کتاب 22: باب قَوْلِهِ {وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَتَّخِذُ مِنْ دُونِ اللَّهِ أَنْدَادًا}
صحیح بخاری
صحیح بخاری 4497
عبدان نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابو حمزہ (محمد بن میمون) سے، ابو حمزہ نے اعمش سے، اعمش نے شقیق سے، شقیق نے حضرت عبداللہ (بن مسعودؓ) سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے ایک بات فرمائی اور میں نے ایک اور (بات) کہی نبی ﷺ نے فرمایا: جو (ایسی حالت میں) مر جائے کہ وہ اللہ کے سوا اُس کے شریک کو پکارتا ہو، وہ آگ میں داخل ہوگا اور میں نے (یوں) کہا: جو (ایسی حالت میں) مر جائے کہ وہ اللہ کا کوئی شریک نہ پکارتا ہو، وہ جنت میں داخل ہوگا۔
صحیح بخاری 4599
ابوالحسن محمد بن مقاتل نے ہم سے بیان کیا کہ حجاج (بن محمد اعور) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابن جریج سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یعلیٰ نے بتایا۔ انہوں نے سعید بن جبیر سے، سعید نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے آیت اِنْ كَانَ بِكُمْ اَذًى مِّنْ مَّطَرٍ اَوْ كُنْتُمْ مَّرْضٰۤى سے متعلق روایت کی۔ انہوں نے کہا: یہ حضرت عبدالرحمٰن بن عوفؓ تھے، جو زخمی تھے۔