کتاب 8: باب{‏وَ قَالُوا اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا سُبْحَانَهُ‏}

صحیح بخاری

صحیح بخاری 4482

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ حَدَّثَنَا نَافِعُ بْنُ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " قَالَ اللَّهُ كَذَّبَنِي ابْنُ آدَمَ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ ذَلِكَ وَشَتَمَنِي وَلَمْ يَكُنْ لَهُ ذَلِكَ فَأَمَّا تَكْذِيبُهُ إِيَّاىَ فَزَعَمَ أَنِّي لاَ أَقْدِرُ أَنْ أُعِيدَهُ كَمَا كَانَ وَأَمَّا شَتْمُهُ إِيَّاىَ فَقَوْلُهُ لِي وَلَدٌ فَسُبْحَانِي أَنْ أَتَّخِذَ صَاحِبَةً أَوْ وَلَدًا ".

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں بتایا کہ عبداللہ بن ابی حسین سے مروی ہے (انہوں نے کہا) کہ نافع بن جبیر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے، حضرت ابن عباسؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ابن آدم نے میری تکذیب کی اور یہ اس کو نہیں چاہیے تھا، اور اس نے مجھ کو گالیاں دیں اور اس کو یہ نہیں چاہیے تھا۔ اس کا مجھے جھٹلانا یہ ہے کہ اس نے خیال کیا کہ میں اس کو پھر ویسے کا ویسا دوبارہ (پیدا) نہیں کر سکتا جیسا کہ وہ تھا اور اس کا مجھے گالیاں دینا، یہ کہنا ہے کہ میرا ایک بیٹا ہے۔ میں پاک ہوں اس سے کہ کسی کو جورو یا بیٹا بناؤں۔

صحیح بخاری 4558

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ قَالَ عَمْرٌو سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنهما ـ يَقُولُ فِينَا نَزَلَتْ {إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلاَ وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا} قَالَ نَحْنُ الطَّائِفَتَانِ بَنُو حَارِثَةَ وَبَنُو سَلِمَةَ وَمَا نُحِبُّ ـ وَقَالَ سُفْيَانُ مَرَّةً وَمَا يَسُرُّنِي ـ أَنَّهَا لَمْ تُنْزَلْ لِقَوْلِ اللَّهِ {وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا}

علی بن عبداللہ (مدینی) نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا، کہتے تھے: عمرو (بن دینار) نے کہا: میں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سنا، کہتے تھے: ہمارے متعلق آیت ‏إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلاَ وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا؂ نازل ہوئی۔ کہتے تھے: ہم دو گروہ تھے، بنو حارثہ اور بنو سلمہ اور ہم یہ پسند نہیں کرتے۔ اور سفیان نے ایک دفعہ یوں کہا اور مجھے اس سے خوشی نہیں کہ یہ آیت نہ نازل ہوتی۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اللہ ان دونوں کا مددگار ہے۔

