کتاب 2: بَاب قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْلَا الْهِجْرَةُ لَكُنْتُ امْرَأً مِنْ الْأَنْصَارِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 3779
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَوْ قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صلى الله عليه وسلم " لَوْ أَنَّ الأَنْصَارَ سَلَكُوا وَادِيًا أَوْ شِعْبًا لَسَلَكْتُ فِي وَادِي الأَنْصَارِ وَلَوْلاَ الْهِجْرَةُ لَكُنْتُ امْرَأً مِنَ الأَنْصَارِ ". فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ مَا ظَلَمَ بِأَبِي وَأُمِّي آوَوْهُ وَنَصَرُوهُ. أَوْ كَلِمَةً أُخْرَى.
محمد بن بشار نے مجھے بتایا کہ غندر نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے محمد بن زیاد سے، محمد بن زیاد نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی یا (کہا:) ابوالقاسم ﷺ نے فرمایا: اگر انصار کسی وادی یا کہا گھاٹی میں چلیں تو میں بھی انصار کی ہی وادی میں چلوں گا اور اگر ہجرت نہ کی ہوتی تو میں بھی انصار میں سے ہی ایک آدمی ہوتا۔ حضرت ابوہریرہؓ نے کہا: میرے ماں باپ آپؐ کے قربان آپؐ نے بے جا نہیں فرمایا۔ انہوں نے آپؐ کو پناہ دی اور آپؐ کی مدد کی یا ایسا ہی اور لفظ کہا۔
10 von 10 heute frei