کتاب 10: باب قَوْلُهُ تَعَالَى ‏{‏وَإِذْ يَرْفَعُ إِبْرَاهِيمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَيْتِ وَإِسْمَاعِيلُ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ‏}‏

صحیح بخاری

صحیح بخاری 4484

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ أَخْبَرَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " أَلَمْ تَرَىْ أَنَّ قَوْمَكِ بَنَوُا الْكَعْبَةَ وَاقْتَصَرُوا عَنْ قَوَاعِدِ إِبْرَاهِيمَ ". فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلاَ تَرُدُّهَا عَلَى قَوَاعِدِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ " لَوْلاَ حِدْثَانُ قَوْمِكِ بِالْكُفْرِ ". فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ لَئِنْ كَانَتْ عَائِشَةُ سَمِعَتْ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَا أُرَى رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم تَرَكَ اسْتِلاَمَ الرُّكْنَيْنِ اللَّذَيْنِ يَلِيَانِ الْحِجْرَ إِلاَّ أَنَّ الْبَيْتَ لَمْ يُتَمَّمْ عَلَى قَوَاعِدِ إِبْرَاهِيمَ.

اسماعیل (بن ابی اویس) نے ہم سے بیان کیا، کہا: مالک نے مجھے بتایا۔ انہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے سالم بن عبداللہ سے روایت کی کہ عبد اللہ بن محمد بن ابی بکر نے حضرت عبداللہ بن عمرؓ کو بتایا: نبی ﷺ کی زوجہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کیا تمہیں علم نہیں کہ تمہاری قوم نے کعبہ بنایا تھا اور انہوں نے ابراہیمؑ کی بنیادوں سے چھوٹا رکھا۔ میں نے کہا: یارسول اللہ! کیا آپؐ پھر اسے ابراہیم کی بنیادوں پر نہیں کر دیتے؟ آپؐ نے فرمایا: اگر یہ بات نہ ہوتی کہ تمہاری قوم نے حال ہی میں کفر سے نجات پائی ہے (تو میں ویسا کر دیتا۔) حضرت عبداللہ بن عمرؓ نے (یہ سن کر) کہا: اگر حضرت عائشہؓ نے رسول اللہ ﷺ سے یہ سنا ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ نے دو ستون جو حجر اَسود سے ملحق ہیں ان کو بوسہ نہیں دیا تو اس کی صرف یہی وجہ تھی کہ بیت اللہ کو حضرت ابراہیمؑ کی بنیادوں پر پورے طور پر نہیں بنایا گیا تھا۔

صحیح بخاری 4561

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ جَعَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَلَى الرَّجَّالَةِ يَوْمَ أُحُدٍ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جُبَيْرٍ وَأَقْبَلُوا مُنْهَزِمِينَ فَذَاكَ إِذْ يَدْعُوهُمُ الرَّسُولُ فِي أُخْرَاهُمْ وَلَمْ يَبْقَ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم غَيْرُ اثْنَىْ عَشَرَ رَجُلاً.

عمرو بن خالد نے ہم سے بیان کیا کہ زہیر نے ہمیں بتایا۔ ابواسحاق نے ہم سے بیان کیا، کہا: میں نے حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے سنا، کہتے تھے: نبی ﷺ نے جنگ اُحد کے دن پیادہ فوج پر حضرت عبداللہ بن جبیر ؓ کو سردار مقرر کیا اور یہ شکست کھا کر بھاگے چلے آئے۔ تو یہ وہ ہے (جو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے) کہ رسول ان کے پچھلے حصہ میں (کھڑا) انہیں بلا رہا تھا اور نبی ﷺ کے ساتھ سوائے بارہ آدمیوں کے کوئی باقی نہ رہا تھا۔

صحیح بخاری 4583

حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ هَلَكَتْ قِلاَدَةٌ لأَسْمَاءَ فَبَعَثَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فِي طَلَبِهَا رِجَالاً فَحَضَرَتِ الصَّلاَةُ وَلَيْسُوا عَلَى وُضُوءٍ. وَلَمْ يَجِدُوا مَاءً فَصَلَّوْا وَهُمْ عَلَى غَيْرِ وُضُوءٍ فَأَنْزَلَ اللَّهُ. يَعْنِي آيَةَ التَّيَمُّمِ.

