کتاب 6: باب مَنَاقِبُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَبِي حَفْصٍ الْقُرَشِيِّ الْعَدَوِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 3679

حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ الْمَاجِشُونُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " رَأَيْتُنِي دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَإِذَا أَنَا بِالرُّمَيْصَاءِ امْرَأَةِ أَبِي طَلْحَةَ وَسَمِعْتُ خَشَفَةً فَقُلْتُ مَنْ هَذَا فَقَالَ هَذَا بِلاَلٌ. وَرَأَيْتُ قَصْرًا بِفِنَائِهِ جَارِيَةٌ فَقُلْتُ لِمَنْ هَذَا فَقَالَ لِعُمَرَ. فَأَرَدْتُ أَنْ أَدْخُلَهُ فَأَنْظُرَ إِلَيْهِ فَذَكَرْتُ غَيْرَتَكَ ". فَقَالَ عُمَرُ بِأُمِّي وَأَبِي يَا رَسُولَ اللَّهِ أَعَلَيْكَ أَغَارُ

حجاج بن منہال نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالعزیز بن ماجشون نے ہمیں بتایا۔ (کہا:) محمد بن منکدر نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہوئے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: میں نے اپنے آپ کو دیکھا کہ میں جنت میں داخل ہوا ہوں۔ کیا دیکھتا ہوں کہ رُمَیصاء ابوطلحہ کی بیوی وہاں ہے اور میں نے پاؤں کی آہٹ سنی۔ میں نے کہا: یہ کون؟ تو کہا: یہ بلالؓ ہے۔ اور میں نے ایک محل دیکھا جس کے آنگن میں ایک لڑکی ہے۔ میں نے پوچھا: یہ محل کس کا ہے؟ کہا: عمرؓ کا۔ میں نے اس محل میں داخل ہونا چاہا کہ اس کو دیکھوں تو تمہاری غیرت مجھے یاد آئی۔ حضرت عمرؓ نے کہا: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپؐ پر قربان۔ کیا میں آپؐ پر بھی غیرت کھاؤں گا۔

صحیح بخاری 3680

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ بَيْنَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذْ قَالَ " بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُنِي فِي الْجَنَّةِ فَإِذَا امْرَأَةٌ تَتَوَضَّأُ إِلَى جَانِبِ قَصْرٍ فَقُلْتُ لِمَنْ هَذَا الْقَصْرُ قَالُوا لِعُمَرَ فَذَكَرْتُ غَيْرَتَهُ فَوَلَّيْتُ مُدْبِرًا ". فَبَكَى وَقَالَ أَعَلَيْكَ أَغَارُ يَا رَسُولَ اللَّهِ

سعید بن ابی مریم نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: عقیل نے ابن شہاب سے روایت کرتے ہوئے مجھ سے بیان کیا۔ وہ کہتے تھے: سعید بن مسیب نے مجھے بتایا کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ایک بار ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس تھے کہ آپؐ نے فرمایا: میں سویا ہوا تھا کہ اسی اثناء میں مَیں نے اپنے آپ کو جنت میں دیکھا۔ کیا دیکھتا ہوں کہ ایک عورت ہے جو محل کے ایک طرف وضو کر رہی ہے۔ میں نے کہا: یہ محل کس کا ہے؟ انہوں نے کہا: عمرؓ کا۔ تو مجھے عمرؓ کی غیرت یاد آئی اور میں پیٹھ موڑ کر چلا آیا۔ حضرت عمرؓ سن کر رو پڑے اور کہنے لگے: یا رسول اللہ! کیا میں آپؐ پر غیرت کھاؤں گا۔

صحیح بخاری 3681

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ أَبُو جَعْفَرٍ الْكُوفِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ يُونُسَ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي حَمْزَةُ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ شَرِبْتُ ـ يَعْنِي اللَّبَنَ ـ حَتَّى أَنْظُرُ إِلَى الرِّيِّ يَجْرِي فِي ظُفُرِي أَوْ فِي أَظْفَارِي ثُمَّ نَاوَلْتُ عُمَرَ ". فَقَالُوا فَمَا أَوَّلْتَهُ قَالَ " الْعِلْمَ ".

