کتاب 17: باب ‏{‏الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ يَعْرِفُونَهُ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُمْ وَإِنَّ فَرِيقًا مِنْهُمْ لَيَكْتُمُونَ الْحَقَّ‏}‏ إِلَى قَوْلِهِ ‏{‏مِنَ الْمُمْتَرِينَ‏}‏

صحیح بخاری

صحیح بخاری 4491

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ قَزَعَةَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ بَيْنَا النَّاسُ بِقُبَاءٍ فِي صَلاَةِ الصُّبْحِ إِذْ جَاءَهُمْ آتٍ فَقَالَ إِنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَدْ أُنْزِلَ عَلَيْهِ اللَّيْلَةَ قُرْآنٌ وَقَدْ أُمِرَ أَنْ يَسْتَقْبِلَ الْكَعْبَةَ فَاسْتَقْبِلُوهَا. وَكَانَتْ وُجُوهُهُمْ إِلَى الشَّأْمِ فَاسْتَدَارُوا إِلَى الْكَعْبَةِ.

يحيٰ بن قزعہ نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبد اللہ بن دینار سے، عبداللہ نے حضرت ابن عمرؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: اس اثنا میں کہ لوگ ایک بار قباء میں صبح کی نماز میں تھے، ان کے پاس آنے والا آیا۔ اس نے کہا: نبی ﷺ پر آج رات قرآن اُترا ہے اور حکم ہوا ہے کہ کعبہ کو قبلہ بنائیں۔ اس لئے تم بھی کعبہ کو قبلہ بناؤ۔ ان کے منہ شام کی طرف تھے (یہ سن کر) وہ کعبہ کی طرف پھر گئے۔

صحیح بخاری 4569

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ أَخْبَرَنِي شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ عَنْ كُرَيْبٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ بِتُّ عِنْدَ خَالَتِي مَيْمُونَةَ فَتَحَدَّثَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَعَ أَهْلِهِ سَاعَةً ثُمَّ رَقَدَ فَلَمَّا كَانَ ثُلُثُ اللَّيْلِ الآخِرُ قَعَدَ فَنَظَرَ إِلَى السَّمَاءِ فَقَالَ {إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ وَاخْتِلاَفِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ لآيَاتٍ لأُولِي الأَلْبَابِ} ثُمَّ قَامَ فَتَوَضَّأَ وَاسْتَنَّ فَصَلَّى إِحْدَى عَشْرَةَ رَكْعَةً ثُمَّ أَذَّنَ بِلاَلٌ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّى الصُّبْحَ.

سعید بن ابی مریم نے ہم سے بیان کیا کہ محمد بن جعفر نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے کہا: شریک بن عبداللہ بن ابی نمر نے مجھے بتایا۔ انہوں نے کریب سے، کریب نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں اپنی خالہ حضرت میمونہؓ کے پاس ایک رات رہا۔ رسول اللہ ﷺ نے اپنی زوجہ سے کچھ دیر باتیں کیں۔ پھر سو گئے۔ جب رات کی آخری تہائی ہوئی آپؐ اٹھ کر بیٹھ گئے اور آسمان کی طرف دیکھا اور یہ آیت پڑھی: ان بلندیوں اور اس زمین کی پیدائش میں اور رات اور دن کے یکے بعد دیگرے آنے جانے میں عقلمندوں کے لئے کئی ایک نشان ہیں۔ پھر آپؐ کھڑے ہوگئے اور آپؐ نے وضو کیا اور مسواک کی۔ پھر گیارہ رکعت نماز پڑھی۔ اس کے بعد حضرت بلالؓ نے اذان دی اور آپؐ دو رکعتیں پڑھ کر باہر چلے گئے اور جاکر صبح کی نماز پڑھائی۔

صحیح بخاری 4591

حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ {وَلاَ تَقُولُوا لِمَنْ أَلْقَى إِلَيْكُمُ السَّلاَمَ لَسْتَ مُؤْمِنًا}. قَالَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ كَانَ رَجُلٌ فِي غُنَيْمَةٍ لَهُ فَلَحِقَهُ الْمُسْلِمُونَ فَقَالَ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ فَقَتَلُوهُ وَأَخَذُوا غُنَيْمَتَهُ فَأَنْزَلَ اللَّهُ فِي ذَلِكَ إِلَى قَوْلِهِ {عَرَضَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا} تِلْكَ الْغُنَيْمَةُ. قَالَ قَرَأَ ابْنُ عَبَّاسٍ السَّلاَمَ.