صحیح بخاری 4581

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ أُنَاسًا فِي زَمَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلْ نَرَى رَبَّنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " نَعَمْ هَلْ تُضَارُّونَ فِي رُؤْيَةِ الشَّمْسِ بِالظَّهِيرَةِ ضَوْءٌ لَيْسَ فِيهَا سَحَابٌ ". قَالُوا لاَ. قَالَ " وَهَلْ تُضَارُّونَ فِي رُؤْيَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ ضَوْءٌ لَيْسَ فِيهَا سَحَابٌ ". قَالُوا لاَ. قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " مَا تُضَارُّونَ فِي رُؤْيَةِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلاَّ كَمَا تُضَارُّونَ فِي رُؤْيَةِ أَحَدِهِمَا إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ أَذَّنَ مُؤَذِّنٌ تَتْبَعُ كُلُّ أُمَّةٍ مَا كَانَتْ تَعْبُدُ. فَلاَ يَبْقَى مَنْ كَانَ يَعْبُدُ غَيْرَ اللَّهِ مِنَ الأَصْنَامِ وَالأَنْصَابِ إِلاَّ يَتَسَاقَطُونَ فِي النَّارِ حَتَّى إِذَا لَمْ يَبْقَ إِلاَّ مَنْ كَانَ يَعْبُدُ اللَّهَ بَرٌّ أَوْ فَاجِرٌ وَغُبَّرَاتُ أَهْلِ الْكِتَابِ فَيُدْعَى الْيَهُودُ فَيُقَالُ لَهُمْ مَنْ كُنْتُمْ تَعْبُدُونَ قَالُوا كُنَّا نَعْبُدُ عُزَيْرَ ابْنَ اللَّهِ. فَيُقَالُ لَهُمْ كَذَبْتُمْ مَا اتَّخَذَ اللَّهُ مِنْ صَاحِبَةٍ وَلاَ وَلَدٍ فَمَاذَا تَبْغُونَ فَقَالُوا عَطِشْنَا رَبَّنَا فَاسْقِنَا. فَيُشَارُ أَلاَ تَرِدُونَ فَيُحْشَرُونَ إِلَى النَّارِ كَأَنَّهَا سَرَابٌ يَحْطِمُ بَعْضُهَا بَعْضًا فَيَتَسَاقَطُونَ فِي النَّارِ ثُمَّ يُدْعَى النَّصَارَى فَيُقَالُ لَهُمْ مَنْ كُنْتُمْ تَعْبُدُونَ قَالُوا كُنَّا نَعْبُدُ الْمَسِيحَ ابْنَ اللَّهِ. فَيُقَالُ لَهُمْ كَذَبْتُمْ مَا اتَّخَذَ اللَّهُ مِنْ صَاحِبَةٍ وَلاَ وَلَدٍ. فَيُقَالُ لَهُمْ مَاذَا تَبْغُونَ فَكَذَلِكَ مِثْلَ الأَوَّلِ حَتَّى إِذَا لَمْ يَبْقَ إِلاَّ مَنْ كَانَ يَعْبُدُ اللَّهَ مِنْ بَرٍّ أَوْ فَاجِرٍ أَتَاهُمْ رَبُّ الْعَالَمِينَ فِي أَدْنَى صُورَةٍ مِنَ الَّتِي رَأَوْهُ فِيهَا فَيُقَالُ مَاذَا تَنْتَظِرُونَ تَتْبَعُ كُلُّ أُمَّةٍ مَا كَانَتْ تَعْبُدُ. قَالُوا فَارَقْنَا النَّاسَ فِي الدُّنْيَا عَلَى أَفْقَرِ مَا كُنَّا إِلَيْهِمْ وَلَمْ نُصَاحِبْهُمْ وَنَحْنُ نَنْتَظِرُ رَبَّنَا الَّذِي كُنَّا نَعْبُدُ. فَيَقُولُ أَنَا رَبُّكُمْ فَيَقُولُونَ لاَ نُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا. مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلاَثًا ".

محمد بن عبدالعزیز نے ہم سے بیان کیا کہ ابو عمر حفص بن میسرہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زید بن اسلم سے، زید نے عطاء بن یسار سے، عطاء نے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی ﷺ کے زمانہ میں کچھ لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! کیا ہم اپنے ربّ کو قیامت کے روز دیکھیں گے؟ نبی ﷺ نے فرمایا: ہاں۔ کیا دوپہر کے وقت تمہیں سورج دیکھنے میں کچھ مشکل ہوتی ہے جبکہ اس کی روشنی صاف ہو اس میں کوئی اَبر نہ ہو؟ انہوں نے کہا: نہیں۔ فرمایا: اور کیا تمہیں چودھویں رات کے چاند کے دیکھنے میں کچھ مشکل ہوتی ہے جبکہ اس کی روشنی صاف ہو، اس میں کوئی بادل نہ ہو؟ انہوں نے کہا: نہیں۔ نبی ﷺ نے فرمایا: قیامت کے روز تم کو اللہ عز و جل کے دیکھنے میں بھی کوئی دقت نہ ہوگی۔ اگر ہوئی بھی تو اتنی، جتنی کہ سورج و چاند میں سے کسی کے دیکھنے میں۔ جب قیامت کا دن ہو گا تو ایک اعلان کرنے والا اعلان کرے گا: ہر ایک امت اسی کے پیچھے ہوگی جس کی پوجا کرتی تھی۔ پھر جو لوگ اللہ کے سوا بتوں اور مجسموں کی پوجا کرتے تھے ان میں سے کوئی باقی نہیں رہے گا۔ مگر وہ سب آگ میں یکے بعد دیگرے گرتے چلے جائیں گے۔ جب صرف وہ لوگ رہ جائیں گے جو اللہ کی عبادت کیا کرتے تھے۔ نیک ہوں یا برے اور اہل کتاب میں سے کچھ باقی ماندہ لوگ تو یہود لائے جائیں گے۔ ان سے پوچھا جائے گا: تم کس کی عبادت کرتے تھے؟ وہ کہیں گے: ہم عزیر ابن اللہ کی عبادت کرتے تھے۔ ان سے کہا جائے گا: تم جھوٹ کہتے ہو، اللہ نے نہ کسی کو اپنی بیوی بنایا اور نہ بیٹا۔ پس تم اب کیا چاہتے ہو؟ وہ کہیں گے: اے ہمارے ربّ! ہم پیاسے ہیں ہمیں پانی پلاؤ۔ ان کو اشارہ کرکے بتایا جائے گا وہاں جا کر تم پانی پیو گے۔ تو وہ ایک ایسی آگ کی طرف ہانکے جائیں گے گویا کہ وہ سراب ہے، جس کا ایک حصہ دوسرے کو کچل رہا ہے۔ تو وہ بھی یکے بعد دیگرے آگ میں گرتے چلے جائیں گے۔ پھر اس کے بعد عیسائی بلائے جائیں گے۔ ان سے پوچھا جائے گا: تم کس کی عبادت کرتے تھے؟ وہ کہیں گے: مسیح اللہ کے بیٹے کی ہم عبادت کرتے تھے۔ ان سے کہا جائے گا: تم جھوٹ بولتے ہو، اللہ نے تو کسی کو نہ بیوی بنایا نہ اپنا بیٹا۔ ان سے پوچھا جائے گا: اب تم کیا چاہتے ہو؟ ان کا بھی پہلوں کی طرح حال ہوگا۔ جب ان لوگوں کے سوا کوئی باقی نہ رہے گا جو اللہ کی عبادت کرتے تھے خواہ نیک ہوں یا برے، تو ربّ العالمین ان کے پاس ایسے جلوے میں آئے گا جو اس جلوے کے قریب قریب ہوگا جس میں کہ انہوں نے اس کو پہلے دیکھا۔ ان سے پوچھا جائے گا: تم کس کا انتظار کر رہے ہو؟ ہر ایک امت اس کے پیچھے چلی گئی ہے جس کی وہ عبادت کرتی تھی۔ وہ کہیں گے کہ ہم دنیا میں لوگوں سے ایسی حالت میں الگ ہوئے جبکہ ہم ان کے بہت ہی محتاج تھے۔ اور ہم نے ان کا ساتھ نہ دیا اور ہم اپنے اس ربّ کا انتظار کر رہے ہیں جس کی عبادت کرتے تھے۔ وہ کہے گا: میں تمہارا ربّ ہوں۔ وہ دو یا تین بار کہیں گے: ہم کسی چیز کو بھی اللہ کا شریک نہیں ٹھہراتے۔