محمد بن صلت ابو جعفر کوفی نے ہم سے بیان کیا کہ (عبداللہ) بن مبارک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یونس سے، یونس نے زہری سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: حمزہ نے اپنے باپ سے روایت کرتے ہوئے مجھے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اسی اثناء میں کہ میں سویا ہوا تھا، میں نے پیا یعنی دودھ، اتنا کہ میں طراوت کو اپنے ناخن یا فرمایا اپنے ناخنوں میں سرایت کرتے دیکھتا تھا۔ پھر میں نے عمرؓ کو دیا تو صحابہ نے پوچھا: یا رسول اللہ! آپؐ نے اس سے کیا مراد لی ہے۔ آپؐ نے فرمایا: علم۔

صحیح بخاری 3682

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ سَالِمٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " أُرِيتُ فِي الْمَنَامِ أَنِّي أَنْزِعُ بِدَلْوِ بَكْرَةٍ عَلَى قَلِيبٍ فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ فَنَزَعَ ذَنُوبًا أَوْ ذَنُوبَيْنِ نَزْعًا ضَعِيفًا وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَهُ ثُمَّ جَاءَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَاسْتَحَالَتْ غَرْبًا فَلَمْ أَرَ عَبْقَرِيًّا يَفْرِي فَرِيَّهُ حَتَّى رَوِيَ النَّاسُ وَضَرَبُوا بِعَطَنٍ ". قَالَ ابْنُ جُبَيْرٍ الْعَبْقَرِيُّ عِتَاقُ الزَّرَابِيِّ. وَقَالَ يَحْيَى الزَّرَابِيُّ الطَّنَافِسُ لَهَا خَمْلٌ رَقِيقٌ مَبْثُوثَةٌ كَثِيرَةٌ.

محمد بن عبداللہ بن نمیر نے ہم سے بیان کیا کہ محمد بن بشر نے ہمیں بتایا۔ (کہا:) عبیداللہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: ابوبکر بن سالم نے مجھ سے بیان کیا۔ انہوں نے سالم سے، سالم نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے فرمایا: خواب میں مجھے دکھایا گیا کہ میں ایک کنوئیں پر کھڑا ڈول سے جو چرخی پر رکھا ہوا تھا پانی کھینچ کر نکال رہا ہوں۔ اتنے میں ابوبکرؓ آئے اور انہوں نے ایک یا دو ڈول کھینچ کر اس طور سے نکالے کہ ان کے کھینچنے میں کمزوری تھی اور اللہ ان کی کمزوری پر پردہ پوشی کرے گا اور ان سے درگذر فرمائے گا۔ پھر عمر بن خطابؓ آئے اور وہ ڈول بڑا چرسا ہو گیا تو میں نے کوئی شہ زور نہیں دیکھا جو ایسا حیرت انگیز کام کرتا ہو جیسا عمرؓ نے کیا۔ اتنا پانی نکالا کہ لوگ سیر ہوگئے اور اپنے اپنے ٹھکانوں پر جا بیٹھے۔ ابن جبیر نے کہا: عَبْقَرِيّ (آذربائیجان کے بنے ہوئے) اعلیٰ غالیچوں کو کہتے ہیں۔ اور يحيٰ نے کہا: ذَرَابِي وہ نیچے بچھانے کے فرش ہیں جن میں باریک مخمل کے دھاگے ہوتے ہیں۔ اور ذَرَابِيُّ مَبْثُوْثَةٌ کے معنی ہیں بہت سے بچھے ہوئے قالین۔ {اور عبقری سردار کو بھی کہتے ہیں۔}

صحیح بخاری 3683

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي عَبْدُ الْحَمِيدِ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ سَعْدٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَاهُ قَالَ ح حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ اسْتَأْذَنَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَعِنْدَهُ نِسْوَةٌ مِنْ قُرَيْشٍ يُكَلِّمْنَهُ وَيَسْتَكْثِرْنَهُ عَالِيَةً أَصْوَاتُهُنَّ عَلَى صَوْتِهِ فَلَمَّا اسْتَأْذَنَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ قُمْنَ فَبَادَرْنَ الْحِجَابَ فَأَذِنَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَدَخَلَ عُمَرُ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَضْحَكُ فَقَالَ عُمَرُ أَضْحَكَ اللَّهُ سِنَّكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " عَجِبْتُ مِنْ هَؤُلاَءِ اللاَّتِي كُنَّ عِنْدِي فَلَمَّا سَمِعْنَ صَوْتَكَ ابْتَدَرْنَ الْحِجَابِ ". فَقَالَ عُمَرُ فَأَنْتَ أَحَقُّ أَنْ يَهَبْنَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. ثُمَّ قَالَ عُمَرُ يَا عَدُوَّاتِ أَنْفُسِهِنَّ أَتَهَبْنَنِي وَلاَ تَهَبْنَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقُلْنَ نَعَمْ أَنْتَ أَفَظُّ وَأَغْلَظُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِيهًا يَا ابْنَ الْخَطَّابِ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا لَقِيَكَ الشَّيْطَانُ سَالِكًا فَجًّا قَطُّ إِلاَّ سَلَكَ فَجًّا غَيْرَ فَجِّكَ ".

علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ یعقوب بن ابراہیم نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: میرے باپ نے مجھ سے بیان کیا۔ انہوں نے صالح سے، صالح نے ابن شہاب سے روایت کی کہ عبدالحمید (بن عبدالرحمٰن) نے مجھے بتایا کہ محمد بن سعد (بن ابی وقاص) نے ان کو خبر دی کہ ان کے باپ نے کہا۔ نیز ہم سے عبدالعزیز بن عبداللہ نے بیان کیا کہ ابراہیم بن سعد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے صالح سے، صالح نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے عبدالرحمٰن بن زید سے، عبدالرحمٰن نے محمد بن سعد بن ابی وقاص سے، انہوں نے اپنے باپ سے روایت کی۔ وہ کہتے تھے: حضرت عمر بن خطابؓ نے رسول اللہ ﷺ کے پاس اندر آنے کی اجازت مانگی اور اس وقت آپؐ کے پاس قریش کی کچھ عورتیں بیٹھی ہوئی آپؐ سے باتیں کر رہی تھیں اور آپؐ سے زیادہ خرچ مانگ رہی تھیں۔ ان کی آوازیں آپؐ کی آواز سے اونچی تھیں۔ جب حضرت عمر بن خطابؓ نے اندر آنے کی اجازت مانگی تو وہ اٹھ کر جلدی سے پردے میں چلی گئیں اور رسول اللہ ﷺ نے ان کو آنے کی اجازت دی۔ حضرت عمرؓ آئے اور رسول اللہ ﷺ ہنس رہے تھے۔ حضرت عمرؓ نے کہا: یا رسول اللہ! اللہ آپؐ کو ہمیشہ ہنستا رکھے۔ نبی ﷺ نے فرمایا: ان عورتوں سے متعجب ہوں جو میرے پاس تھیں۔ جب انہوں نے آپ کی آواز سنی، جلدی سے پردے میں چلی گئیں۔ حضرت عمرؓ نے کہا: یا رسول اللہ! حالانکہ آپؐ زیادہ لائق ہیں کہ آپؐ سے جھینپیں۔ پھر حضرت عمرؓ کہنے لگے: اری اپنی جانوں کی دشمنو! کیا تم مجھ سے جھینپتی ہو اور رسول اللہ ﷺ سے نہیں جھینپتیں۔ وہ بولیں: ہاں۔ آپ تو بڑے کھردرے اور سخت مزاج ہیں۔ رسول اللہ ﷺ ایسے نہیں۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: خطاب کے بیٹے سنو! اسی ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے۔ شیطان جب کبھی بھی آپ سے راستے پر چلتے ہوئے ملا ہے تو ضرور ہی اس نے وہ راستہ چھوڑ کر دوسرا راستہ لیا۔

صحیح بخاری 3684

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا قَيْسٌ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ مَا زِلْنَا أَعِزَّةً مُنْذُ أَسْلَمَ عُمَرُ.

