کتاب 51: باب

صحیح بخاری

صحیح بخاری 3938

حَدَّثَنِي حَامِدُ بْنُ عُمَرَ عَنْ بِشْرِ بْنِ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ حَدَّثَنَا أَنَسٌ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلاَمٍ بَلَغَهُ مَقْدَمُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم الْمَدِينَةَ فَأَتَاهُ يَسْأَلُهُ عَنْ أَشْيَاءَ فَقَالَ إِنِّي سَائِلُكَ عَنْ ثَلاَثٍ لاَ يَعْلَمُهُنَّ إِلاَّ نَبِيٌّ مَا أَوَّلُ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ وَمَا أَوَّلُ طَعَامٍ يَأْكُلُهُ أَهْلُ الْجَنَّةِ وَمَا بَالُ الْوَلَدِ يَنْزِعُ إِلَى أَبِيهِ أَوْ إِلَى أُمِّهِ قَالَ " أَخْبَرَنِي بِهِ جِبْرِيلُ آنِفًا ". قَالَ ابْنُ سَلاَمٍ ذَاكَ عَدُوُّ الْيَهُودِ مِنَ الْمَلاَئِكَةِ. قَالَ " أَمَّا أَوَّلُ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ فَنَارٌ تَحْشُرُهُمْ مِنَ الْمَشْرِقِ إِلَى الْمَغْرِبِ وَأَمَّا أَوَّلُ طَعَامٍ يَأْكُلُهُ أَهْلُ الْجَنَّةِ فَزِيَادَةُ كَبِدِ الْحُوتِ وَأَمَّا الْوَلَدُ فَإِذَا سَبَقَ مَاءُ الرَّجُلِ مَاءَ الْمَرْأَةِ نَزَعَ الْوَلَدَ وَإِذَا سَبَقَ مَاءُ الْمَرْأَةِ مَاءَ الرَّجُلِ نَزَعَتِ الْوَلَدَ ". قَالَ أَشْهَدُ أَنَّ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ. قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ الْيَهُودَ قَوْمٌ بُهُتٌ فَاسْأَلْهُمْ عَنِّي قَبْلَ أَنْ يَعْلَمُوا بِإِسْلاَمِي فَجَاءَتِ الْيَهُودُ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " أَىُّ رَجُلٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلاَمٍ فِيكُمْ ". قَالُوا خَيْرُنَا وَابْنُ خَيْرِنَا وَأَفْضَلُنَا وَابْنُ أَفْضَلِنَا. فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَسْلَمَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلاَمٍ ". قَالُوا أَعَاذَهُ اللَّهُ مِنْ ذَلِكَ. فَأَعَادَ عَلَيْهِمْ فَقَالُوا مِثْلَ ذَلِكَ فَخَرَجَ إِلَيْهِمْ عَبْدُ اللَّهِ فَقَالَ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ. قَالُوا شَرُّنَا وَابْنُ شَرِّنَا. وَتَنَقَّصُوهُ. قَالَ هَذَا كُنْتُ أَخَافُ يَا رَسُولَ اللَّهِ.

