کتاب 30: بَابُ مَرْجَعِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الأَحْزَابِ وَمَخْرَجِهِ إِلَى بَنِي قُرَيْظَةَ وَمُحَاصَرَتِهِ إِيَّاهُمْ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 4117

حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ لَمَّا رَجَعَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مِنَ الْخَنْدَقِ وَوَضَعَ السِّلاَحَ وَاغْتَسَلَ أَتَاهُ جِبْرِيلُ ـ عَلَيْهِ السَّلاَمُ ـ فَقَالَ قَدْ وَضَعْتَ السِّلاَحَ وَاللَّهِ مَا وَضَعْنَاهُ فَاخْرُجْ إِلَيْهِمْ. قَالَ " فَإِلَى أَيْنَ ". قَالَ هَا هُنَا وَأَشَارَ إِلَى بَنِي قُرَيْظَةَ فَخَرَجَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِلَيْهِمْ.

عبداللہ بن ابی شیبہ نے مجھ سے بیان کیا کہ (عبداللہ) بن نُمَیر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام (بن عروہ) سے، ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ کہتی تھیں: جب نبی ﷺ جنگ خندق سے لوٹے اور ہتھیار اُتار دئیے اور غسل کیا۔ جبرائیل علیہ السلام آپؐ کے پاس آئے اور بولے: آپؐ نے تو ہتھیار اُتار دئیے ہیں واللہ! ہم نے تو نہیں اتارے۔ ان کی طرف چلیں۔ آپؐ نے پوچھا: کدھر؟ انہوں نے کہا: ادھر اور بنوقریظہ کی طرف اشارہ کیا۔ چنانچہ نبی ﷺ ان کی طرف چلے۔

صحیح بخاری 4118

حَدَّثَنَا مُوسَى حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلاَلٍ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى الْغُبَارِ سَاطِعًا فِي زُقَاقِ بَنِي غَنْمٍ مَوْكِبِ جِبْرِيلَ حِينَ سَارَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِلَى بَنِي قُرَيْظَةَ.

موسیٰ (بن اسماعیل) نے ہم سے بیان کیا کہ جریر بن حازم نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حُمَید بن ہلال سے، حمید نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: گویا میں اس وقت بھی اس غبار کو دیکھ رہا ہوں جو جبرائیلؑ کی سواری سے بنی غنم کے کوچہ میں اُٹھا تھا جبکہ رسول اللہ ﷺ بنو قریظہ کی طرف جا رہے تھے۔

صحیح بخاری 4119

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءَ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ بْنُ أَسْمَاءَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ الأَحْزَابِ " لاَ يُصَلِّيَنَّ أَحَدٌ الْعَصْرَ إِلاَّ فِي بَنِي قُرَيْظَةَ ". فَأَدْرَكَ بَعْضُهُمُ الْعَصْرَ فِي الطَّرِيقِ فَقَالَ بَعْضُهُمْ لاَ نُصَلِّي حَتَّى نَأْتِيَهَا. وَقَالَ بَعْضُهُمْ بَلْ نُصَلِّي لَمْ يُرِدْ مِنَّا ذَلِكَ فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَلَمْ يُعَنِّفْ وَاحِدًا مِنْهُمْ.

عبداللہ بن محمد بن اسماء نے ہم سے بیان کیا کہ جویریہ بن اسماء نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے جنگ احزاب میں فرمایا: کوئی بھی عصر کی نماز نہ پڑھے مگر بنی قریظہ میں پہنچ کر۔ صحابہؓ میں سے بعض نے راستے میں ہی عصر کا وقت پایا تو اُن میں سے کسی نے کہا: ہم (عصر) نہیں پڑھیں گے جب تک ہم وہاں نہ پہنچ جائیں۔ کسی نے کہا: نہیں ہم پڑھ لیتے ہیں، آنحضرت ﷺ کی یہ مراد نہیں تھی کہ ہم وہیں جا کر پڑھیں۔ نبی ﷺ سے اس کا ذکر کیا گیا تو آپؐ نے ان میں سے کسی پر ناراضگی کا اظہار نہیں فرمایا۔