محمد بن مثنیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ (قطان) نے ہمیں بتایا، کہا: اسماعیل (بن ابی خالد) سے روایت ہے کہ قیس نے ہم سے بیان کیا، کہا: حضرت عبداللہ (بن مسعودؓ) کہتے تھے: جب سے حضرت عمرؓ مسلمان ہوئے ہیں ہم عزت سے ہی رہے۔

صحیح بخاری 3685

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدٍ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ وُضِعَ عُمَرُ عَلَى سَرِيرِهِ فَتَكَنَّفَهُ النَّاسُ يَدْعُونَ وَيُصَلُّونَ قَبْلَ أَنْ يُرْفَعَ وَأَنَا فِيهِمْ فَلَمْ يَرُعْنِي إِلاَّ رَجُلٌ آخِذٌ مَنْكِبِي فَإِذَا عَلِيٌّ فَتَرَحَّمَ عَلَى عُمَرَ وَقَالَ مَا خَلَّفْتَ أَحَدًا أَحَبَّ إِلَىَّ أَنْ أَلْقَى اللَّهَ بِمِثْلِ عَمَلِهِ مِنْكَ وَايْمُ اللَّهِ إِنْ كُنْتُ لأَظُنُّ أَنْ يَجْعَلَكَ اللَّهُ مَعَ صَاحِبَيْكَ وَحَسِبْتُ أَنِّي كُنْتُ كَثِيرًا أَسْمَعُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ ذَهَبْتُ أَنَا وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَدَخَلْتُ أَنَا وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَخَرَجْتُ أَنَا وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ.

عبدان نے ہم سے بیان کیا۔ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں بتایا۔ عمر بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ ابن ابی ملیکہ سے روایت ہے۔ انہوں نے حضرت ابن عباسؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: حضرت عمرؓ جنازے کے لئے رکھے گئے اور لوگ ان کے گرد کھڑے ہوگئے۔ ان کے اُٹھانے سے پہلے دعا کرنے لگے۔ پھر نماز جنازہ پڑھنے لگے اور میں بھی ان میں موجود تھا تو ایک شخص نے میرا کندھا پکڑ کر چونکا دیا۔ کیا دیکھتا ہوں کہ حضرت علیؓ بن ابی طالب ہیں۔ وہ حضرت عمرؓ کے لئے رحمت کی دعا کرنے لگے اور کہا: آپ نے کوئی ایسا شخص نہیں چھوڑا جو آپ سے بڑھ کر مجھے پیارا ہو اس لحاظ سے کہ میں ان جیسے عمل کرتے اللہ سے ملوں۔ بخدا میں یہی سمجھتا تھا کہ اللہ آپ کو بھی آپ کے ساتھیوں کے ساتھ ہی رکھے گا اور میں جانتا ہوں کہ نبی ﷺ سے بہت دفعہ میں یہ سنا کرتا تھا۔ آپؐ فرمایا کرتے تھے: میں اور ابوبکرؓ اور عمرؓ گئے۔ میں اور ابوبکرؓ اور عمرؓ داخل ہوئے۔ میں اور ابوبکرؓ اور عمرؓ نکلے۔

صحیح بخاری 3686

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ وَقَالَ لِي خَلِيفَةُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَاءٍ وَكَهْمَسُ بْنُ الْمِنْهَالِ قَالاَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ صَعِدَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِلَى أُحُدٍ وَمَعَهُ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ فَرَجَفَ بِهِمْ فَضَرَبَهُ بِرِجْلِهِ قَالَ " اثْبُتْ أُحُدُ فَمَا عَلَيْكَ إِلاَّ نَبِيٌّ أَوْ صِدِّيقٌ أَوْ شَهِيدَانِ ".

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ یزید بن زُرَیع نے ہمیں بتایا۔ سعید بن ابی عروبہ نے ہم سے بیان کیا۔ نیز خلیفہ (بن خیاط) نے مجھ سے کہا کہ محمد بن سواء (سدوسی بصری) اور کہمس بن منہال نے ہم سے بیان کیا۔ ان دونوں نے کہا: سعید نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے قتادہ سے، قتادہ نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: نبی ﷺ اُحد پر چڑھے اور آپؐ کے ساتھ حضرت ابوبکرؓ اور حضرت عمرؓ اور حضرت عثمانؓ تھے تو وہ ان کے سمیت ہلنے لگا۔ تو آپؐ نے اس پر اپنا پاؤں مارا اور فرمایا: اُحد ٹھہر جا۔ تم پر اور کوئی نہیں، ایک نبی ہے یا ایک صدیق ہے یا دو شہید ہیں۔

صحیح بخاری 3687

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ قَالَ حَدَّثَنِي عُمَرُ هُوَ ابْنُ مُحَمَّدٍ أَنَّ زَيْدَ بْنَ أَسْلَمَ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَأَلَنِي ابْنُ عُمَرَ عَنْ بَعْضِ شَأْنِهِ ـ يَعْنِي عُمَرَ ـ فَأَخْبَرْتُهُ. فَقَالَ مَا رَأَيْتُ أَحَدًا قَطُّ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ حِينَ قُبِضَ كَانَ أَجَدَّ وَأَجْوَدَ حَتَّى انْتَهَى مِنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ.

