کتاب 82: باب كِتَابِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم إِلَى كِسْرَى وَقَيْصَرَ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 4424

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَعَثَ بِكِتَابِهِ إِلَى كِسْرَى مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُذَافَةَ السَّهْمِيِّ فَأَمَرَهُ أَنْ يَدْفَعَهُ إِلَى عَظِيمِ الْبَحْرَيْنِ فَدَفَعَهُ عَظِيمُ الْبَحْرَيْنِ إِلَى كِسْرَى فَلَمَّا قَرَأَهُ مَزَّقَهُ ـ فَحَسِبْتُ أَنَّ ابْنَ الْمُسَيَّبِ قَالَ ـ فَدَعَا عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْ يُمَزَّقُوا كُلَّ مُمَزَّقٍ.

اسحاق (بن راہویہ) نے ہمیں بتایا کہ یعقوب بن ابراہیم نے ہم سے بیان کیا کہ میرے باپ (ابراہیم بن سعد) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے صالح (بن کیسان) سے, صالح نے ابن شہاب سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: مجھے عبیداللہ بن عبداللہ نے خبر دی کہ حضرت ابن عباسؓ نے انہیں بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے عبداللہ بن حذافہ سہمیؓ کے ہاتھ اپنا خط کسریٰ کو بھیجا۔ آپؐ نے (عبداللہ بن حذافہؓ سے) فرمایا کہ وہ خط بحرین کے حاکم کو دیں۔ بحرین کے حاکم نے وہ خط کسریٰ کو بھیج دیا۔ جب اُس نے وہ خط پڑھا, اسے پھاڑ ڈالا۔ (زہری کہتے تھے:) میں سمجھتا ہوں کہ (سعید) بن مسیب نے یہ بھی کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے ایران والوں کے لئے دعا کی کہ وہ ہر طرح ٹکڑے ٹکڑے کئے جائیں۔

صحیح بخاری 4425

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ الْهَيْثَمِ حَدَّثَنَا عَوْفٌ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ لَقَدْ نَفَعَنِي اللَّهُ بِكَلِمَةٍ سَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَيَّامَ الْجَمَلِ بَعْدَ مَا كِدْتُ أَنْ أَلْحَقَ بِأَصْحَابِ الْجَمَلِ فَأُقَاتِلَ مَعَهُمْ قَالَ لَمَّا بَلَغَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنَّ أَهْلَ فَارِسَ قَدْ مَلَّكُوا عَلَيْهِمْ بِنْتَ كِسْرَى قَالَ " لَنْ يُفْلِحَ قَوْمٌ وَلَّوْا أَمْرَهُمُ امْرَأَةً ".

عثمان بن ہیثم نے ہم سے بیان کیا کہ عوف (اعرابی) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حسن (بصری) سے, حسن نے حضرت ابوبکرہؓ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: اللہ نے جنگ جمل کے ایام میں مجھے ایک بات سے فائدہ دیا جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنی تھی جبکہ قریب تھا کہ میں جمل والوں سے جا ملوں اور اُن کے ساتھ ہو کر لڑوں۔ حضرت ابوبکرہؓ نے کہا: جب رسول اللہ ﷺ کو یہ خبر پہنچی کہ فارس والوں نے اپنے لئے کسریٰ کی بیٹی ملکہ شاہ بنا لی ہے تو آپؐ نے فرمایا: وہ قوم کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی جس نے اپنی حکومت ایک عورت کے سپرد کی۔

صحیح بخاری 4426

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ يَقُولُ أَذْكُرُ أَنِّي خَرَجْتُ مَعَ الْغِلْمَانِ إِلَى ثَنِيَّةِ الْوَدَاعِ نَتَلَقَّى رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم. وَقَالَ سُفْيَانُ مَرَّةً مَعَ الصِّبْيَانِ.

علی بن عبداللہ (مدینی) نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: میں نے زُہری سے سنا۔ وہ حضرت سائب بن یزیدؓ سے روایت کرتے تھے, کہتے تھے: مجھے یاد ہے کہ میں بھی لڑکوں کے ساتھ ثنیۃ الوداع تک رسول اللہ ﷺ کے استقبال کے لئے گیا تھا۔ اور سفیان نے ایک بار (لڑکوں کی بجائے) یوں کہا: بچوں کے ساتھ۔

صحیح بخاری 4427

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنِ السَّائِبِ أَذْكُرُ أَنِّي خَرَجْتُ مَعَ الصِّبْيَانِ نَتَلَقَّى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم إِلَى ثَنِيَّةِ الْوَدَاعِ مَقْدَمَهُ مِنْ غَزْوَةِ تَبُوكَ.

عبداللہ بن محمد (مسندی) نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زُہری سے, زہری نے حضرت سائبؓ (بن یزید) سے روایت کی۔ (انہوں نے کہا:) مجھے یاد ہے کہ میں بھی لڑکوں کے ساتھ نبی ﷺ کے استقبال کے لئے ثنیۃ الوداع تک گیا تھا جبکہ آپؐ غزوۂ تبوک سے واپس آئے تھے۔

10 von 10 heute frei