کتاب 65: كتاب التفسیر

صحیح بخاری, حصہ 3

صحیح بخاری 4514

اور عثمان بن صالح نے (عبداللہ) بن وَہب سے روایت کرتے ہوئے (اتنا) اور بڑھایا، انہوں نے کہا: مجھے فلاں شخص اور حیوہ بن شُرَیح نے بتایا کہ بکر بن عمرو معافری سے روایت ہے کہ بُکَیر بن عبداللہ نے ان سے بیان کیا۔ وہ نافع سے روایت کرتے تھے کہ ایک شخص حضرت ابن عمرؓ کے پاس آیا اور کہنے لگا: ابوعبدالرحمٰنؓ! آپؓ کو کس بات نے آمادہ کیا ہے کہ آپؓ ایک سال حج کریں اور ایک سال عمرہ اور اللہ عزوجل کی راہ میں جہاد چھوڑ دیں؟ حالانکہ آپؓ کو خوب علم ہے کہ اللہ نے جہاد سے متعلق کیا کچھ ترغیب دی ہے۔ انہوں نے کہا: اے میرے بھتیجے! اسلام کی بنیاد پانچ باتوں پر رکھی گئی ہے: اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا، پانچ نمازیں ادا کرنا، رمضان کے روزے رکھنا، زکوٰة دینا اور بیت اللہ کا حج کرنا۔ وہ کہنے لگا: ابوعبدالرحمٰنؓ! کیا آپؓ وہ نہیں سنتے جو اللہ نے اپنی کتاب میں کہا ہے: اگر مومنوں میں سے دو گروہ آپس میں لڑ پڑیں تو ان کے درمیان صلح کرا دو۔ پھر اگر (صلح ہو جانے کے بعد) ان میں سے کوئی ایک دوسرے پر چڑھائی کرے تو سب مل کر اس چڑھائی کرنے والے کے خلاف جنگ کرو یہاں تک کہ وہ اللہ کے حکم کی طرف لوٹ آئے۔ (نیز فرمایا ہے) ان سے لڑو یہاں تک کہ فتنہ نہ رہے۔ (حضرت ابن عمرؓ نے) کہا: ہم نے رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں (یہ) کیا اور اس وقت مسلمان تھوڑے تھے اور آدمی کو اس کے دین کی وجہ سے ابتلاء میں ڈال دیا جاتا تھا یا وہ اسے قتل کر دیتے یا اُسے دکھ دیتے، آخر مسلمان بہت ہوگئے اور فتنہ نہ رہا۔

وَزَادَ عُثْمَانُ بْنُ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي فُلاَنٌ وَحَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ عَنْ بَكْرِ بْنِ عَمْرٍو الْمَعَافِرِيِّ أَنَّ بُكَيْرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَهُ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ رَجُلاً أَتَى ابْنَ عُمَرَ فَقَالَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَا حَمَلَكَ عَلَى أَنْ تَحُجَّ عَامًا وَتَعْتَمِرَ عَامًا وَتَتْرُكَ الْجِهَادَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَقَدْ عَلِمْتَ مَا رَغَّبَ اللَّهُ فِيهِ قَالَ يَا ابْنَ أَخِي بُنِيَ الإِسْلاَمُ عَلَى خَمْسٍ إِيمَانٍ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَالصَّلاَةِ الْخَمْسِ وَصِيَامِ رَمَضَانَ وَأَدَاءِ الزَّكَاةِ وَحَجِّ الْبَيْتِ. قَالَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَلاَ تَسْمَعُ مَا ذَكَرَ اللَّهُ فِي كِتَابِهِ {وَإِنْ طَائِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا} {إِلَى أَمْرِ اللَّهِ} {قَاتِلُوهُمْ حَتَّى لاَ تَكُونَ فِتْنَةٌ} قَالَ فَعَلْنَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَكَانَ الإِسْلاَمُ قَلِيلاً فَكَانَ الرَّجُلُ يُفْتَنُ فِي دِينِهِ إِمَّا قَتَلُوهُ وَإِمَّا يُعَذِّبُوهُ حَتَّى كَثُرَ الإِسْلاَمُ فَلَمْ تَكُنْ فِتْنَةٌ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4515

(حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے پوچھنے والے) اس (شخص) نے کہا: پھر حضرت علیؓ اور حضرت عثمانؓ کی نسبت آپؓ کی کیا رائے ہے؟ انہوں نے کہا: حضرت عثمانؓ جو تھے، اللہ نے ان کو معاف کردیا اور تم جو ہو تو تم نے بُرا منایا کہ اللہ ان سے درگزر کرے اور حضرت علیؓ جو تھے تو رسول اللہ ﷺ کے چچا کے بیٹے اور آپؐ کے داماد تھے۔ اور (حضرت ابن عمرؓ نے) اپنے ہاتھ سے اشارہ کر کے بتایا، یہ اُن کا گھر ہے جہاں تم دیکھ رہے ہو۔