صحیح بخاری 4120

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الأَسْوَدِ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ وَحَدَّثَنِي خَلِيفَةُ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كَانَ الرَّجُلُ يَجْعَلُ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم النَّخَلاَتِ حَتَّى افْتَتَحَ قُرَيْظَةَ وَالنَّضِيرَ وَإِنَّ أَهْلِي أَمَرُونِي أَنْ آتِيَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَأَسْأَلَهُ الَّذِينَ كَانُوا أَعْطَوْهُ أَوْ بَعْضَهُ. وَكَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم قَدْ أَعْطَاهُ أُمَّ أَيْمَنَ فَجَاءَتْ أُمُّ أَيْمَنَ فَجَعَلَتِ الثَّوْبَ فِي عُنُقِي تَقُولُ كَلاَّ وَالَّذِي لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ لاَ يُعْطِيكَهُمْ وَقَدْ أَعْطَانِيهَا أَوْ كَمَا قَالَتْ وَالنَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " لَكِ كَذَا ". وَتَقُولُ كَلاَّ وَاللَّهِ. حَتَّى أَعْطَاهَا حَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ " عَشَرَةَ أَمْثَالِهِ ". أَوْ كَمَا قَالَ.

((عبداللہ) بن ابی الاسود نے مجھ سے بیان کیا کہ معتمر نے ہمیں بتایا۔ (امام بخاریؒ نے کہا:) اور خلیفہ (بن خیاط) نے بھی مجھ سے بیان کیا کہ معتمر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: میں نے اپنے باپ سے سنا۔ وہ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے تھے۔ انہوں نے کہا: کوئی صحابی نبی ﷺ کیلئے کھجوروں کے کچھ درخت خاص کر دیتا تھا۔ جب آپؐ نے قریظہ اور نضیر فتح کئے تو (آپؐ کو ان کی ضرورت نہ رہی اور) میرے گھر والوں نے مجھے کہا کہ میں نبی ﷺ کے پاس جاؤں اور آپؐ سے وہ درخت جو انہوں نے آنحضرت ﷺ کو دئیے تھے یا ان میں سے کچھ درخت واپس کرنے کیلئے کہوں اور نبی ﷺ نے یہ درخت حضرت اُمّ ایمنؓ کو دے دئیے تھے۔ یہ سن کر حضرت اُمّ ایمنؓ آئیں اور میری گردن میں کپڑا ڈالا اور بولیں: ہرگز نہیں، قسم ہے اس ذات کی جس کے سوا کوئی معبود نہیں! (یہ درخت) تمہیں کبھی نہیں ملیں گے جبکہ آنحضرت ﷺ مجھے دے چکے ہیں یا کچھ ایسا ہی کہا اور نبی ﷺ نے (حضرت اُمّ ایمنؓ سے) فرمایا: (واپس کردو) تمہیں اتنے ہی اور دوں گا اور وہ کہتی تھیں: اللہ کی قسم! ہرگز نہیں۔ آخر آپؐ نے ان کو - میرا خیال ہے کہ حضرت انسؓ نے کہا - اس سے دس گنا دئیے یا کچھ ایسے ہی الفاظ تھے جو کہے۔

صحیح بخاری 4121

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ نَزَلَ أَهْلُ قُرَيْظَةَ عَلَى حُكْمِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فَأَرْسَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِلَى سَعْدٍ فَأَتَى عَلَى حِمَارٍ فَلَمَّا دَنَا مِنَ الْمَسْجِدِ قَالَ لِلأَنْصَارِ " قُومُوا إِلَى سَيِّدِكُمْ ـ أَوْ ـ خَيْرِكُمْ ". فَقَالَ " هَؤُلاَءِ نَزَلُوا عَلَى حُكْمِكَ ". فَقَالَ تَقْتُلُ مُقَاتِلَتَهُمْ وَتَسْبِي ذَرَارِيَّهُمْ. قَالَ " قَضَيْتَ بِحُكْمِ اللَّهِ ". وَرُبَّمَا قَالَ " بِحُكْمِ الْمَلِكِ ".

