کتاب 65: كتاب التفسیر

صحیح بخاری

صحیح بخاری 4474

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ شُعْبَةَ قَالَ حَدَّثَنِي خُبَيْبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي سَعِيدِ بْنِ الْمُعَلَّى قَالَ كُنْتُ أُصَلِّي فِي الْمَسْجِدِ فَدَعَانِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَمْ أُجِبْهُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي كُنْتُ أُصَلِّي. فَقَالَ " أَلَمْ يَقُلِ اللَّهُ {اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ} ثُمَّ قَالَ لِي لأُعَلِّمَنَّكَ سُورَةً هِيَ أَعْظَمُ السُّوَرِ فِي الْقُرْآنِ قَبْلَ أَنْ تَخْرُجَ مِنَ الْمَسْجِدِ ". ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِي فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَخْرُجَ قُلْتُ لَهُ أَلَمْ تَقُلْ " لأُعَلِّمَنَّكَ سُورَةً هِيَ أَعْظَمُ سُورَةٍ فِي الْقُرْآنِ ". قَالَ " {الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ} هِيَ السَّبْعُ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنُ الْعَظِيمُ الَّذِي أُوتِيتُهُ ".

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ (بن سعید قطان) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے شعبہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: خبیب بن عبدالرحمٰن نے مجھے بتایا۔ انہوں نے حفص بن عاصم (بن عمر بن خطاب) سے، حفص نے حضرت ابوسعید بن معلیٰؓ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: میں مسجد میں نماز پڑھ رہا تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے مجھے بلایا۔ میں نے آپؐ کو جواب نہ دیا۔ پھر میں نے کہا: یارسول اللہ! میں نماز پڑھ رہا تھا۔ آپؐ نے فرمایا: کیا اللہ نے نہیں فرمایا: اللہ اور اس کے رسول کو جواب دو جب وہ تمہیں بلائیں۔ پھر آپؐ نے مجھ سے فرمایا: پیشتر اس کے کہ مسجد سے نکلو، میں تمہیں ایک ایسی سورة کا علم دیتا ہوں جو قرآن کی تمام سورتوں میں اپنی عظمت میں بڑھ کر ہے۔ پھر آپؐ نے میرا ہاتھ پکڑا۔ جب آپؐ نے (مسجد سے) نکلنے کا ارادہ کیا، میں نے آپؐ سے کہا: کیا آپؐ نے نہیں فرمایا تھا، میں تمہیں ایسی سورة کا علم دوں گا جو قرآن کی تمام سورتوں میں اپنی عظمت میں بڑھ کر ہے؟ آپؐ نے فرمایا: اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ۔ یہی سبع مثانی اور قرآنِ عظیم ہے جو مجھے عطا کیا گیا ہے۔

صحیح بخاری 4475

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ سُمَىٍّ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا قَالَ الإِمَامُ {غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلاَ الضَّالِّينَ} فَقُولُوا آمِينَ. فَمَنْ وَافَقَ قَوْلُهُ قَوْلَ الْمَلاَئِكَةِ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ ".

عبداللہ بن یوسف (تنیسی) نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سُمَي سے، سُمَي نے ابوصالح (ذکوان) سے، ابوصالح نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب امام غَيْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّآلِّيْنَ کہے تو تم آمین کہو۔ جس کا قول (آمین) ملائکہ کے قول (آمین) کے موافق ہوگیا تو جو اُس کے گناہ پہلے ہو چکے ہیں، اُن کی پردہ پوشی کرکے اُس سے درگزر کی جائے گی۔

صحیح بخاری 4476

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم. وَقَالَ لِي خَلِيفَةُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " يَجْتَمِعُ الْمُؤْمِنُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيَقُولُونَ لَوِ اسْتَشْفَعْنَا إِلَى رَبِّنَا فَيَأْتُونَ آدَمَ فَيَقُولُونَ أَنْتَ أَبُو النَّاسِ خَلَقَكَ اللَّهُ بِيَدِهِ وَأَسْجَدَ لَكَ مَلاَئِكَتَهُ وَعَلَّمَكَ أَسْمَاءَ كُلِّ شَىْءٍ فَاشْفَعْ لَنَا عِنْدَ رَبِّكَ حَتَّى يُرِيحَنَا مِنْ مَكَانِنَا هَذَا. فَيَقُولُ لَسْتُ هُنَاكُمْ ـ وَيَذْكُرُ ذَنْبَهُ فَيَسْتَحِي ـ ائْتُوا نُوحًا فَإِنَّهُ أَوَّلُ رَسُولٍ بَعَثَهُ اللَّهُ إِلَى أَهْلِ الأَرْضِ. فَيَأْتُونَهُ فَيَقُولُ لَسْتُ هُنَاكُمْ. وَيَذْكُرُ سُؤَالَهُ رَبَّهُ مَا لَيْسَ لَهُ بِهِ عِلْمٌ فَيَسْتَحِي فَيَقُولُ ائْتُوا خَلِيلَ الرَّحْمَنِ. فَيَأْتُونَهُ فَيَقُولُ لَسْتُ هُنَاكُمْ ائْتُوا مُوسَى عَبْدًا كَلَّمَهُ اللَّهُ وَأَعْطَاهُ التَّوْرَاةَ. فَيَأْتُونَهُ فَيَقُولُ لَسْتُ هُنَاكُمْ. وَيَذْكُرُ قَتْلَ النَّفْسِ بِغَيْرِ نَفْسٍ فَيَسْتَحِي مِنْ رَبِّهِ فَيَقُولُ ائْتُوا عِيسَى عَبْدَ اللَّهِ وَرَسُولَهُ وَكَلِمَةَ اللَّهِ وَرُوحَهُ. فَيَقُولُ لَسْتُ هُنَاكُمْ ائْتُوا مُحَمَّدًا صلى الله عليه وسلم عَبْدًا غَفَرَ اللَّهُ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ. فَيَأْتُونِي فَأَنْطَلِقُ حَتَّى أَسْتَأْذِنَ عَلَى رَبِّي فَيُؤْذَنُ لِي فَإِذَا رَأَيْتُ رَبِّي وَقَعْتُ سَاجِدًا فَيَدَعُنِي مَا شَاءَ اللَّهُ ثُمَّ يُقَالُ ارْفَعْ رَأْسَكَ وَسَلْ تُعْطَهْ وَقُلْ يُسْمَعْ وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ. فَأَرْفَعُ رَأْسِي فَأَحْمَدُهُ بِتَحْمِيدٍ يُعَلِّمُنِيهِ ثُمَّ أَشْفَعُ فَيَحُدُّ لِي حَدًّا فَأُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ ثُمَّ أَعُودُ إِلَيْهِ فَإِذَا رَأَيْتُ رَبِّي ـ مِثْلَهُ ـ ثُمَّ أَشْفَعُ فَيَحُدُّ لِي حَدًّا فَأُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ {ثُمَّ أَعُودُ الثَّالِثَةَ} ثُمَّ أَعُودُ الرَّابِعَةَ فَأَقُولُ مَا بَقِيَ فِي النَّارِ إِلاَّ مَنْ حَبَسَهُ الْقُرْآنُ وَوَجَبَ عَلَيْهِ الْخُلُودُ ". قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ " إِلاَّ مَنْ حَبَسَهُ الْقُرْآنُ ". يَعْنِي قَوْلَ اللَّهِ تَعَالَى {خَالِدِينَ فِيهَا}.