قَالَ فَمَا قَوْلُكَ فِي عَلِيٍّ وَعُثْمَانَ قَالَ أَمَّا عُثْمَانُ فَكَأَنَّ اللَّهَ عَفَا عَنْهُ وَأَمَّا أَنْتُمْ فَكَرِهْتُمْ أَنْ تَعْفُوا عَنْهُ وَأَمَّا عَلِيٌّ فَابْنُ عَمِّ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَخَتَنُهُ. وَأَشَارَ بِيَدِهِ فَقَالَ هَذَا بَيْتُهُ حَيْثُ تَرَوْنَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4516

اسحاق نے ہم سے بیان کیا کہ نضر (بن شمیل) نے ہمیں خبر دی کہ شعبہ نے ہمیں بتایا کہ سلیمان سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا: میں نے ابو وائل سے سنا۔ وہ حضرت حذیفہؓ سے روایت کرتے تھے کہ انہوں نے کہا: وَ اَنْفِقُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ وَ لَا تُلْقُوْا بِاَيْدِيْكُمْ اِلَى التَّهْلُكَةِ۔ ؂ خرچ کرنے کی بابت نازل ہوئی۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا النَّضْرُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سُلَيْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ {وَأَنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلاَ تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ} قَالَ نَزَلَتْ فِي النَّفَقَةِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4517

آدم (بن ابی ایاس) نے ہم سے بیان کیا۔ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبدالرحمٰن بن اصفہانی سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے عبداللہ بن معقل سے سنا۔ وہ کہتے تھے کہ اس مسجد میں یعنی کوفہ کی مسجد میں حضرت کعب بن عُجرہؓ کے پاس بیٹھا کرتا تھا اور میں نے اُن سے (آیت) فِدْيَةٌ مِّنْ صِيَامٍ سے متعلق پوچھا تھا۔ انہوں نے کہا: لوگ نبی ﷺ کے پاس مجھے لے گئے اور (حالت یہ تھی کہ) جو ئیں میرے منہ پر گر رہی تھیں۔ آپؐ نے (دیکھ کر) فرمایا: میں نہیں سمجھتا تھا کہ تکلیف نے تمہارا یہ حال کر دیا ہے۔ کیا ایک بکری (ذبح کرنے) کی استطاعت ہے؟ میں نے کہا: نہیں۔ آپؐ نے فرمایا: تین روزے رکھ لو یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلا دو۔ ہر مسکین کو آدھا صاع اناج دو اور اپنے سر کو منڈواؤ۔ تو یہ آیت میرے متعلق خاص کر نازل ہوئی اور تمہارے لئے عام ہے۔

حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَصْبَهَانِيِّ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَعْقِلٍ قَالَ قَعَدْتُ إِلَى كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ فِي هَذَا الْمَسْجِدِ ـ يَعْنِي مَسْجِدَ الْكُوفَةِ ـ فَسَأَلْتُهُ عَنْ فِدْيَةٌ مِنْ صِيَامٍ فَقَالَ حُمِلْتُ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَالْقَمْلُ يَتَنَاثَرُ عَلَى وَجْهِي فَقَالَ " مَا كُنْتُ أُرَى أَنَّ الْجَهْدَ قَدْ بَلَغَ بِكَ هَذَا أَمَا تَجِدُ شَاةً ". قُلْتُ لاَ. قَالَ " صُمْ ثَلاَثَةَ أَيَّامٍ أَوْ أَطْعِمْ سِتَّةَ مَسَاكِينَ لِكُلِّ مِسْكِينٍ نِصْفُ صَاعٍ مِنْ طَعَامٍ وَاحْلِقْ رَأْسَكَ ". فَنَزَلَتْ فِيَّ خَاصَّةً وَهْىَ لَكُمْ عَامَّةً.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4518

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ (بن سعید قطان) نے ہمیں بتایا کہ ابوبکر عمران سے روایت ہے۔ ابورجاء نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ کہتے تھے: تمتع کی آیت (یعنی عمرہ کو حج کے ساتھ ادا کرنے) کا حکم کتاب اللہ میں نازل ہوا اور ہم نے یہ تمتع رسول اللہ ﷺ کے ساتھ کیا اور اس کے بعد قرآن میں کوئی (ایسا) حکم نہیں نازل کیا گیا جو اس کو حرام قرار دیتا ہو اور نہ آپؐ نے اس سے روکا، یہاں تک کہ آپؐ فوت ہوئے۔ پھر ایک شخص نے اپنی رائے سے جو چاہا کہا۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ عِمْرَانَ أَبِي بَكْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو رَجَاءٍ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ أُنْزِلَتْ آيَةُ الْمُتْعَةِ فِي كِتَابِ اللَّهِ فَفَعَلْنَاهَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَلَمْ يُنْزَلْ قُرْآنٌ يُحَرِّمُهُ وَلَمْ يَنْهَ عَنْهَا حَتَّى مَاتَ قَالَ رَجُلٌ بِرَأْيِهِ مَا شَاءَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4519