یحيٰ بن سلیمان نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: ابن وہب نے مجھے بتایا۔ انہوں نے کہا: عمر بن محمد نے مجھ سے بیان کیا کہ زید بن اسلم نے اپنے باپ سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: حضرت (عبداللہ) بن عمرؓ نے ان کے یعنی حضرت عمرؓ کے بعض حالات کی بابت مجھ سے پوچھا۔ میں نے ان کو بتائے۔ پھر انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کے بعد جب سے کہ آپؐ اُٹھائے گئے کبھی کوئی ایسا شخص نہیں دیکھا کہ جو حضرت عمر بن خطابؓ سے بڑھ کر آخر تک کوشش کرنے والا اور سخاوت کرنے والا ہو۔

صحیح بخاری 3688

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم عَنِ السَّاعَةِ فَقَالَ مَتَى السَّاعَةُ قَالَ " وَمَاذَا أَعْدَدْتَ لَهَا ". قَالَ لاَ شَىْءَ إِلاَّ أَنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ صلى الله عليه وسلم. فَقَالَ " أَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ ". قَالَ أَنَسٌ فَمَا فَرِحْنَا بِشَىْءٍ فَرَحَنَا بِقَوْلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " أَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ ". قَالَ أَنَسٌ فَأَنَا أُحِبُّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَأَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ وَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ مَعَهُمْ بِحُبِّي إِيَّاهُمْ وَإِنْ لَمْ أَعْمَلْ بِمِثْلِ أَعْمَالِهِمْ.

سلیمان بن حرب نے ہم سے بیان کیا کہ حماد بن زید نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ثابت سے، ثابت نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے، حضرت انسؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ ایک شخص نے نبی ﷺ سے پوچھا، کہنے لگا: وہ گھڑی کب ہوگی؟ آپؐ نے فرمایا: تم نے اس کے لئے کیا تیاری کر رکھی ہے؟ اس نے کہا: کچھ نہیں، سوا اس کے کہ میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے محبت رکھتا ہوں۔ آپؐ نے فرمایا: پھر تم انہی کے ساتھ ہوگے جن سے تم نے محبت رکھی۔ حضرت انسؓ نے کہا: ہم کسی بات پر اتنا خوش نہیں ہوئے جتنا نبی ﷺ کی اس بات پر کہ تو انہی کے ساتھ ہوگا جن سے تو نے محبت رکھی۔ حضرت انسؓ نے کہا: میں نبی ﷺ اور حضرت ابوبکرؓ اور حضرت عمرؓ سے محبت رکھتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ بوجہ اس محبت کے کہ جو اُن کے ساتھ رکھتا ہوں ان کے ساتھ ہوں گا، گو میں نے ان کے سے عمل نہیں کئے۔

صحیح بخاری 3689

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ قَزَعَةَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَقَدْ كَانَ فِيمَا قَبْلَكُمْ مِنَ الأُمَمِ مُحَدَّثُونَ فَإِنْ يَكُ فِي أُمَّتِي أَحَدٌ فَإِنَّهُ عُمَرُ ". زَادَ زَكَرِيَّاءُ بْنُ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ سَعْدٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " لَقَدْ كَانَ فِيمَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ رِجَالٌ يُكَلَّمُونَ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَكُونُوا أَنْبِيَاءَ فَإِنْ يَكُنْ مِنْ أُمَّتِي مِنْهُمْ أَحَدٌ فَعُمَرُ ". قال ابن عباس رضي الله عنهما "من نبيِّ ولا محدَّث."

