کتاب 49: باب دُخُولُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مِنْ أَعْلَى مَكَّةَ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 4289

وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي يُونُسُ قَالَ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَقْبَلَ يَوْمَ الْفَتْحِ مِنْ أَعْلَى مَكَّةَ عَلَى رَاحِلَتِهِ مُرْدِفًا أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ وَمَعَهُ بِلاَلٌ وَمَعَهُ عُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ مِنَ الْحَجَبَةِ حَتَّى أَنَاخَ فِي الْمَسْجِدِ فَأَمَرَهُ أَنْ يَأْتِيَ بِمِفْتَاحِ الْبَيْتِ فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَمَعَهُ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ وَبِلاَلٌ وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ فَمَكَثَ فِيهِ نَهَارًا طَوِيلاً ثُمَّ خَرَجَ فَاسْتَبَقَ النَّاسُ فَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ أَوَّلَ مَنْ دَخَلَ فَوَجَدَ بِلاَلاً وَرَاءَ الْبَابِ قَائِمًا فَسَأَلَهُ أَيْنَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَشَارَ لَهُ إِلَى الْمَكَانِ الَّذِي صَلَّى فِيهِ. قَالَ عَبْدُ اللَّهِ فَنَسِيتُ أَنْ أَسْأَلَهُ كَمْ صَلَّى مِنْ سَجْدَةٍ

اور لیث (بن سعد) نے کہا: یونس نے مجھ سے بیان کیا, (کہا) نافع نے مجھے بتایا کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ فتح مکہ کے روز مکہ کی بلند جانب سے اپنی اونٹنی پر سوار ہوکر آئے۔ اپنے پیچھے اسامہ بن زیدؓ کو بیٹھایا ہوا تھا اور آپؐ کے ساتھ بلالؓ تھے۔ نیز عثمان بن طلحہؓ تھے جو بیت اللہ کے دربانوں میں سے تھے۔ آکر آپؐ نے مسجد حرام میں اپنی اونٹنی بٹھا دی۔ آپؐ نے عثمانؓ سے فرمایا کہ بیت اللہ کی چابی لائیں (اور کعبہ کھولیں۔ چنانچہ انہوں نے کعبہ کا دروازہ کھولا۔) رسول اللہ ﷺ اندر تشریف لے گئے اور آپؐ کے ساتھ اُسامہ بن زیدؓ، بلالؓ اور عثمان بن طلحہؓ تھے۔ آپؐ اس میں دیر تک ٹھہرے رہے۔ پھر نکلے اور لوگ (اندر جانے کے لئے) لپکے۔ حضرت عبداللہ بن عمرؓ پہلے تھے جو داخل ہوئے۔ انہوں نے حضرت بلالؓ کو دروازے کے پیچھے کھڑا پایا۔ ان سے پوچھا کہ رسول اللہ ﷺ نے کہاں نماز پڑھی ہے؟ تو حضرت بلالؓ نے اس جگہ کی طرف اشارہ کرکے انہیں بتایا جہاں آپؐ نے نماز پڑھی تھی۔ حضرت عبداللہ (بن عمرؓ) کہتے تھے: میں حضرت بلالؓ سے یہ پوچھنا بھول گیا کہ آپؐ نے کتنی رکعتیں نماز پڑھی۔

صحیح بخاری 4290

حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ أَخْبَرَتْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم دَخَلَ عَامَ الْفَتْحِ مِنْ كَدَاءٍ الَّتِي بِأَعْلَى مَكَّةَ. تَابَعَهُ أَبُو أُسَامَةَ وَوُهَيْبٌ فِي كَدَاءٍ.

ہیثم بن خارجہ نے ہم سے بیان کیا کہ حفص بن میسرہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام بن عروہ سے، انہوں نے اپنے باپ سے روایت کی کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان کو بتایا کہ نبی ﷺ جس سال مکہ فتح ہوا، اس کَداء کی طرف سے داخل ہوئے جو مکہ کی بلند سمت میں ہے۔ (حفص بن میسرہ کی طرح) ابو اسامہ اور وہیب نے بھی کَداء کی بابت یہی بیان کیا۔

صحیح بخاری 4291

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ دَخَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَامَ الْفَتْحِ مِنْ أَعْلَى مَكَّةَ مِنْ كَدَاءٍ.

عبید بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ ابو اُسامہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام سے، ہشام نے اپنے باپ سے روایت کی کہ نبی ﷺ جس سال مکہ فتح ہوا، مکہ کی بلند جانب کَداء کی طرف سے داخل ہوئے۔

10 von 10 heute frei