صحیح بخاری 4613

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ سُعَيْرٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنِ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ أُنْزِلَتْ هَذِهِ الآيَةُ {لاَ يُؤَاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ} فِي قَوْلِ الرَّجُلِ لاَ وَاللَّهِ وَبَلَى وَاللَّهِ.

علی بن سلمہ نے ہمیں بتایا کہ مالک بن سُعَیر نے ہم سے بیان کیا کہ ہشام (بن عروہ) نے ہمیں بتایا، اُنہوں نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ آیت لَا یُؤَاخِذُکُمُ اللّٰہُ بِاللَّغۡوِ فِیۡۤ اَیۡمَانِکُمۡ یعنی ’’اللہ تمہاری قسموں میں جو لغو ہے اس پر تم سے مؤاخذہ نہیں کرتا‘‘ آدمی کے تکیہ کلام سے متعلق نازل کی گئی ہے (جو یہ کہتا ہے:) اللہ کی قسم نہیں۔ اللہ کی قسم ہرگز نہیں۔

صحیح بخاری 4614

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي رَجَاءٍ حَدَّثَنَا النَّضْرُ عَنْ هِشَامٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ أَنَّ أَبَاهَا كَانَ لاَ يَحْنَثُ فِي يَمِينٍ حَتَّى أَنْزَلَ اللَّهُ كَفَّارَةَ الْيَمِينِ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ لاَ أَرَى يَمِينًا أُرَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا إِلاَّ قَبِلْتُ رُخْصَةَ اللَّهِ وَفَعَلْتُ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ.

احمد بن ابی رجاء نے ہم سے بیان کیا کہ نضر (بن شمیل) نے ہمیں بتایا، ہشام (بن عروہ) سے روایت ہے کہ اُنہوں نے کہا: میرے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہوئے مجھے بتایا کہ اُن کے والد (حضرت ابوبکرؓ) اپنی کوئی قسم نہیں توڑتے تھے، آخر جب اللہ نے قسم کے کفارے کی بابت حکم نازل کیا تو حضرت ابوبکرؓ فرمانے لگے: میں جب بھی کوئی ایسی قسم دیکھوں کہ اس کے سوا (دوسری قسم) میری سمجھ میں اس سے بہتر ہو تو ضرور اللہ کی اجازت کو قبول کرتا ہوں اور وہی بات کرتا ہوں جو بہتر ہوتی ہے۔

صحیح بخاری 4662

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنِ ابْنِ أَبِي بَكْرَةَ عَنْ أَبِي بَكْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنَّ الزَّمَانَ قَدِ اسْتَدَارَ كَهَيْئَتِهِ يَوْمَ خَلَقَ اللَّهُ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضَ السَّنَةُ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ ثَلاَثٌ مُتَوَالِيَاتٌ ذُو الْقَعْدَةِ وَذُو الْحِجَّةِ وَالْمُحَرَّمُ وَرَجَبُ مُضَرَ الَّذِي بَيْنَ جُمَادَى وَشَعْبَانَ ".