محمد ( بن سلام بیکندی) نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: ( سفیان) بن عیینہ نے مجھ سے کہا: انہوں نے عمرو سے، عمرو نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: عکاظ، مجنہ اور ذو المجاز زمانہ جاہلیت میں منڈیاں ہوا کرتی تھیں۔ مسلمانوں نے گناہ سمجھا کہ وہ (حج کے) موسموں میں تجارت کریں۔ پھر یہ آیت نازل ہوئی: تم پر کوئی گناہ نہیں کہ تم اپنے ربّ کے فضل کی جستجو کرو، یعنی حج کے ایام میں۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ كَانَتْ عُكَاظٌ وَمَجَنَّةُ وَذُو الْمَجَازِ أَسْوَاقًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَتَأَثَّمُوا أَنْ يَتَّجِرُوا فِي الْمَوَاسِمِ فَنَزَلَتْ {لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلاً مِنْ رَبِّكُمْ} فِي مَوَاسِمِ الْحَجِّ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4520

علی بن عبداللہ (مدینی) نے ہمیں بتایا۔ محمد بن حازم نے ہم سے بیان کیا کہ ہشام (بن عروہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ قریش اور جو اُن کے طریقہ پر چلتے تھے مزدلفہ میں ٹھہر جاتے اور ان لوگوں کو حُمس (یعنی دین کے پکے) کہا کرتے تھے اور باقی تمام عرب عرفات میں (جاکر) ٹھہرا کرتے تھے۔ جب اسلام آیا تو اللہ نے اپنے نبی ﷺ کو حکم دیا کہ وہ عرفات میں آئیں اور پھر وہاں ٹھہریں اور پھر وہاں سے لوٹ کر آئیں۔ یہی مراد ہے، اللہ تعالیٰ کے اس قول سے : تم بھی اسی جگہ سے لوٹ کر آیا کرو جہاں سے لوگ لوٹیں۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ كَانَتْ قُرَيْشٌ وَمَنْ دَانَ دِينَهَا يَقِفُونَ بِالْمُزْدَلِفَةِ وَكَانُوا يُسَمَّوْنَ الْحُمْسَ وَكَانَ سَائِرُ الْعَرَبِ يَقِفُونَ بِعَرَفَاتٍ فَلَمَّا جَاءَ الإِسْلاَمُ أَمَرَ اللَّهُ نَبِيَّهُ صلى الله عليه وسلم أَنْ يَأْتِيَ عَرَفَاتٍ ثُمَّ يَقِفَ بِهَا ثُمَّ يُفِيضَ مِنْهَا فَذَلِكَ قَوْلُهُ تَعَالَى {ثُمَّ أَفِيضُوا مِنْ حَيْثُ أَفَاضَ النَّاسُ}

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4521

محمد بن ابی بکر نے مجھ سے بیان کیا کہ فضیل بن سلیمان نے ہمیں بتایا کہ موسیٰ بن عقبہ نے ہم سے بیان کیا کہ کریب نے مجھے بتایا۔ انہوں نے حضرت ابن عباسؓ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: آدمی جب تک بغیر احرام ہو یعنی جب تک حج کی لبیک نہ پکارے بیت اللہ کا طواف کرتا رہے اور جب سوار ہو کر عرفات کو جائے پھر جس کو قربانی میسر ہو، اونٹوں سے یا گائے بیل سے یا بکریوں سے جو بھی اس کو میسر ہو اور جسے چاہے اس کی قربانی کر دے۔ لیکن اگر اس کو میسر نہ ہو تو اس کو تین روزے حج میں رکھنے چاہئیں اور یہ عرفات کے دن سے پہلے ہیں۔ اور اگر ان تین روزوں میں سے آخری روزہ عرفات کے دن ہو تب بھی اس پر کوئی حرج نہیں۔ پھر (مکہ سے) چل دے اور آ کر عرفات میں عصر کی نماز سے لے کر اس وقت تک کہ اندھیرا ہو جائے ٹھہرے، پھر چاہئے کہ لوگ عرفات سے لوٹیں۔ پھر جب وہ وہاں سے لوٹ پڑیں یہاں تک کہ مزدلفہ میں پہنچ جائیں جہاں وہ رات گزارتے ہیں۔ پھر چاہئے کہ وہ ذکر الٰہی میں بہت مشغول رہیں۔ یا (کہا:) تم صبح ہونے سے پہلے تکبیر اور تہلیل کثرت سے کرو۔ پھر وہاں سے لَوٹو۔ کیونکہ لوگ وہیں سے لوٹتے تھے اور اللہ تعالیٰ نے بھی فرمایا ہے: اور جہاں سے لوگ (واپس) لوٹتے رہے ہیں وہاں سے تم بھی (واپس) لوٹو۔ اور اللہ سے مغفرت طلب کرو۔ اللہ یقینا ً بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔ یعنی رمی جمار تک (استغفار میں مشغول رہو۔)

