کتاب 26: باب مَنْ قُتِلَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ يَوْمَ أُحُدٍ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 4078

حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ قَالَ مَا نَعْلَمُ حَيًّا مِنْ أَحْيَاءِ الْعَرَبِ أَكْثَرَ شَهِيدًا أَعَزَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنَ الأَنْصَارِ. قَالَ قَتَادَةُ وَحَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَنَّهُ قُتِلَ مِنْهُمْ يَوْمَ أُحُدٍ سَبْعُونَ وَيَوْمَ بِئْرِ مَعُونَةَ سَبْعُونَ وَيَوْمَ الْيَمَامَةِ سَبْعُونَ قَالَ وَكَانَ بِئْرُ مَعُونَةَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَيَوْمُ الْيَمَامَةِ عَلَى عَهْدِ أَبِي بَكْرٍ يَوْمَ مُسَيْلِمَةَ الْكَذَّابِ.

عمرو بن علی (فلاس) نے ہمیں بتایا کہ معاذ بن ہشام نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: میرے باپ نے مجھے بتایا کہ قتادہ سے مروی ہے۔ انہوں نے کہا: ہم عرب قبائل میں سے کسی ایسے قبیلے کو نہیں جانتے جن کے (مرد) انصار سے زیادہ شہید ہوئے ہوں اور قیامت کے روز وہ زیادہ معزز ہوں۔ قتادہ نے کہا اور حضرت انس بن مالکؓ نے ہم سے بیان کیا کہ ان (انصار) میں سے جنگ اُحد میں ستر شہید ہوئے تھے اور بئر معونہ کی جنگ میں بھی ستر اور یمامہ کی جنگ میں بھی ستر۔ قتادہ کہتے تھے: اور بئر معونہ کی جنگ رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں ہوئی اور یمامہ کا واقعہ حضرت ابوبکرؓ کے زمانہ میں ہوا جس میں مسیلمہ کذاب سے جنگ ہوئی تھی۔

صحیح بخاری 4079

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنهما ـ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَجْمَعُ بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ مِنْ قَتْلَى أُحُدٍ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ ثُمَّ يَقُولُ " أَيُّهُمْ أَكْثَرُ أَخْذًا لِلْقُرْآنِ ". فَإِذَا أُشِيرَ لَهُ إِلَى أَحَدٍ قَدَّمَهُ فِي اللَّحْدِ وَقَالَ " أَنَا شَهِيدٌ عَلَى هَؤُلاَءِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ". وَأَمَرَ بِدَفْنِهِمْ بِدِمَائِهِمْ وَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِمْ وَلَمْ يُغَسَّلُوا.

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ لیث (بن سعد) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے عبدالرحمٰن بن کعب بن مالک سے روایت کی کہ حضرت جابر بن عبداللہ (انصاری) رضی اللہ عنہما نے ان کو بتایا کہ رسول اللہ ﷺ جنگ اُحد کے دن دو دو شہیدوں کو ایک کپڑے میں اکٹھا کفناتے پھر فرماتے: ان میں سے کس کو قرآن زیادہ یاد تھا؟ جب آپؐ کو کسی کے متعلق اشارہ کیا جاتا کہ اس کو قرآن زیادہ یاد تھا تو اُس کو پہلے لحد میں رکھتے اور (بالآخر) آپؐ نے فرمایا: میں قیامت کے روز ان کا گواہ ہوں گا اور آپؐ نے اُن کو اُن کے خونوں سمیت ہی دفن کرنے کا حکم دیا، نہ اُن کی نماز جنازہ پڑھی اور نہ انہیں غسل دیا۔

صحیح بخاری 4080

وَقَالَ أَبُو الْوَلِيدِ عَنْ شُعْبَةَ عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرًا قَالَ لَمَّا قُتِلَ أَبِي جَعَلْتُ أَبْكِي وَأَكْشِفُ الثَّوْبَ عَنْ وَجْهِهِ فَجَعَلَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم يَنْهَوْنِي وَالنَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم لَمْ يَنْهَ وَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " لاَ تَبْكِيهِ أَوْ مَا تَبْكِيهِ مَا زَالَتِ الْمَلاَئِكَةُ تُظِلُّهُ بِأَجْنِحَتِهَا حَتَّى رُفِعَ ".

