کتاب 87: باب بَعْثُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ ـ رضى الله عنهما ـ فِي مَرَضِهِ الَّذِيتُوُفِّيَ فِيهِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 4468
ابو عاصم ضحاک بن مخلد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے فضیل بن سلیمان سے روایت کی کہ موسیٰ بن عقبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سالم سے، سالم نے اپنے باپ سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے حضرت اسامہ (بن زیدؓ) کو سپہ سالار مقرر کیا اور لوگ ان سے متعلق باتیں بنانے لگے۔ نبی ﷺ نے فرمایا: مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ تم نے اسامہؓ کی بابت اعتراض کیا ہے بحالیکہ وہ مجھے لوگوں میں سے بہت پیارا ہے۔
صحیح بخاری 4469
اسماعیل (بن ابی اویس) نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبد اللہ بن دینار سے, عبد اللہ بن دینار نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک لشکر بھیجا اور آپؐ نے حضرت اسامہ بن زیدؓ کو اُن پر امیر مقرر کیا۔ لوگوں نے ان کی امارت پر اعتراض کیا۔ رسول اللہ ﷺ یہ سن کر کھڑے ہوگئے اور فرمایا: اگر تم اس کی امارت پر اعتراض کرتے ہو تو تم اس سے پہلے اس کے باپ کی امارت پر بھی اعتراض کیا کرتے تھے۔ اور اللہ کی قسم! وہ امارت کے لائق ہی تھا اور وہ اُن لوگوں میں سے تھا جو مجھے بہت پیارے ہیں اور یہ بھی اس کے بعد ان لوگوں میں سے ہے جو مجھے بہت پیارے ہیں۔