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ أَخْبَرَنِي كُرَيْبٌ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ يَطَوَّفُ الرَّجُلُ بِالْبَيْتِ مَا كَانَ حَلاَلاً حَتَّى يُهِلَّ بِالْحَجِّ فَإِذَا رَكِبَ إِلَى عَرَفَةَ فَمَنْ تَيَسَّرَ لَهُ هَدِيَّةٌ مِنَ الإِبِلِ أَوِ الْبَقَرِ أَوِ الْغَنَمِ مَا تَيَسَّرَ لَهُ مِنْ ذَلِكَ أَىَّ ذَلِكَ شَاءَ غَيْرَ إِنْ لَمْ يَتَيَسَّرْ لَهُ فَعَلَيْهِ ثَلاَثَةُ أَيَّامٍ فِي الْحَجِّ وَذَلِكَ قَبْلَ يَوْمِ عَرَفَةَ فَإِنْ كَانَ آخِرُ يَوْمٍ مِنَ الأَيَّامِ الثَّلاَثَةِ يَوْمَ عَرَفَةَ فَلاَ جُنَاحَ عَلَيْهِ ثُمَّ لِيَنْطَلِقْ حَتَّى يَقِفَ بِعَرَفَاتٍ مِنْ صَلاَةِ الْعَصْرِ إِلَى أَنْ يَكُونَ الظَّلاَمُ ثُمَّ لِيَدْفَعُوا مِنْ عَرَفَاتٍ إِذَا أَفَاضُوا مِنْهَا حَتَّى يَبْلُغُوا جَمْعًا الَّذِي يُتَبَرَّرُ فِيهِ ثُمَّ لِيَذْكُرُوا اللَّهَ كَثِيرًا أَوْ أَكْثِرُوا التَّكْبِيرَ وَالتَّهْلِيلَ قَبْلَ أَنْ تُصْبِحُوا ثُمَّ أَفِيضُوا فَإِنَّ النَّاسَ كَانُوا يُفِيضُونَ وَقَالَ اللَّهُ تَعَالَى {ثُمَّ أَفِيضُوا مِنْ حَيْثُ أَفَاضَ النَّاسُ وَاسْتَغْفِرُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ} حَتَّى تَرْمُوا الْجَمْرَةَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4522

ابو معمر نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالوارث نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبدالعزیز سے، عبدالعزیز نے حضرت انسؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ یہ دعا مانگا کرتے تھے: اے ہمارے ربّ! ہمیں اس دنیا میں بھلائی عطا کر اور آخرت میں بھلائی عطا کر اور ہمیں آگ کی سزا سے بچائیو۔

حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " اللَّهُمَّ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4523

قبیصہ (بن عقبہ) نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابن جریج سے، ابن جریج نے ابن ابی ملیکہ سے، انہوں نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی کہ وہ اس حدیث کو مرفوعاً بیان کرتی تھیں۔ آپؐ نے فرمایا: اللہ کو لوگوں میں سے سب سے زیادہ قابل نفرت وہ شخص ہے جو بڑا لڑنے والا جھگڑالو ہو۔ اور عبداللہ (بن ولید) نے کہا: سفیان (ثوری) نے ہم سے بیان کیا کہ ابن جریج نے مجھے بتایا انہوں نے ابن ابی ملیکہ سے، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے، حضرت عائشہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔

حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ عَائِشَةَ تَرْفَعُهُ قَالَ " أَبْغَضُ الرِّجَالِ إِلَى اللَّهِ الأَلَدُّ الْخَصِمُ ". وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4524

ابراہیم بن موسیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ ہشام نے ہمیں بتایا۔ ابن جریج سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے ابن ابی ملیکہ سے سنا، کہتے تھے: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے (سورۂ یوسف کی اس آیت کو یوں) پڑھا: ‏حَتَّى إِذَا اسْتَيْأَسَ الرُّسُلُ وَظَنُّوا أَنَّهُمْ قَدْ كُذِبُوا؂۔ (یعنی كُذِبُوْا کی دال کو) مخفف کرکے اور اس آیت کے وہی معنی کئے جو اس آیت کے ہیں: ‏حَتَّى يَقُولَ الرَّسُولُ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ مَتَى نَصْرُ اللَّهِ أَلاَ إِنَّ نَصْرَ اللَّهِ قَرِيبٌ۔؂ پھر میں عروہ بن زبیر سے ملا اور ان سے یہ ذکر کیا۔

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا هِشَامٌ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ يَقُولُ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ {حَتَّى إِذَا اسْتَيْأَسَ الرُّسُلُ وَظَنُّوا أَنَّهُمْ قَدْ كُذِبُوا} خَفِيفَةً ذَهَبَ بِهَا هُنَاكَ وَتَلاَ {حَتَّى يَقُولَ الرَّسُولُ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ مَتَى نَصْرُ اللَّهِ أَلاَ إِنَّ نَصْرَ اللَّهِ قَرِيبٌ} فَلَقِيتُ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ فَذَكَرْتُ لَهُ ذَلِكَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4525