محمد بن بشار نے مجھے بتایا۔ غندر نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سعد (بن ابراہیم) سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: میں نے ابواُمامہ سے سنا۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے سنا۔ کہتے تھے: بنوقریظہ خواہش مند ہوئے کہ حضرت سعد بن معاذؓ جو فیصلہ کردیں گے وہ ہمیں منظور ہوگا۔ سو نبی ﷺ نے حضرت سعدؓ کو بلا بھیجا۔ وہ گدھے پر سوار جب مسجد کے قریب پہنچے تو آپؐ نے انصار سے کہا: اپنے سردار کے استقبال کو اُٹھو، یا فرمایا: اپنے سے بہتر شخص کے استقبال کو اُٹھو۔ آپؐ نے (ان سے) فرمایا: یہ لوگ آپؓ کے فیصلہ کے خواہش مند ہیں۔ حضرت سعدؓ نے کہا: ان میں سے جو لڑنے والے ہیں انہیں آپؐ قتل کردیں اور ان کے بال بچوں کو قید کرلیں۔ آپؐ نے فرمایا: تم نے اللہ ہی کے فیصلہ کے مطابق فیصلہ کیا ہے، یا فرمایا: جیسے بادشاہ (یعنی خدا) کا حکم تھا ویسے فیصلہ کیا ہے۔

صحیح بخاری 4122

حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ أُصِيبَ سَعْدٌ يَوْمَ الْخَنْدَقِ رَمَاهُ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ يُقَالُ لَهُ حِبَّانُ ابْنُ الْعَرِقَةِ رَمَاهُ فِي الأَكْحَلِ فَضَرَبَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم خَيْمَةً فِي الْمَسْجِدِ لِيَعُودَهُ مِنْ قَرِيبٍ فَلَمَّا رَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنَ الْخَنْدَقِ وَضَعَ السِّلاَحَ وَاغْتَسَلَ فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ ـ عَلَيْهِ السَّلاَمُ ـ وَهْوَ يَنْفُضُ رَأْسَهُ مِنَ الْغُبَارِ فَقَالَ قَدْ وَضَعْتَ السِّلاَحَ وَاللَّهِ مَا وَضَعْتُهُ اخْرُجْ إِلَيْهِمْ. قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " فَأَيْنَ ". فَأَشَارَ إِلَى بَنِي قُرَيْظَةَ فَأَتَاهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَنَزَلُوا عَلَى حُكْمِهِ فَرَدَّ الْحُكْمَ إِلَى سَعْدٍ قَالَ فَإِنِّي أَحْكُمُ فِيهِمْ أَنْ تُقْتَلَ الْمُقَاتِلَةُ وَأَنْ تُسْبَى النِّسَاءُ وَالذُّرِّيَّةُ وَأَنْ تُقْسَمَ أَمْوَالُهُمْ. قَالَ هِشَامٌ فَأَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ سَعْدًا قَالَ اللَّهُمَّ إِنَّكَ تَعْلَمُ أَنَّهُ لَيْسَ أَحَدٌ أَحَبَّ إِلَىَّ أَنْ أُجَاهِدَهُمْ فِيكَ مِنْ قَوْمٍ كَذَّبُوا رَسُولَكَ صلى الله عليه وسلم وَأَخْرَجُوهُ اللَّهُمَّ فَإِنِّي أَظُنُّ أَنَّكَ قَدْ وَضَعْتَ الْحَرْبَ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ فَإِنْ كَانَ بَقِيَ مِنْ حَرْبِ قُرَيْشٍ شَىْءٌ فَأَبْقِنِي لَهُ حَتَّى أُجَاهِدَهُمْ فِيكَ وَإِنْ كُنْتَ وَضَعْتَ الْحَرْبَ فَافْجُرْهَا وَاجْعَلْ مَوْتَتِي فِيهَا. فَانْفَجَرَتْ مِنْ لَبَّتِهِ فَلَمْ يَرُعْهُمْ وَفِي الْمَسْجِدِ خَيْمَةٌ مِنْ بَنِي غِفَارٍ إِلاَّ الدَّمُ يَسِيلُ إِلَيْهِمْ فَقَالُوا يَا أَهْلَ الْخَيْمَةِ مَا هَذَا الَّذِي يَأْتِينَا مِنْ قِبَلِكُمْ فَإِذَا سَعْدٌ يَغْذُو جُرْحُهُ دَمًا فَمَاتَ مِنْهَا رضى الله عنه.

