کتاب 43: باب وُفُودُ الأَنْصَارِ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمَكَّةَ وَبَيْعَةُ الْعَقَبَةِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 3889

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَنْبَسَةُ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ كَعْبٍ ـ وَكَانَ قَائِدَ كَعْبٍ حِينَ عَمِيَ ـ قَالَ سَمِعْتُ كَعْبَ بْنَ مَالِكٍ يُحَدِّثُ حِينَ تَخَلَّفَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ. بِطُولِهِ قَالَ ابْنُ بُكَيْرٍ فِي حَدِيثِهِ وَلَقَدْ شَهِدْتُ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم لَيْلَةَ الْعَقَبَةِ حِينَ تَوَاثَقْنَا عَلَى الإِسْلاَمِ وَمَا أُحِبُّ أَنَّ لِي بِهَا مَشْهَدَ بَدْرٍ وَإِنْ كَانَتْ بَدْرٌ أَذْكَرَ فِي النَّاسِ مِنْهَا.

یحيٰ بن بکیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث (بن سعد) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عقیل سے، عقیل نے ابن شہاب سے روایت کی۔ نیز احمد بن صالح نے ہمیں بتایا کہ عنبسہ (بن خالد) نے ہم سے بیان کیا۔(کہا:) یونس (بن یزید) نے ہمیں بتایا کہ ابن شہاب سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا: عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن کعب بن مالک نے مجھ سے بیان کیا اور یہ کہ عبد اللہ بن کعب - حضرت کعبؓ کو جب ان کی بصارت جاتی رہی، پکڑ کر لے جایا کرتے تھے۔ کہتے تھے: میں نے حضرت کعب بن مالکؓ کو وہ واقعہ سارے کا سارا بیان کرتے سنا جبکہ وہ غزوہ تبوک میں نبی ﷺ سے پیچھے رہ گئے تھے۔ ابن بکیر نے اپنی روایت میں (عقیل سے) یوں نقل کیا۔ (حضرت کعب نے کہا:) میں بھی عقبہ کی رات نبی ﷺ کے ساتھ موجود تھا جبکہ ہم نے اسلام پر قائم رہنے کے لئے آپس میں مضبوط عہد و پیمان کئے اور میں تو نہیں چاہتا کہ اس رات کے عوض میں مجھے جنگ بدر میں شریک ہونا نصیب ہو، اگرچہ لوگوں میں بدر کی زیادہ شہرت ہے۔

صحیح بخاری 3890

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ كَانَ عَمْرٌو يَقُولُ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنهما ـ يَقُولُ شَهِدَ بِي خَالاَىَ الْعَقَبَةَ. قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ قَالَ ابْنُ عُيَيْنَةَ أَحَدُهُمَا الْبَرَاءُ بْنُ مَعْرُورٍ.

علی بن عبداللہ (مدینی) نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: عمرو (بن دینار) کہتے تھے: میں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کو کہتے سنا کہ میرے دونوں ماموں مجھے بھی عقبہ میں لے گئے تھے۔ ابوعبداللہ (امام بخاریؒ) نے کہا: (سفیان) بن عیینہ کہتے تھے: ان دونوں ماموٴوں میں سے ایک حضرت براء بن معرورؓ تھے۔

صحیح بخاری 3891

حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا هِشَامٌ أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ أَخْبَرَهُمْ قَالَ عَطَاءٌ قَالَ جَابِرٌ أَنَا وَأَبِي وَخَالِي مِنْ أَصْحَابِ الْعَقَبَةِ.

ابراہیم بن موسیٰ نے مجھ سے بیان کیا کہ ہشام (بن یوسف) نے ہمیں بتایا کہ ابن جریج نے انہیں خبر دی کہ عطاء (بن ابی رباح) نے کہا کہ حضرت جابرؓ کہتے تھے: میں اور میرے والد اور میرے ماموں بھی ان لوگوں میں سے ہیں جو عقبہ میں موجود تھے۔