محمد (بن سلام بیکندی) نے ہم سے بیان کیا کہ عبدہ (بن سلیمان) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام (بن عروہ) سے، ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ فرماتی تھیں: اسماءؓ کا ایک ہار گم ہو گیا تھا اور نبی ﷺ نے اس کی تلاش میں کچھ لوگوں کو بھیجا اور نماز کا وقت آ پہنچا اور لوگ باوضو نہیں تھے اور انہوں نے پانی بھی نہ پایا۔ انہوں نے نماز پڑھ لی اور وہ بغیر وضو تھے۔ تو پھر اللہ نے یہ وحی نازل کی۔ یعنی تیمم کی آیت۔

صحیح بخاری 4616

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ وَإِنَّ فِي الْمَدِينَةِ يَوْمَئِذٍ لَخَمْسَةَ أَشْرِبَةٍ مَا فِيهَا شَرَابُ الْعِنَبِ.

اسحاق بن ابراہیم نے ہم سے بیان کیا کہ محمد بن بِشر نے ہمیں خبر دی کہ عبدالعزیز بن عمر بن عبدالعزیز نے ہم سے بیان کیا، اُنہوں نے کہا: نافع نے مجھے بتایا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ اُنہوں نے کہا: جب شراب کی حرمت کے بارے میں حکم نازل ہوا تو مدینہ میں اس وقت پانچ قسم کی شرابیں تھیں، ان میں انگور کی شراب نہ تھی۔

صحیح بخاری 4617

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ قَالَ قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ مَا كَانَ لَنَا خَمْرٌ غَيْرُ فَضِيخِكُمْ هَذَا الَّذِي تُسَمُّونَهُ الْفَضِيخَ. فَإِنِّي لَقَائِمٌ أَسْقِي أَبَا طَلْحَةَ وَفُلاَنًا وَفُلاَنًا إِذْ جَاءَ رَجُلٌ فَقَالَ وَهَلْ بَلَغَكُمُ الْخَبَرُ فَقَالُوا وَمَا ذَاكَ قَالَ حُرِّمَتِ الْخَمْرُ. قَالُوا أَهْرِقْ هَذِهِ الْقِلاَلَ يَا أَنَسُ. قَالَ فَمَا سَأَلُوا عَنْهَا وَلاَ رَاجَعُوهَا بَعْدَ خَبَرِ الرَّجُلِ.

یعقوب بن ابراہیم نے ہم سے بیان کیا کہ ابن عُلَیَّہ (اسماعیل بن ابراہیم) نے ہمیں بتایا کہ عبدالعزیز بن صہیب نے ہم سے بیان کیا، اُنہوں نے کہا: حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے تھے: ہمارے پاس کوئی شراب نہ ہوتی تھی سوائے اس تمہاری فضیخ (کھجور کی شراب) کے، یہی شراب جس کو تم فضیخ کہتے ہو، میں ایک دفعہ کھڑا ابوطلحہؓ اور فلاں فلاں کو شراب پلا رہا تھا، اتنے میں ایک شخص آیا اور اُس نے کہا: کیا تمہیں خبر پہنچی ہے؟ وہ کہنے لگے، کیا خبر؟ اس نے کہا: شراب حرام کی گئی ہے۔ وہ لوگ کہنے لگے: انسؓ! یہ مٹکے اُنڈیل دو۔ کہتے تھے: پھر اُنہوں نے اُس شخص کے خبر دینے کے بعد نہ اُس شراب سے متعلق پوچھا اور نہ اُس کو دوبارہ پیا۔

صحیح بخاری 4618

حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ جَابِرٍ قَالَ صَبَّحَ أُنَاسٌ غَدَاةَ أُحُدٍ الْخَمْرَ فَقُتِلُوا مِنْ يَوْمِهِمْ جَمِيعًا شُهَدَاءَ وَذَلِكَ قَبْلَ تَحْرِيمِهَا.

