کتاب 84: باب آخِرِ مَا تَكَلَّمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم
صحیح بخاری
صحیح بخاری 4463
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ يُونُسُ قَالَ الزُّهْرِيُّ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ فِي رِجَالٍ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ وَهْوَ صَحِيحٌ " إِنَّهُ لَمْ يُقْبَضْ نَبِيٌّ حَتَّى يَرَى مَقْعَدَهُ مِنَ الْجَنَّةِ ثُمَّ يُخَيَّرَ ". فَلَمَّا نَزَلَ بِهِ وَرَأْسُهُ عَلَى فَخِذِي غُشِيَ عَلَيْهِ ثُمَّ أَفَاقَ فَأَشْخَصَ بَصَرَهُ إِلَى سَقْفِ الْبَيْتِ ثُمَّ قَالَ " اللَّهُمَّ الرَّفِيقَ الأَعْلَى ". فَقُلْتُ إِذًا لاَ يَخْتَارُنَا. وَعَرَفْتُ أَنَّهُ الْحَدِيثُ الَّذِي كَانَ يُحَدِّثُنَا وَهْوَ صَحِيحٌ قَالَتْ فَكَانَتْ آخِرَ كَلِمَةٍ تَكَلَّمَ بِهَا " اللَّهُمَّ الرَّفِيقَ الأَعْلَى ".
بشر بن محمد نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں بتایا کہ یونس نے کہا: زہری کہتے تھے: سعید بن مسیب نے اہل علم میں سے کئی آدمیوں کے سامنے مجھے بتایا کہ حضرت عائشہؓ فرماتی تھیں کہ نبی ﷺ جب تندرست تھے، فرمایا کرتے تھے: کوئی نبی نہیں اُٹھایا گیا جب تک اس نے جنت میں اپنے ٹھکانے کو نہیں دیکھ لیا اور اس کو اختیار نہ دے دیا گیا ہو۔ جب بیماری نے آپؐ پر سخت حملہ کیا اور آپؐ کا سر میری ران پر تھا۔ آپؐ پر غشی طاری ہوئی۔ پھر آپؐ کو افاقہ ہوا اور گھر کی چھت کی طرف آپؐ نے ٹکٹکی لگائی اور فرمایا: اے الٰہی رفیق اعلیٰ کے ساتھ۔ میں نے کہا: اب تو آپؐ ہم میں رہنا پسند نہیں کریں گے۔ اور میں سمجھ گئی کہ یہ وہی بات ہے جو آپؐ ہمیں جبکہ آپؐ تندرست تھے, بتایا کرتے تھے۔ فرماتی تھیں: آخری بات جو آپؐ نے کی، یہ تھی: الٰہی رفیق اعلیٰ کے ساتھ۔
10 von 10 heute frei