صحیح بخاری 3892

حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَخِي ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَمِّهِ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو إِدْرِيسَ عَائِذُ اللَّهِ أَنَّ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ ـ مِنَ الَّذِينَ شَهِدُوا بَدْرًا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ـ وَمِنْ أَصْحَابِهِ لَيْلَةَ الْعَقَبَةِ ـ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ وَحَوْلَهُ عِصَابَةٌ مِنْ أَصْحَابِهِ " تَعَالَوْا بَايِعُونِي عَلَى أَنْ لاَ تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا وَلاَ تَسْرِقُوا وَلاَ تَزْنُوا وَلاَ تَقْتُلُوا أَوْلاَدَكُمْ وَلاَ تَأْتُونَ بِبُهْتَانٍ تَفْتَرُونَهُ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ وَأَرْجُلِكُمْ وَلاَ تَعْصُونِي فِي مَعْرُوفٍ فَمَنْ وَفَى مِنْكُمْ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَعُوقِبَ بِهِ فِي الدُّنْيَا فَهْوَ لَهُ كَفَّارَةٌ وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَسَتَرَهُ اللَّهُ فَأَمْرُهُ إِلَى اللَّهِ إِنْ شَاءَ عَاقَبَهُ وَإِنْ شَاءَ عَفَا عَنْهُ ". قَالَ فَبَايَعْتُهُ عَلَى ذَلِكَ.

اسحاق بن منصور نے مجھ سے بیان کیا کہ یعقوب بن ابراہیم نے ہمیں خبر دی۔ ابن شہاب کے بھتیجے نے اپنے چچا ابن شہاب سے روایت کرتے ہوئے بتایا۔ انہوں نے کہا: ابو ادریس عائذ اللہ بن عبد اللہ نے مجھے بتایا کہ حضرت عبادہ بن صامتؓ بھی ان لوگوں میں سے تھے جو رسول اللہ ﷺ کے ساتھ بدر میں شریک ہوئے تھے؛ نیز آپؐ کے ان صحابہؓ میں سے بھی تھے جو عقبہ کی رات کو موجود تھے۔ انہوں نے ان کو بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اور اس وقت آپؐ کے گرد آپؐ کے صحابہؓ میں سے ایک جماعت تھی۔ آؤ اس امر پر مجھ سے بیعت کرو کہ تم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراؤ گے اور نہ تم چوری کرو گے اور نہ زنا کرو گے اور نہ اپنے بچوں کو قتل کرو گے اور نہ تم کسی بہتان کا ارتکاب کرو گے۔ جس کو تم اپنی طرف سے گھڑتے ہو اور اچھی بات میں میری نافرمانی نہ کرو گے۔ سو جس نے تم میں سے اپنا عہد پورا کیا تو اس کا اجر اللہ کے ذمہ ہے۔ اور جس نے اس میں سے کمی کی تو پھر اسی دنیا میں اسے سزا مل جائے گی تو وہ آخرت کے عذاب کے لئے بطور کفارہ ہوگا اور جو کوئی گناہوں میں سے گناہ کرے پھر اللہ نے اس کی پردہ پوشی کی تو اس کا معاملہ اللہ کے ساتھ ہے۔ اگر چاہے تو سزا دے اور اگر چاہے تو اس سے درگذر کرے۔ حضرت عبادہؓ نے کہا: چنانچہ ہم نے آپؐ کی ان باتوں پر بیعت کی۔

صحیح بخاری 3893

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ عَنِ الصُّنَابِحِيِّ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّهُ قَالَ إِنِّي مِنَ النُّقَبَاءِ الَّذِينَ بَايَعُوا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم. وَقَالَ بَايَعْنَاهُ عَلَى أَنْ لاَ نُشْرِكَ بِاللَّهِ شَيْئًا وَلاَ نَسْرِقَ وَلاَ نَزْنِيَ وَلاَ نَقْتُلَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ وَلاَ نَنْتَهِبَ وَلاَ نَعْصِيَ بِالْجَنَّةِ إِنْ فَعَلْنَا ذَلِكَ فَإِنْ غَشِينَا مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا كَانَ قَضَاءُ ذَلِكَ إِلَى اللَّهِ.

قتیبہ (بن سعید) نے ہم سے بیان کیا، کہا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یزید بن ابوحبیب سے، یزید نے ابوالخیر (مرثد بن عبداللہ) سے، ابوالخیر نے (عبدالرحمٰن) صنابحی سے، صنابحی نے حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: میں ان نقیبوں میں سے ہوں جنہوں نے رسول اللہ ﷺ کی بیعت کی تھی اور وہ کہتے تھے: ہم نے آپؐ کی اس امر پر بیعت کی کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گے اور نہ چوری کریں گے اور نہ زنا کریں گے اور نہ اس جان کو قتل کریں گے جس کی حرمت کا اللہ نے حکم دیا ہے سوائے جائز طور پر؛ اور لوٹ مار نہیں کریں گے اور ہم کسی نافرمانی کا ارتکاب نہیں کریں گے۔ اگر ہم نے ایسا کیا تو ہمیں جنت ملے گی اور اگر ہم نے اس میں سے کسی بات کی خلاف ورزی کی تو اس کا فیصلہ اللہ کے سپرد ہے۔

10 von 10 heute frei