زکریا بن یحيٰ نے ہمیں بتایا۔ عبداللہ بن نُمَیر نے ہم سے بیان کیا کہ ہشام (بن عروہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: خندق کی جنگ میں حضرت سعدؓ کو قریش کے ایک شخص کا تیر لگا جسے حبان بن عرقہ؂ کہتے تھے۔ {اور یہ حبان بن قیس ہے جو بنو معیص بن عامر بن لؤی میں سے تھا۔} اس نے انہیں (اکحل) ہفت اندام کی رگ میں تیر مارا۔ نبی ﷺ نے مسجد میں ایک خیمہ لگایا کہ آسانی سے ان کی عیادت کر سکیں۔ جب رسول اللہ ﷺ خندق کی جنگ سے لَوٹ کر آئے، آپؐ نے ہتھیار کھول دئیے اور غسل کیا، اتنے میں جبریل علیہ السلام آئے اور آپؐ اپنا سر گرد سے صاف کر رہے تھے۔ جبرائیلؑ نے کہا: آپؐ نے ہتھیار کھول دئیے ہیں، اللہ کی قسم! میں نے تو نہیں کھولے، ان کی طرف چلیں۔ نبی ﷺ نے فرمایا: کدھر؟ تو انہوں نے بنو قریظہ کی طرف اشارہ کیا۔ رسول اللہ ﷺ ان کے پاس گئے اور وہ فیصلہ پر رضا مند ہوگئے۔ مگر آپؐ نے حضرت سعدؓ کی طرف فیصلہ لوٹایا۔ حضرت سعدؓ نے کہا: میں تو ان کے بارے میں یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ لڑنے والے قتل کئے جائیں اور عورتیں اور بچے قید کئے جائیں اور ان کے مال بانٹ دئیے جائیں۔ ہشام نے کہا: میرے باپ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کرتے ہوئے مجھے یہ بھی بتایا کہ حضرت سعدؓ نے کہا: اے اللہ! تو خوب جانتا ہے کہ مجھے تیری خاطر کسی سے بھی جہاد کرنا اتنا پسند نہیں جتنا کہ ان لوگوں سے جنہوں نے تیرے رسول (ﷺ) کو جھٹلایا اور وطن سے نکالا، اے اللہ! میں سمجھتا ہوں کہ تو نے ہمارے اور ان کے درمیان لڑائی موقوف کر دی ہے اور اگر قریش سے ابھی کچھ لڑائی باقی ہو تو مجھے اس کے لئے زندہ رکھ تا میں تیری خاطر ان سے جہاد کروں اور اگر تو نے لڑائی ختم کر دی ہے تو میرے زخموں کو کھول کر بہنے دے اور اس میں میری موت ہو۔ چنانچہ ان کے سینے کا زخم کھل گیا اور خون بہہ کر بنی غفار کے خیمہ کی طرف جو مسجد ہی میں تھا، آنے لگا اور وہ خوفزدہ ہو کر بول اُٹھے: یہ کیا ہے جو تمہاری طرف سے ہماری طرف آ رہا ہے؟ کیا دیکھتے ہیں کہ حضرت سعد ؓ کا زخم کھل گیا ہے اور خون بہہ رہا ہے۔ وہ اس زخم سے فوت ہوگئے۔ اللہ ان سے راضی ہو۔

صحیح بخاری 4123

حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي عَدِيٌّ أَنَّهُ سَمِعَ الْبَرَاءَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم لِحَسَّانَ " اهْجُهُمْ ـ أَوْ هَاجِهِمْ ـ وَجِبْرِيلُ مَعَكَ ".

حجاج بن منہال نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے کہا: عدی (بن ثابت) نے مجھے بتایا۔ انہوں نے حضرت براء (بن عازب) رضی اللہ عنہ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: نبی ﷺ نے حضرت حسانؓ سے فرمایا: مشرکوں کی ہجو کرو یا فرمایا: ان کی ہجو کا جواب دو اور جبرائیل تمہارے ساتھ ہے۔

صحیح بخاری 4124

وَزَادَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنِ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ قُرَيْظَةَ لِحَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ " اهْجُ الْمُشْرِكِينَ فَإِنَّ جِبْرِيلَ مَعَكَ ".

اور ابراہیم بن طہمان نے (سلیمان) شیبانی سے، شیبانی نے عدی بن ثابت سے، عدی نے حضرت براء بن عازبؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے قریظہ کے واقعہ میں حسانؓ بن ثابت سے کہا: ان مشرکوں کی ہجو کرو، جبرائیلؑ تمہارے ساتھ ہیں۔

10 von 10 heute frei