عبداللہ بن عبدالوہاب نے ہم سے بیان کیا کہ حماد بن زید نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ایوب (سختیانی) سے، ایوب نے محمد (بن سیرین) سے، اُنہوں نے (عبدالرحمٰن) بن ابی بکرہ سے، عبدالرحمٰن نے حضرت ابوبکرہؓ سے، حضرت ابوبکرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: زمانہ پھر چکر کھا کر ہو بہو ویسے ہی ہو گیا جیسا کہ وہ اس وقت تھا، جب اللہ نے یہ آسمان اور زمین پیدا کئے۔ سال بارہ مہینہ کا ہی ہوتا ہے۔ ان میں چار مہینے قابل حرمت ہیں، تین لگا تار ذوالقعدہ، ذوالحج اور محرم اور چوتھا مضر کا رجب، جو جمادی اور شعبان کے درمیان ہے۔

صحیح بخاری 4715

حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ فِي هَذِهِ الآيَةِ {الَّذِينَ يَدْعُونَ يَبْتَغُونَ إِلَى رَبِّهِمِ الْوَسِيلَةَ} قَالَ نَاسٌ مِنَ الْجِنِّ كَانُوا يُعْبَدُونَ فَأَسْلَمُوا.

بشر بن خالد نے ہم سے بیان کیا کہ محمد بن جعفر نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے شعبہ سے، شعبہ نے سلیمان (اعمش) سے، سلیمان نے ابراہیم (نخعی) سے، ابراہیم نے ابو معمر سے، ابو معمر نے حضرت عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے اس آیت الَّذِيْنَ يَدْعُوْنَ… یعنی جنہیں وہ پکارتے ہیں وہ بھی اپنے ربّ کے قرب کے لئے کوئی ذریعہ تلاش کرتے ہیں، کے بارے میں بتایا (کہ اس سے مراد یہ ہے) کہ جنّوں میں سے کچھ لوگوں کی پرستش کی جاتی تھی پھر وہ مسلمان ہوگئے۔

صحیح بخاری 4752

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا هِشَامٌ أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ أَخْبَرَهُمْ قَالَ ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ سَمِعْتُ عَائِشَةَ تَقْرَأُ {إِذْ تَلِقُونَهُ بِأَلْسِنَتِكُمْ}

ابراہیم بن موسیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ ہشام نے ہمیں بتایا۔ ابن جریج نے ان کو خبر دی کہ ابو ملیکہ کے بیٹے نے کہا کہ میں نے حضرت عائشہؓ کو یہ آیت یوں پڑھتے سنا: إِذْ تَلِقُونَهُ بِأَلْسِنَتِكُمْ یعنی جب تم اپنی زبانوں سے یہ بات گھڑتے تھے۔

صحیح بخاری 4753

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ قَالَ اسْتَأْذَنَ ابْنُ عَبَّاسٍ قَبْلَ مَوْتِهَا عَلَى عَائِشَةَ وَهْىَ مَغْلُوبَةٌ قَالَتْ أَخْشَى أَنْ يُثْنِيَ عَلَىَّ. فَقِيلَ ابْنُ عَمِّ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَمِنْ وُجُوهِ الْمُسْلِمِينَ. قَالَتِ ائْذَنُوا لَهُ. فَقَالَ كَيْفَ تَجِدِينَكِ قَالَتْ بِخَيْرٍ إِنِ اتَّقَيْتُ. قَالَ فَأَنْتِ بِخَيْرٍ ـ إِنْ شَاءَ اللَّهُ ـ زَوْجَةُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَلَمْ يَنْكِحْ بِكْرًا غَيْرَكِ وَنَزَلَ عُذْرُكِ مِنَ السَّمَاءِ. وَدَخَلَ ابْنُ الزُّبَيْرِ خِلاَفَهُ فَقَالَتْ دَخَلَ ابْنُ عَبَّاسٍ فَأَثْنَى عَلَىَّ وَوَدِدْتُ أَنِّي كُنْتُ نِسْيًا مَنْسِيًّا.

محمد بن مثنیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ (بن سعید قطان) نے ہمیں بتایا۔ عمر بن سعید بن ابی حسین سے روایت ہے، اُنہوں نے کہا: ابوملیکہ کے بیٹے نے مجھ سے بیان کیا، کہا: حضرت ابن عباسؓ نے حضرت عائشہؓ کے پاس ان کے فوت ہونے سے پہلے آنے کی اجازت طلب کی اور وہ نڈھال پڑی تھیں۔ حضرت عائشہؓ نے فرمایا: میں ڈرتی ہوں کہ کہیں وہ میری تعریف نہ کریں۔ ان سے کہا گیا: یہ رسول اللہ ﷺ کے چچا زاد ہیں اور معزز مسلمانوں میں سے ہیں۔ فرمانے لگیں: اُنہیں اجازت دے دو۔ حضرت ابن عباسؓ نے کہا: آپ اپنے آپ کو کیسا پاتی ہیں؟ فرمانے لگیں: اچھی ہوں اگر متقی ہوں۔ حضرت ابن عباسؓ نے کہا: آپؓ انشاء اللہ اچھی ہی ہیں، رسول اللہ ﷺ کی زوجہ ہیں۔ آنحضورؐ نے آپؓ کے سوا کسی کنواری سے نکاح نہیں کیا اور آپؓ کی بریت تو آسمان سے نازل ہوئی۔ حضرت ابن عباسؓ کے جانے کے بعد حضرت ابن زبیرؓ آئے تو کہنے لگیں: ابن عباسؓ آئے تھے اور اُنہوں نے میری تعریف کی بحالیکہ میں نے آرزو کی تھی کہ کاش میں بھولی بسری رہتی (میری تعریف میں کوئی ذکر نہ ہوتا)۔

