کتاب 5: باب قَوْلُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم لِلأَنْصَارِ ‏"‏ أَنْتُمْ أَحَبُّ النَّاسِ إِلَىَّ ‏"‏

صحیح بخاری

صحیح بخاری 3785

حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ رَأَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم النِّسَاءَ وَالصِّبْيَانَ مُقْبِلِينَ ـ قَالَ حَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ مِنْ عُرُسٍ ـ فَقَامَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مُمْثِلاً فَقَالَ " اللَّهُمَّ أَنْتُمْ مِنْ أَحَبِّ النَّاسِ إِلَىَّ ". قَالَهَا ثَلاَثَ مِرَارٍ.

ابو معمر نے ہمیں بتایا کہ عبد الوارث نے ہم سے بیان کیا۔ عبد العزیز نے ہمیں بتایا کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے عورتوں اور بچوں کو سامنے آتے ہوئے دیکھا۔ عبد العزیز نے کہا: میرا خیال ہے کہ حضرت انسؓ نے یہ بھی کہا: کسی شادی سے۔ نبی ﷺ انہیں دیکھ کر سیدھے کھڑے ہوگئے اور فرمایا: بار خدا تم ان لوگوں میں سے ہو جو مجھے بہت پیارے ہیں۔ آپؐ نے یہ تین بار فرمایا۔

صحیح بخاری 3786

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ كَثِيرٍ حَدَّثَنَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي هِشَامُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ جَاءَتِ امْرَأَةٌ مِنَ الأَنْصَارِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَمَعَهَا صَبِيٌّ لَهَا فَكَلَّمَهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّكُمْ أَحَبُّ النَّاسِ إِلَىَّ ". مَرَّتَيْنِ.

یعقوب بن ابراہیم بن کثیر نے ہم سے بیان کیا کہ بہز بن اسد نے ہمیں بتایا۔ شعبہ نے ہم سے بیان کیا، کہا: ہشام بن زید نے مجھے بتایا، کہا: میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کے پاس انصار کی ایک عورت آئی اور اس کے ساتھ اس کا ایک بچہ تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے اس سے باتیں کیں اور فرمایا: اسی ذات کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے تم تو لوگوں میں سے مجھے بہت پیارے ہو۔ دوبار یہی فرمایا۔

10 von 10 heute frei