صدقہ بن فضل نے ہم سے بیان کیا کہ (سفیان) بن عیینہ نے ہمیں بتایا، اُنہوں نے عمرو (بن دینار) سے، عمرو نے حضرت جابرؓ سے روایت کی، اُنہوں نے کہا: جنگ اُحد کے دن کچھ لوگوں نے صبح شراب پی اور اس دن وہ سب کے سب شہید ہو کر مارے گئے اور یہ واقعہ شراب کی حرمت سے پہلے کا ہے۔

صحیح بخاری 4619

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ أَخْبَرَنَا عِيسَى وَابْنُ إِدْرِيسَ عَنْ أَبِي حَيَّانَ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ ـ رضى الله عنه ـ عَلَى مِنْبَرِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ أَمَّا بَعْدُ أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّهُ نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ وَهْىَ مِنْ خَمْسَةٍ مِنَ الْعِنَبِ وَالتَّمْرِ وَالْعَسَلِ وَالْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ وَالْخَمْرُ مَا خَامَرَ الْعَقْلَ.

اسحاق بن ابراہیم حنظلی نے ہم سے بیان کیا کہ عیسیٰ اور (عبداللہ) بن ادریس نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ابوحیان سے، ابوحیان نے (عامر) شعبی سے، شعبی نے (حضرت عبداللہ) بن عمؓر سے روایت کی کہ اُنہوں نے کہا: میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے اس وقت سنا، جبکہ وہ نبی ﷺ کے منبر پر تھے۔ آپؓ فرما رہے تھے : اَمَّا بعد، اے لوگو ! دیکھو شراب کی حرمت کا حکم نازل ہوا اور وہ پانچ چیزوں کی ہوتی ہے۔ انگور کی، کھجور کی، شہد کی، گندم کی اور جَو کی اور شراب وہ ہے جو عقل پر پردہ ڈال دے۔

صحیح بخاری 4636

حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنْ مَغْرِبِهَا فَإِذَا طَلَعَتْ وَرَآهَا النَّاسُ آمَنُوا أَجْمَعُونَ وَذَلِكَ حِينَ لاَ يَنْفَعُ نَفْسًا إِيمَانُهَا ". ثُمَّ قَرَأَ الآيَةَ.

اسحاق نے مجھ سے بیان کیا کہ عبدالرزاق نے ہمیں خبر دی کہ معمر نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ہمام سے، ہمام نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اس وقت تک وہ گھڑی برپا نہیں ہوگی جب تک کہ سورج اپنے ڈوبنے کی جگہ سے نہ چڑھے۔ جب سورج (مغرب سے) نکلے گا اور لوگ اس کو دیکھ لیں گے تو سب کے سب ایمان لائیں گے اور یہ وہ وقت ہوگا جب کسی نفس کو اس کا ایمان لانا فائدہ نہ دے گا۔ پھر اس کے بعد آپؐ نے یہ آیت پڑھی (لَا يَنْفَعُ نَفْسًا اِيْمَانُهَا لَمْ تَكُنْ اٰمَنَتْ مِنْ قَبْلُ۔)

صحیح بخاری 4667

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ أَبِي نُعْمٍ عَنْ أَبِي سَعِيد ٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ بُعِثَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِشَىْءٍ فَقَسَمَهُ بَيْنَ أَرْبَعَةٍ وَقَالَ " أَتَأَلَّفُهُمْ ". فَقَالَ رَجُلٌ مَا عَدَلْتَ. فَقَالَ " يَخْرُجُ مِنْ ضِئْضِئِ هَذَا قَوْمٌ يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ ".

