کتاب 6: باب عِدَّةِ أَصْحَابِ بَدْرٍ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 3955

حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنِ الْبَرَاءِ قَالَ اسْتُصْغِرْتُ أَنَا وَابْنُ عُمَرَ.

مسلم بن ابراہیم نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابواسحاق سے، ابواسحاق نے حضرت براء (بن عازبؓ) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ میں اور (عبداللہ) بن عمرؓ جنگ بدر کے وقت کم عمر (نابالغ) سمجھے گئے۔

صحیح بخاری 3956

حَدَّثَنِي مَحْمُودٌ حَدَّثَنَا وَهْبٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنِ الْبَرَاءِ قَالَ اسْتُصْغِرْتُ أَنَا وَابْنُ عُمَرَ يَوْمَ بَدْرٍ وَكَانَ الْمُهَاجِرُونَ يَوْمَ بَدْرٍ نَيِّفًا عَلَى سِتِّينَ وَالأَنْصَارُ نَيِّفًا وَأَرْبَعِينَ وَمِائَتَيْنِ.

اور (امام بخاریؒ کہتے ہیں:) محمود (بن غیلان) نے مجھ سے بیان کیا، (کہا:) ہم سے وہب (بن جریر) نے بیان کیا، انہوں نے شعبہ سے، انہوں نے ابواسحاق سے، انہوں نے حضرت براء (بن عازبؓ) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بدر کے دن مَیں اور (عبداللہ) بن عمرؓ کم عمر سمجھے گئے اور بدر کی لڑائی میں مہاجرین کی تعداد کچھ ساٹھ سے اوپر تھی اور انصار تقریباً دوسو چالیس تھے۔

صحیح بخاری 3957

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَاءَ ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ حَدَّثَنِي أَصْحَابُ مُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم مِمَّنْ شَهِدَ بَدْرًا أَنَّهُمْ كَانُوا عِدَّةَ أَصْحَابِ طَالُوتَ الَّذِينَ جَازُوا مَعَهُ النَّهَرَ بِضْعَةَ عَشَرَ وَثَلاَثَمِائَةٍ. قَالَ الْبَرَاءُ لاَ وَاللَّهِ مَا جَاوَزَ مَعَهُ النَّهَرَ إِلاَّ مُؤْمِنٌ.

عمرو بن خالد نے ہم سے بیان کیا۔ زُہَیر (بن معاویہ) نے ہمیں بتایا کہ ابو اسحاق نے ہم سے بیان کیا، کہا کہ میں نے حضرت براء (بن عازب) رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ کہتے تھے کہ حضرت محمد ﷺ کے ان صحابہ نے جو غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے مجھے بتایا کہ وہ تعداد میں اتنے ہی تھے جتنے طالوت کے وہ ساتھی تھے جو اُن کے ساتھ دریا سے پار ہوئے تھے یعنی تین سو دس سے کچھ اوپر۔ حضرت براءؓ کہتے تھے: بخدا طالوت کے ساتھ دریا سے صرف مومن ہی پار گئے تھے۔

صحیح بخاری 3958

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنِ الْبَرَاءِ قَالَ كُنَّا أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم نَتَحَدَّثُ أَنَّ عِدَّةَ أَصْحَابِ بَدْرٍ عَلَى عِدَّةِ أَصْحَابِ طَالُوتَ الَّذِينَ جَاوَزُوا مَعَهُ النَّهَرَ وَلَمْ يُجَاوِزْ مَعَهُ إِلاَّ مُؤْمِنٌ بِضْعَةَ عَشَرَ وَثَلاَثَمِائَةٍ.

مجھ سے عبداللہ بن رجاء نے بیان کیا کہ اسرائیل نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابواسحاق سے، ابواسحاق نے حضرت براء (بن عازبؓ) سے روایت کی، انہوں نے کہا: ہم جو حضرت محمد ﷺ کے ساتھی تھے، آپس میں کہا کرتے تھے کہ بدر والے اتنی تعداد میں تھے جتنے طالوت کے وہ ساتھی جنہوں نے ان کے ساتھ دریا عبور کیا تھا اور ان کے ساتھ صرف مومن ہی پار گئے تھے جو تین سو دس سے اوپر تھے۔

صحیح بخاری 3959

حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنِ الْبَرَاءِ. وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنِ الْبَرَاءِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّ أَصْحَابَ بَدْرٍ ثَلاَثُمِائَةٍ وَبِضْعَةَ عَشَرَ بِعِدَّةِ أَصْحَابِ طَالُوتَ الَّذِينَ جَاوَزُوا مَعَهُ النَّهَرَ وَمَا جَاوَزَ مَعَهُ إِلاَّ مُؤْمِنٌ.

عبداللہ بن ابی شیبہ نے مجھ سے بیان کیا کہ یحيٰ (بن سعید قطان) نے ہمیں بتایا: انہوں نے سفیان (ثوری) سے، سفیان نے ابواسحاق سے، انہوں نے حضرت براء (بن عازبؓ) سے۔ (امام بخاریؒ نے کہا:) ہم سے محمد بن کثیر نے بیان کیا، (کہا:) ہمیں سفیان (ثوری) نے خبر دی۔ انہوں نے ابو اسحاق سے، ابو اسحاق نے حضرت براء (بن عازب) رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ہم کہا کرتے تھے کہ بدر کی جنگ میں شامل ہونے والے تین سو دس سے کچھ اوپر تھے۔ جتنی تعداد میں طالوت کے وہ ساتھی تھے جنہوں نے ان کے ساتھ دریا عبور کیا اور ان کے ساتھ صرف اسی نے دریا عبور کیا تھا جو مومن تھا۔

10 von 10 heute frei