صحیح بخاری 4754

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنِ الْقَاسِمِ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنه ـ اسْتَأْذَنَ عَلَى عَائِشَةَ نَحْوَهُ. وَلَمْ يَذْكُرْ نِسْيًا مَنْسِيًّا.

محمد بن مثنیٰ نے ہمیں بتایا۔ عبدالوہاب بن عبدالمجید نے ہم سے بیان کیا کہ (عبداللہ) بن عون نے ہمیں بتایا، قاسم (بن محمد بن ابی بکر) سے روایت ہے کہ حضرت ابن عباسؓ نے حضرت عائشہؓ کے پاس آنے کی اجازت مانگی اور پھر اُنہوں نے یہی بات بیان کی (جو اوپر گزر چکی ہے) مگر اُنہوں نے بھولی بسری کے الفاظ ذکر نہیں کئے۔

صحیح بخاری 4790

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ عَنْ يَحْيَى عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ عُمَرُ ـ رضى الله عنه ـ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ يَدْخُلُ عَلَيْكَ الْبَرُّ وَالْفَاجِرُ فَلَوْ أَمَرْتَ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ بِالْحِجَابِ فَأَنْزَلَ اللَّهُ آيَةَ الْحِجَابِ.

مسدد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یحيٰ (بن سعید قطان) سے، یحيٰ نے حمید (طویل) سے، حمید نے حضرت انسؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: حضرت عمر رضی اللہ عنہ کہتے تھے: میں نے کہا: یا رسول اللہ! آپؐ کے پاس بھلے بُرے (آدمی) آتے ہیں تو اگر آپؐ امہات المؤمنین کو پردہ کرنے کے لئے فرمائیں (تو مناسب ہوگا۔) پھر اللہ نے حجاب کی آیت نازل کی۔

صحیح بخاری 4791

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيُّ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ حَدَّثَنَا أَبُو مِجْلَزٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ لَمَّا تَزَوَّجَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم زَيْنَبَ ابْنَةَ جَحْشٍ دَعَا الْقَوْمَ فَطَعِمُوا ثُمَّ جَلَسُوا يَتَحَدَّثُونَ وَإِذَا هُوَ كَأَنَّهُ يَتَهَيَّأُ لِلْقِيَامِ فَلَمْ يَقُومُوا فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ قَامَ فَلَمَّا قَامَ قَامَ مَنْ قَامَ وَقَعَدَ ثَلاَثَةُ نَفَرٍ فَجَاءَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم لِيَدْخُلَ فَإِذَا الْقَوْمُ جُلُوسٌ ثُمَّ إِنَّهُمْ قَامُوا فَانْطَلَقْتُ فَجِئْتُ فَأَخْبَرْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُمْ قَدِ انْطَلَقُوا فَجَاءَ حَتَّى دَخَلَ فَذَهَبْتُ أَدْخُلُ فَأَلْقَى الْحِجَابَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ فَأَنْزَلَ اللَّهُ {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تَدْخُلُوا بُيُوتَ النَّبِيِّ} الآيَةَ

محمد بن عبداللہ رقاشی نے ہم سے بیان کیا کہ معتمر بن سلیمان نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: میں نے اپنے باپ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: ابومجلز نے ہمیں بتایا کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا: جب رسول اللہ ﷺ نے حضرت زینب بنت جحشؓ سے شادی کی۔ تو لوگوں کو دعوت دی۔ انہوں نے کھانا کھایا اور پھر وہ بیٹھے باتیں کرنے لگے۔ کیا دیکھتے ہیں کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت ﷺ اٹھنا چاہتے ہیں مگر لوگ نہ اٹھے۔ جب آپؐ نے یہ دیکھا تو آپؐ کھڑے ہوگئے۔ جب آپؐ کھڑے ہوئے تو لوگ اٹھ کر چلے گئے اور تین آدمی بیٹھے رہے۔ نبی ﷺ آئے کہ اندر جائیں مگر کیا دیکھتے ہیں کہ یہ لوگ بیٹھے ہیں۔ آخر وہ اٹھ کر چلے گئے اور میں بھی چلا اور جا کر نبی ﷺ کو خبر دی کہ وہ چلے گئے ہیں آپؐ آئے اور اندر گئے۔ میں بھی اندر جانے لگا تو نبیﷺ نے میرے اور اپنے درمیان پردہ ڈال دیا۔ پھر اللہ نے یہ وحی نازل کی: يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَدْخُلُوْا بُيُوْتَ النَّبِيِّ۔ یعنی اے وے جو ایمان لائے ہو نبی کے گھروں میں مت جاؤ…