محمد بن کثیر نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے اپنے باپ (سعید بن مسروق) سے، اُنہوں نے (عبدالرحمٰن بن) ابی نعم سے، اُنہوں نے حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: نبی ﷺ کو کچھ مال بھیجا گیا تو آپؐ نے چار آدمیوں کے درمیان وہ بانٹ دیا اور فرمایا: میں اِن کی تالیف قلب کرتا ہوں۔ ایک شخص نے کہا: آپ نے انصاف نہیں کیا۔ آپؐ نے فرمایا: کہ اس شخص کی نسل سے ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو دین سے تیر کی طرح نکل جائیں گے۔

صحیح بخاری 4717

حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ وَابْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضى الله عنه عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " فَضْلُ صَلاَةِ الْجَمِيعِ عَلَى صَلاَةِ الْوَاحِدِ خَمْسٌ وَعِشْرُونَ دَرَجَةً وَتَجْتَمِعُ مَلاَئِكَةُ اللَّيْلِ وَمَلاَئِكَةُ النَّهَارِ فِي صَلاَةِ الصُّبْحِ ". يَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةَ اقْرَءُوا إِنْ شِئْتُمْ {وَقُرْآنَ الْفَجْرِ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا}

عبداللہ بن محمد (مسندی) نے مجھے بتایا کہ عبدالرزاق (بن ہمام) نے ہم سے بیان کیا کہ معمر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زہری سے، زہری نے ابوسلمہ (عبداللہ بن عبدالرحمٰن بن عوف) اور (سعید) ابن مسیب سے، ان دونوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپؐ نے فرمایا: باجماعت نماز پڑھنے والے کی فضیلت اکیلے شخص کی نماز پر پچیس درجے بڑھ کر ہے اور صبح کی نماز میں رات کے فرشتے اور دن کے فرشتے اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ (یہ حدیث بیان کرکے) حضرت ابوہریرہؓ کہتے تھے کہ اگر تم چاہو تو یہ آیت پڑھ لو: اور صبح کے وقت (قرآن) کے پڑھنے کو بھی (لازم سمجھ)۔ صبح کے وقت (قرآن) کا پڑھنا یقیناً (اللہ کے حضور میں ایک) مقبول عمل ہے۔

صحیح بخاری 4756

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي الضُّحَى عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ دَخَلَ حَسَّانُ بْنُ ثَابِتٍ عَلَى عَائِشَةَ فَشَبَّبَ وَقَالَ حَصَانٌ رَزَانٌ مَا تُزَنُّ بِرِيبَةٍ وَتُصْبِحُ غَرْثَى مِنْ لُحُومِ الْغَوَافِلِ قَالَتْ لَسْتَ كَذَاكَ. قُلْتُ تَدَعِينَ مِثْلَ هَذَا يَدْخُلُ عَلَيْكِ وَقَدْ أَنْزَلَ اللَّهُ {وَالَّذِي تَوَلَّى كِبْرَهُ مِنْهُمْ} فَقَالَتْ وَأَىُّ عَذَابٍ أَشَدُّ مِنَ الْعَمَى وَقَالَتْ وَقَدْ كَانَ يَرُدُّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم.

محمد بن بشار نے ہمیں بتایا۔ ابوعدی کے بیٹے نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں خبر دی۔ اُنہوں نے اعمش سے، اعمش نے ابوالضحیٰ سے، ابوالضحیٰ نے مسروق سے روایت کی کہ اُنہوں نے کہا: حضرت حسان بن ثابتؓ حضرت عائشہؓ کے پاس آئے اور ان کی تعریف میں شعر کہے اور کہا: نہایت پاکدامن ہیں، نہایت باوقار ہیں کسی عیب کا بھی شبہ ان پر نہیں جاتا اور بے خبر عورتوں کے گوشت سے بھوکی رہتی ہیں (یعنی غیبت نہیں کرتیں) حضرت عائشہؓ نے (یہ شعر سن کر) فرمایا: آپ تو ایسے نہیں۔ میں نے کہا: آپ ایسے شخص کو اپنے پاس آنے دیتی ہیں بحالیکہ اللہ نے یہ وحی نازل کی ہے: یعنی اور وہ شخص جس نے اُن میں سے اس بہتان میں بڑا حصہ لیا۔ فرمانے لگیں: اور اندھا پن سے زیادہ سخت اور کیا سزا ہو گی اور فرمایا کہ یہ (حسانؓ) رسول اللہ ﷺ کی طرف سے (کفار کو) جواب دیا کرتے تھے۔

