کتاب 36: باب انْشِقَاقِ الْقَمَرِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 3868

حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه أَنَّ أَهْلَ مَكَّةَ سَأَلُوا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْ يُرِيَهُمْ آيَةً فَأَرَاهُمُ الْقَمَرَ شِقَّتَيْنِ حَتَّى رَأَوْا حِرَاءً بَيْنَهُمَا.

عبداللہ بن عبد الوہاب نے مجھے بتایا کہ بشر بن مفضل نے ہم سے بیان کیا۔ سعید بن ابی عروبہ نے ہمیں بتایا کہ انہوں نے قتادہ سے، قتادہ نے حضرت انس بن مالکؓ سے روایت کی کہ اہل مکہ نے رسول اللہ ﷺ سے مطالبہ کیا کہ آپؐ انہیں کوئی نشان دکھلائیں۔ چنانچہ آپؐ نے ان کو چاند دو ٹکڑے دکھلایا۔ یہاں تک کہ انہوں نے ان ٹکڑوں کے درمیان حراء پہاڑ کو دیکھا۔

صحیح بخاری 3869

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ انْشَقَّ الْقَمَرُ وَنَحْنُ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمِنًى فَقَالَ " اشْهَدُوا ". وَذَهَبَتْ فِرْقَةٌ نَحْوَ الْجَبَلِ وَقَالَ أَبُو الضُّحَى عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ انْشَقَّ بِمَكَّةَ. وَتَابَعَهُ مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ.

عبدان نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابو حمزہ سے، ابو حمزہ (محمد بن میمون) نے اعمش سے، اعمش نے ابراہیم (نخعی) سے، ابراہیم نے ابو معمر سے، ابو معمر نے حضرت عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: چاند پھٹا اور اس وقت ہم منیٰ میں نبی ﷺ کے ساتھ ہی تھے۔ آپؐ نے فرمایا: دیکھو گواہ رہو۔ ایک ٹکڑا پہاڑ کی طرف گیا۔ ابو الضحیٰ نے مسروق سے، مسروق نے حضرت عبداللہ (بن مسعودؓ) سے روایت کرتے ہوئے یوں کہا: چاند مکہ میں پھٹا اور ابراہیم نخعی کی طرح محمد بن مسلم نے بھی ابن ابی نجیح سے، انہوں نے مجاہد سے، مجاہد نے ابو معمر سے، ابو معمر نے حضرت عبداللہ (بن مسعودؓ) سے یہ حدیث روایت کی۔

صحیح بخاری 3870

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ قَالَ حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما أَنَّ الْقَمَرَ انْشَقَّ عَلَى زَمَانِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم.

عثمان بن صالح نے ہمیں بتایا کہ بکر بن مضر نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: جعفر بن ربیعہ نے مجھے بتایا۔ انہوں نے عراک بن مالک سے، عراک نے عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود سے، انہوں نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ چاند رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں پھٹا۔

صحیح بخاری 3871

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ انْشَقَّ الْقَمَرُ.

عمر بن حفص (بن غیاث) نے ہم سے بیان کیا کہ میرے باپ نے ہمیں بتایا۔ اعمش نے ہم سے بیان کیا کہ ابراہیم نے ابو معمر سے، ابو معمر نے حضرت عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: چاند پھٹ گیا تھا۔

10 von 10 heute frei