حامد بن عمر نے مجھے بتایا کہ بشر بن مفضل سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا: حمید (طویل) نے ہم سے بیان کیا۔ حضرت انسؓ نے ہمیں بتایا کہ حضرت عبداللہ بن سلامؓ کو خبر پہنچی کہ نبی ﷺ مدینہ میں آئے ہیں، وہ آنحضرت ﷺ کے پاس آپؐ سے کچھ باتیں پوچھنے کے لئے آئے۔ انہوں نے کہا: میں آپؐ سے تین باتیں پوچھنے لگا ہوں۔ انہیں صرف نبی ہی جانتا ہے۔ اس گھڑی کی پہلی علامتیں کیا ہیں؟ اور پہلا کھانا کیا ہے جسے جنتی کھائیں گے؟ اور کیا وجہ ہے کہ بچہ اپنے باپ کے مشابہ ہوتا ہے یا ماں کے؟ آپؐ نے فرمایا: جبرائیل نے مجھے ابھی یہ باتیں بتائی ہیں۔ ابن سلامؓ نے کہا: ملائکہ میں سے وہ تو یہود کا دشمن ہے۔ آپؐ نے فرمایا: اس گھڑی کی پہلی علامت ایک آگ ہے جو انہیں مشرق سے مغرب کی طرف اکٹھا کرکے لے جائے گی اور پہلا کھانا جو جنتی کھائیں گے وہ مچھلی کے کلیجہ کا بڑھا ہوا ٹکڑا ہوگا اور بچہ کے متعلق یہ ہے کہ اگر مرد کا پانی عورت کے پانی پر غالب ہو تو بچہ کو اپنے مشابہ کر لے گا اور اگر عورت کا پانی مرد کے پانی پر غالب ہو تو وہ بچہ کو اپنے مشابہ کر لے گی۔ عبداللہ بن سلامؓ نے کہا: میں اپنے علم سے گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا اور کوئی معبود نہیں اور یہ کہ آپؐ اللہ کے رسول ہیں۔ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! یہودی افترا پرداز لوگ ہیں۔ پیشتر اس کے کہ میرے مسلمان ہونے کا انہیں علم ہو آپؐ ان سے میرے متعلق پوچھیں۔ یہود آئے اور نبی ﷺ نے پوچھا: تم میں عبداللہ بن سلام کیسے آدمی ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: ہم میں وہ سب سے اچھے ہیں اور سب سے اچھے کے بیٹے ہیں اور ہم سے وہ افضل ہیں اور افضل شخص کے بیٹے ہیں۔ نبی ﷺ نے فرمایا: بھلا بتاؤ اگر عبداللہ بن سلامؓ اسلام قبول کر لیں؟ کہنے لگے: اللہ انہیں اس سے بچائے رکھے۔ آپؐ نے ان سے پھر وہی کہا اور انہوں نے بھی ویسا ہی جواب دیا۔ اس پر حضرت عبداللہ ان کے پاس باہر آئے اور کہنے لگے: میں شہادت دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا اور کوئی معبود نہیں اور محمؐد اللہ کے رسول ہیں۔ یہودی کہنے لگے: ہم میں وہ نہایت ہی برا ہے اور نہایت ہی برے کا بیٹا ہے۔ اور لگے ان کی عیب شماری کرنے۔ حضرت عبداللہ بن سلامؓ نے کہا: یا رسول اللہ! یہی بات تھی جس سے میں ڈرتا تھا۔

صحیح بخاری 3939

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو سَمِعَ أَبَا الْمِنْهَالِ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ مُطْعِمٍ قَالَ بَاعَ شَرِيكٌ لِي دَرَاهِمَ فِي السُّوقِ نَسِيئَةً فَقُلْتُ سُبْحَانَ اللَّهِ أَيَصْلُحُ هَذَا فَقَالَ سُبْحَانَ اللَّهِ وَاللَّهِ لَقَدْ بِعْتُهَا فِي السُّوقِ فَمَا عَابَهُ أَحَدٌ فَسَأَلْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ فَقَالَ قَدِمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَنَحْنُ نَتَبَايَعُ هَذَا الْبَيْعَ فَقَالَ " مَا كَانَ يَدًا بِيَدٍ فَلَيْسَ بِهِ بَأْسٌ وَمَا كَانَ نَسِيئَةً فَلاَ يَصْلُحُ ". وَالْقَ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ فَاسْأَلْهُ فَإِنَّهُ كَانَ أَعْظَمَنَا تِجَارَةً فَسَأَلْتُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ فَقَالَ مِثْلَهُ. وَقَالَ سُفْيَانُ مَرَّةً فَقَالَ قَدِمَ عَلَيْنَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الْمَدِينَةَ وَنَحْنُ نَتَبَايَعُ وَقَالَ نَسِيئَةً إِلَى الْمَوْسِمِ أَوِ الْحَجِّ.

علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا کہ عمرو (بن دینار) سے روایت ہے۔ انہوں نے ابومنہال عبدالرحمٰن بن مطعم سے سنا کہ انہوں نے کہا: میرے ایک شریک نے بازار میں کچھ درہم ادھار پر بیچے۔ میں نے کہا: سبحان اللہ! بھلا یہ درست ہے؟ وہ بولا سبحان اللہ! میں نے تو بخدا اسے بازار میں بیچ دیا ہے اور کسی نے بھی یہ معیوب نہیں سمجھا۔ پھر میں نے حضرت براء بن عازبؓ سے پوچھا تو انہوں نے کہا: نبی ﷺ مدینہ میں آئے اور ہم اس قسم کی خرید و فروخت آپس میں کیا کرتے تھے۔ آپؐ نے فرمایا: جو تو نقد بہ نقد ہو اس میں کوئی حرج نہیں اور جو ادھار ہو تو وہ درست نہیں اور تم زید بن ارقمؓ سے ملو اور ان سے پوچھو۔ کیونکہ وہ ہم میں سب سے پرانے تاجر تھے۔ چنانچہ میں نے زید بن ارقمؓ سے پوچھا۔ تو انہوں نے بھی اسی طرح کہا اور سفیان نے ایک بار یوں کہا: نبی ﷺ مدینہ میں آئے اور ہم اس وقت ادھار پر خرید و فروخت کیا کرتے تھے جو موسم یا کہا حج تک کے وعدے پر ہوتا۔

صحیح بخاری 3940

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو سَمِعَ أَبَا الْمِنْهَالِ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ مُطْعِمٍ قَالَ بَاعَ شَرِيكٌ لِي دَرَاهِمَ فِي السُّوقِ نَسِيئَةً فَقُلْتُ سُبْحَانَ اللَّهِ أَيَصْلُحُ هَذَا فَقَالَ سُبْحَانَ اللَّهِ وَاللَّهِ لَقَدْ بِعْتُهَا فِي السُّوقِ فَمَا عَابَهُ أَحَدٌ فَسَأَلْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ فَقَالَ قَدِمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَنَحْنُ نَتَبَايَعُ هَذَا الْبَيْعَ فَقَالَ " مَا كَانَ يَدًا بِيَدٍ فَلَيْسَ بِهِ بَأْسٌ وَمَا كَانَ نَسِيئَةً فَلاَ يَصْلُحُ ". وَالْقَ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ فَاسْأَلْهُ فَإِنَّهُ كَانَ أَعْظَمَنَا تِجَارَةً فَسَأَلْتُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ فَقَالَ مِثْلَهُ. وَقَالَ سُفْيَانُ مَرَّةً فَقَالَ قَدِمَ عَلَيْنَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الْمَدِينَةَ وَنَحْنُ نَتَبَايَعُ وَقَالَ نَسِيئَةً إِلَى الْمَوْسِمِ أَوِ الْحَجِّ.

علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا کہ عمرو (بن دینار) سے روایت ہے۔ انہوں نے ابومنہال عبدالرحمٰن بن مطعم سے سنا کہ انہوں نے کہا: میرے ایک شریک نے بازار میں کچھ درہم ادھار پر بیچے۔ میں نے کہا: سبحان اللہ! بھلا یہ درست ہے؟ وہ بولا سبحان اللہ! میں نے تو بخدا اسے بازار میں بیچ دیا ہے اور کسی نے بھی یہ معیوب نہیں سمجھا۔ پھر میں نے حضرت براء بن عازبؓ سے پوچھا تو انہوں نے کہا: نبی ﷺ مدینہ میں آئے اور ہم اس قسم کی خرید و فروخت آپس میں کیا کرتے تھے۔ آپؐ نے فرمایا: جو تو نقد بہ نقد ہو اس میں کوئی حرج نہیں اور جو ادھار ہو تو وہ درست نہیں اور تم زید بن ارقم ؓ سے ملو اور ان سے پوچھو۔ کیونکہ وہ ہم میں سب سے پرانے تاجر تھے۔ چنانچہ میں نے زید بن ارقم ؓ سے پوچھا۔ تو انہوں نے بھی اسی طرح کہا اور سفیان نے ایک بار یوں کہا: نبی ﷺ مدینہ میں آئے اور ہم اس وقت ادھار پر خرید و فروخت کیا کرتے تھے جو موسم یا کہا حج تک کے وعدے پر ہوتا۔

10 von 10 heute frei