عروہ نے کہا: حضرت عائشہؓ فرماتی تھیں: معاذ اللہ، اللہ کی قسم! اللہ نے اپنے رسول سے کبھی کوئی وعدہ نہیں کیا کہ آپؐ کو یقین ہوتا کہ وہ آپؐ کے فوت ہونے سے پہلے ضرور پورا ہو کر رہے گا۔ بلکہ رسولوں کی آزمائش ہمیشہ ہوتی رہی، یہاں تک کہ وہ ڈرے کہ وہ جو اُن کے ساتھ ہیں کہیں اُن کو جھوٹا نہ سمجھیں اور (حضرت عائشہؓ ) اس آیت کو یوں پڑھتی تھیں: ‏وَظَنُّوا أَنَّهُمْ قَدْ كُذِّبُوا ذال کی تشدید سے۔

فَقَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ مَعَاذَ اللَّهِ وَاللَّهِ مَا وَعَدَ اللَّهُ رَسُولَهُ مِنْ شَىْءٍ قَطُّ إِلاَّ عَلِمَ أَنَّهُ كَائِنٌ قَبْلَ أَنْ يَمُوتَ وَلَكِنْ لَمْ يَزَلِ الْبَلاَءُ بِالرُّسُلِ حَتَّى خَافُوا أَنْ يَكُونَ مَنْ مَعَهُمْ يُكَذِّبُونَهُمْ فَكَانَتْ تَقْرَؤُهَا {وَظَنُّوا أَنَّهُمْ قَدْ كُذِّبُوا} مُثَقَّلَةً.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4526

اسحاق (بن راہویہ) نے ہم سے بیان کیا کہ نضر بن شُمَیل نے ہمیں خبر دی کہ (عبداللہ) بن عون نے ہمیں بتایا۔ نافع سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا: حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب قرآن پڑھتے تو جب تک اس سے فارغ نہ ہو لیتے بات نہ کرتے۔ میں نے ایک دن اُن سے قرآن کا سبق لیا۔ انہوں نے سورۂ بقرہ پڑھی۔ یہاں تک کہ جب اس آیت (نِسَآؤُكُمْ حَرْثٌ لَّكُمْ) پر پہنچے (مجھے) کہنے لگے: تم جانتے ہو یہ آیت کس کے بارے میں اُتری؟ میں نے کہا: نہیں۔ انہوں نے فرمایا: فلاں فلاں بات سے متعلق اُتری۔ پھر وہ پڑھنے لگ گئے۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ نَافِعٍ قَالَ كَانَ ابْنُ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ إِذَا قَرَأَ الْقُرْآنَ لَمْ يَتَكَلَّمْ حَتَّى يَفْرُغَ مِنْهُ فَأَخَذْتُ عَلَيْهِ يَوْمًا فَقَرَأَ سُورَةَ الْبَقَرَةِ حَتَّى انْتَهَى إِلَى مَكَانٍ قَالَ تَدْرِي فِيمَا أُنْزِلَتْ. قُلْتُ لاَ. قَالَ أُنْزِلَتْ فِي كَذَا وَكَذَا. ثُمَّ مَضَى.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4527

اور عبدالصمد (بن عبدالوارث) سے مروی ہے۔ (انہوں نے کہا:) میرے باپ نے مجھ سے بیان کیا کہ ایوب نے مجھے بتایا۔ انہوں نے نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمرؓ سے روایت کی۔ (انہوں نے کہا:) فَاْتُوْا حَرْثَكُمْ اَنّٰى شِئْتُمْ سے مراد یہ ہے کہ وہ اپنی بیوی سے جماع کرے۔ اس حدیث کو محمد بن یحيٰ بن سعید نے بھی بیان کیا۔ انہوں نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے عبیداللہ سے، عبیداللہ نے نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمرؓ سے روایت کی۔

وَعَنْ عَبْدِ الصَّمَدِ حَدَّثَنِي أَبِي حَدَّثَنِي أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ {فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ} قَالَ يَأْتِيهَا فِي. رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4528

ابو نعیم نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا کہ (محمد) بن منکدر سے روایت ہے۔ (انہوں نے کہا:) میں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ کہتے تھے: یہود لوگ خیال کرتے تھے کہ مرد اگر عورت کے پیچھے کی طرف سے جماع کرے تو بچہ بھینگا پیدا ہو گا۔ اس لئے یہ آیت نازل ہوئی: تمہاری عورتیں تمہارے لئے ایک کھیتی ہیں اس لئے تم اپنی کھیتی میں آؤ جس طرح چاہو۔

