کتاب 37: باب هِجْرَةِ الْحَبَشَةِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 3872

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُعْفِيُّ حَدَّثَنَا هِشَامٌ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ حَدَّثَنَا عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ أَخْبَرَهُ أَنَّ الْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الأَسْوَدِ بْنِ عَبْدِ يَغُوثَ قَالاَ لَهُ مَا يَمْنَعُكَ أَنْ تُكَلِّمَ خَالَكَ عُثْمَانَ فِي أَخِيهِ الْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ وَكَانَ أَكْثَرَ النَّاسُ فِيمَا فَعَلَ بِهِ. قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ فَانْتَصَبْتُ لِعُثْمَانَ حِينَ خَرَجَ إِلَى الصَّلاَةِ فَقُلْتُ لَهُ إِنَّ لِي إِلَيْكَ حَاجَةً وَهْىَ نَصِيحَةٌ. فَقَالَ أَيُّهَا الْمَرْءُ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْكَ فَانْصَرَفْتُ فَلَمَّا قَضَيْتُ الصَّلاَةَ جَلَسْتُ إِلَى الْمِسْوَرِ وَإِلَى ابْنِ عَبْدِ يَغُوثَ فَحَدَّثْتُهُمَا بِالَّذِي قُلْتُ لِعُثْمَانَ وَقَالَ لِي. فَقَالاَ قَدْ قَضَيْتَ الَّذِي كَانَ عَلَيْكَ. فَبَيْنَمَا أَنَا جَالِسٌ مَعَهُمَا إِذْ جَاءَنِي رَسُولُ عُثْمَانَ فَقَالاَ لِي قَدِ ابْتَلاَكَ اللَّهُ. فَانْطَلَقْتُ حَتَّى دَخَلْتُ عَلَيْهِ فَقَالَ مَا نَصِيحَتُكَ الَّتِي ذَكَرْتَ آنِفًا قَالَ فَتَشَهَّدْتُ ثُمَّ قُلْتُ إِنَّ اللَّهَ بَعَثَ مُحَمَّدًا صلى الله عليه وسلم وَأَنْزَلَ عَلَيْهِ الْكِتَابَ وَكُنْتَ مِمَّنِ اسْتَجَابَ لِلَّهِ وَرَسُولِهِ صلى الله عليه وسلم وَآمَنْتَ بِهِ وَهَاجَرْتَ الْهِجْرَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ وَصَحِبْتَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَرَأَيْتَ هَدْيَهُ وَقَدْ أَكْثَرَ النَّاسُ فِي شَأْنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ فَحَقٌّ عَلَيْكَ أَنْ تُقِيمَ عَلَيْهِ الْحَدَّ. فَقَالَ لِي يَا ابْنَ أَخِي أَدْرَكْتَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ قُلْتُ لاَ وَلَكِنْ قَدْ خَلَصَ إِلَىَّ مِنْ عِلْمِهِ مَا خَلَصَ إِلَى الْعَذْرَاءِ فِي سِتْرِهَا. قَالَ فَتَشَهَّدَ عُثْمَانُ فَقَالَ إِنَّ اللَّهَ قَدْ بَعَثَ مُحَمَّدًا صلى الله عليه وسلم بِالْحَقِّ وَأَنْزَلَ عَلَيْهِ الْكِتَابَ وَكُنْتُ مِمَّنِ اسْتَجَابَ لِلَّهِ وَرَسُولِهِ صلى الله عليه وسلم وَآمَنْتُ بِمَا بُعِثَ بِهِ مُحَمَّدٌ صلى الله عليه وسلم. وَهَاجَرْتُ الْهِجْرَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ كَمَا قُلْتَ وَصَحِبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَبَايَعْتُهُ وَاللَّهِ مَا عَصَيْتُهُ وَلاَ غَشَشْتُهُ حَتَّى تَوَفَّاهُ اللَّهُ ثُمَّ اسْتَخْلَفَ اللَّهُ أَبَا بَكْرٍ فَوَاللَّهِ مَا عَصَيْتُهُ وَلاَ غَشَشْتُهُ ثُمَّ اسْتُخْلِفَ عُمَرُ فَوَاللَّهِ مَا عَصَيْتُهُ وَلاَ غَشَشْتُهُ ثُمَّ اسْتُخْلِفْتُ أَفَلَيْسَ لِي عَلَيْكُمْ مِثْلُ الَّذِي كَانَ لَهُمْ عَلَىَّ قَالَ بَلَى. قَالَ فَمَا هَذِهِ الأَحَادِيثُ الَّتِي تَبْلُغُنِي عَنْكُمْ فَأَمَّا مَا ذَكَرْتَ مِنْ شَأْنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ فَسَنَأْخُذُ فِيهِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ بِالْحَقِّ قَالَ فَجَلَدَ الْوَلِيدَ أَرْبَعِينَ جَلْدَةً وَأَمَرَ عَلِيًّا أَنْ يَجْلِدَهُ وَكَانَ هُوَ يَجْلِدُهُ. وَقَالَ يُونُسُ وَابْنُ أَخِي الزُّهْرِيِّ عَنِ الزُّهْرِيِّ أَفَلَيْسَ لِي عَلَيْكُمْ مِنَ الْحَقِّ مِثْلُ الَّذِي كَانَ لَهُمْ. قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ بَلَاءٌ مِنْ رَبِّكُمْ مَا ابْتُلِيتُمْ بِهِ مِنْ شِدَّةٍ وَفِي مَوْضِعٍ الْبَلَاءُ الِابْتِلَاءُ وَالتَّمْحِيصُ مَنْ بَلَوْتُهُ وَمَحَّصْتُهُ أَيْ اسْتَخْرَجْتُ مَا عِنْدَهُ يَبْلُو يَخْتَبِرُ مُبْتَلِيكُمْ مُخْتَبِرُكُمْ وَأَمَّا قَوْلُهُ بَلَاءٌ عَظِيمٌ النِّعَمُ وَهِيَ مِنْ أَبْلَيْتُهُ وَتِلْكَ مِنْ ابْتَلَيْتُهُ