صحیح بخاری 4792

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَنَا أَعْلَمُ النَّاسِ بِهَذِهِ الآيَةِ آيَةِ الْحِجَابِ لَمَّا أُهْدِيَتْ زَيْنَبُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَتْ مَعَهُ فِي الْبَيْتِ صَنَعَ طَعَامًا وَدَعَا الْقَوْمَ فَقَعَدُوا يَتَحَدَّثُونَ فَجَعَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَخْرُجُ ثُمَّ يَرْجِعُ وَهُمْ قُعُودٌ يَتَحَدَّثُونَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تَدْخُلُوا بُيُوتَ النَّبِيِّ إِلاَّ أَنْ يُؤْذَنَ لَكُمْ إِلَى طَعَامٍ غَيْرَ نَاظِرِينَ إِنَاهُ} إِلَى قَوْلِهِ {مِنْ وَرَاءِ حِجَابٍ} فَضُرِبَ الْحِجَابُ وَقَامَ الْقَوْمُ.

سلیمان بن حرب نے ہم سے بیان کیا کہ حماد بن زید نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ایوب (سختیانی) سے، ایوب نے ابوقلابہ سے روایت کی کہ حضرت انس بن مالکؓ نے کہا: میں اس آیت کی بابت تمام لوگوں سے بڑھ کر جانتا ہوں یعنی حجاب کی آیت (کے متعلق)۔ جب حضرت زینبؓ (بوقت رخصتانہ) رسول اللہ ﷺ کے پاس بھیجی گئیں تو وہ آپؐ کے ساتھ ہی گھر میں تھیں۔ آپؐ نے کھانا تیار کروایا اور لوگوں کو دعوت دی۔ وہ (کھانا کھا کر) بیٹھے رہے، باتیں کرتے رہے۔ نبیﷺ باہر جاتے اور پھر واپس آتے مگر دیکھتے کہ وہ بیٹھے باتیں کر رہے ہیں۔ پھر اللہ تعالیٰ نے وحی نازل کی: يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَدْخُلُوْا بُيُوْتَ النَّبِيِّ… مِنْ وَّرَآءِ حِجَابٍ تک۔ یعنی اے وے جو ایمان لائے ہو نبی کے گھروں میں مت جاؤ بجز اس کے کہ کھانے کے لئے اندر آنے کی تمہیں اجازت دی جائے۔ اس کے پکنے کا انتظار نہ کرتے رہو۔ لیکن جب تمہیں بلایا جائے تو اس وقت اندر آؤ۔ جب تم کھا چکو تو منتشر ہوجاؤ اور باتوں میں مزہ لینے نہ لگ جاؤ۔ یہ بات نبیؐ کو تکلیف دیتی ہے اور وہ تم سے (اس کے اظہار پر) شرماتا ہے اور اللہ حق سے نہیں شرماتا۔ اور اگر ان (بیویوں) سے کوئی سامان مانگنا ہو تو پسِ پردہ مانگو۔ چنانچہ پردہ ڈال دیا گیا اور لوگ اٹھ کر چلے گئے۔

صحیح بخاری 4793

حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ بُنِيَ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِزَيْنَبَ ابْنَةِ جَحْشٍ بِخُبْزٍ وَلَحْمٍ فَأُرْسِلْتُ عَلَى الطَّعَامِ دَاعِيًا فَيَجِيءُ قَوْمٌ فَيَأْكُلُونَ وَيَخْرُجُونَ ثُمَّ يَجِيءُ قَوْمٌ فَيَأْكُلُونَ وَيَخْرُجُونَ فَدَعَوْتُ حَتَّى مَا أَجِدُ أَحَدًا أَدْعُو فَقُلْتُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ مَا أَجِدُ أَحَدًا أَدْعُوهُ قَالَ ارْفَعُوا طَعَامَكُمْ وَبَقِيَ ثَلاَثَةُ رَهْطٍ يَتَحَدَّثُونَ فِي الْبَيْتِ فَخَرَجَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَانْطَلَقَ إِلَى حُجْرَةِ عَائِشَةَ فَقَالَ " السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ أَهْلَ الْبَيْتِ وَرَحْمَةُ اللَّهِ ". فَقَالَتْ وَعَلَيْكَ السَّلاَمُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ كَيْفَ وَجَدْتَ أَهْلَكَ بَارَكَ اللَّهُ لَكَ فَتَقَرَّى حُجَرَ نِسَائِهِ كُلِّهِنَّ يَقُولُ لَهُنَّ كَمَا يَقُولُ لِعَائِشَةَ وَيَقُلْنَ لَهُ كَمَا قَالَتْ عَائِشَةُ ثُمَّ رَجَعَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَإِذَا ثَلاَثَةُ رَهْطٍ فِي الْبَيْتِ يَتَحَدَّثُونَ وَكَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم شَدِيدَ الْحَيَاءِ فَخَرَجَ مُنْطَلِقًا نَحْوَ حُجْرَةِ عَائِشَةَ فَمَا أَدْرِي آخْبَرْتُهُ أَوْ أُخْبِرَ أَنَّ الْقَوْمَ خَرَجُوا فَرَجَعَ حَتَّى إِذَا وَضَعَ رِجْلَهُ فِي أُسْكُفَّةِ الْبَابِ دَاخِلَةً وَأُخْرَى خَارِجَةً أَرْخَى السِّتْرَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ وَأُنْزِلَتْ آيَةُ الْحِجَابِ.