علی بن عبداللہ (مدینی) نے مجھ سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عمرو (بن دینار) سے، عمرو نے عطاء سے، عطاء نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ آیت وَلاَ تَقُولُوا لِمَنْ أَلْقَى إِلَيْكُمُ السَّلاَمَ لَسْتَ مُؤْمِنًا (کے متعلق عطاء) کہتے تھے: حضرت ابن عباسؓ نے کہا: ایک شخص اپنی تھوڑی سی بکریوں میں تھا۔ مسلمانوں نے اس کا پیچھا کیا۔ اس نے کہا: السلام علیکم۔ مگر انہوں نے اس کو مار ڈالا اور اس کی بکریاں لے لیں۔ پھر اللہ نے اس کے متعلق یہ آیتیں نازل کیں۔ یعنی اللہ تعالیٰ کے اس قول تک کہ اس ادنیٰ زندگی کا عارضی سامان لینا چاہتے ہو، یعنی وہ بکریاں۔ (عطاء نے) کہا: حضرت ابن عباس نے السَّلَامَ ہی پڑھا ہے۔

صحیح بخاری 4676

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ قَالَ أَحْمَدُ حَدَّثَنَا عَنْبَسَةُ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ كَعْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ كَعْبٍ ـ وَكَانَ قَائِدَ كَعْبٍ مِنْ بَنِيهِ حِينَ عَمِيَ ـ قَالَ سَمِعْتُ كَعْبَ بْنَ مَالِكٍ فِي حَدِيثِهِ {وَعَلَى الثَّلاَثَةِ الَّذِينَ خُلِّفُوا} قَالَ فِي آخِرِ حَدِيثِهِ إِنَّ مِنْ تَوْبَتِي أَنْ أَنْخَلِعَ مِنْ مَالِي صَدَقَةً إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ. فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " أَمْسِكْ بَعْضَ مَالِكَ فَهْوَ خَيْرٌ لَكَ ".

احمد بن صالح نے ہم سے بیان کیا، کہا: (عبد اللہ) بن وہب نے مجھے بتایا اُنہوں نے کہا: مجھے یونس نے خبر دی۔ احمد (بن صالح) نے کہا اور عنبسہ (بن خالد) نے ہم سے بیان کیا کہ یونس نے ہمیں بتایا کہ ابن شہاب سے روایت ہے۔ اُنہوں نے کہا: عبدالرحمٰن بن کعب (بن مالک) نے مجھے بتایا کہا کہ عبد اللہ بن کعب نے مجھے خبر دی اور حضرت کعبؓ کے بیٹوں میں سے یہی تھے جو حضرت کعبؓ کو (جب وہ نابینا ہو گئے تھے) پکڑ کر لے جایا کرتے تھے۔ اُنہوں نے کہا: میں نے حضرت کعب بن مالکؓ سے اپنا واقعہ بیان کرتے ہوئے سنا یعنی ان تین شخصوں کا واقعہ جن کا فیصلہ ملتوی کیا گیا تھا۔ اُنہوں نے اپنی بات کے آخر میں کہا کہ میری توبہ میں سے یہ بھی ہے کہ میں اپنی جائیداد سے دستبردار ہوتا ہوں جو اللہ اور اس کے رسول کے لیے صدقہ رہے گا۔ نبی ﷺ نے یہ سن کر فرمایا: اپنی جائیداد سے کچھ رکھ لو، یہ تمہارے لیے بہتر ہے۔

10 von 10 heute frei