مسلم بن ابراہیم نے ہمیں بتایا کہ ہشام (دستوائی) نے ہم سے بیان کیا کہ قتادہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے، حضرت انسؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ اور خلیفہ (بن خیاط) نے بھی مجھ سے کہا کہ یزید بن زُرَیع نے ہم سے بیان کیا کہ سعید نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے قتادہ سے، قتادہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے، حضرت انسؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپؐ نے فرمایا: مومن قیامت کے دن اکٹھے ہوں گے اور کہیں گے: اگر ہم اپنے ربّ کے پاس کسی کی سفارش حاصل کریں۔ وہ حضرت آدمؑ کے پاس آئیں گے۔ کہیں گے: آپؑ لوگوں کے باپ ہیں۔ آپؑ کو اللہ نے اپنے ہاتھ سے پیدا کیا اور ملائکہ کو آپؑ کا فرمانبردار بنایا اور آپؑ کو ہر چیز کے نام سکھائے۔ اس لئے آپؑ اپنے ربّ کے پاس ہماری سفارش کریں کہ وہ ہمیں ہماری اس حالت سے چھٹکارا دے۔ وہ کہیں گے: میں اس مقام پر نہیں (کہ سفارش کروں) اور وہ اپنا قصور یاد کریں گے اور شرم محسوس کریں گے۔ (کہیں گے:) نوحؑ کے پاس جاؤ کیونکہ وہ پہلے رسول ہیں، جن کو اللہ نے زمین والوں کی طرف بھیجا۔ وہ اُن کے پاس آئیں گے۔ حضرت نوحؑ کہیں گے: میں اس مقام پر نہیں (کہ سفارش کروں) اور وہ اپنے اس سوال کو یاد کریں گے جو انہوں نے اپنے ربّ سے کیا تھا۔ یعنی اس بات کا سوال جس کا انہیں علم نہیں تھا۔ وہ (اس سے) شرمندہ ہوں گے اور کہیں گے: خلیل الرحمٰن کے پاس جاؤ۔ اس پر وہ اُن کے پاس جائیں گے۔ تو (خلیل الرحمٰن) کہیں گے: میں اس مقام پر نہیں (کہ سفارش کروں۔) موسیٰؑ کے پاس جاؤ۔ وہ ایسا بندہ ہے جس سے اللہ نے کلام کیا اور جس کو اُس نے تورات دی۔ چنانچہ لوگ اُن کے پاس آئیں گے۔ حضرت موسیٰؑ کہیں گے۔ میں اس مقام پر نہیں ہوں (کہ سفارش کروں) اور وہ اس نفس کا واقعۂ قتل یاد کریں گے جو انہوں نے مار ڈالا تھا، بغیر اس کے کہ اس نے کسی کو قتل کیا۔ اور وہ اپنے ربّ سے شرمندہ ہوں گے اور کہیں گے: عیسیٰؑ کے پاس جاؤ، جو اللہ کے بندے اور اُس کے رسول اور کلمۃ اللہ اور رُکن روح تھے۔ حضرت عیسیٰؑ کہیں گے: میں اس مقام پر نہیں، محمد ﷺ کے پاس جاؤ، جو ایسے بندے ہیں کہ اللہ نے ان کو پہلے بھی گناہوں سے محفوظ؂ رکھا اور بعد میں بھی۔ چنانچہ لوگ میرے پاس آئیں گے۔ مَیں چلا جاؤں گا، جاکر مَیں اپنے ربّ سے اجازت طلب کروں گا اور مجھے اجازت دی جائے گی۔ جب میں اپنے ربّ کو دیکھوں گا، میں سجدہ میں گر پڑوں گا اور جب تک اللہ چاہے گا، مجھے سجدہ میں رہنے دے گا۔ پھر کہا جائے گا: اپنا سر اُٹھاؤ۔ مانگو تمہیں دیا جائے گا اور کہو تمہاری سنی جائے گی اور سفارش کرو تمہاری سفارش قبول کی جائے گی۔ تب میں اپنا سر اُٹھاؤں گا اور میں اُس کی وہ حمد بیان کروں گا جو وہ مجھے سکھائے گا اور اس کے بعد میں سفارش کروں گا اور وہ میرے لئے حدّ مقرر کرے گا اور میں (اس حدّ کے اندر اندر) لوگوں کو جنت میں داخل کروں گا۔ پھر میں اس کی طرف دوبارہ جاؤں گا اور جب اپنے ربّ کو دیکھوں گا تو اسی طرح (سجدہ میں گر پڑوں گا۔) اس کے بعد مَیں سفارش کروں گا تو وہ میرے لیے حد مقرر کر دے گا اور میں (اس حدّ کے اندر اندر) لوگوں کو جنت میں داخل کروں گا۔ پھر تیسری دفعہ اور چوتھی دفعہ اس کے پاس واپس جاؤں گا اور میں کہوں گا: اب آگ میں وہی باقی ہیں جن کے رہنے کی بابت قرآن نے کہا ہے اور جن کا دیر تک رہنا ضروری ہے۔ ابوعبداللہ (امام بخاریؒ) نے کہا: اِلَّا مَنْ حَبَسَہُ الْقُرْآنُ سے اللہ تعالیٰ کا یہ قول مراد ہے: وہ اس میں لمبے عرصے تک رہیں گے۔