یحيٰ بن قزعہ نے ہم سے بیان کیا کہ ابراہیم بن سعد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے ابوسلمہ سے، ابوسلمہ نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم سے پہلے جو اُمتیں تھیں ان میں ایسے لوگ تھے جو محدث (جن کو کثرت سے الہام و کشوف ہوں) ہوا کرتے تھے اور اگر میری امت میں کوئی ایسا ہے تو وہ عمرؓ ہیں۔ زکریا بن ابی زائدہ نے سعد سے، سعد نے {ابوسلمہ سے، ابوسلمہ نے} حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کرتے ہوئے اتنا بڑھایا کہ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: تم سے پہلے جو بنی اسرائیل ہوئے ہیں ان میں ایسے آدمی ہوچکے ہیں جن سے اللہ کلام کیا کرتا تھا بغیر اس کے کہ وہ نبی ہوتے۔ اگر میری امت میں بھی ان میں سے کوئی ایسا ہے تو وہ عمرؓ ہیں۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے (سورۃ الحج آیت ۵۳ کو) یوں پڑھا ہے: اور ہم نے آپ سے پہلے کوئی رسول، نہ کوئی نبی اور نہ کوئی محدث بھیجا ہے۔

صحیح بخاری 3690

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ حَدَّثَنَا عُقَيْلٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالاَ سَمِعْنَا أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " بَيْنَمَا رَاعٍ فِي غَنَمِهِ عَدَا الذِّئْبُ فَأَخَذَ مِنْهَا شَاةً فَطَلَبَهَا حَتَّى اسْتَنْقَذَهَا فَالْتَفَتَ إِلَيْهِ الذِّئْبُ فَقَالَ لَهُ مَنْ لَهَا يَوْمَ السَّبُعِ لَيْسَ لَهَا رَاعٍ غَيْرِي". فَقَالَ النَّاسُ سُبْحَانَ اللَّهِ. فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " فَإِنِّي أُومِنُ بِهِ وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ " وَمَا ثَمَّ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ.

عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا کہ عقیل نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے سعید بن مسیب اور ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن سے روایت کی۔ ان دونوں نے کہا: ہم نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا۔ کہتے تھے: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ایک چرواہا اپنی بکریوں میں تھا۔ اتنے میں بھیڑئیے نے حملہ کیا اور ان میں سے ایک بکری لے گیا۔ وہ اس کے پیچھے لگا اور اس بکری کو چھڑا لیا۔ وہ بھیڑیا اس کی طرف مڑا اور اس سے کہنے لگا: درندوں کے زمانے میں اس کا کون تھا جبکہ ہمارے سوا اس کا کوئی چرواہا نہ تھا۔ لوگوں نے کہا: سبحان اللہ! نبی ﷺ نے فرمایا: میں اس بات پر ایمان رکھتا ہوں اور ابوبکرؓ اور عمرؓ بھی۔ اور اس وقت حضرت ابوبکرؓ اور حضرت عمرؓ وہاں نہ تھے۔

صحیح بخاری 3691

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو أُمَامَةَ بْنُ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُ النَّاسَ عُرِضُوا عَلَىَّ وَعَلَيْهِمْ قُمُصٌ فَمِنْهَا مَا يَبْلُغُ الثَّدْىَ وَمِنْهَا مَا يَبْلُغُ دُونَ ذَلِكَ وَعُرِضَ عَلَىَّ عُمَرُ وَعَلَيْهِ قَمِيصٌ اجْتَرَّهُ ". قَالُوا فَمَا أَوَّلْتَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " الدِّينَ ".

یحيٰ بن بکیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عقیل سے، عقیل نے ابن شہاب سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ابوامامہ بن سہل بن حنیف نے مجھے بتایا۔ انہوں نے حضرت ابوسعید خدریؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: میں سویا ہوا تھا۔ میں نے لوگوں کو دیکھا کہ میرے سامنے پیش کئے گئے ہیں اور انہوں نے قمیصیں پہنی ہوئی ہیں تو اُن میں سے بعض کی قمیصیں چھاتیوں تک ہی پہنچتی ہیں۔ اور ان میں سے بعض اس کے نیچے تک۔ اور عمرؓ بھی میرے سامنے پیش کئے گئے انہوں نے قمیص پہنی ہوئی تھی جس کو وہ گھسیٹ رہے تھے۔ صحابہ نے کہا: آپؐ نے اس سے کیا مراد لی ہے؟ فرمایا: دین۔