اور ابوالولید نے شعبہ سے، شعبہ نے (محمد) بن منکدر سے نقل کیا، کہتے تھے: میں نے حضرت جابرؓ سے سنا، انہوں نے کہا: جب میرے باپ شہید ہوئے میں رونے لگا اور ان کے چہرے سے کپڑا ہٹاتا اور نبی ﷺ کے صحابہ مجھے روکتے مگر نبی ﷺ نے (مجھے) نہیں روکا۔ اور نبی ﷺ نے (حضرت فاطمہ بنت عمروؓ سے) فرمایا: ان کے لئے نہ رو، (یا فرمایا: کیا تم ان پر رُو رہی ہو، بحالیکہ) جب تک ان کا جنازہ نہیں اُٹھایا گیا ملائکہ ان پر اپنے پروں سے سایہ کئے رہے۔

صحیح بخاری 4081

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ بُرَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ جَدِّهِ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى ـ رضى الله عنه ـ أُرَى عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " رَأَيْتُ فِي رُؤْيَاىَ أَنِّي هَزَزْتُ سَيْفًا فَانْقَطَعَ صَدْرُهُ فَإِذَا هُوَ مَا أُصِيبَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ أُحُدٍ ثُمَّ هَزَزْتُهُ أُخْرَى فَعَادَ أَحْسَنَ مَا كَانَ فَإِذَا هُوَ مَا جَاءَ بِهِ اللَّهُ مِنَ الْفَتْحِ وَاجْتِمَاعِ الْمُؤْمِنِينَ وَرَأَيْتُ فِيهَا بَقَرًا وَاللَّهُ خَيْرٌ فَإِذَا هُمُ الْمُؤْمِنُونَ يَوْمَ أُحُدٍ ".

محمد بن علاء نے ہم سے بیان کیا کہ ابو اُسامہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے برید بن عبداللہ بن ابی بردہ سے، برید نے اپنے دادا ابو بردہ سے، ابو بردہ نے حضرت ابو موسیٰ (اشعری) رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ میں سمجھتا ہوں انہوں نے نبی ﷺ سے روایت کی ہے، آپؐ نے فرمایا: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں نے ایک تلوار ہلائی اور اس کا اگلا حصہ ٹوٹ گیا ہے اور اس کی یہی تعبیر تھی جو جنگ اُحد میں مومن شہید ہوئے ہیں۔ پھر میں نے وہ دوبارہ ہلائی تو وہ پھر ویسی ہی اچھی ہو گئی جیسی کہ تھی اور اس کی یہی تعبیر ہے جو اللہ نے فتح دی اور مومنوں کو اکٹھا کردیا ہے اور میں نے اس (خواب) میں چند گائیں دیکھیں (جو ذبح ہو رہی تھیں) اور اللہ سراسر بھلائی ہے اور اس کی تعبیر وہی مومن تھے جو جنگ اُحد میں کام آئے۔

صحیح بخاری 4082

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ خَبَّابٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ هَاجَرْنَا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَنَحْنُ نَبْتَغِي وَجْهَ اللَّهِ فَوَجَبَ أَجْرُنَا عَلَى اللَّهِ فَمِنَّا مَنْ مَضَى أَوْ ذَهَبَ لَمْ يَأْكُلْ مِنْ أَجْرِهِ شَيْئًا كَانَ مِنْهُمْ مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ قُتِلَ يَوْمَ أُحُدٍ فَلَمْ يَتْرُكْ إِلاَّ نَمِرَةً كُنَّا إِذَا غَطَّيْنَا بِهَا رَأْسَهُ خَرَجَتْ رِجْلاَهُ وَإِذَا غُطِّيَ بِهَا رِجْلاَهُ خَرَجَ رَأْسُهُ فَقَالَ لَنَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " غَطُّوا بِهَا رَأْسَهُ وَاجْعَلُوا عَلَى رِجْلَيْهِ الإِذْخِرَ ". أَوْ قَالَ " أَلْقُوا عَلَى رِجْلَيْهِ مِنَ الإِذْخِرِ ". وَمِنَّا مَنْ أَيْنَعَتْ لَهُ ثَمَرَتُهُ فَهْوَ يَهْدِبُهَا.

احمد بن یونس نے ہم سے بیان کیا۔ زُہَیر (بن معا ویہ) نے ہمیں بتایا کہ اعمش نے شقیق سے، شقیق نے حضرت خباب رضی اللہ عنہ سے روایت کی، وہ کہتے تھے: ہم نے نبی ﷺ کے ساتھ ہجرت کی اور ہم اللہ کی رضا مندی چاہتے تھے اس لئے اللہ کے ذمے ہمارا اَجر ہوگیا۔ ہم میں سے بعض گزر گئے یا (کہا:) چلے گئے اور اپنی محنت کا کوئی ثمر نہ کھایا۔ حضرت مصعب بن عمیرؓ بھی انہی میں سے تھے جو جنگ اُحد میں شہید ہوئے تھے اور انہوں نے سوائے ایک دھاری دار کملی کے کچھ نہ چھوڑا۔ جب ہم اس سے ان کا سر ڈھانکتے تو ان کے دونوں پاؤں کھل جاتے اور جب پاؤں ڈھانپتے تو اُن کا سر کھل جاتا، یہ دیکھ کر نبی ﷺ نے فرمایا: اس سے ان کا سر ڈھانک دو اور ان کے پاؤں پر اذخر گھاس ڈالو یا فرمایا: ان کے پاؤں پر کچھ اذخر ڈال دو اور ہم میں سے بعض وہ ہیں جن کا میوہ خوب پک گیا ہے اور وہ اُسے چن رہے ہیں۔

10 von 10 heute frei