کتاب 50: باب كَيْفَ آخَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بَيْنَ أَصْحَابِهِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 3937

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَدِمَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فَآخَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بَيْنَهُ وَبَيْنَ سَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ الأَنْصَارِيِّ فَعَرَضَ عَلَيْهِ أَنْ يُنَاصِفَهُ أَهْلَهُ وَمَالَهُ فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بَارَكَ اللَّهُ لَكَ فِي أَهْلِكَ وَمَالِكَ دُلَّنِي عَلَى السُّوقِ. فَرَبِحَ شَيْئًا مِنْ أَقِطٍ وَسَمْنٍ فَرَآهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بَعْدَ أَيَّامٍ وَعَلَيْهِ وَضَرٌ مِنْ صُفْرَةٍ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " مَهْيَمْ يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ ". قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً مِنَ الأَنْصَارِ. قَالَ " فَمَا سُقْتَ فِيهَا ". فَقَالَ وَزْنَ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ. فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ ".

محمد بن یوسف (بیکندی) نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حمید (طویل) سے، حمید نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: حضرت عبدالرحمٰن بن عوفؓ مدینہ میں آئے تو نبی ﷺ نے حضرت سعد بن ربیع انصاریؓ کو آپ کا بھائی بنایا اور حضرت سعدؓ نے ان کے سامنے یہ پیش کیا کہ وہ ان کو اپنی بیویاں اور مال آدھا آدھا بانٹ دیتے ہیں۔ حضرت عبدالرحمٰنؓ نے کہا: اللہ تمہیں تمہاری بیویوں اور مال میں برکت دے۔ تم مجھے بازار کا پتہ بتاؤ۔ چنانچہ حضرت عبدالرحمٰنؓ بازار سے کچھ کھویا اور گھی نفع میں لائے۔ نبی ﷺ نے انہیں کچھ دنوں کے بعد دیکھا اور ان پر زردی کے دھبے تھے۔ نبی ﷺ نے پوچھا: عبدالرحمٰن! یہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! میں نے ایک انصاری عورت سے شادی کر لی ہے۔ آپؐ نے پوچھا: اس کو کیا کچھ مہر دیا ہے؟ انہوں نے کہا: گٹھلی برابر سونا۔ نبی ﷺ نے فرمایا: ولیمہ کرو خواہ ایک بکری سے ہی۔

10 von 10 heute frei