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ سَمِعْتُ جَابِرًا ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كَانَتِ الْيَهُودُ تَقُولُ إِذَا جَامَعَهَا مِنْ وَرَائِهَا جَاءَ الْوَلَدُ أَحْوَلَ. فَنَزَلَتْ {نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ}

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4529

عبیداللہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ ابوعامر عقدی نے ہمیں بتایا کہ عباد بن راشد نے ہم سے بیان کیا کہ حسن نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: حضرت معقل بن یسارؓ نے مجھ سے بیان کیا، کہتے تھے: میری ایک بہن تھی جس کے نکاح کی نسبت مجھے پیغام آنے لگے۔ اور ابراہیم (بن طہمان) نے کہا: یونس سے روایت ہے۔ یونس نے حسن سے یوں نقل کیا: حضرت معقل بن یسارؓ نے مجھ سے بیان کیا۔ ابو معمر نے ہمیں بتایا: عبدالوارث نے ہم سے بیان کیا کہ یونس نے ہمیں بتایا۔ حسن سے روایت ہے کہ حضرت معقل بن یسارؓ کی بہن کو اس کے خاوند نے طلاق دی اور اسے چھوڑے رکھا، یہاں تک کہ اس کی عدت گزر گئی۔ پھر اس نے اس سے نکاح کرنے کا پیغام بھیجا۔ لیکن حضرت معقلؓ نے نہ مانا۔ تب یہ آیت نازل ہوئی: انہیں نہ روکو کہ وہ اپنے خاوندوں سے نکاح کریں۔

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ رَاشِدٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ قَالَ حَدَّثَنِي مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ قَالَ كَانَتْ لِي أُخْتٌ تُخْطَبُ إِلَىَّ. وَقَالَ إِبْرَاهِيمُ عَنْ يُونُسَ عَنِ الْحَسَنِ حَدَّثَنِي مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ. حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنِ الْحَسَنِ أَنَّ أُخْتَ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ طَلَّقَهَا زَوْجُهَا فَتَرَكَهَا حَتَّى انْقَضَتْ عِدَّتُهَا فَخَطَبَهَا فَأَبَى مَعْقِلٌ فَنَزَلَتْ {فَلاَ تَعْضُلُوهُنَّ أَنْ يَنْكِحْنَ أَزْوَاجَهُنَّ}.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4530

امیہ بن بسطام نے ہم سے بیان کیا کہ یزید بن زُریع نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حبیب (بن شہید) سے، حبیب نے ابن ابی ملیکہ سے روایت کی کہ (حضرت عبداللہ) بن زبیرؓ نے کہا: میں نے حضرت عثمان بن عفانؓ سے وَ الَّذِيْنَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَ يَذَرُوْنَ اَزْوَاجًا سے متعلق پوچھا۔ (ابن زبیرؓ نے) کہا: اس کو دوسری آیت نے منسوخ کر دیا ہے۔ پھر آپؓ نے اس کو لکھوایا کیوں ہے یا رہنے کیوں دیا ہے؟ (حضرت عثمانؓ نے) فرمایا: میرے بھتیجے! میں قرآن سے کچھ بھی اس کی اپنی جگہ سے نہیں بدلوں گا۔

حَدَّثَنِي أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ حَبِيبٍ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ قَالَ ابْنُ الزُّبَيْرِ قُلْتُ لِعُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ {وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا} قَالَ قَدْ نَسَخَتْهَا الآيَةُ الأُخْرَى فَلِمَ تَكْتُبُهَا أَوْ تَدَعُهَا قَالَ يَا ابْنَ أَخِي لاَ أُغَيِّرُ شَيْئًا مِنْهُ مِنْ مَكَانِهِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4531