عبداللہ بن محمد جعفی نے ہمیں بتایا کہ ہشام نے ہم سے بیان کیا کہ معمر نے ہمیں بتایا کہ زہری سے روایت ہے کہ (انہوں نے کہا:) عروہ بن زبیر نے ہم سے بیان کیا کہ عبیداللہ بن عدی بن خیار نے ان کو بتایا کہ حضرت مِسور بن مخرمہؓ اور حضرت عبدالرحمٰن بن اسود بن عبد یغوثؓ دونوں نے ان سے کہا: تم کو اپنے ماموں حضرت عثمانؓ سے ان کے بھائی ولید بن عقبہ کے بارے میں گفتگو کرنے سے کیا بات روک رہی ہے اور جو کچھ ولید نے کیا تھا اس کے متعلق لوگوں میں بہت کچھ چہ میگوئیاں ہو رہی تھیں۔ عبیداللہ کہتے تھے: حضرت عثمانؓ جب نماز کے لئے نکلے، میں ان سے ملنے کیلئے کھڑا ہوا۔ میں نے ان سے کہا: مجھے آپ سے ایک کام ہے اور وہ ایک خیرخواہی ہے۔ حضرت عثمانؓ نے یہ سن کر کہا: بھلے آدمی میں تم سے اللہ کی پناہ لیتا ہوں۔ یہ سن کر میں واپس آگیا۔ جب میں نماز پڑھ چکا تو میں مِسْور اور ابن عبد یغوث کے پاس بیٹھ گیا۔ میں نے انہیں بتایا جو کچھ کہ میں نے حضرت عثمانؓ سے کہا اور حضرت عثمانؓ نے جو مجھے کہا۔ ان دونوں نے کہا: جو فرض تمہارے ذمہ تھا وہ تم ادا کر چکے۔ ابھی میں ان کے پاس بیٹھا ہوا ہی تھا کہ اتنے میں حضرت عثمانؓ کا ایلچی میرے پاس آیا۔ ان دونوں نے مجھے کہا: اللہ نے تمہیں آزمایا ہے۔ میں چل پڑا اور حضرت عثمانؓ کے پاس گیا۔ انہوں نے پوچھا: تمہاری وہ خیرخواہی کی بات کیا ہے جس کا تم نے ابھی ذکر کیا تھا؟ عبیداللہ کہتے تھے: میں نے کلمہ شہادت پڑھ کر کہا: دیکھو! اللہ نے محمد ﷺ کو مبعوث کیا اور ان پر کتاب اتاری اور آپ ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی باتوں کو قبول کیا اور اللہ پر ایمان لائے اور آپ نے پہلی دو ہجرتیں کیں اور رسول اللہ ﷺ کے ساتھ رہے اور آپؐ کی راست روی کا مشاہدہ کیا۔ بات یہ ہے کہ لوگ ولید بن عقبہ کے معاملہ میں بہت کچھ کہہ چکے ہیں۔ آپ کا فرض ہے کہ اس کو شرعی سزا دیں۔ حضرت عثمانؓ نے یہ سن کر مجھ سے کہا: میرے بھتیجے! کیا تم نے رسول اللہ ﷺ کا زمانہ پایا ہے؟ عبیداللہ کہتے تھے: میں نے کہا: نہیں، مگر مجھے آنحضرت ﷺ کے علم سے وہ کچھ پہنچ چکا ہے جو ایک کنواری کو بھی اس کے پردے میں معلوم ہو چکا ہے۔ عبیداللہ کہتے تھے: تب حضرت عثمانؓ نے کلمہ شہادت پڑھا اور کہا: بے شک اللہ نے محمد ﷺ کو برحق مبعوث کیا اور ان پر کتاب اتاری اور میں ان لوگوں میں سے ہوں جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کو قبول کیا اور جو دین محمد ﷺ کو دے کر بھیجا گیا اس پر میں ایمان لایا اور جیسا تم نے کہا ہے، میں نے پہلی دو ہجرتیں بھی کیں اور رسول اللہ ﷺ کے ساتھ رہا اور آپ کی بیعت کی اور بخدا میں نے آپ کی نافرمانی نہیں کی اور نہ آپ سے کوئی دغا کیا۔ یہاں تک کہ اللہ نے آپ کو وفات دی۔ اس کے بعد اللہ نے حضرت ابوبکرؓ کو خلیفہ بنایا۔ بخدا میں نے ان کی بھی نافرمانی نہیں کی اور نہ ان سے کوئی دغا کیا۔ پھر اس کے بعد حضرت عمرؓ کو خلیفہ بنایا گیا۔ بخدا میں نے ان کی بھی نافرمانی نہیں کی اور نہ ان سے دغا کیا۔ اس کے بعد مجھے خلیفہ بنایا گیا۔ پھر کیا تم پر میری (اطاعت) ایسی ضروری نہیں جیسے ان کی مجھ پر تھی؟ عبیداللہ نے کہا: کیوں نہیں؟ حضرت عثمانؓ نے فرمایا: تو پھر یہ کیا باتیں ہیں جو تمہارے متعلق مجھے پہنچتی ہیں اور وہ بات جو تم نے ولید بن عقبہ کے متعلق ذکر کی ہے اس کے متعلق جو واجب ہے وہ ہم انشاء اللہ ضرور کریں گے۔ عبیداللہ کہتے تھے: چنانچہ حضرت عثمانؓ نے ولید کو چالیس کوڑے لگوائے اور حضرت علیؓ کو اسے کوڑے لگانے کا حکم دیا اور وہی اس کو کوڑے مار رہے تھے۔ یونس اور زہری کے بھتیجے نے زہری سے روایت کرتے ہوئے یہ الفاظ روایت کئے: پھر کیا میرا تم پر ویسا حق نہیں جیسا ان کا تھا۔ ابو عبد اللہ (امام بخاری) نے کہا: بَلَآءٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ سے مراد وہ (معاملہ) ہے جس سے تم شدید آزمائے گئے۔ اور لفظ اَلْبَلَاءُ آزمائش میں ڈالنے اور خالص بنانے کے معانی میں بھی آیا ہے۔ مَنْ بَلَوْتُہُ وَمَحَّـصْتُہُ کے معنی ہیں کہ جو کچھ اس کے اندر تھا میں نے اسے باہر نکال لیا۔ یَبْلُوْ کے معانی ہیں وہ جانچتا ہے۔ مُبْتَلِیْکُمْ کے معانی ہیں تمہیں آزمانے والا۔ اور اللہ تعالیٰ کا قول بَلَاءٌ عَظِیْمٌ نعماء سے متعلق ہے اور یہ أَبْلَیْتُہُ سے ہے۔ اور وہ (یعنی لفظ ابتلاء) اِبْتَلَیْتُہُ سے ہے۔

