کتاب 23: باب ‏{‏يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ فِي الْقَتْلَى الْحُرُّ بِالْحُرِّ‏}‏ إِلَى قَوْلِهِ ‏{‏عَذَابٌ أَلِيمٌ‏}‏

صحیح بخاری

صحیح بخاری 4498

حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا عَمْرٌو قَالَ سَمِعْتُ مُجَاهِدًا قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ يَقُولُ كَانَ فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ الْقِصَاصُ وَلَمْ تَكُنْ فِيهِمُ الدِّيَةُ فَقَالَ اللَّهُ تَعَالَى لِهَذِهِ الأُمَّةِ {كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ فِي الْقَتْلَى الْحُرُّ بِالْحُرِّ وَالْعَبْدُ بِالْعَبْدِ وَالأُنْثَى بِالأُنْثَى فَمَنْ عُفِيَ لَهُ مِنْ أَخِيهِ شَىْءٌ} فَالْعَفْوُ أَنْ يَقْبَلَ الدِّيَةَ فِي الْعَمْدِ {فَاتِّبَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ وَأَدَاءٌ إِلَيْهِ بِإِحْسَانٍ} يَتَّبِعُ بِالْمَعْرُوفِ وَيُؤَدِّي بِإِحْسَانٍ {ذَلِكَ تَخْفِيفٌ مِنْ رَبِّكُمْ} وَرَحْمَةٌ مِمَّا كُتِبَ عَلَى مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ. {فَمَنِ اعْتَدَى بَعْدَ ذَلِكَ فَلَهُ عَذَابٌ أَلِيمٌ} قَتَلَ بَعْدَ قَبُولِ الدِّيَةِ.

((عبداللہ بن زبیر) حمیدی نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا کہ عمرو (بن دینار) نے ہم سے بیان کیا، کہا: میں نے مجاہد سے سنا۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا، وہ کہتے تھے: بنی اسرائیل میں قصاص تھا اور ان میں دیت نہ تھی۔ اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس امت کے لئے فرمایا: متقولوں کا بدلہ لینا تم پر فرض کیا گیا ہے۔ اگر (قاتل) آزاد (مرد) ہو تو اسی آزاد (قاتل) سے اور اگر (قاتل) غلام ہو تو اسی غلام (قاتل) سے اور اگر (قاتل) عورت ہو تو اسی عورت (قاتل) سے، مگر جس (قاتل) کو اس کے بھائی کی طرف سے کچھ (تاوان) معاف کر دیا جائے (تو یہاں) عَفْو کے معنی ہیں کہ وہ قتل عمد میں دیت کو منظور کرلے ‏فَاتِّبَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ وَأَدَاءٌ إِلَيْهِ بِإِحْسَانٍ یعنی وہ دستور کے مطابق مطالبہ کرے اور وہ (ان کو) اچھی طرح ادا کر دے۔ یہ تمہارے ربّ کی طرف سے تخفیف اور رحمت ہے، بمقابل اس حکم کے جو تم سے پہلوں پر فرض کیا گیا تھا۔ سو جس نے اس کے بعد زیادتی کی اس کو دردناک سزا دی جائے۔ یعنی دیت قبول کرنے کے بعد (زیادتی کرے) تو اسے قتل کردیں۔

صحیح بخاری 4499

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ أَنَّ أَنَسًا حَدَّثَهُمْ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " كِتَابُ اللَّهِ الْقِصَاصُ ".

محمد بن عبداللہ انصاری نے ہمیں بتایا کہ حمید نے ہم سے بیان کیا کہ حضرت انسؓ نے ان کو نبیﷺ سے روایت کرتے ہوئے بتایا۔ آپؐ نے فرمایا: کتاب اللہ تو بدلہ لینے کا حکم کرتی ہے۔