اسحاق (بن راہویہ) نے ہمیں بتایا۔ رَوح (بن عبادہ) نے ہم سے بیان کیا کہ شبل (بن عباد) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے (عبداللہ) ابن ابی نجیح سے، انہوں نے مجاہد سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: وَ الَّذِيْنَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ…(میں جس عدت کا ذکر ہے) یہ وہ عدت ہے جو عورت کے لیے اپنے خاوند کے رشتہ داروں کے پاس گزارنا ضروری تھی اس لیے اللہ نے یہ آیت نازل کی: اور تم میں سے جو لوگ وفات پا جائیں اور بیویاں چھوڑ جائیں۔ وہ اپنی بیویوں کے حق میں ایک سال تک فائدہ پہنچانے یعنی اُن کو (گھروں سے) نہ نکالنے کی وصیت کر جائیں، لیکن اگر وہ (خود بخود) چلی جائیں تو وہ اپنے متعلق جو پسندیدہ بات کریں اُس کا تمہیں کوئی گناہ نہیں۔ مجاہد نے کہا: اللہ تعالیٰ نے (اس آیت میں) عورت کے لئے سال پورا کر دیا ہے سات مہینوں اور بیس راتوں کی وصیت کر کے۔ اگر چاہے تو اس وصیت کے مطابق رہے اور اگر چاہے تو چلی جائے اور یہی اللہ تعالیٰ کے اس قول سے مراد ہے کہ ان کو نہ نکالا جائے اور اگر وہ خود نکلیں تو تم پر کوئی گناہ نہیں، مگر عدت جتنی ہے وہ عورت پر واجب ہے۔ (شبل نے کہا کہ ابن ابی نجیح نے) مجاہد سے یہی روایت کی۔ اور عطاء کہتے تھے: حضرت ابن عباسؓ نے کہا: اس آیت نے عورت کی وہ عدت (کی سابقہ رسم) منسوخ کردی جو وہ اپنے گھروالوں کے پاس پورا کرتی تھی۔ اب جہاں چاہے عدت پوری کرے اور یہی ہے جو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان کو نہ نکالا جائے۔ عطاء کہتے تھے: اگر وہ چاہے تو اپنے گھروالوں کے پاس عدت گزارے اور اپنی وصیت کے مطابق رہے اور اگر چاہے، نکل جائے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: تم پر کوئی گناہ نہیں، اس امر میں جو انہوں نے کیا۔ عطاء کہتے تھے: اس کے بعد میراث کا حکم نازل ہوا اَور اس نے سکونت کے دستور کو منسوخ کیا۔ اس لئے اب جہاں چاہے عدت گزارے اور اس کے لئے خاوند کے گھر میں رہنا ضروری نہیں۔ اور محمد بن یوسف (فریابی) سے مروی ہے۔ (انہوں نے کہا:) ورقاء (بن عمر) نے ابن ابی نجیح سے بروایت مجاہد ہمیں یہی بتایا۔ اور ابن ابی نجیح سے یہی مروی ہے کہ انہوں نے عطاء سے، عطاء نے حضرت ابن عباسؓ سے روایت کرتے ہوئے یوں کہا: اس آیت نے عورت کی اس عدت کو منسوخ کردیا جو وہ اپنے گھر والوں میں گزارا کرتی تھی۔ اب جہاں چاہے عدت گزارے۔ کیونکہ اللہ نے فرمایا ہے: نہ نکالا جائے۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا شِبْلٌ عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ {وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا} قَالَ كَانَتْ هَذِهِ الْعِدَّةُ تَعْتَدُّ عِنْدَ أَهْلِ زَوْجِهَا وَاجِبٌ فَأَنْزَلَ اللَّهُ {وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا وَصِيَّةً لأَزْوَاجِهِمْ مَتَاعًا إِلَى الْحَوْلِ غَيْرَ إِخْرَاجٍ فَإِنْ خَرَجْنَ فَلاَ جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا فَعَلْنَ فِي أَنْفُسِهِنَّ مِنْ مَعْرُوفٍ} قَالَ جَعَلَ اللَّهُ لَهَا تَمَامَ السَّنَةِ سَبْعَةَ أَشْهُرٍ وَعِشْرِينَ لَيْلَةً وَصِيَّةً إِنْ شَاءَتْ سَكَنَتْ فِي وَصِيَّتِهَا وَإِنْ شَاءَتْ خَرَجَتْ وَهْوَ قَوْلُ اللَّهِ تَعَالَى {غَيْرَ إِخْرَاجٍ فَإِنْ خَرَجْنَ فَلاَ جُنَاحَ عَلَيْكُمْ} فَالْعِدَّةُ كَمَا هِيَ وَاجِبٌ عَلَيْهَا. زَعَمَ ذَلِكَ عَنْ مُجَاهِدٍ. وَقَالَ عَطَاءٌ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ نَسَخَتْ هَذِهِ الآيَةُ عِدَّتَهَا عِنْدَ أَهْلِهَا فَتَعْتَدُّ حَيْثُ شَاءَتْ وَهْوَ قَوْلُ اللَّهِ تَعَالَى {غَيْرَ إِخْرَاجٍ}. قَالَ عَطَاءٌ إِنْ شَاءَتِ اعْتَدَّتْ عِنْدَ أَهْلِهِ وَسَكَنَتْ فِي وَصِيَّتِهَا وَإِنْ شَاءَتْ خَرَجَتْ لِقَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى {فَلاَ جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا فَعَلْنَ}. قَالَ عَطَاءٌ ثُمَّ جَاءَ الْمِيرَاثُ فَنَسَخَ السُّكْنَى فَتَعْتَدُّ حَيْثُ شَاءَتْ وَلاَ سُكْنَى لَهَا. وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ حَدَّثَنَا وَرْقَاءُ عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ بِهَذَا. وَعَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ نَسَخَتْ هَذِهِ الآيَةُ عِدَّتَهَا فِي أَهْلِهَا فَتَعْتَدُّ حَيْثُ شَاءَتْ لِقَوْلِ اللَّهِ {غَيْرَ إِخْرَاجٍ} نَحْوَهُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4532

