کتاب 20: بَاب تَزْوِيجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَدِيجَةَ وَفَضْلِهَا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا

صحیح بخاری

صحیح بخاری 3815

حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَعْفَرٍ قَالَ سَمِعْتُ عَلِيًّا ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ ح حَدَّثَنِي صَدَقَةُ أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَعْفَرٍ عَنْ عَلِيٍّ ـ رضى الله عنهم ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " خَيْرُ نِسَائِهَا مَرْيَمُ وَخَيْرُ نِسَائِهَا خَدِيجَةُ ".

محمد (بن سلام) نے مجھ سے بیان کیا کہ عبدہ (بن سلیمان) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام بن عروہ سے، ہشام نے اپنے باپ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: میں نے عبداللہ بن جعفر سے سنا۔ کہتے تھے: میں نے حضرت علیؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے۔ اور صدقہ (بن فضل) نے (بھی) مجھ سے بیان کیا کہ عبدہ (بن سلیمان) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام بن عروہ سے، ہشام نے اپنے باپ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے عبداللہ بن جعفر سے سنا۔ وہ حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہم سے، حضرت علیؓ نبی ﷺ سے روایت کرتے تھے۔ آپؐ نے فرمایا: اپنے زمانہ میں دنیا کی عورتوں میں سے بہترین مریمؑ تھیں۔ اسی طرح اپنے زمانے میں دنیا کی عورتوں میں سے بہتر خدیجہؓ تھیں۔

صحیح بخاری 3816

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ قَالَ كَتَبَ إِلَىَّ هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ مَا غِرْتُ عَلَى امْرَأَةٍ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مَا غِرْتُ عَلَى خَدِيجَةَ هَلَكَتْ قَبْلَ أَنْ يَتَزَوَّجَنِي لِمَا كُنْتُ أَسْمَعُهُ يَذْكُرُهَا وَأَمَرَهُ اللَّهُ أَنْ يُبَشِّرَهَا بِبَيْتٍ مِنْ قَصَبٍ وَإِنْ كَانَ لَيَذْبَحُ الشَّاةَ فَيُهْدِي فِي خَلاَئِلِهَا مِنْهَا مَا يَسَعُهُنَّ.

سعید بن عُفَیر نے ہمیں بتایا کہ لیث (بن سعد) نے ہم سے بیان کیا، کہا: ہشام بن عروہ نے اپنے باپ سے روایت کرتے ہوئے مجھے لکھ بھیجا۔ ان کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ کہتی تھیں: میں نبی ﷺ کی کسی بیوی پر اتنی غیرت نہیں کیا کرتی تھی، جتنی کہ خدیجہؓ پر غیرت کرتی تھی۔ وہ مجھ سے شادی کرنے سے پہلے انتقال کر چکی تھیں۔ یہ غیرت اس وجہ سے آتی تھی کہ میں آنحضرت ﷺ سے سنا کرتی تھی کہ آپؐ ہمیشہ ان کی تعریف کرتے اور اللہ تعالیٰ نے آپؐ سے فرمایا تھا کہ خدیجہؓ کو موتیوں کے ایک محل کی بشارت دیں اور جب بھی آپؐ کوئی بکری ذبح کرتے تو ضرور ہی خدیجہؓ کی سہیلیوں کو اس کے گوشت میں سے اتنا ہدیہ بھیجتے کہ ان کے لئے کافی ہوتا۔

صحیح بخاری 3817

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ مَا غِرْتُ عَلَى امْرَأَةٍ مَا غِرْتُ عَلَى خَدِيجَةَ مِنْ كَثْرَةِ ذِكْرِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِيَّاهَا. قَالَتْ وَتَزَوَّجَنِي بَعْدَهَا بِثَلاَثِ سِنِينَ وَأَمَرَهُ رَبُّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَوْ جِبْرِيلُ ـ عَلَيْهِ السَّلاَمُ ـ أَنْ يُبَشِّرَهَا بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ.

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ حُمید بن عبدالرحمٰن نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام بن عروہ سے، ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ کہتی تھیں: میں کسی عورت پر اتنا رشک نہیں کرتی تھی جتنا کہ خدیجہؓ پر۔ اس لئے کہ رسول اللہ ﷺ ان کا بہت ذکر کیا کرتے تھے۔ کہتی تھیں: آپؐ نے ان کی وفات کے تین سال بعد مجھ سے شادی کی اور آپؐ کے ربّ عزو جل نے فرمایا تھا، یا کہا: جبرائیل علیہ السلام نے آپؐ سے یہ کہا کہ خدیجہؓ کو جنت میں ایک ایسے گھر کی بشارت دے دیں جو موتیوں کا ہوگا۔

صحیح بخاری 3818

حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَسَنٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا حَفْصٌ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ مَا غِرْتُ عَلَى أَحَدٍ مِنْ نِسَاءِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مَا غِرْتُ عَلَى خَدِيجَةَ وَمَا رَأَيْتُهَا وَلَكِنْ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يُكْثِرُ ذِكْرَهَا وَرُبَّمَا ذَبَحَ الشَّاةَ ثُمَّ يُقَطِّعُهَا أَعْضَاءً ثُمَّ يَبْعَثُهَا فِي صَدَائِقِ خَدِيجَةَ فَرُبَّمَا قُلْتُ لَهُ كَأَنَّهُ لَمْ يَكُنْ فِي الدُّنْيَا امْرَأَةٌ إِلاَّ خَدِيجَةُ. فَيَقُولُ إِنَّهَا كَانَتْ وَكَانَتْ وَكَانَ لِي مِنْهَا وَلَدٌ.

