کتاب 12: بَابُ مَنَاقِبُ قَرَابَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 3711

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ فَاطِمَةَ ـ عَلَيْهَا السَّلاَمُ ـ أَرْسَلَتْ إِلَى أَبِي بَكْرٍ تَسْأَلُهُ مِيرَاثَهَا مِنَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِيمَا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ صلى الله عليه وسلم تَطْلُبُ صَدَقَةَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم الَّتِي بِالْمَدِينَةِ وَفَدَكٍ وَمَا بَقِيَ مِنْ خُمُسِ خَيْبَرَ.

ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں بتایا۔ زہری سے مروی ہے۔ انہوں نے کہا: عروہ بن زبیر نے مجھ سے بیان کیا۔ انہوں نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی کہ حضرت فاطمہ علیہا السلام نے حضرت ابوبکرؓ کو کہلا بھیجا کہ وہ اپنے ورثے کا حق مانگتی ہیں جو ان کو نبی ﷺ کی طرف سے پہنچتا ہے یعنی ان جائیدادوں میں سے جو اللہ نے اپنے رسول ﷺ کو بطور عطیہ عنایت کیں یعنی نبی ﷺ کی وہ جائیداد جو مدینہ اور فدک میں ہے، وہ مانگتی ہیں اور نیز وہ بھی جو خیبر کے پانچویں حصہ سے بچا تھا۔

صحیح بخاری 3712

فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ نُورَثُ مَا تَرَكْنَا فَهْوَ صَدَقَةٌ إِنَّمَا يَأْكُلُ آلُ مُحَمَّدٍ مِنْ هَذَا الْمَالِ ـ يَعْنِي مَالَ اللَّهِ ـ لَيْسَ لَهُمْ أَنْ يَزِيدُوا عَلَى الْمَأْكَلِ ". وَإِنِّي وَاللَّهِ لاَ أُغَيِّرُ شَيْئًا مِنْ صَدَقَاتِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهَا فِي عَهْدِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَلأَعْمَلَنَّ فِيهَا بِمَا عَمِلَ فِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم. فَتَشَهَّدَ عَلِيٌّ ثُمَّ قَالَ إِنَّا قَدْ عَرَفْنَا يَا أَبَا بَكْرٍ فَضِيلَتَكَ. وَذَكَرَ قَرَابَتَهُمْ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَحَقَّهُمْ. فَتَكَلَّمَ أَبُو بَكْرٍ فَقَالَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَقَرَابَةُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَحَبُّ إِلَىَّ أَنْ أَصِلَ مِنْ قَرَابَتِي.

تو حضرت ابوبکرؓ نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا: ہمارا کوئی وارث نہیں ہوتا۔ جو ہم چھوڑ جائیں وہ صدقہ ہوتا ہے۔ محمد (ﷺ) کا خاندان اس مال میں سے یعنی اللہ کے مال سے صرف کھانے پینے کا خرچ ہی لیا کرے گا۔ ان کا کوئی حق نہیں کہ اخراجات خوراک سے زیادہ خرچ کریں اور میں تو بخدا رسول اللہ ﷺ کے ان صدقوں میں سے کوئی بھی تبدیلی نہیں کروں گا، ویسے رہیں گے جو نبی ﷺ کے زمانہ میں ہوا کرتے تھے اور میں ان میں وہی تصرف کروں گا جو رسول اللہ ﷺ ان میں کیا کرتے تھے۔ یہ سن کر حضرت علیؓ نے کلمہ شہادت پڑھا۔ پھر کہا: ابوبکرؓ! ہم آپ کی فضیلت اچھی طرح جان چکے ہیں اور انہوں نے اپنی اس رشتہ داری کا ذکر کیا جو اُن کو رسول اللہ ﷺ سے تھی اور نیز اپنے حقوق کا بھی ذکر کیا تو حضرت ابوبکرؓ بولے، کہنے لگے: اسی ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے۔ رسول اللہ ﷺ کے رشتہ دار یقیناً مجھے میرے اپنے رشتہ داروں سے زیادہ پیارے ہیں کہ میں ان سے کوئی خاص سلوک کروں۔

صحیح بخاری 3713

أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا خَالِدٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ وَاقِدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِي بَكْرٍ ـ رضى الله عنهم ـ قَالَ ارْقُبُوا مُحَمَّدًا صلى الله عليه وسلم فِي أَهْلِ بَيْتِهِ.

عبداللہ بن عبد الوہاب نے مجھے بتایا۔ خالد نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے واقد سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: میں نے اپنے باپ سے سنا۔ وہ حضرت ابن عمرؓ سے، حضرت ابن عمرؓ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہم سے روایت کرتے تھے کہ انہوں نے کہا: محمد ﷺ کو مد نظر رکھ کر ان کے اہل بیت کا خیال رکھو۔

صحیح بخاری 3714

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " فَاطِمَةُ بَضْعَةٌ مِنِّي فَمَنْ أَغْضَبَهَا أَغْضَبَنِي ".

ابو الولید نے ہم سے بیان کیا کہ ابن عیینہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عمرو بن دینار سے، عمرو نے ابن ابی ملیکہ سے، انہوں نے حضرت مِسْوَر بن مخرمہؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: فاطمہؓ میرا لخت جگر ہے۔ جس نے اس کو ناراض کیا اس نے مجھے ناراض کیا۔

صحیح بخاری 3715

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ قَزَعَةَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ دَعَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَاطِمَةَ ابْنَتَهُ فِي شَكْوَاهُ الَّذِي قُبِضَ فِيهَا فَسَارَّهَا بِشَىْءٍ فَبَكَتْ ثُمَّ دَعَاهَا فَسَارَّهَا فَضَحِكَتْ قَالَتْ فَسَأَلْتُهَا عَنْ ذَلِكَ.

یحيٰ بن قزعہ نے ہم سے بیان کیا کہ ابراہیم بن سعد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے عروہ سے، عروہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ کہتی تھیں: نبی ﷺ نے اپنی بیٹی فاطمہؓ کو اس بیماری میں بلایا جس میں کہ آپؐ اٹھائے گئے اور ان سے کچھ درپردہ کہا۔ وہ (سن کر) رو پڑیں۔ پھر آپؐ نے ان کو بلایا اور ان سے درپردہ کوئی بات کی۔ وہ ہنسیں۔ حضرت عائشہؓ کہتی تھیں: میں نے فاطمہؓ سے اس کے متعلق پوچھا۔

صحیح بخاری 3716

فَقَالَتْ سَارَّنِي النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَأَخْبَرَنِي أَنَّهُ يُقْبَضُ فِي وَجَعِهِ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ فَبَكَيْتُ ثُمَّ سَارَّنِي فَأَخْبَرَنِي أَنِّي أَوَّلُ أَهْلِ بَيْتِهِ أَتْبَعُهُ فَضَحِكْتُ.

انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے جو مجھ سے راز کی بات کی تھی تو آپؐ نے مجھے بتایا تھا کہ آپؐ اس بیماری میں اُٹھا لئے جائیں گے جس میں کہ آپؐ فوت ہوئے۔ یہ سن کر میں رو پڑی۔ پھر آپؐ نے مجھ سے جو بات درپردہ کی تھی تو آپؐ نے مجھے بتایا تھا کہ میں آپؐ کے اہل بیت میں سے پہلی ہوں جو آپؐ کے پیچھے جاؤں گی۔ اس پر میں ہنس پڑی۔

10 von 10 heute frei