کتاب 16: باب مَنَاقِبُ أُبَىِّ بْنِ كَعْبٍ رضى الله عنه

صحیح بخاری

صحیح بخاری 3808

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ ذُكِرَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو فَقَالَ ذَاكَ رَجُلٌ لاَ أَزَالُ أُحِبُّهُ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " خُذُوا الْقُرْآنَ مِنْ أَرْبَعَةٍ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ـ فَبَدَأَ بِهِ ـ وَسَالِمٍ مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ وَأُبَىِّ بْنِ كَعْبٍ ".

ابوالولید نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عمرو بن مرہ سے، عمرو نے ابراہیم سے، ابراہیم نے مسروق سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: حضرت عبداللہ بن عمروؓ (بن عاص) کے پاس حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کا ذکر کیا گیا۔ حضرت عبداللہ بن عمروؓ نے کہا: وہ ایسے شخص ہیں کہ مجھے ان سے ہمیشہ محبت رہی ہے۔ میں نے نبی ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: چار شخصوں سے قرآن سیکھو: عبداللہ بن مسعودؓ سے، پہلے ان کا نام لیا اور سالمؓ سے جو ابو حذیفہؓ کے آزاد کردہ غلام تھے اور معاذ بن جبلؓ اور اُبَیّ بن کعبؓ سے۔

صحیح بخاری 3809

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ قَالَ سَمِعْتُ شُعْبَةَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم لأُبَىٍّ " إِنَّ اللَّهَ أَمَرَنِي أَنْ أَقْرَأَ عَلَيْكَ {لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا} ". قَالَ وَسَمَّانِي قَالَ " نَعَمْ " فَبَكَى.

محمد بن بشار نے مجھے بتایا۔ غندر نے ہم سے بیان کیا، کہا: میں نے شعبہ سے سنا۔ (انہوں نے کہا:) میں نے قتادہ سے، قتادہ نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا کہ نبی ﷺ نے اُبَیّؓ سے فرمایا: اللہ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہیں سورة لَمْ يَكُنِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا پڑھ کر سناؤں۔ حضرت اُبَيؓ نے پوچھا: کیا میرا نام لیا تھا؟ آپ نے فرمایا: ہاں۔ حضرت اُبَيّؓ یہ سن کر رو پڑے۔

10 von 10 heute frei