کتاب 75: باب قِصَّةُ دَوْسٍ وَالطُّفَيْلِ بْنِ عَمْرٍو الدَّوْسِيِّ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 4392

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ ابْنِ ذَكْوَانَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ جَاءَ الطُّفَيْلُ بْنُ عَمْرٍو إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ إِنَّ دَوْسًا قَدْ هَلَكَتْ عَصَتْ وَأَبَتْ فَادْعُ اللَّهَ عَلَيْهِمْ. فَقَالَ " اللَّهُمَّ اهْدِ دَوْسًا وَأْتِ بِهِمْ ".

ابو نعیم نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے (عبد اللہ) بن ذکوان سے, انہوں نے عبدالرحمٰن اعرج سے, انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: حضرت طفیل بن عمروؓ نبی ﷺ کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ دَوس تو ہلاک ہوگئے ہیں۔ سرکشی کرتے ہیں اور نہیں مانتے, آپؐ ان پر بددعا کریں۔ آپؐ نے فرمایا: اے اللہ دَوس کو ہدایت فرما اور انہیں لے آ۔

صحیح بخاری 4393

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ قَيْسٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ لَمَّا قَدِمْتُ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قُلْتُ فِي الطَّرِيقِيَا لَيْلَةً مِنْ طُولِهَا وَعَنَائِهَا عَلَى أَنَّهَا مِنْ دَارَةِ الْكُفْرِ نَجَّتِوَأَبَقَ غُلاَمٌ لِي فِي الطَّرِيقِ فَلَمَّا قَدِمْتُ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَبَايَعْتُهُ فَبَيْنَا أَنَا عِنْدَهُ إِذْ طَلَعَ الْغُلاَمُ فَقَالَ لِي النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " يَا أَبَا هُرَيْرَةَ هَذَا غُلاَمُكَ ". فَقُلْتُ هُوَ لِوَجْهِ اللَّهِ تَعَالَى. فَأَعْتَقْتُهُ.

محمد بن علاء نے مجھے بتایا کہ ابو اُسامہ نے ہم سے بیان کیا کہ اسماعیل (بن ابی خالد) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے قیس سے, قیس نے حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: جب میں نبی ﷺ کے پاس آیا تو راستے میں یہ شعر پڑھا: ہائے رات کیسی ہی لمبی ہے اور کتنی ہی کڑی ہے خیر اس نے کفر کے گھر سے تو نجات دلادی اور راستے میں میرا ایک غلام بھاگ گیا۔ جب میں نبی ﷺ کے پاس آیا اور آپؐ سے بیعت کی تو اس اثناء میں کہ میں آپؐ کے پاس تھا، وہ غلام آنکلا اور نبی ﷺ نے مجھے فرمایا: ابو ہریرہؓ ! یہ تمہارا غلام ہے۔ میں نے کہا: وہ اللہ کے لئے ہے اور یہ کہہ کہ میں نے اسے آزاد کردیا۔

10 von 10 heute frei