عمر بن محمد بن حسن نے مجھے بتایا کہ میرے والد نے ہم سے بیان کیا کہ حفص (بن غیاث) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام سے، ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں: میں نبی ﷺ کی ازواج میں سے کسی پر بھی اتنا رشک نہ کرتی جتنا کہ خدیجہؓ پر۔ حالانکہ میں نے ان کو کبھی دیکھا نہیں۔ مگر نبی ﷺ ان کا بہت ذکر کیا کرتے تھے اور کبھی بکری جو ذبح کرتے تو آپؐ پھر اس کے چند حصوں میں ٹکڑے کرتے۔ پھر اس کو خدیجہؓ کی سہیلیوں کو بھیج دیتے۔ کبھی میں آپؐ سے یہ کہتی: جیسے دنیا میں خدیجہؓ کے سوا کوئی اور عورت ہی نہیں ہوئی۔ آپؐ فرماتے: وہ ایسی تھیں، وہ ایسی تھیں اور اس سے میری اولاد ہوئی۔

صحیح بخاری 3819

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ إِسْمَاعِيلَ قَالَ قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى ـ رضى الله عنهما ـ بَشَّرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم خَدِيجَةَ قَالَ نَعَمْ بِبَيْتٍ مِنْ قَصَبٍ لاَ صَخَبَ فِيهِ وَلاَ نَصَبَ.

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ (بن سعید قطان) نے ہمیں بتایا۔ اسماعیل (بن ابی خالد) سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہما سے پوچھا: کیا نبی ﷺ نے حضرت خدیجہؓ کو بشارت دی تھی؟ انہوں نے کہا: ہاں، خول دار موتیوں کے ایک گھر کی جس میں نہ شور و غل ہوگا اور نہ غم و تکلیف۔

صحیح بخاری 3820

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ عُمَارَةَ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ أَتَى جِبْرِيلُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذِهِ خَدِيجَةُ قَدْ أَتَتْ مَعَهَا إِنَاءٌ فِيهِ إِدَامٌ أَوْ طَعَامٌ أَوْ شَرَابٌ فَإِذَا هِيَ أَتَتْكَ فَاقْرَأْ عَلَيْهَا السَّلاَمَ مِنْ رَبِّهَا وَمِنِّي وَبَشِّرْهَا بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ لاَ صَخَبَ فِيهِ وَلاَ نَصَبَ.

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ محمد بن فضیل نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عمارہ (بن قعقاع) سے، عمارہ نے ابوزُرعہ سے، ابوزُرعہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: جبرائیلؑ نبیؐ کے پاس آئے اور انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! یہ خدیجہؓ آرہی ہیں، ایک برتن کو لئے ہوئے جس میں سالن ہے، یا کہا: کچھ کھانے پینے کی چیزیں۔ جب وہ آپ کے پاس آئیں تو انہیں ان کے ربّ کی طرف سے اور میری طرف سے سلام کہیں اور ان کو جنت میں ایک ایسے گھر کی خوشخبری دیں جو خول دار موتیوں کا ہوگا۔ جس میں نہ شور و غل ہوگا نہ رنج و تکلیف۔

صحیح بخاری 3821

وَقَالَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ خَلِيلٍ أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتِ اسْتَأْذَنَتْ هَالَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدٍ أُخْتُ خَدِيجَةَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَعَرَفَ اسْتِئْذَانَ خَدِيجَةَ فَارْتَاعَ لِذَلِكَ فَقَالَ " اللَّهُمَّ هَالَةَ ". قَالَتْ فَغِرْتُ فَقُلْتُ مَا تَذْكُرُ مِنْ عَجُوزٍ مِنْ عَجَائِزِ قُرَيْشٍ حَمْرَاءِ الشِّدْقَيْنِ هَلَكَتْ فِي الدَّهْرِ قَدْ أَبْدَلَكَ اللَّهُ خَيْرًا مِنْهَا

اور اسماعیل بن خلیل نے کہا: علی بن مسہر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام سے، ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں: خدیجہؓ کی بہن ہالہ بنت خویلد نے رسول اللہ ﷺ کے پاس آنے کی اجازت مانگی۔ آپؐ کو خیال آیا کہ خدیجہؓ اس طرح (اندر آنے کی) اجازت مانگا کرتی تھیں اور اس وجہ سے آپؐ گھبرا گئے اور فرمایا: خدایا! یہ ہالہ ہیں۔ حضرت عائشہؓ کہتی تھیں: مجھے رشک آیا، میں نے کہا: آپؐ قریش کی بوڑھیوں میں سے ایک بوڑھی کو کیا یاد کرتے رہتے ہیں جس کی باچھیں سرخ تھیں جو کبھی کی مر کھپ چکی۔ اللہ نے آپؐ کو تو اس کے بدلے میں اس سے بہتر بھی دے دی ہے۔

10 von 10 heute frei