کتاب 14: باب ذِكْرِ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 3722
محمد بن ابی بکر مقدمی نے مجھ سے بیان کیا کہ معتمر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے ابوعثمان (نہدی) سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: ان جنگوں میں سے جو رسول اللہ ﷺ نے لڑیں، بعض میں تو نبی ﷺ کے ساتھ کوئی باقی نہ رہا تھا مگر حضرت طلحہؓ اور حضرت سعدؓ (بن ابی وقاص)۔ انہوں نے یہ بات ان دونوں سے سن کر نقل کی۔
صحیح بخاری 3723

صحیح بخاری 3724
مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ خالد (بن عبداللہ واسطی) نے ہمیں بتایا۔ (اسماعیل) بن ابی خالد نے ہم سے بیان کیا کہ قیس بن ابی حازم سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت طلحہؓ کا وہ ہاتھ دیکھا جس سے انہوں نے نبی ﷺ کو بچایا تھا۔ وہ بالکل شل ہو چکا تھا۔