حبان (بن موسیٰ السلمی) نے ہمیں بتایا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ بن عون نے ہمیں بتایا کہ محمد بن سیرین سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا: میں ایک مجلس میں بیٹھا جہاں بڑے بڑے انصاری تھے اور ان میں عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ بھی تھے۔ میں نے عبداللہ بن عتبہ کی اس حدیث کا ذکر کیا جو حضرت سُبَیعہ بنت حارثؓ سے متعلق ہے۔ عبدالرحمٰن نے کہا: لیکن عبداللہ بن عتبہ کے چچا تو یوں نہیں کہتے تھے۔ میں نے کہا: میں تو پھر بڑا ہی دلیر ہوں اگر میں نے ایسے شخص کی بابت جھوٹ کہا ہے جو کوفہ کے ایک کونے میں رہتا ہے اور انہوں نے اپنی آواز بلند کی۔ محمد بن سیرین کہتے تھے: یہ کہہ کر میں باہر چلا گیا اور پھر مالک بن عامر یا مالک بن عوف سے ملا۔ میں نے پوچھا کہ حضرت ابن مسعودؓ کا کیا قول تھا؟ اس عورت کے بارے میں جس کا خاوند وفات پا (کر اُس کو چھوڑ) جائے اور وہ حاملہ ہو۔ انہوں نے کہا حضرت ابن مسعودؓ کہتے تھے: تم حاملہ پر سختی تو کرتے ہو اور اس کے لیے آسانی نہیں کرتے۔ حالانکہ عورتوں کے متعلق چھوٹی سورۃ (یعنی سورۃ الطلاق) تو لمبی (یعنی سورۃ البقرۃ) کے بعد اُتری۔ اور ایوب (سختیانی) نے محمد (بن سیرین) سے یوں نقل کیا کہ میں ابو عطیہ مالک بن عامر سے ملا۔

حَدَّثَنَا حِبَّانُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ جَلَسْتُ إِلَى مَجْلِسٍ فِيهِ عُظْمٌ مِنَ الأَنْصَارِ وَفِيهِمْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي لَيْلَى فَذَكَرْتُ حَدِيثَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ فِي شَأْنِ سُبَيْعَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ وَلَكِنَّ عَمَّهُ كَانَ لاَ يَقُولُ ذَلِكَ. فَقُلْتُ إِنِّي لَجَرِيءٌ إِنْ كَذَبْتُ عَلَى رَجُلٍ فِي جَانِبِ الْكُوفَةِ. وَرَفَعَ صَوْتَهُ قَالَ ثُمَّ خَرَجْتُ فَلَقِيتُ مَالِكَ بْنَ عَامِرٍ أَوْ مَالِكَ بْنَ عَوْفٍ قُلْتُ كَيْفَ كَانَ قَوْلُ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا وَهْىَ حَامِلٌ فَقَالَ قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ أَتَجْعَلُونَ عَلَيْهَا التَّغْلِيظَ وَلاَ تَجْعَلُونَ لَهَا الرُّخْصَةَ لَنَزَلَتْ سُورَةُ النِّسَاءِ الْقُصْرَى بَعْدَ الطُّولَى. وَقَالَ أَيُّوبُ عَنْ مُحَمَّدٍ لَقِيتُ أَبَا عَطِيَّةَ مَالِكَ بْنَ عَامِرٍ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4533

عبداللہ بن محمد (مسندی) نے مجھے بتایا کہ یزید نے ہم سے بیان کیا کہ ہشام (بن حسان) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے محمد (بن سیرین) سے، انہوں نے عبیدہ (بن عمرو) سے، عبیدہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے فرمایا۔ اور عبدالرحمٰن (بن بشر بن حکم) نے مجھ سے بیان کیا کہ يحيٰ بن سعید (قطان) نے ہمیں بتایا کہ ہشام نے کہا: محمد (بن سیرین) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبیدہ (بن عمرو سلمانی) سے، عبیدہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے غزوہ خندق کے ایام میں فرمایا: انہوں نے ہمیں درمیانی نماز سے روکے رکھا یہاں تک کہ سورج بھی ڈوب گیا۔ اللہ ان کی قبروں اور ان کے گھروں کو یا اُن کے پیٹوں کو آگ سے بھرے۔ يحيٰ (راوی) نے (بُيُوتَهُمْ یا أَجْوَافَهُمْ کے متعلق) شک کیا (کہ یہ لفظ فرمایا یا وہ۔)

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ أَخْبَرَنَا هِشَامٌ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ عَلِيٍّ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم. حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ قَالَ هِشَامٌ حَدَّثَنَا قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ عَلِيٍّ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ " حَبَسُونَا عَنْ صَلاَةِ الْوُسْطَى حَتَّى غَابَتِ الشَّمْسُ مَلأَ اللَّهُ قُبُورَهُمْ وَبُيُوتَهُمْ أَوْ أَجْوَافَهُمْ ـ شَكَّ يَحْيَى ـ نَارًا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

·

آج 10 میں سے 10 باقی