صحیح بخاری 3692

حَدَّثَنَا الصَّلْتُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ لَمَّا طُعِنَ عُمَرُ جَعَلَ يَأْلَمُ فَقَالَ لَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ ـ وَكَأَنَّهُ يُجَزِّعُهُ ـ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ وَلَئِنْ كَانَ ذَاكَ لَقَدْ صَحِبْتَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَحْسَنْتَ صُحْبَتَهُ ثُمَّ فَارَقْتَهُ وَهْوَ عَنْكَ رَاضٍ ثُمَّ صَحِبْتَ أَبَا بَكْرٍ فَأَحْسَنْتَ صُحْبَتَهُ ثُمَّ فَارَقْتَهُ وَهْوَ عَنْكَ رَاضٍ ثُمَّ صَحِبْتَ صَحَبَتَهُمْ فَأَحْسَنْتَ صُحْبَتَهُمْ وَلَئِنْ فَارَقْتَهُمْ لَتُفَارِقَنَّهُمْ وَهُمْ عَنْكَ رَاضُونَ. قَالَ أَمَّا مَا ذَكَرْتَ مِنْ صُحْبَةِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَرِضَاهُ فَإِنَّمَا ذَاكَ مَنٌّ مِنَ اللَّهِ تَعَالَى مَنَّ بِهِ عَلَىَّ وَأَمَّا مَا ذَكَرْتَ مِنْ صُحْبَةِ أَبِي بَكْرٍ وَرِضَاهُ فَإِنَّمَا ذَاكَ مَنٌّ مِنَ اللَّهِ جَلَّ ذِكْرُهُ مَنَّ بِهِ عَلَىَّ وَأَمَّا مَا تَرَى مِنْ جَزَعِي فَهْوَ مِنْ أَجْلِكَ وَأَجْلِ أَصْحَابِكَ وَاللَّهِ لَوْ أَنَّ لِي طِلاَعَ الأَرْضِ ذَهَبًا لاَفْتَدَيْتُ بِهِ مِنْ عَذَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ قَبْلَ أَنْ أَرَاهُ. قَالَ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ دَخَلْتُ عَلَى عُمَرَ بِهَذَا.

صلت بن محمد نے ہم سے بیان کیا کہ اسماعیل بن ابراہیم نے مجھے بتایا کہ ایوب نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے ابن ابی ملیکہ سے، انہوں نے حضرت مسوَر بن مخرمہؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: جب حضرت عمرؓ کو زخمی کیا گیا، درد سے بیقرار ہونے لگے۔ حضرت ابن عباسؓ نے ان سے کہا جیسے کہ وہ ان کی بے قراری کو دور کرنے لگے ہیں۔ امیر المؤمنین! اگر آپ کو یہ تکلیف ہے تو آپ رسول اللہ ﷺ کی صحبت میں رہ چکے ہیں اور آپ نے نہایت عمدگی سے آپؐ کا ساتھ دیا۔ پھر آپ ان سے ایسی حالت میں جدا ہوئے کہ آنحضرتﷺ آپؓ سے خوش تھے۔ پھر آپؓ حضرت ابوبکرؓ کے ساتھ رہے اور نہایت عمدگی سے ان کا ساتھ دیا۔ پھر آپ ان سے ایسی حالت میں جدا ہوئے کہ وہ آپ سے خوش تھے۔ پھر آپ ان کے صحابہ کے ساتھ رہے اور آپ نے نہایت عمدگی سے ان کا ساتھ دیا اور اگر آپ ان سے جدا ہوگئے تو یقینا آپ ایسی حالت میں ان سے جدا ہوں گے کہ وہ آپ سے خوش ہوں۔ حضرت عمرؓ نے کہا: یہ جو تم نے رسول اللہ ﷺ کی صحبت اور آپؐ کی خوشنودی کا ذکر کیا ہے تو یہ محض اللہ تعالیٰ کا احسان ہے جو اس نے مجھ پر کیا۔ اور جو تم نے حضرت ابوبکرؓ کی صحبت اور ان کی خوشنودی کا ذکر کیا ہے تو یہ بھی محض اللہ جل ذکرہٗ کا احسان ہے جو اس نے مجھ پر کیا اور یہ جو تم میری گھبراہٹ دیکھ رہے ہو تو یہ تمہاری خاطر اور تمہارے ساتھیوں کی خاطر ہے۔ اللہ کی قسم! اگر میرے پاس زمین بھر سونا بھی ہو تو میں ضرور اللہ عزو جل کے عذاب سے فدیہ دے کر چھڑا لوں پیشتر اس کے کہ میں وہ عذاب دیکھوں۔ حماد بن زید نے کہا: ایوب نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے ابن ابی ملیکہ سے، ابن ابی ملیکہ نے حضرت ابن عباسؓ سے روایت کی کہ میں حضرت عمرؓ کے پاس گیا۔ پھر یہی حدیث بیان کی۔