صحیح بخاری 3873

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ وَأُمَّ سَلَمَةَ ذَكَرَتَا كَنِيسَةً رَأَيْنَهَا بِالْحَبَشَةِ فِيهَا تَصَاوِيرُ فَذَكَرَتَا لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " إِنَّ أُولَئِكَ إِذَا كَانَ فِيهِمُ الرَّجُلُ الصَّالِحُ فَمَاتَ بَنَوْا عَلَى قَبْرِهِ مَسْجِدًا وَصَوَّرُوا فِيهِ تِيكَ الصُّوَرَ أُولَئِكَ شِرَارُ الْخَلْقِ عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ".

محمد بن مثنیٰ نے مجھ سے بیان کیا کہ یحيٰ (بن سعید قطان) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام (بن عروہ) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میرے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہوئے مجھے بتایا کہ حضرت امّ حبیبہؓ اور حضرت امّ سلمہؓ نے ایک گرجا کا ذکر کیا جسے انہوں نے حبشہ میں دیکھا تھا۔ اس میں تصویریں تھیں۔ انہوں نے نبی کریم ﷺ سے ذکر کیا۔ آپؐ نے فرمایا: (اہل کتاب) لوگوں کا یہ طریق تھا کہ جب ان میں سے کوئی نیک شخص وفات پا جاتا تو اس کی قبر پر عبادت خانہ بنا دیتے اور اس میں ایسی تصویریں بناتے۔ یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے نزدیک قیامت کے دن ساری مخلوقات سے بد ترین ہوں گے۔

صحیح بخاری 3874

حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سَعِيدٍ السَّعِيدِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أُمِّ خَالِدٍ بِنْتِ خَالِدٍ قَالَتْ قَدِمْتُ مِنْ أَرْضِ الْحَبَشَةِ وَأَنَا جُوَيْرِيَةٌ فَكَسَانِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خَمِيصَةً لَهَا أَعْلاَمٌ فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَمْسَحُ الأَعْلاَمَ بِيَدِهِ وَيَقُولُ " سَنَاهْ سَنَاهْ ". قَالَ الْحُمَيْدِيُّ يَعْنِي حَسَنٌ حَسَنٌ.