ابو معمر نے ہمیں بتایا کہ عبدالوارث نے ہم سے بیان کیا۔ عبدالعزیز بن صہیب نے ہمیں بتایا کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے حضرت زینب بنت جحشؓ سے شادی کی تو روٹی اور گوشت سے ولیمہ کیا گیا اور کھانے پر بلانے کے لیے مجھے بھیجا۔ کچھ لوگ آتے اور وہ کھا کر چلے جاتے پھر کچھ لوگ آتے اور وہ کھا کر چلے جاتے۔ میں نے سب کو بلایا یہاں تک کہ میں نے کسی کو نہ پایا کہ جسے بلاتا۔ میں نے کہا: یا نبی اللہ! میں کوئی شخص نہیں پاتا جسے بلاؤں۔ آپؐ نے فرمایا: کھانا اٹھا لو۔ اور تین شخص گھر میں رہ گئے جو باتیں کر رہے تھے۔ نبی ﷺ نکلے اور حضرت عائشہؓ کے حجرے کی طرف گئے اور فرمایا: اے اہل بیت! تم پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت۔ حضرت عائشہؓ نے (جواب میں) کہا: آپؐ پر بھی سلامتی اور اللہ کی رحمت۔ آپؐ نے اپنی بیوی کو کیسا پایا ہے؟ اللہ آپؐ کو مبارک کرے۔ غرض آپؐ اسی طرح اپنی تمام ازواج کے حجروں میں یکے بعد دیگرے گئے ان سے وہی بات کہتے جو حضرت عائشہؓ سے کہی۔ وہ ازواج بھی وہی جواب دیتیں جو حضرت عائشہؓ نے دیا۔ پھر نبی ﷺ واپس آئے تو کیا دیکھتے ہیں کہ وہی تین آدمی گھر میں باتیں کر رہے ہیں۔ نبی ﷺ بہت ہی شرمیلے تھے آپؐ پھر حضرت عائشہؓ کے حجرے کی طرف چلے گئے۔ میں نہیں جانتا آیا میں نے آپؐ کو خبر دی یا کسی اور نے کہ لوگ چلے گئے ہیں تو آپؐ واپس آئے۔ جب آپؐ نے دروازے کی دہلیز میں ایک پاؤں رکھا دوسرا ابھی باہر تھا تو آپؐ نے پردہ میرے اور اپنے درمیان ڈال دیا اور حجاب کی آیت نازل ہوئی۔

صحیح بخاری 4794

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكْرٍ السَّهْمِيُّ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ أَوْلَمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حِينَ بَنَى بِزَيْنَبَ ابْنَةِ جَحْشٍ فَأَشْبَعَ النَّاسَ خُبْزًا وَلَحْمًا ثُمَّ خَرَجَ إِلَى حُجَرِ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ كَمَا كَانَ يَصْنَعُ صَبِيحَةَ بِنَائِهِ فَيُسَلِّمُ عَلَيْهِنَّ وَيَدْعُو لَهُنَّ وَيُسَلِّمْنَ عَلَيْهِ وَيَدْعُونَ لَهُ فَلَمَّا رَجَعَ إِلَى بَيْتِهِ رَأَى رَجُلَيْنِ جَرَى بِهِمَا الْحَدِيثُ فَلَمَّا رَآهُمَا رَجَعَ عَنْ بَيْتِهِ فَلَمَّا رَأَى الرَّجُلاَنِ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَجَعَ عَنْ بَيْتِهِ وَثَبَا مُسْرِعَيْنِ فَمَا أَدْرِي أَنَا أَخْبَرْتُهُ بِخُرُوجِهِمَا أَمْ أُخْبِرَ فَرَجَعَ حَتَّى دَخَلَ الْبَيْتَ وَأَرْخَى السِّتْرَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ وَأُنْزِلَتْ آيَةُ الْحِجَابِ. وَقَالَ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا يَحْيَى حَدَّثَنِي حُمَيْدٌ سَمِعَ أَنَسًا عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