صحیح بخاری 3693

حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ قَالَ حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ غِيَاثٍ حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ النَّهْدِيُّ عَنْ أَبِي مُوسَى ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي حَائِطٍ مِنْ حِيطَانِ الْمَدِينَةِ فَجَاءَ رَجُلٌ فَاسْتَفْتَحَ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " افْتَحْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ ". فَفَتَحْتُ لَهُ فَإِذَا أَبُو بَكْرٍ فَبَشَّرْتُهُ بِمَا قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَحَمِدَ اللَّهَ ثُمَّ جَاءَ رَجُلٌ فَاسْتَفْتَحَ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " افْتَحْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ ". فَفَتَحْتُ لَهُ فَإِذَا هُوَ عُمَرُ فَأَخْبَرْتُهُ بِمَا قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَحَمِدَ اللَّهَ ثُمَّ اسْتَفْتَحَ رَجُلٌ فَقَالَ لِي " افْتَحْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ عَلَى بَلْوَى تُصِيبُهُ ". فَإِذَا عُثْمَانُ فَأَخْبَرْتُهُ بِمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَحَمِدَ اللَّهَ ثُمَّ قَالَ اللَّهُ الْمُسْتَعَانُ.

یوسف بن موسیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ ابو اُسامہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: عثمان بن غیاث نے مجھے بتایا کہ ابو عثمان نہدی نے ہم سے بیان کیا کہ حضرت ابو موسیٰ ؓ سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نبی ﷺ کے ساتھ مدینہ کے باغوں میں سے ایک باغ میں تھا، اتنے میں ایک شخص آیا اور اس نے دروازہ کھولنے کیلئے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: اس کیلئے دروازہ کھولو اور اس کو جنت کی بشارت دو۔ میں نے اس کے لئے دروازہ کھولا تو میں کیا دیکھتا ہوں کہ حضرت ابو بکرؓ ہیں۔ میں نے ان کو اس بات کی بشارت دی جو نبی ﷺ نے فرمائی تھی۔ انہوں نے الحمد للہ کہا۔ پھر ایک شخص آیا اور اس نے دروازہ کھولنے کیلئے کہا۔ نبی ﷺ نے فرمایا: اس کے لئے دروازہ کھولو اور اس کو جنت کی بشارت دو۔ میں نے دروازہ کھولا تو دیکھتا ہوں کہ حضرت عمرؓ ہیں۔ میں نے ان کو وہ بات بتائی جو نبی ﷺ نے فرمائی۔ انہوں نے الحمد للہ کہا۔ پھر ایک شخص نے دروازہ کھولنے کے لئے کہا۔ آپؐ نے فرمایا: اس کے لئے دروازہ کھولو اور اس کو بھی جنت کی بشارت دو، باوجود ایک مصیبت کے جو اُسے پہنچے گی۔ تو کیا دیکھتا ہوں کہ وہ حضرت عثمانؓ ہیں۔ میں نے ان کو وہ بات بتائی جو نبی ﷺ نے فرمائی۔ انہوں نے بھی الحمد للہ کہا۔ پھر کہا: مصیبت سے محفوظ رہنے کے لئے اللہ ہی سے مدد طلب کی جا سکتی ہے۔

صحیح بخاری 3694

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي حَيْوَةُ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو عَقِيلٍ زُهْرَةُ بْنُ مَعْبَدٍ أَنَّهُ سَمِعَ جَدَّهُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ هِشَامٍ قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ آخِذٌ بِيَدِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ.

یحيٰ بن سلیمان نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: ابن وہب نے مجھے بتایا۔ کہا کہ حیوہ نے مجھ کو خبر دی۔ انہوں نے کہا کہ ابوعقیل زہرہ بن معبد نے مجھ سے بیان کیا۔ انہوں نے اپنے دادا عبداللہ بن ہشام سے سنا۔ وہ کہتے تھے: ہم نبی ﷺ کے ساتھ تھے اور آپؐ نے حضرت عمر بن خطابؓ کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا۔

10 von 10 heute frei