کتاب 12: باب مَنَاقِبُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ رضى الله عنه

صحیح بخاری

صحیح بخاری 3802

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَاءَ ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ أُهْدِيَتْ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم حُلَّةُ حَرِيرٍ فَجَعَلَ أَصْحَابُهُ يَمَسُّونَهَا وَيَعْجَبُونَ مِنْ لِينِهَا فَقَالَ " أَتَعْجَبُونَ مِنْ لِينِ هَذِهِ لَمَنَادِيلُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ خَيْرٌ مِنْهَا ". أَوْ أَلْيَنُ. رَوَاهُ قَتَادَةُ وَالزُّهْرِيُّ سَمِعَا أَنَسًا عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

ہمیں محمد بن بشار نے بتایا کہ غندر نے ہم سے بیان کیا۔ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ ابواسحاق سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت براء (بن عازب) رضی اللہ عنہ سے سنا۔ کہتے تھے: نبی ﷺ کو ایک جوڑا ریشمی کپڑے کا ہدیہ دیا گیا۔ آپؐ کے صحابہؓ اس کو چھونے لگے اور اس کی نرمی سے تعجب کرنے لگے۔ آپؐ نے فرمایا: کیا اس کپڑے کی نرمی سے تمہیں تعجب ہے؟ سعد بن معاذؓ کے رومال تو اس سے بہتر ہوں گے، یا فرمایا: زیادہ نرم ہوں گے۔ یہ حدیث قتادہ اور زہری نے بھی روایت کی۔ ان دونوں نے حضرت انسؓ سے سنا۔ حضرت انسؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔

صحیح بخاری 3803

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا فَضْلُ بْنُ مُسَاوِرٍ خَتَنُ أَبِي عَوَانَةَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ ـ رضى الله عنه ـ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " اهْتَزَّ الْعَرْشُ لِمَوْتِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ ". وَعَنِ الأَعْمَشِ حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مِثْلَهُ. فَقَالَ رَجُلٌ لِجَابِرٍ فَإِنَّ الْبَرَاءَ يَقُولُ اهْتَزَّ السَّرِيرُ. فَقَالَ إِنَّهُ كَانَ بَيْنَ هَذَيْنِ الْحَيَّيْنِ ضَغَائِنُ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " اهْتَزَّ عَرْشُ الرَّحْمَنِ لِمَوْتِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ ".

محمد بن مثنیٰ نے مجھ سے بیان کیا کہ ابوعوانہ کے داماد فضل بن مساور نے ہمیں بتایا کہ ابوعوانہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اعمش سے، اعمش نے ابوسفیان سے، ابوسفیان نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ میں نے نبی ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: سعد بن معاذؓ کی وفات پر عرش کانپ گیا۔ اور اعمش سے مروی ہے۔ (انہوں نے کہا:) ابوصالح نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حضرت جابرؓ سے، حضرت جابرؓ نے نبی ﷺ سے اسی طرح روایت بیان کی تو کسی شخص نے حضرت جابرؓ سے کہا: حضرت براءؓ تو یوں کہتے ہیں کہ اِھْتَزَّ الْعَرْشُ سے مراد یہ ہے کہ وہ تختہ جس پر حضرت سعدؓ کو رکھا گیا تھا وہ کانپنے لگا۔ اس پر حضرت جابرؓ نے کہا: بات یہ ہے کہ ان دو قبیلوں (یعنی اوس اور خزرج کے) کے دلوں میں دشمنی تھی۔ میں نے نبی ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: سعد بن معاذؓ کی موت سے رحمٰن کا عرش تھرّا گیا۔

صحیح بخاری 3804

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ أُنَاسًا نَزَلُوا عَلَى حُكْمِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ فَجَاءَ عَلَى حِمَارٍ فَلَمَّا بَلَغَ قَرِيبًا مِنَ الْمَسْجِدِ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " قُومُوا إِلَى خَيْرِكُمْ أَوْ سَيِّدِكُمْ ". فَقَالَ " يَا سَعْدُ إِنَّ هَؤُلاَءِ نَزَلُوا عَلَى حُكْمِكَ ". قَالَ فَإِنِّي أَحْكُمُ فِيهِمْ أَنْ تُقْتَلَ مُقَاتِلَتُهُمْ وَتُسْبَى ذَرَارِيُّهُمْ. قَالَ " حَكَمْتَ بِحُكْمِ اللَّهِ أَوْ بِحُكْمِ الْمَلِكِ ".

محمد بن عرعرہ نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سعد بن ابراہیم سے، سعد نے ابوامامہ بن سہل بن حنیف سے، ابوامامہ نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ کچھ لوگ حضرت سعد بن معاذؓ کے فیصلہ کو قبول کرنے کی شرط پر قلعہ سے اتر آئے۔ آنحضرت ﷺ نے حضرت سعدؓ کو بلا بھیجا۔ وہ ایک گدھے پر سوار ہو کر آئے۔ جب مسجد کے قریب پہنچے تو نبی ﷺ نے فرمایا: تم اپنے میں سے بہتر کے استقبال کو اٹھو، یا فرمایا: اپنے سردار کے استقبال کو اٹھو۔ پھر آپؐ نے فرمایا: سعدؓ! یہ لوگ آپؓ کے فیصلہ پر اترے ہیں۔ انہوں نے کہا: پھر میں ان کے متعلق فیصلہ کرتا ہوں۔ یہ کہ ان میں جو لڑنے والے تھے انہیں قتل کر دیا جائے اور ان کے اہل و عیال قید کر لئے جائیں۔ آپؐ نے فرمایا: تم نے الٰہی منشاء کے مطابق فیصلہ کیا ہے، یا فرمایا: تم نے شاہانہ فیصلہ کیا ہے۔

10 von 10 heute frei