صحیح بخاری 4477

حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَىُّ الذَّنْبِ أَعْظَمُ عِنْدَ اللَّهِ قَالَ " أَنْ تَجْعَلَ لِلَّهِ نِدًّا وَهْوَ خَلَقَكَ ". قُلْتُ إِنَّ ذَلِكَ لَعَظِيمٌ قُلْتُ ثُمَّ أَىُّ قَالَ " وَأَنْ تَقْتُلَ وَلَدَكَ تَخَافُ أَنْ يَطْعَمَ مَعَكَ ". قُلْتُ ثُمَّ أَىُّ قَالَ " أَنْ تُزَانِيَ حَلِيلَةَ جَارِكَ ".

عثمان بن ابی شیبہ نے مجھ سے بیان کیا، (کہا:) جریر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے منصور سے، منصور نے ابو وائل سے، ابو وائل نے عمرو بن شرحبیل سے، انہوں نے حضرت عبداللہ (بن مسعودؓ) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے نبی ﷺ سے پوچھا: اللہ کے نزدیک کون سا گناہ سب سے بڑا ہے؟ آپؐ نے فرمایا: یہ کہ اللہ کا ہمسر بناؤ، حالانکہ اُس نے تم کو پیدا کیا ہے۔ میں نے کہا: یہ تو بہت بڑا گناہ ہے۔ میں نے پوچھا: پھر (اس کے بعد) کون سا؟ آپؐ نے فرمایا: اور یہ کہ تم اپنی اولاد کو مار ڈالو، اس ڈر سے کہ وہ تمہارے ساتھ کھائیں۔ میں نے پوچھا: پھر کون سا؟ آپؐ نے فرمایا کہ تو اپنے پڑوسی کی بیوی سے زنا کرے۔

صحیح بخاری 4478

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " الْكَمْأَةُ مِنَ الْمَنِّ وَمَاؤُهَا شِفَاءٌ لِلْعَيْنِ ".

ابو نعیم نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبدالملک سے، عبدالملک نے حضرت عمرو بن حُرَیثؓ سے، حضرت عمروؓ نے حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کھمبی بھی مَنّ ہی ہے اور اس کا پانی آنکھوں کے لئے شفا کا موجب ہوتا ہے۔

صحیح بخاری 4479

حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " قِيلَ لِبَنِي إِسْرَائِيلَ {ادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا وَقُولُوا حِطَّةٌ} فَدَخَلُوا يَزْحَفُونَ عَلَى أَسْتَاهِهِمْ فَبَدَّلُوا وَقَالُوا حِطَّةٌ حَبَّةٌ فِي شَعَرَةٍ ".

محمد نے مجھ سے بیان کیا، (کہا:) عبدالرحمٰن بن مہدی نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے (عبداللہ) بن مبارک سے، انہوں نے معمر سے، معمر نے ہمام بن منبہ سے، ہمام نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: بنی اسرائیل سے کہا گیا تھا کہ تم دروازہ سے فرمانبرداری سے داخل ہو جانا اور یہ دعائیں کرتے جانا کہ گناہ دور ہوں (یعنی استغفار کرتے جانا) مگر وہ اپنے سرین کے بل رینگتے ہوئے داخل ہوئے اور استغفار کا حکم تبدیل کردیا اور حِطَّةٌ کی جگہ کہنے لگے، وہ دانے جو بالی کے اندر ہیں۔

