيفَةِ بَنِي سَاعِدَةَ فَقَالُوا مِنَّا أَمِيرٌ وَمِنْكُمْ أَمِيرٌ فَذَهَبَ إِلَيْهِمْ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَأَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ فَذَهَبَ عُمَرُ يَتَكَلَّمُ فَأَسْكَتَهُ أَبُو بَكْرٍ وَكَانَ عُمَرُ يَقُولُ وَاللَّهِ مَا أَرَدْتُ بِذَلِكَ إِلاَّ أَنِّي قَدْ هَيَّأْتُ كَلاَمًا قَدْ أَعْجَبَنِي خَشِيتُ أَنْ لاَ يَبْلُغَهُ أَبُو بَكْرٍ ثُمَّ تَكَلَّمَ أَبُو بَكْرٍ فَتَكَلَّمَ أَبْلَغَ النَّاسِ فَقَالَ فِي كَلاَمِهِ نَحْنُ الأُمَرَاءُ وَأَنْتُمُ الْوُزَرَاءُ. فَقَالَ حُبَابُ بْنُ الْمُنْذِرِ لاَ وَاللَّهِ لاَ نَفْعَلُ مِنَّا أَمِيرٌ وَمِنْكُمْ أَمِيرٌ. فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ لاَ وَلَكِنَّا الأُمَرَاءُ وَأَنْتُمُ الْوُزَرَاءُ هُمْ أَوْسَطُ الْعَرَبِ دَارًا وَأَعْرَبُهُمْ أَحْسَابًا فَبَايِعُوا عُمَرَ أَوْ أَبَا عُبَيْدَةَ. فَقَالَ عُمَرُ بَلْ نُبَايِعُكَ أَنْتَ فَأَنْتَ سَيِّدُنَا وَخَيْرُنَا وَأَحَبُّنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم. فَأَخَذَ عُمَرُ بِيَدِهِ فَبَايَعَهُ وَبَايَعَهُ النَّاسُ فَقَالَ قَائِلٌ قَتَلْتُمْ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ. فَقَالَ عُمَرُ قَتَلَهُ اللَّهُ.

حضرت ابوبکرؓ نے حمد و ثناء بیان کی اور کہا: دیکھو جو محمد ﷺ کو پوجتا تھا، سن لے کہ محمدؐ تو یقیناً فوت ہوگئے ہیں۔ اور جو اللہ کو پوجتا تھا تو اسے یاد رہے کہ اللہ زندہ ہے، کبھی نہیں مرے گا۔ اور حضرت ابوبکرؓ نے یہ آیت پڑھی: تم بھی مرنے والے ہو اور وہ بھی مرنے والے ہیں۔ پھر انہوں نے یہ آیت بھی پڑھی: محمدؐ صرف ایک رسول ہیں۔ آپؐ سے پہلے سب رسول فوت ہو چکے ہیں۔ تو پھر کیا اگر آپؐ فوت ہوجائیں یا قتل کئے جائیں تو تم اپنی ایڑیوں کے بل پھر جاؤ گے؟ اور جو کوئی اپنی ایڑیوں کے بل پھر جائے تو وہ اللہ کو ہرگز نقصان نہ پہنچا سکے گا۔ اور عنقریب اللہ شکر کرنے والوں کو بدلہ دے گا۔ سلیمان کہتے تھے: یہ سن کر لوگ اتنے روئے کہ ہچکیاں بندھ گئیں۔ سلیمان کہتے تھے: اور انصار بنی ساعدہ کے گھر حضرت سعد بن عبادہؓ کے پاس اکٹھے ہوئے اور کہنے لگے: ایک امیر ہم میں سے ہو اور ایک امیر تم میں سے۔ حضرت ابوبکرؓ اور حضرت عمر بن خطابؓ اور حضرت ابوعبیدہ بن جراحؓ ان کے پاس گئے۔ حضرت عمرؓ بولنے لگے۔ حضرت ابوبکرؓ نے انہیں خاموش کیا۔ حضرت عمرؓ کہتے تھے: اللہ کی قسم! میں نے جو بولنا چاہا تو اس لئے کہ میں نے ایسی تقریر تیار کی تھی جو مجھے بہت پسند آتی تھی۔ مجھے ڈر تھا کہ حضرت ابوبکرؓ اس تک نہ پہنچ سکیں گے یعنی ویسا نہ بول سکیں۔ پھر اس کے بعد حضرت ابوبکرؓ نے تقریر کی اور ایسی تقریر کی جو بلاغت میں تمام لوگوں کی تقریروں سے بڑھ کر تھی۔ انہوں نے اپنی تقریر کے اثناء میں کہا: ہم امیر ہیں اور تم وزیر ہو۔ حباب بن منذرؓ نے یہ سن کر کہا: ہرگز نہیں۔ اللہ کی قسم! ہرگز نہیں۔ بخدا! ہم ایسا نہیں کریں گے۔ ایک امیر ہم میں سے ہوگا اور ایک امیر آپ میں سے۔ حضرت ابوبکرؓ نے کہا: نہیں بلکہ امیر ہم ہیں اور تم وزیر ہو کیونکہ یہ قریش لوگ (بلحاظِ نسب) تمام عربوں سے اعلیٰ ہیں اور بلحاظِ حسب وہ قدیمی عرب ہیں۔ اس لئے عمرؓ یا ابوعبیدہؓ کی بیعت کرو۔ حضرت عمرؓ نے کہا: نہیں، بلکہ ہم تو آپؓ کی بیعت کریں گے کیونکہ آپؓ ہمارے سردار ہیں اور ہم میں سے بہتر ہیں اور رسول اللہ ﷺ کو ہم میں سے زیادہ پیارے ہیں۔ یہ کہہ کر حضرت عمرؓ نے حضرت ابوبکرؓ کا ہاتھ پکڑا اور اُن سے بیعت کی اور لوگوں نے بھی ان سے بیعت کی۔ ایک کہنے والے نے کہا: سعد بن عبادہؓ کو تم نے مار ڈالا ہے۔ اس پر حضرت عمرؓ نے کہا: اللہ نے اسے مارا ہے۔

10 von 10 heute frei