حمیدی نے ہم سے کہا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہم سے بیان کیا کہ اسحاق بن سعید سعیدی نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت امّ خالدؓ بنت خالد سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں: میں حبشیوں کے ملک سے آئی تو اس وقت میں کم عمر بچی تھی۔ رسول اللہ ﷺ نے مجھے ایک نقش دار چادر اُڑھائی۔ اس پر بیل بوٹے تھے۔ رسول اللہ ﷺ ان بیل بوٹوں پر اپنا ہاتھ پھیرنے لگے اور یہ فرماتے تھے: سناہ، سناہ! حمیدی نے کہا: اس کے معنی ہیں: یہ بہت ہی خوبصورت ہے۔

صحیح بخاری 3875

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كُنَّا نُسَلِّمُ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ يُصَلِّي فَيَرُدُّ عَلَيْنَا فَلَمَّا رَجَعْنَا مِنْ عِنْدِ النَّجَاشِيِّ سَلَّمْنَا عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْنَا فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا كُنَّا نُسَلِّمُ عَلَيْكَ فَتَرُدُّ عَلَيْنَا قَالَ " إِنَّ فِي الصَّلاَةِ شُغْلاً ". فَقُلْتُ لإِبْرَاهِيمَ كَيْفَ تَصْنَعُ أَنْتَ قَالَ أَرُدُّ فِي نَفْسِي.

یحيٰ بن حماد نے ہم سے بیان کیا کہ ابوعوانہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سلیمان (اعمش) سے، سلیمان نے ابراہیم (نخعی) سے، ابراہیم نے علقمہ سے، علقمہ نے حضرت عبداللہ (بن مسعود) ؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ کو ہم السلام علیکم کہتے جبکہ آپؐ نماز پڑھ رہے ہوتے آپؐ ہمیں جواب دیتے۔ جب ہم نجاشی سے لوٹے ہم نے آپؐ کو السلام علیکم کہا تو آپؐ نے ہمیں جواب نہ دیا۔ ہم نے کہا: یا رسول اللہ! ہم آپؐ کو السلام علیکم کہا کرتے تھے اور آپؐ ہمیں جواب دیا کرتے تھے آپؐ نے فرمایا: نماز میں مشغولیت ہوتی ہے۔ (اعمش کہتے تھے:) میں نے ابراہیم (نخعی) سے پوچھا: آپ کس طرح کیا کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا: میں اپنے دل میں ہی جواب دے دیا کرتا ہوں۔

صحیح بخاری 3876

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا بُرَيْدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى ـ رضى الله عنه ـ بَلَغَنَا مَخْرَجُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَنَحْنُ بِالْيَمَنِ فَرَكِبْنَا سَفِينَةً فَأَلْقَتْنَا سَفِينَتُنَا إِلَى النَّجَاشِيِّ بِالْحَبَشَةِ فَوَافَقْنَا جَعْفَرَ بْنَ أَبِي طَالِبٍ فَأَقَمْنَا مَعَهُ حَتَّى قَدِمْنَا فَوَافَقْنَا النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم حِينَ افْتَتَحَ خَيْبَرَ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " لَكُمْ أَنْتُمْ يَا أَهْلَ السَّفِينَةِ هِجْرَتَانِ ".

محمد بن علاء نے ہمیں بتایا کہ ابواُسامہ نے ہم سے بیان کیا۔ برید بن عبداللہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابوبردہ سے، ابوبردہ نے حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ ہم یمن میں تھے جبکہ ہمیں نبی ﷺ کے ظہور کی خبر پہنچی۔ ہم کشتی پر سوار ہوئے۔ ہماری کشتی نے ہمیں حبشہ میں نجاشی کے پاس جا پھینکا۔ اتفاق سے ہم حضرت جعفر بن ابی طالبؓ سے ملے۔ ہم ان کے ساتھ ٹھہرے رہے۔ جب ہم (مدینہ) آئے تو ہم نبی ﷺ کو اس وقت ملے جب آپؐ خیبر فتح کر چکے تھے۔ تو نبی ﷺ نے فرمایا: اے کشتی والو! تمہاری دو ہجرتیں ہیں۔

10 von 10 heute frei