اسحاق بن منصور نے ہمیں بتایا۔ عبداللہ بن بکر سہمی نے ہمیں خبر دی کہ حمید نے ہمیں بتایا۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: جب حضرت زینبؓ بنت جحش کا رخصتانہ ہوا تو رسول اللہ ﷺ نے ولیمہ کیا اور لوگوں کو روٹی اور گوشت پیٹ بھر کر کھلایا۔ پھر آپؐ امہات المومنین کے حجروں کی طرف گئے جیسا کہ آپؐ رخصتانے کی صبح میں کیا کرتے تھے یعنی ان کے پاس جاکر انہیں سلام کہتے اور ان کے لئے دعا فرماتے۔ وہ بھی آپؐ کو سلام کہتیں اور آپؐ کے لئے دعا کرتیں۔ جب آپؐ اپنے گھر میں لوٹے تو آپؐ نے دو آدمی دیکھے کہ ان کی باتوں کا سلسلہ جاری تھا۔ جب آپؐ نے ان کو دیکھا تو گھر سے واپس چلے گئے۔ جب ان دونوں نے دیکھا کہ اللہ کے نبی ﷺ گھر سے لوٹ گئے ہیں تو وہ جلدی سے اٹھ کر چلے گئے۔ میں نہیں جانتا کہ میں نے آپؐ کو ان کے جانے کی خبر دی یا کسی اور نے۔ (یہ سن کر) آپؐ واپس آئے اور گھر میں گئے اور میرے اور اپنے درمیان پردہ ڈال دیا اور اللہ نے حجاب کی آیت نازل کی۔ اور ابن ابی مریم نے کہا کہ یحيٰ (بن ایوب) نے ہمیں بتایا، (کہا:) حمید نے مجھ سے بیان کیا۔ انہوں نے حضرت انسؓ سے سنا۔ حضرت انسؓ نے نبی ﷺ سے یہ بات مرفوعاً بیان کی۔

صحیح بخاری 4795

حَدَّثَنِي زَكَرِيَّاءُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ خَرَجَتْ سَوْدَةُ بَعْدَ مَا ضُرِبَ الْحِجَابُ لِحَاجَتِهَا وَكَانَتِ امْرَأَةً جَسِيمَةً لاَ تَخْفَى عَلَى مَنْ يَعْرِفُهَا فَرَآهَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَقَالَ يَا سَوْدَةُ أَمَا وَاللَّهِ مَا تَخْفَيْنَ عَلَيْنَا فَانْظُرِي كَيْفَ تَخْرُجِينَ قَالَتْ فَانْكَفَأَتْ رَاجِعَةً وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي بَيْتِي وَإِنَّهُ لَيَتَعَشَّى. وَفِي يَدِهِ عَرْقٌ فَدَخَلَتْ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي خَرَجْتُ لِبَعْضِ حَاجَتِي فَقَالَ لِي عُمَرُ كَذَا وَكَذَا. قَالَتْ فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَيْهِ ثُمَّ رُفِعَ عَنْهُ وَإِنَّ الْعَرْقَ فِي يَدِهِ مَا وَضَعَهُ فَقَالَ " إِنَّهُ قَدْ أُذِنَ لَكُنَّ أَنْ تَخْرُجْنَ لِحَاجَتِكُنَّ ".

زکریا بن یحيٰ نے مجھ سے بیان کیا کہ ابو اُسامہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام سے, ہشام نے اپنے باپ سے, ان کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ کہتی تھیں: پردہ کا حکم ہونے کے بعد حضرت سودہؓ اپنی حاجت کے لئے باہر گئیں اور وہ جسیم عورت تھیں جو انہیں جانتا اس سے پوشیدہ نہ رہتیں۔ حضرت عمر بن خطابؓ نے ان کو دیکھ لیا اور کہا دیکھو سودہؓ! اللہ کی قسم! آپ ہم سے چھپ نہیں سکتیں۔ اب دیکھیں آپ کیونکر نکلیں گی۔ کہتی تھیں: یہ سن کر حضرت سودہؓ لوٹ آئیں اور رسول اللہ ﷺ میرے گھر میں تھے اس وقت رات کا کھانا کھا رہے تھے۔ آپؐ کے ہاتھ میں ایک ہڈی تھی۔ حضرت سودہؓ اندر آئیں اور انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! میں کسی حاجت کے لئے باہر گئی تھی تو عمرؓ نے مجھ سے یوں کہا۔ کہتی تھیں: اللہ نے آپؐ پر وحی کی۔ جب (حالت وحی) آپؐ سے موقوف ہوئی اور وہ ہڈی آپؐ کے ہاتھ میں تھی، آپؐ نے اسے نہیں رکھا اور فرمایا: تم (عورتوں) کو تو اجازت دے دی گئی ہے کہ اپنی ضرورت کے لئے نکلا کریں۔

10 von 10 heute frei