کتاب 21: باب ذِكْرُ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيِّ رضى الله عنه

صحیح بخاری

صحیح بخاری 3822

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الْوَاسِطِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ بَيَانٍ عَنْ قَيْسٍ قَالَ سَمِعْتُهُ يَقُولُ قَالَ جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه مَا حَجَبَنِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مُنْذُ أَسْلَمْتُ وَلاَ رَآنِي إِلاَّ ضَحِكَ.

اسحاق واسطی نے ہم سے بیان کیا کہ خالد (بن عبداللہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے بیان (بن بشر) سے، بیان نے قیس (بن ابی حازم) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے قیس سے سنا۔ وہ کہتے تھے: حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: جب سے میں مسلمان ہوا، رسول اللہ ﷺ نے مجھے اندر آنے سے نہیں روکا اور جب بھی مجھے آپؐ نے دیکھا، آپؐ ضرور ہنستے۔

صحیح بخاری 3823

وَعَنْ قَيْسٍ عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كَانَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ بَيْتٌ يُقَالَ لَهُ ذُو الْخَلَصَةِ وَكَانَ يُقَالُ لَهُ الْكَعْبَةُ الْيَمَانِيَةُ أَوِ الْكَعْبَةُ الشَّأْمِيَّةُ فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " هَلْ أَنْتَ مُرِيحِي مِنْ ذِي الْخَلَصَةِ ". قَالَ فَنَفَرْتُ إِلَيْهِ فِي خَمْسِينَ وَمِائَةِ فَارِسٍ مِنْ أَحْمَسَ ـ قَالَ ـ فَكَسَرْنَا وَقَتَلْنَا مَنْ وَجَدْنَا عِنْدَهُ فَأَتَيْنَاهُ فَأَخْبَرْنَاهُ فَدَعَا لَنَا وَلأَحْمَسَ.

اور قیس سے یہ بھی مروی ہے کہ انہوں نے حضرت جریر بن عبداللہؓ سے روایت کی کہ وہ کہتے تھے: زمانہ جاہلیت میں (یمن میں) ایک گھر ہوا کرتا تھا جسے ذو الخلصہ کہتے تھے اور اس کو یمانی کعبہ یا شامی کعبہ بھی کہا جاتا تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: کیا تم مجھے ذو الخلصہ سے بے فکر کرو گے؟ حضرت جریرؓ کہتے تھے: یہ سن کر میں ایک سو پچاس سوار احمس کے لے کر اس کی طرف نکل پڑا۔ پھر ہم نے وہ توڑ پھوڑ دیا اور جن لوگوں کو وہاں پایا، قتل کر دیا۔ پھر ہم آپؐ کے پاس آئے اور آپؐ کو بتایا تو آپؐ نے ہمارے لئے اور احمس (قبیلہ) کے لئے دعا کی۔

10 von 10 heute frei