کتاب 38: باب مَوْتُ النَّجَاشِيِّ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 3877

حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم حِينَ مَاتَ النَّجَاشِيُّ " مَاتَ الْيَوْمَ رَجُلٌ صَالِحٌ فَقُومُوا فَصَلُّوا عَلَى أَخِيكُمْ أَصْحَمَةَ ".

ابوالربیع (سلیمان بن داؤد) نے ہم سے بیان کیا کہ (سفیان) بن عیینہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابن جریج سے، ابن جریج نے عطاء (بن ابی رباح) سے، عطاء نے حضرت جابرؓ سے روایت کی کہ جب نجاشی فوت ہوا نبیﷺ نے فرمایا: آج ایک نیک شخص فوت ہوا ہے، اٹھو اور اپنے بھائی اصحمہ کی نماز جنازہ پڑھو۔

صحیح بخاری 3878

حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ أَنَّ عَطَاءً حَدَّثَهُمْ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِيِّ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم صَلَّى عَلَى النَّجَاشِيِّ فَصَفَّنَا وَرَاءَهُ فَكُنْتُ فِي الصَّفِّ الثَّانِي أَوِ الثَّالِثِ.

عبدالاعلیٰ بن حماد نے ہمیں بتایا کہ یزید بن زُریع نے ہم سے بیان کیا۔ سعید (بن ابی عروبہ) نے ہمیں بتایا کہ قتادہ نے ہم سے بیان کیا کہ عطاء نے حضرت جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہوئے ان کو بتایا کہ نبی ﷺ نے نجاشی کے لئے نماز جنازہ پڑھی۔ آپؐ نے ہمیں اپنے پیچھے صف وار کھڑا کیا۔ میں دوسری یا تیسری صف میں تھا۔

صحیح بخاری 3879

حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ عَنْ سَلِيمِ بْنِ حَيَّانَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مِينَاءَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنهما أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم صَلَّى عَلَى أَصْحَمَةَ النَّجَاشِيِّ فَكَبَّرَ عَلَيْهِ أَرْبَعًا. تَابَعَهُ عَبْدُ الصَّمَدِ.

عبداللہ بن ابی شیبہ نے مجھ سے بیان کیا کہ یزید بن ہارون نے ہمیں بتایا کہ سلیم بن حیان سے روایت ہے کہ سعید بن میناء نے ہمیں بتایا کہ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے اصحمہ نجاشی کا جنازہ پڑھایا اور آپؐ نے اس کے لئے چار تکبیریں کہیں۔ (یزید بن ہارون کی طرح) عبدالصمد (بن عبدالوارث) نے بھی اس سند سے یہ روایت بیان کی ہے۔

صحیح بخاری 3880

حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَابْنُ الْمُسَيَّبِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَخْبَرَهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَعَى لَهُمُ النَّجَاشِيَّ صَاحِبَ الْحَبَشَةِ فِي الْيَوْمِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ وَقَالَ " اسْتَغْفِرُوا لأَخِيكُمْ ".

زہیر بن حرب نے ہمیں بتایا کہ یعقوب بن ابراہیم نے ہم سے بیان کیا۔ (کہا:) میرے باپ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے صالح (بن کیسان) سے، صالح نے ابن شہاب سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن اور ابن مسیب نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کو بتایا۔ رسول اللہ ﷺ نے نجاشی شاہِ حبشہ کی موت کی خبر اس دن دی جس دن کہ وہ فوت ہوا اور آپؐ نے فرمایا: اپنے بھائی کے لئے تم دعائے مغفرت کرو۔

صحیح بخاری 3881

وَعَنْ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَخْبَرَهُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم صَفَّ بِهِمْ فِي الْمُصَلَّى فَصَلَّى عَلَيْهِ وَكَبَّرَ أَرْبَعًا.

اور (اسی سند سے) صالح (بن کیسان) سے مروی ہے۔ صالح نے ابن شہاب سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: سعید بن مسیب نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا۔ رسول اللہ ﷺ نے عیدگاہ میں لوگوں کو صف بستہ کھڑا کیا اور پھر نجاشی کا جنازہ پڑھایا اور آپؐ نے چار تکبیریں کہیں۔

10 von 10 heute frei