کتاب 15: بَابُ مَنَاقِبُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ الزُّهْرِيِّ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 3725

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ قَالَ سَمِعْتُ يَحْيَى قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ قَالَ سَمِعْتُ سَعْدًا يَقُولُ جَمَعَ لِي النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَبَوَيْهِ يَوْمَ أُحُدٍ.

محمد بن مثنیٰ نے مجھ سے بیان کیا۔ عبدالوھاب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: میں نے یحيٰ سے سنا۔ یحيٰ نے کہا: میں نے سعید بن مسیب سے سنا۔ سعید نے کہا: میں نے حضرت سعدؓ (بن ابی وقاص) سے سنا۔ وہ کہتے تھے: جنگ اُحد کے دن نبی ﷺ نے میرے لئے اپنے ماں باپ دونوں کا نام لے کر فرمایا: وہ تجھ پر قربان۔

صحیح بخاری 3726

حَدَّثَنَا مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ هَاشِمٍ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ لَقَدْ رَأَيْتُنِي وَأَنَا ثُلُثُ الإِسْلاَمِ.

مکی بن ابراہیم نے ہم سے بیان کیا کہ ہشام بن ہاشم نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عامر بن سعد سے، انہوں نے اپنے باپ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے آپ کو ایسے زمانے میں بھی دیکھا جبکہ میں تین مرد مسلمانوں میں سے تیسرا تھا۔

صحیح بخاری 3727

حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ هَاشِمِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ يَقُولُ سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ يَقُولُ مَا أَسْلَمَ أَحَدٌ إِلاَّ فِي الْيَوْمِ الَّذِي أَسْلَمْتُ فِيهِ وَلَقَدْ مَكَثْتُ سَبْعَةَ أَيَّامٍ وَإِنِّي لَثُلُثُ الإِسْلاَمِ. تَابَعَهُ أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا هَاشِمٌ.

ابراہیم بن موسیٰ نے مجھ سے بیان کیا کہ ابن ابی زائدہ نے ہمیں بتایا۔ ہاشم بن ہاشم بن عتبہ بن ابی وقاص نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: میں نے سعید بن مسیب سے سنا۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت سعدؓ بن ابی وقاص سے سنا۔ وہ کہتے تھے: کسی نے بھی اسلام قبول نہیں کیا مگر اس دن جس دن کہ میں نے اسلام قبول کیا اور میں سات دن تک ٹھہرا رہا اور حالت یہ تھی کہ میں مسلمانوں کا ایک تہائی تھا۔ ابن ابی زائدہ کی طرح ابو اُسامہ نے بھی یہ بات روایت کی۔ (انہوں نے کہا:) ہاشم نے ہم سے بیان کیا۔

صحیح بخاری 3728

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ إِسْمَاعِيلَ عَنْ قَيْسٍ قَالَ سَمِعْتُ سَعْدًا ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ إِنِّي لأَوَّلُ الْعَرَبِ رَمَى بِسَهْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَكُنَّا نَغْزُو مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَمَا لَنَا طَعَامٌ إِلاَّ وَرَقُ الشَّجَرِ حَتَّى إِنَّ أَحَدَنَا لَيَضَعُ كَمَا يَضَعُ الْبَعِيرُ أَوِ الشَّاةُ مَا لَهُ خِلْطٌ ثُمَّ أَصْبَحَتْ بَنُو أَسَدٍ تُعَزِّرُنِي عَلَى الإِسْلاَمِ لَقَدْ خِبْتُ إِذًا وَضَلَّ عَمَلِي. وَكَانُوا وَشَوْا بِهِ إِلَى عُمَرَ قَالُوا لاَ يُحْسِنُ يُصَلِّي.
{قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ثُلُثُ الْإِسْلَامِ يَقُولُ وَأَنَا ثَالِثُ ثَلَاثَةٍ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.}

عمرو بن عون نے ہمیں بتایا کہ خالد بن عبداللہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اسماعیل سے، اسماعیل نے قیس سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: عربوں میں سے میں پہلا ہوں جس نے اللہ کی راہ میں تیر پھینکا اور ہم نبی ﷺ کے ساتھ جنگ کے لئے نکلتے اور حالت یہ تھی کہ ہمارے پاس کھانے کی کوئی چیز نہ ہوتی مگر درختوں کے پتے ہی۔ ہمارا یہ حال تھا کہ ہم میں سے ایک اس طرح مینگنیاں کرتا جیسے اونٹ لید کرتا ہے یا بکریاں مینگنیاں کرتیں یعنی خشک، ان میں نرمی بالکل نہ ہوتی۔ پھر اب یہ حال ہے کہ بنو اسد (ابن خزیمہ) مجھ کو آداب اسلام سکھاتے ہیں۔ تب تو میں بالکل نامراد رہا اور میرا عمل ضائع گیا۔ اور (بنو اسد کے) لوگوں نے حضرت عمرؓ کے پاس چغلی کھائی تھی، کہا تھا کہ وہ اچھی طرح نماز نہیں پڑھتا۔
{ ابوعبداللہ (امام بخاریؒ) نے کہا ہے: ثُلُثُ الْإِسْلَامِ سے مراد یہ ہے کہ اس وقت نبی ﷺ کے ساتھ صرف تین مرد مسلمان تھے اور میں (سعدؓ ) تیسرا تھا۔ }

10 von 10 heute frei