کتاب 40: باب قِصَّةُ أَبِي طَالِبٍ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 3883

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ سُفْيَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مَا أَغْنَيْتَ عَنْ عَمِّكَ فَإِنَّهُ كَانَ يَحُوطُكَ وَيَغْضَبُ لَكَ. قَالَ " هُوَ فِي ضَحْضَاحٍ مِنْ نَارٍ وَلَوْلاَ أَنَا لَكَانَ فِي الدَّرَكِ الأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ ".

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ (بن سعید قطان) نے ہمیں بتایا کہ سفیان (ثوری) سے روایت ہے۔ (انہوں نے کہا:) عبدالملک (بن عمیر) نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ بن حارث نے ہمیں بتایا کہ حضرت عباس بن عبدالمطلبؓ نے ہم سے بیان کیا کہ انہوں نے نبیﷺ سے کہا کہ آپؐ اپنے چچا کے کیا کام آئے؟ وہ تو آپؐ کی حفاظت کیا کرتے تھے اور آپؐ کی خاطر ناراضگی کا اظہار کرتے تھے۔ آپؐ نے فرمایا: وہ آگ میں ٹخنوں تک ہیں اور اگر میں نہ ہوتا تو وہ آگ کے سب سے نچلے درجے میں ہوتے۔

صحیح بخاری 3884

حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنِ ابْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ أَبَا طَالِبٍ لَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ دَخَلَ عَلَيْهِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَعِنْدَهُ أَبُو جَهْلٍ فَقَالَ " أَىْ عَمِّ قُلْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ. كَلِمَةً أُحَاجُّ لَكَ بِهَا عِنْدَ اللَّهِ ". فَقَالَ أَبُو جَهْلٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ يَا أَبَا طَالِبٍ تَرْغَبُ عَنْ مِلَّةِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَلَمْ يَزَالاَ يُكَلِّمَانِهِ حَتَّى قَالَ آخِرَ شَىْءٍ كَلَّمَهُمْ بِهِ عَلَى مِلَّةِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ. فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " لأَسْتَغْفِرَنَّ لَكَ مَا لَمْ أُنْهَ عَنْهُ ". فَنَزَلَتْ {مَا كَانَ لِلنَّبِيِّ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَنْ يَسْتَغْفِرُوا لِلْمُشْرِكِينَ وَلَوْ كَانُوا أُولِي قُرْبَى مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّهُمْ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ} وَنَزَلَتْ {إِنَّكَ لاَ تَهْدِي مَنْ أَحْبَبْتَ}

محمود (بن غیلان) نے ہمیں بتایا کہ عبدالرزاق نے ہم سے بیان کیا کہ معمر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زہری سے، زہری نے سعید بن مسیب سے، انہوں نے اپنے باپ سے روایت کی کہ جب حضرت ابوطالب کی وفات کا وقت آیا، ان کے پاس نبی ﷺ آئے۔ اس وقت ان کے پاس ابوجہل بیٹھا تھا۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: چچا لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کہیں۔ یہ ایسا کلمہ ہے جس کے وسیلہ سے میں اللہ کے حضور آپ کے لئے بات کرسکوں گا۔ ابوجہل اور عبداللہ بن ابو اُمیہ نے کہا: ابوطالب! کیا تم عبدالمطلب کے مذہب سے اعراض کرو گے؟ وہ دونوں ان سے گفتگو کرتے رہے۔ یہاں تک کہ آخری بات جو ابوطالب نے ان سے کی وہ یہ تھی کہ میں عبدالمطلب کے مذہب پر ہی ہوں۔ نبی ﷺ نے فرمایا کہ میں آپ کے لئے دعائے مغفرت کرتا رہوں گا جب تک کہ مجھے اس سے روک نہ دیا جائے۔ پھر یہ آیت اتری: نبی کو اور آپؐ پر ایمان لانے والوں کو مشرکوں کے لئے استغفار نہیں کرنی چاہیے خواہ وہ ان کے قریبی رشتہ دار ہی ہوں جبکہ ان پر یہ بات پورے طور پر واضح ہوچکی ہو کہ وہ دوزخ کے مستحق ہیں۔ اسی طرح یہ آیت اتری: اے نبی! آپؐ جس کے متعلق چاہیں اس کو ہدایت نہیں دے سکتے بلکہ اللہ ہی سیدھا راستہ دکھاتا ہے۔

صحیح بخاری 3885

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ حَدَّثَنَا ابْنُ الْهَادِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَذُكِرَ عِنْدَهُ عَمُّهُ فَقَالَ " لَعَلَّهُ تَنْفَعُهُ شَفَاعَتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيُجْعَلُ فِي ضَحْضَاحٍ مِنَ النَّارِ يَبْلُغُ كَعْبَيْهِ يَغْلِي مِنْهُ دِمَاغُهُ ". حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي حَازِمٍ وَالدَّرَاوَرْدِيُّ عَنْ يَزِيدَ بِهَذَا وَقَالَ تَغْلِي مِنْهُ أُمُّ دِمَاغِهِ.

عبداللہ بن یوسف نے ہمیں بتایا کہ لیث (بن سعد) نے ہم سے بیان کیا کہ (یزید بن عبداللہ) بن ہاد نے مجھے بتایا۔ انہوں نے عبداللہ بن خباب سے، انہوں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے نبی ﷺ سے سنا۔ جب آپؐ کے پاس آپؐ کے چچا کا ذکر کیا گیا تو آپؐ نے فرمایا: شاید میری شفاعت قیامت کے دن ان کو فائدہ دے دے اور ان کو اتنی آگ میں رکھا جائے جو ان کے ٹخنوں تک پہنچے جس سے ان کا بھیجا کھولے گا۔ {ابراہیم بن حمزہ نے ہم سے بیان کیا کہ ابن ابی حازم اور دراوردی نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یزید سے روایت کرتے ہوئے یہی حدیث بتائی اور انہوں نے کہا کہ ان کے دماغ کی کھوپڑی آگ سے اُبلے گی۔}

10 von 10 heute frei