صحیح بخاری 4797

حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ عَنِ الْحَكَمِ عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَمَّا السَّلاَمُ عَلَيْكَ فَقَدْ عَرَفْنَاهُ فَكَيْفَ الصَّلاَةُ قَالَ " قُولُوا اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ ".

سعید بن یحيٰ نے مجھے بتایا کہ میرے باپ (یحيٰ بن سعید) نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) مسعر (بن کدام) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حکم (بن عتیبہ) سے، حکم نے (عبدالرحمٰن) بن ابی لیلیٰ سے، انہوں نے حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ آپؐ سے کہا گیا: یا رسول اللہ! آپؐ کے لئے سلامتی کی دعا کرنا تو ہم نے سمجھ لیا آپؐ کے لئے رحمت کی دعا کیسے کیا کریں؟ آپؐ نے فرمایا: یوں کہو: اے اللہ محمدؐ اور آل محمدؐ کو خاص الخاص رحمت سے نواز جیسا کہ تو نے (ابراہیم اور) آل ابراہیم کو نوازا۔ یقیناً تو بہت ہی خوبیوں والا (اور) بڑی شان والا ہے۔ محمدؐ اور آل محمدؐ کو برکتیں عطا کر جیسا کہ تو نے (ابراہیم اور) آل ابراہیم کو برکتیں عطا کیں۔ یقیناً تو بہت ہی خوبیوں والا (اور) بڑی شان والا ہے۔

صحیح بخاری 4798

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ الْهَادِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا التَّسْلِيمُ فَكَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ قَالَ " قُولُوا اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَرَسُولِكَ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ ". قَالَ أَبُو صَالِحٍ عَنِ اللَّيْثِ " عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ ".حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي حَازِمٍ وَالدَّرَاوَرْدِيُّ عَنْ يَزِيدَ وَقَالَ " كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَآلِ إِبْرَاهِيمَ ".

عبداللہ بن یوسف نے ہمیں بتایا کہ لیث (بن سعد) نے ہم سے بیان کیا, کہا: (یزید) ابن ھاد نے مجھے بتایا۔ انہوں نے عبداللہ بن خباب سے، ابن خباب نے حضرت ابوسعید خدریؓ سے روایت کی۔ وہ کہتے تھے: ہم نے کہا: یارسول اللہ! یہ تو ہوئی سلامتی کی دعا، ہم آپؐ کے لئے رحمت کی دعا کیسے کیا کریں؟ آپؐ نے فرمایا: یوں کہو: اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ… یعنی اے اللہ! محمدؐ جو تیرا بندہ اور تیرا رسول ہے، کو خاص الخاص رحمت سے نواز، جیسا کہ تو نے آل ابراہیمؑ کو رحمت سے نوازا۔ اور محمدؐ اور آل محمدؐ کو برکتیں عطا کر جیسا کہ تو نے ابراہیمؑ کو برکتیں عطا کیں۔ ابوصالح نے لیث سے یوں نقل کیا ہے: عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ. ابراہیم بن حمزہ نے ہم سے بیان کیا کہ (عبدالعزیز) بن ابی حازم اور (عبد العزیز بن محمد) دراوردی نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یزید (بن ہاد) سے روایت کی کہ انہوں نے یوں کہا: كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَآلِ إِبْرَاهِيمَ.

10 von 10 heute frei