صحیح بخاری 4480

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُنِيرٍ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ بَكْرٍ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسٍ قَالَ سَمِعَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلاَمٍ بِقُدُومِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ فِي أَرْضٍ يَخْتَرِفُ فَأَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ إِنِّي سَائِلُكَ عَنْ ثَلاَثٍ لاَ يَعْلَمُهُنَّ إِلاَّ نَبِيٌّ فَمَا أَوَّلُ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ وَمَا أَوَّلُ طَعَامِ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَمَا يَنْزِعُ الْوَلَدُ إِلَى أَبِيهِ أَوْ إِلَى أُمِّهِ قَالَ " أَخْبَرَنِي بِهِنَّ جِبْرِيلُ آنِفًا ". قَالَ جِبْرِيلُ قَالَ " نَعَمْ ". قَالَ ذَاكَ عَدُوُّ الْيَهُودِ مِنَ الْمَلاَئِكَةِ. فَقَرَأَ هَذِهِ الآيَةَ {مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِجِبْرِيلَ فَإِنَّهُ نَزَّلَهُ عَلَى قَلْبِكَ} أَمَّا أَوَّلُ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ فَنَارٌ تَحْشُرُ النَّاسَ مِنَ الْمَشْرِقِ إِلَى الْمَغْرِبِ وَأَمَّا أَوَّلُ طَعَامِ أَهْلِ الْجَنَّةِ فَزِيَادَةُ كَبِدِ حُوتٍ وَإِذَا سَبَقَ مَاءُ الرَّجُلِ مَاءَ الْمَرْأَةِ نَزَعَ الْوَلَدَ وَإِذَا سَبَقَ مَاءُ الْمَرْأَةِ نَزَعَتْ ". قَالَ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ. يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ الْيَهُودَ قَوْمٌ بُهُتٌ وَإِنَّهُمْ إِنْ يَعْلَمُوا بِإِسْلاَمِي قَبْلَ أَنْ تَسْأَلَهُمْ يَبْهَتُونِي. فَجَاءَتِ الْيَهُودُ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " أَىُّ رَجُلٍ عَبْدُ اللَّهِ فِيكُمْ ". قَالُوا خَيْرُنَا وَابْنُ خَيْرِنَا وَسَيِّدُنَا وَابْنُ سَيِّدِنَا. قَالَ " أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَسْلَمَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلاَمٍ ". فَقَالُوا أَعَاذَهُ اللَّهُ مِنْ ذَلِكَ. فَخَرَجَ عَبْدُ اللَّهِ فَقَالَ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ. فَقَالُوا شَرُّنَا وَابْنُ شَرِّنَا. وَانْتَقَصُوهُ. قَالَ فَهَذَا الَّذِي كُنْتُ أَخَافُ يَا رَسُولَ اللَّهِ.

عبداللہ بن منیر نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے عبداللہ بن بکر سے سنا۔ (انہوں نے کہا:) حمید نے ہمیں بتایا کہ حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ وہ کہتے تھے: حضرت عبداللہ بن سلامؓ نے رسول اللہ ﷺ کی آمد سے متعلق سنا اور وہ اس وقت (اپنی) ایک زمین میں پھل چن رہے تھے۔ (سنتے ہی) نبی ﷺ کے پاس آئے اور انہوں نے کہا: میں آپؐ سے تین باتوں کے بارے میں پوچھتا ہوں جو سوائے نبی کے کوئی نہیں جانتا: اُس گھڑی کی علامتوں میں سے پہلی علامت کیا ہے؟ اور جنتیوں کا پہلا کھانا کیا ہوگا؟ اور بچہ اپنی ماں یا اپنے باپ سے کیوں مشابہہ ہوتا ہے؟ آپؐ نے فرمایا: جبریل نے مجھے ان باتوں سے متعلق ابھی بتایا ہے۔ حضرت عبداللہ بن سلامؓ نے کہا: جبریل؟ آپؐ نے فرمایا: ہاں۔ حضرت عبداللہ بن سلامؓ نے کہا: وہی (جبریل) جو ملائکہ میں سے یہود کا دشمن ہے، تو آپؐ نے یہ آیت پڑھی: جو شخص جبریل کا اس لئے دشمن ہے کہ اس نے تیرے دل پر یہ (قرآن) نازل کیا ہے۔ اس گھڑی کی پہلی علامت ایک آگ ہو گی جو لوگوں کو مشرق سے مغرب کی طرف اکٹھا کرکے لے جائے گی، اور جنتیوں کا پہلا کھانا مچھلی کے جگر کا بڑھا ہوا حصہ ہو گا، اور اگر مرد کا پانی عورت کے پانی سے سبقت لے جائے تو بچہ اس کے مشابہہ ہوجاتا ہے اور اگر عورت کا پانی سبقت لے جائے تو بچے کو اپنے مشابہہ کرلیتا ہے۔ حضرت عبداللہ بن سلامؓ نے کہا: میں اقرار کرتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اقرار کرتا ہوں کہ آپؐ اللہ کے رسول ہیں۔ یا رسول اللہ! یہود بڑے مفتری لوگ ہیں، اگر انہوں نے جان لیا کہ میں نے اسلام قبول کر لیا ہے، (پیشتر اس کے کہ) آپؐ ان سے (میرے متعلق) پوچھیں تو وہ مجھ پر بہتان لگائیں گے۔ پھر یہود آئے تو نبی ﷺ نے پوچھا: عبداللہ تم میں کیسے آدمی ہیں؟ کہنے لگے: ہم میں سے بہتر ین ہیں اور ہم میں سے بہترین کے بیٹے ہیں اور ہمارے سردار ہیں اور ہمارے سردار کے بیٹے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا: بھلا بتاؤ تو سہی اگر عبداللہ بن سلامؓ اسلام قبول کرلے (تم بھی کر لو گے؟) کہنے لگے: اللہ ان کو اس سے پناہ میں رکھے۔ یہ سن کر حضرت عبداللہؓ باہر آگئے اور کہنے لگے: میں اقرار کرتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمدؐ اللہ کے رسول ہیں۔ وہ کہنے لگے: ہم میں سے بد ترین ہے، اور ہم میں سے بدترین کا بیٹا ہے اور ان کے نقائص بیان کرنے لگے۔ حضرت عبداللہ بن سلامؓ نے کہا: یا رسول اللہ! یہ ہے وہ بات جس سے میں ڈرتا تھا۔

