کتاب 37: باب غَزْوَةُ ذَاتِ الْقَرَدِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 4194

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ قَالَ سَمِعْتُ سَلَمَةَ بْنَ الأَكْوَعِ يَقُولُ خَرَجْتُ قَبْلَ أَنْ يُؤَذَّنَ بِالأُولَى وَكَانَتْ لِقَاحُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم تَرْعَى بِذِي قَرَدٍ ـ قَالَ ـ فَلَقِيَنِي غُلاَمٌ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ فَقَالَ أُخِذَتْ لِقَاحُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قُلْتُ مَنْ أَخَذَهَا قَالَ غَطَفَانُ. قَالَ فَصَرَخْتُ ثَلاَثَ صَرَخَاتٍ ـ يَا صَبَاحَاهْ ـ قَالَ فَأَسْمَعْتُ مَا بَيْنَ لاَبَتَىِ الْمَدِينَةِ ثُمَّ انْدَفَعْتُ عَلَى وَجْهِي حَتَّى أَدْرَكْتُهُمْ وَقَدْ أَخَذُوا يَسْتَقُونَ مِنَ الْمَاءِ فَجَعَلْتُ أَرْمِيهِمْ بِنَبْلِي وَكُنْتُ رَامِيًا وَأَقُولُ أَنَا ابْنُ الأَكْوَعْ الْيَوْمُ يَوْمُ الرُّضَّعْ. وَأَرْتَجِزُ حَتَّى اسْتَنْقَذْتُ اللِّقَاحَ مِنْهُمْ وَاسْتَلَبْتُ مِنْهُمْ ثَلاَثِينَ بُرْدَةً قَالَ وَجَاءَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَالنَّاسُ فَقُلْتُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ قَدْ حَمَيْتُ الْقَوْمَ الْمَاءَ وَهُمْ عِطَاشٌ فَابْعَثْ إِلَيْهِمُ السَّاعَةَ. فَقَالَ " يَا ابْنَ الأَكْوَعِ مَلَكْتَ فَأَسْجِحْ ". قَالَ ثُمَّ رَجَعْنَا وَيُرْدِفُنِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى نَاقَتِهِ حَتَّى دَخَلْنَا الْمَدِينَةَ.

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ حاتم (بن اسماعیل) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یزید بن ابی عبید سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت سلمہ بن اکوَعؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: میں نمازِ فجر کی اذان سے پہلے (مدینہ سے) نکل کر (غابہ کی طرف) گیا۔ رسول اللہ ﷺ کی دودھیل اونٹنیاں ذی قرد مقام میں چر رہی تھیں۔ کہتے تھے: عبدالرحمٰن بن عوفؓ کا ایک لڑکا مجھے رستہ میں ملا۔ کہنے لگا: رسول اللہ ﷺ کی اونٹنیاں لے گئے ہیں۔ میں نے کہا: کون لے گئے ہیں؟ اس نے کہا: غطفان کے لوگ۔ کہتے تھے: یہ سنتے ہی میں نے یا صباحاہ کی آواز تین بار بلند کی اور اُن کو پہنچا دی جو مدینہ کے دو پتھریلے میدانوں میں تھے۔ پھر اپنے سامنے بے تحاشہ دوڑ پڑا۔ یہاں تک کہ اُن لٹیروں کو جا لیا اور وہ (جانوروں کو) پانی پلانے لگے تھے۔ میں نے انہیں تیروں کا نشانہ بنایا اور مَیں اچھا تیرانداز تھا اور یہ رجز کہتا جاتا تھا: میں اکوَع کا بیٹا ہوں، آج کا دن وہ دن ہے جس میں معلوم ہو جائے گا کہ دودھ پلانے والیوں نے کسے دودھ پلایا ہے اور میں گرجتے ہوئے یہ رجزیہ شعر پڑھتا۔ یہاں تک کہ ان سے تمام دودھیل اونٹنیاں چُھڑا لیں اور ان سے تیس چادریں بھی چھین لیں، کہتے تھے: میں اسی حال میں تھا کہ نبی ﷺ دوسرے لوگوں سمیت آپہنچے۔ میں نے کہا: نبی اللہ! میں نے ان لوگوں کو پانی نہیں پینے دیا اور وہ پیاسے تھے۔ آپؐ ان کی طرف اس وقت دستہ فوج بھیجئے۔ آپؐ نے فرمایا: اکوَع کے بیٹے! تم نے ان پر قابو پا لیا ہے اس لئے نرمی کرو۔ حضرت اکوَع کہتے تھے: پھر ہم لوٹ آئے اور رسول اللہ ﷺ نے مجھے اپنے پیچھے اپنی اونٹنی پر بٹھا لیا اور ہم اسی حالت میں مدینہ میں داخل ہوئے۔

10 von 10 heute frei