صحیح بخاری 4481

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا يَحْيَى حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ حَبِيبٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ عُمَرُ ـ رضى الله عنه ـ أَقْرَؤُنَا أُبَىٌّ وَأَقْضَانَا عَلِيٌّ وَإِنَّا لَنَدَعُ مِنْ قَوْلِ أُبَىٍّ وَذَاكَ أَنَّ أُبَيًّا يَقُولُ لاَ أَدَعُ شَيْئًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَقَدْ قَالَ اللَّهُ تَعَالَى {مَا نَنْسَخْ مِنْ آيَةٍ أَوْ نَنْسَأْهَا}

عمرو بن علی نے ہمیں بتایا۔ یحيٰ (بن سعید قطان) نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حبیب (بن ابی ثابت) سے، حبیب نے سعید بن جبیر سے، سعید نے حضرت ابن عباسؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: حضرت عمر رضی اللہ عنہ کہتے تھے: ہم میں سب سے بہتر قرآن پڑھنے والے اُبَيّ (بن کعبؓ) ہیں اور ہم میں سے بہتر فیصلہ کرنے والے علیؓ ہیں اور ہم اُبَيّؓ کی ایک بات چھوڑتے ہیں اور وہ یہ کہ اُبَيّؓ کہتے ہیں کہ میں کوئی بھی (قرأت) نہیں چھوڑوں گا جس کو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا تھا، حالانکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ہم جو بھی آیت منسوخ کرتے ہیں یا اُس کو بھلا دیتے ہیں۔

صحیح بخاری 4482

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ حَدَّثَنَا نَافِعُ بْنُ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " قَالَ اللَّهُ كَذَّبَنِي ابْنُ آدَمَ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ ذَلِكَ وَشَتَمَنِي وَلَمْ يَكُنْ لَهُ ذَلِكَ فَأَمَّا تَكْذِيبُهُ إِيَّاىَ فَزَعَمَ أَنِّي لاَ أَقْدِرُ أَنْ أُعِيدَهُ كَمَا كَانَ وَأَمَّا شَتْمُهُ إِيَّاىَ فَقَوْلُهُ لِي وَلَدٌ فَسُبْحَانِي أَنْ أَتَّخِذَ صَاحِبَةً أَوْ وَلَدًا ".

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں بتایا کہ عبداللہ بن ابی حسین سے مروی ہے (انہوں نے کہا) کہ نافع بن جبیر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے، حضرت ابن عباسؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ابن آدم نے میری تکذیب کی اور یہ اس کو نہیں چاہیے تھا، اور اس نے مجھ کو گالیاں دیں اور اس کو یہ نہیں چاہیے تھا۔ اس کا مجھے جھٹلانا یہ ہے کہ اس نے خیال کیا کہ میں اس کو پھر ویسے کا ویسا دوبارہ (پیدا) نہیں کر سکتا جیسا کہ وہ تھا اور اس کا مجھے گالیاں دینا، یہ کہنا ہے کہ میرا ایک بیٹا ہے۔ میں پاک ہوں اس سے کہ کسی کو جورو یا بیٹا بناؤں۔

صحیح بخاری 4483

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ عُمَرُ وَافَقْتُ اللَّهَ فِي ثَلاَثٍ ـ أَوْ وَافَقَنِي رَبِّي فِي ثَلاَثٍ ـ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوِ اتَّخَذْتَ مَقَامَ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى وَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ يَدْخُلُ عَلَيْكَ الْبَرُّ وَالْفَاجِرُ فَلَوْ أَمَرْتَ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ بِالْحِجَابِ فَأَنْزَلَ اللَّهُ آيَةَ الْحِجَابِ قَالَ وَبَلَغَنِي مُعَاتَبَةُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بَعْضَ نِسَائِهِ فَدَخَلْتُ عَلَيْهِنَّ قُلْتُ إِنِ انْتَهَيْتُنَّ أَوْ لَيُبَدِّلَنَّ اللَّهُ رَسُولَهُ صلى الله عليه وسلم خَيْرًا مِنْكُنَّ. حَتَّى أَتَيْتُ إِحْدَى نِسَائِهِ قَالَتْ يَا عُمَرُ أَمَا فِي رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَا يَعِظُ نِسَاءَهُ حَتَّى تَعِظَهُنَّ أَنْتَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ {عَسَى رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ أَنْ يُبَدِّلَهُ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ مُسْلِمَاتٍ} الآيَةَ. وَقَالَ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنِي حُمَيْدٌ سَمِعْتُ أَنَسًا عَنْ عُمَرَ.

مسدد نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے یحيٰ بن سعید (قطان) سے، یحيٰ نے حمید (طویل) سے، حمید نے حضرت انسؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عمرؓ نے فرمایا: تین باتوں میں میری رائے اللہ کے منشاء کے مطابق ہوئی، یا کہا: تین باتوں میں میرے ربّ نے میری رائے کے مطابق کیا۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ! اگر آپؐ مقام ابراہیم کو نماز کی جگہ قرار دیں (تو بہتر ہو) اور میں نے کہا: یا رسول اللہ! آپؐ کے پاس اچھے اور بُرے آتے ہیں اگر آپؐ اُمہات المؤمنین کو پردہ کرنے کے لئے فرمائیں (تو اچھا ہو)۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے حجاب کا حکم نازل کیا۔ کہتے تھے: اور مجھے یہ خبر پہنچی کہ نبی ﷺ نے اپنی کسی زوجہ سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ میں آپؐ کی ازواج کے پاس گیا۔ میں نے کہا: اگر تم باز آتی ہو (تو آؤ) ورنہ اللہ اپنے رسول ﷺ کو تمہارے بدلے تم سے بہتر (عورتیں) دے گا۔ جب میں آپؐ کی ازواج میں سے ایک کے پاس گیا تو وہ بول اُٹھیں: عمرؓ! کیا رسول اللہ ﷺ اپنی ازواج کو نصیحت نہیں فرماتے کہ آپؓ ان کو نصیحت کرنے لگ گئے ہیں۔ آخر اللہ نے یہ وحی نازل کی: ہو سکتا ہے کہ اگر وہ تم کو طلاق دے دے تو اس کا ربّ تمہارے بدلہ میں اس کو ایسی ازواج دے جو تم سے بہتر ہوں، فرمانبردار ہوں۔ ابن ابی مریم نے کہا: یحيٰ بن ایوب نے ہم سے بیان کیا کہ حمید نے مجھے بتایا۔ (وہ کہتے تھے) کہ میں نے حضرت انسؓ سے سنا۔ انہوں نے حضرت عمرؓ سے یہی روایت بیان کی۔

صحیح بخاری 4484

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ أَخْبَرَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " أَلَمْ تَرَىْ أَنَّ قَوْمَكِ بَنَوُا الْكَعْبَةَ وَاقْتَصَرُوا عَنْ قَوَاعِدِ إِبْرَاهِيمَ ". فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلاَ تَرُدُّهَا عَلَى قَوَاعِدِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ " لَوْلاَ حِدْثَانُ قَوْمِكِ بِالْكُفْرِ ". فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ لَئِنْ كَانَتْ عَائِشَةُ سَمِعَتْ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَا أُرَى رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم تَرَكَ اسْتِلاَمَ الرُّكْنَيْنِ اللَّذَيْنِ يَلِيَانِ الْحِجْرَ إِلاَّ أَنَّ الْبَيْتَ لَمْ يُتَمَّمْ عَلَى قَوَاعِدِ إِبْرَاهِيمَ.

اسماعیل (بن ابی اویس) نے ہم سے بیان کیا، کہا: مالک نے مجھے بتایا۔ انہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے سالم بن عبداللہ سے روایت کی کہ عبد اللہ بن محمد بن ابی بکر نے حضرت عبداللہ بن عمرؓ کو بتایا: نبی ﷺ کی زوجہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کیا تمہیں علم نہیں کہ تمہاری قوم نے کعبہ بنایا تھا اور انہوں نے ابراہیمؑ کی بنیادوں سے چھوٹا رکھا۔ میں نے کہا: یارسول اللہ! کیا آپؐ پھر اسے ابراہیم کی بنیادوں پر نہیں کر دیتے؟ آپؐ نے فرمایا: اگر یہ بات نہ ہوتی کہ تمہاری قوم نے حال ہی میں کفر سے نجات پائی ہے (تو میں ویسا کر دیتا۔) حضرت عبداللہ بن عمرؓ نے (یہ سن کر) کہا: اگر حضرت عائشہؓ نے رسول اللہ ﷺ سے یہ سنا ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ نے دو ستون جو حجر اَسود سے ملحق ہیں ان کو بوسہ نہیں دیا تو اس کی صرف یہی وجہ تھی کہ بیت اللہ کو حضرت ابراہیمؑ کی بنیادوں پر پورے طور پر نہیں بنایا گیا تھا۔

صحیح بخاری 4485

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كَانَ أَهْلُ الْكِتَابِ يَقْرَءُونَ التَّوْرَاةَ بِالْعِبْرَانِيَّةِ وَيُفَسِّرُونَهَا بِالْعَرَبِيَّةِ لأَهْلِ الإِسْلاَمِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ تُصَدِّقُوا أَهْلَ الْكِتَابِ وَلاَ تُكَذِّبُوهُمْ وَقُولُوا {آمَنَّا بِاللَّهِ وَمَا أُنْزِلَ} الآيَةَ".

محمد بن بشار نے ہمیں بتایا کہ عثمان بن عمر نے ہم سے بیان کیا کہ علی بن مبارک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے يحيٰ بن ابی کثیر سے، یحيٰ نے ابوسلمہ سے، ابوسلمہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: اہل کتاب تورات کو عبرانی میں پڑھا کرتے تھے اور مسلمانوں سے اس کا مفہوم عربی زبان میں بیان کرتے تھے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اہل کتاب کی نہ تم تصدیق کرو اور نہ ان کی تکذیب، اور یہ کہو: ہم اللہ پر ایمان لائے ہیں اور اس پر بھی جو ہماری طرف نازل کیا گیا۔

صحیح بخاری 4486

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ سَمِعَ زُهَيْرًا عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنِ الْبَرَاءِ رضى الله عنه أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم صَلَّى إِلَى بَيْتِ الْمَقْدِسِ سِتَّةَ عَشَرَ شَهْرًا أَوْ سَبْعَةَ عَشَرَ شَهْرًا وَكَانَ يُعْجِبُهُ أَنْ تَكُونَ قِبْلَتُهُ قِبَلَ الْبَيْتِ وَإِنَّهُ صَلَّى ـ أَوْ صَلاَّهَا ـ صَلاَةَ الْعَصْرِ وَصَلَّى مَعَهُ قَوْمٌ فَخَرَجَ رَجُلٌ مِمَّنْ كَانَ صَلَّى مَعَهُ فَمَرَّ عَلَى أَهْلِ الْمَسْجِدِ وَهُمْ رَاكِعُونَ قَالَ أَشْهَدُ بِاللَّهِ لَقَدْ صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قِبَلَ مَكَّةَ فَدَارُوا كَمَا هُمْ قِبَلَ الْبَيْتِ وَكَانَ الَّذِي مَاتَ عَلَى الْقِبْلَةِ قَبْلَ أَنْ تُحَوَّلَ قِبَلَ الْبَيْتِ رِجَالٌ قُتِلُوا لَمْ نَدْرِ مَا نَقُولُ فِيهِمْ فَأَنْزَلَ اللَّهُ {وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُضِيعَ إِيمَانَكُمْ إِنَّ اللَّهَ بِالنَّاسِ لَرَءُوفٌ رَحِيمٌ }

ابو نعیم نے ہم سے بیان کیا کہ انہوں نے زُہَیر سے سنا۔ وہ ابو اسحاق سے، ابو اسحاق حضرت براء (بن عازب) رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ سولہ یا سترہ مہینے بیت المقدس کی طرف منہ کرکے نماز پڑھتے رہے اور آپؐ چاہتے تھے کہ آپؐ کا رُخ بیت اللہ کی طرف ہو، اور آپؐ نے عصر کی نماز (بیت اللہ کی طرف منہ کرکے) پڑھی اور آپؐ کے ساتھ یہ نماز بعض لوگوں نے بھی پڑھی۔ پھر ان لوگوں میں سے جنہوں نے آپؐ کے ساتھ یہ نماز پڑھی تھی ایک شخص باہر گیا اور وہ ایک مسجد والوں کے پاس سے گزرا، جبکہ وہ رکوع میں تھے۔ اس نے کہا: میں اللہ کی قسم کھا کر گواہی دیتا ہوں کہ میں نے نبی ﷺ کے ساتھ مکہ کی طرف منہ کرکے نماز پڑھی ہے تو وہ اسی حالت میں جس میں وہ تھے بیت اللہ کی طرف پھر گئے۔ اور وہ لوگ جو پہلے قبلہ پر ہی پیشتر اس کے کہ وہ بیت اللہ کی طرف تبدیل ہوا، فوت ہوگئے تھے، وہ (ایسے لوگ ہی تھے جو لڑائیوں میں) شہید ہوئے۔ ہم نہیں جانتے تھے کہ ان کی بابت کیا کہیں۔ اس لئے اللہ نے یہ وحی کی: اللہ ایسا نہیں ہے کہ تمہارے ایمان ضائع کرے، اللہ یقیناً سب انسانوں پر بڑا ہی نرمی کرنے والا اور بڑا ہی رحم کرنے والا ہے۔

صحیح بخاری 4487

حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ رَاشِدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ وَأَبُو أُسَامَةَ ـ وَاللَّفْظُ لِجَرِيرٍ ـ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ وَقَالَ أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يُدْعَى نُوحٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيَقُولُ لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ يَا رَبِّ. فَيَقُولُ هَلْ بَلَّغْتَ فَيَقُولُ نَعَمْ. فَيُقَالُ لأُمَّتِهِ هَلْ بَلَّغَكُمْ فَيَقُولُونَ مَا أَتَانَا مِنْ نَذِيرٍ. فَيَقُولُ مَنْ يَشْهَدُ لَكَ فَيَقُولُ مُحَمَّدٌ وَأُمَّتُهُ. فَتَشْهَدُونَ أَنَّهُ قَدْ بَلَّغَ ". {وَيَكُونَ الرَّسُولُ عَلَيْكُمْ شَهِيدًا} فَذَلِكَ قَوْلُهُ جَلَّ ذِكْرُهُ {وَكَذَلِكَ جَعَلْنَاكُمْ أُمَّةً وَسَطًا لِتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ وَيَكُونَ الرَّسُولُ عَلَيْكُمْ شَهِيدًا} وَالْوَسَطُ الْعَدْلُ.

یوسف بن راشد نے ہم سے بیان کیا کہ جریر اور ابو اسامہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اعمش سے، اعمش نے ابو صالح سے روایت کی اور یہ الفاظ جریر کے ہیں۔ اور ابو اسامہ نے کہا کہ ابو صالح نے ہمیں بتایا کہ حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: قیامت کے روز نوحؑ کو بلایا جائے گا۔ وہ کہیں گے: اے میرے ربّ! میں حاضر ہوں اور تیری خدمت میں ہوں اور وہ پوچھے گا : کیا تم نے (میرا حکم) پہنچا دیا تھا؟ تو وہ کہیں گے: ہاں۔ پھر ان کی قوم سے پوچھا جائے گا: کیا اس نے تمہیں (میرا حکم) پہنچا دیا تھا؟ تو وہ کہیں گے: ہمارے پاس تو کوئی نذیر نہیں آیا۔ تب وہ پوچھے گا: تیرے لئے کون شہادت دے گا؟ نوحؑ کہیں گے: محمدؐ اور اُن کی اُمّت۔ اور وہ شہادت دیں گے کہ انہوں نے فی الواقع (حکم) پہنچا دیا تھا اور یہ رسول بھی تمہارے متعلق (اسی طرح) شاہد ہوگا۔ اور یہ وہی بات ہے جو اللہ جل ذِکرہٗ فرماتا ہے: اور اسی طرح ہم نے تمہیں اعلیٰ درجہ کی امت بنایا ہے تاکہ تم (دوسرے) لوگوں کے نگران بنو اور یہ رسول تم پر نگران ہو اور الْوَسَطُ کے معنی ہیں الْعَدْلُ (یعنی اعلیٰ درجہ کا)۔

صحیح بخاری 4488

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ بَيْنَا النَّاسُ يُصَلُّونَ الصُّبْحَ فِي مَسْجِدِ قُبَاءٍ إِذْ جَاءَ جَاءٍ فَقَالَ أَنْزَلَ اللَّهُ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قُرْآنًا أَنْ يَسْتَقْبِلَ الْكَعْبَةَ فَاسْتَقْبِلُوهَا. فَتَوَجَّهُوا إِلَى الْكَعْبَةِ.

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ يحيٰ (بن سعید قطان) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سفیان (ثوری) سے، سفیان نے عبداللہ بن دینار سے، انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ اس اثنا میں کہ لوگ مسجد قباء میں صبح کی نماز پڑھ رہے تھے، ایک شخص آیا اور اس نے کہا: اللہ نے نبی ﷺ پر قرآن نازل کیا ہے کہ وہ کعبہ کو قبلہ بنائیں۔ اس لئے تم بھی اس کو قبلہ بناؤ تو (یہ سُن کر) انہوں نے کعبہ کی طرف منہ کر لیا۔

صحیح بخاری 4489

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ لَمْ يَبْقَ مِمَّنْ صَلَّى الْقِبْلَتَيْنِ غَيْرِي.

علی بن عبداللہ (مدینی) نے ہم سے بیان کیا کہ معتمر (بن سلیمان) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ان لوگوں میں سے جنہوں نے دونوں قبلوں کی طرف نماز پڑھی میرے سوا کوئی نہیں رہا۔

صحیح بخاری 4490

حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ بَيْنَمَا النَّاسُ فِي الصُّبْحِ بِقُبَاءٍ جَاءَهُمْ رَجُلٌ فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَدْ أُنْزِلَ عَلَيْهِ اللَّيْلَةَ قُرْآنٌ وَأُمِرَ أَنْ يَسْتَقْبِلَ الْكَعْبَةَ أَلاَ فَاسْتَقْبِلُوهَا. وَكَانَ وَجْهُ النَّاسِ إِلَى الشَّأْمِ فَاسْتَدَارُوا بِوُجُوهِهِمْ إِلَى الْكَعْبَةِ.

خالد بن مخلد نے ہمیں بتایا کہ سلیمان نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ بن دینار نے مجھے بتایا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ اس اثنا میں کہ لوگ ایک بار قباء میں صبح کی نماز میں تھے، ان کے پاس ایک شخص آیا۔ اس نے کہا: رسول اللہ ﷺ پر آج رات قرآن نازل ہوا ہے اور آپؐ کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ کعبہ کی طرف منہ پھیر لیں۔ سنو! تم بھی اس کو قبلہ بناؤ اور لوگوں کا منہ (اس وقت) شام کی طرف تھا (یہ سُن کر) انہوں نے اپنے منہ کعبہ کی طرف پھیر لئے۔

صحیح بخاری 4491

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ قَزَعَةَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ بَيْنَا النَّاسُ بِقُبَاءٍ فِي صَلاَةِ الصُّبْحِ إِذْ جَاءَهُمْ آتٍ فَقَالَ إِنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَدْ أُنْزِلَ عَلَيْهِ اللَّيْلَةَ قُرْآنٌ وَقَدْ أُمِرَ أَنْ يَسْتَقْبِلَ الْكَعْبَةَ فَاسْتَقْبِلُوهَا. وَكَانَتْ وُجُوهُهُمْ إِلَى الشَّأْمِ فَاسْتَدَارُوا إِلَى الْكَعْبَةِ.

يحيٰ بن قزعہ نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبد اللہ بن دینار سے، عبداللہ نے حضرت ابن عمرؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: اس اثنا میں کہ لوگ ایک بار قباء میں صبح کی نماز میں تھے، ان کے پاس آنے والا آیا۔ اس نے کہا: نبی ﷺ پر آج رات قرآن اُترا ہے اور حکم ہوا ہے کہ کعبہ کو قبلہ بنائیں۔ اس لئے تم بھی کعبہ کو قبلہ بناؤ۔ ان کے منہ شام کی طرف تھے (یہ سن کر) وہ کعبہ کی طرف پھر گئے۔

صحیح بخاری 4492

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ سُفْيَانَ حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَاءَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ صَلَّيْنَا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ سِتَّةَ عَشَرَ ـ أَوْ سَبْعَةَ عَشَرَ ـ شَهْرًا ثُمَّ صَرَفَهُ نَحْوَ الْقِبْلَةِ.

محمد بن مثنیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ يحيٰ (بن سعید) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سفیان (ثوری) سے روایت کی کہ ابواسحاق نے مجھ سے بیان کیا، کہا: میں نے حضرت براء رضی اللہ عنہ سے سنا۔ کہتے تھے: ہم نبی ﷺ کے ساتھ بیت المقدس کی طرف سولہ یا سترہ مہینے نماز پڑھتے رہے۔ پھر آپؐ نے قبلہ کی طرف منہ پھیرا۔

صحیح بخاری 4493

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ يَقُولُ بَيْنَا النَّاسُ فِي الصُّبْحِ بِقُبَاءٍ إِذْ جَاءَهُمْ رَجُلٌ فَقَالَ أُنْزِلَ اللَّيْلَةَ قُرْآنٌ فَأُمِرَ أَنْ يَسْتَقْبِلَ الْكَعْبَةَ فَاسْتَقْبِلُوهَا. وَاسْتَدَارُوا كَهَيْئَتِهِمْ فَتَوَجَّهُوا إِلَى الْكَعْبَةِ وَكَانَ وَجْهُ النَّاسِ إِلَى الشَّأْمِ.

موسیٰ بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالعزیز بن مسلم نے ہمیں بتایا کہ عبداللہ بن دینار نے ہم سے بیان کیا، کہا: میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا، کہتے تھے: اس اثنا میں کہ لوگ قباء میں صبح کی نماز میں تھے، ایک شخص ان کے پاس آیا اور اس نے کہا: آج رات قرآن نازل ہوا اور آنحضرت ﷺ کو حکم ہوا ہے کہ وہ کعبہ کو قبلہ بنائیں۔ اس لئے تم بھی اس کو قبلہ بناؤ اور وہ جیسے تھے اسی حالت میں پھر گئے اور انہوں نے کعبہ کی طرف منہ کر لیا اور اس وقت لوگوں کا منہ شام کی طرف تھا۔

10 von 10 heute frei