صحیح بخاری 4500

حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُنِيرٍ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ بَكْرٍ السَّهْمِيَّ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ الرُّبَيِّعَ عَمَّتَهُ كَسَرَتْ ثَنِيَّةَ جَارِيَةٍ فَطَلَبُوا إِلَيْهَا الْعَفْوَ فَأَبَوْا فَعَرَضُوا الأَرْشَ فَأَبَوْا فَأَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَبَوْا إِلاَّ الْقِصَاصَ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِالْقِصَاصِ فَقَالَ أَنَسُ بْنُ النَّضْرِ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَتُكْسَرُ ثَنِيَّةُ الرُّبَيِّعِ لاَ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لاَ تُكْسَرُ ثَنِيَّتُهَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَا أَنَسُ كِتَابُ اللَّهِ الْقِصَاصُ ". فَرَضِيَ الْقَوْمُ فَعَفَوْا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ مِنْ عِبَادِ اللَّهِ مَنْ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لأَبَرَّهُ ".

عبداللہ بن منیر نے مجھ سے بیان کیا کہ انہوں نے عبداللہ بن بکر سہمی سے سنا کہ حمید نے ہمیں بتایا۔ حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ رُبَیعؓ ان کی پھوپھی نے ایک لڑکی کا دانت توڑ ڈالا تو رُبَیعؓ کے لوگوں نے اس سے معافی مانگی۔ اس لڑکی کے لوگوں نے نہ مانا۔ انہوں نے دیت پیش کی پھر بھی وہ نہ مانے۔ پھر وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور انہوں نے بدلہ لینے پر ہی اصرار کیا۔ اس پر رسول اللہ ﷺ نے بدلہ لینے کا حکم دیا۔ حضرت انس بن نضرؓ نے کہا: یا رسول اللہ! کیا رُبَیعؓ کا دانت توڑا جائے گا؟ نہیں، اس ذات کی قسم جس نے آپؐ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے، اس کا دانت نہیں توڑا جائے گا۔ (یہ سن کر) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: انسؓ! کتاب اللہ تو بدلہ لینے کا ہی حکم کرتی ہے۔ (یہ سن کر) وہ لوگ خوش ہوگئے اور انہوں نے معاف کر دیا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ کے بندوں میں سے بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جو اگر اللہ کو بھی قسم دیں تو وہ ان کی قسم کو ضرور پورا کردے۔

صحیح بخاری 4600

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ {وَيَسْتَفْتُونَكَ فِي النِّسَاءِ قُلِ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِيهِنَّ} إِلَى قَوْلِهِ {وَتَرْغَبُونَ أَنْ تَنْكِحُوهُنَّ}. قَالَتْ هُوَ الرَّجُلُ تَكُونُ عِنْدَهُ الْيَتِيمَةُ هُوَ وَلِيُّهَا وَوَارِثُهَا فَأَشْرَكَتْهُ فِي مَالِهِ حَتَّى فِي الْعِذْقِ فَيَرْغَبُ أَنْ يَنْكِحَهَا وَيَكْرَهُ أَنْ يُزَوِّجَهَا رَجُلاً فَيَشْرَكُهُ فِي مَالِهِ بِمَا شَرِكَتْهُ فَيَعْضُلَهَا فَنَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ.

عبید بن اسماعیل نے ہمیں بتایا کہ ابواسامہ (حماد بن اسامہ) نے ہم سے بیان کیا، کہا: ہشام بن عروہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ یہ جو آیت ہے: اور لوگ تجھ سے (ایک سے زیادہ) عورتوں (سے نکاح) کے متعلق (احکام) دریافت کرتے ہیں۔ تُو (ان سے) کہہ کہ اللہ تمہیں ان کے متعلق اجازت دے چکا ہے اور جو (حکماس) کتاب میں (دوسری جگہ) تمہیں پڑھ کر سنایا گیا ہے وہ اُن یتیم عورتوں کے متعلق ہے جنہیں تم ان کے مقرر کردہ حق ادا نہیں کرتے مگر ان سے نکاح کرنا چاہتے ہو۔ حضرت عائشہؓ فرماتی تھیں: اس سے مراد وہ شخص ہے جس کے پاس یتیم لڑکی ہو، وہ اس کا سرپرست بھی ہو اور اس کا وارث بھی ہو۔ یعنی وہ اس کی جائیداد میں اس کی شریک ہو۔ یہاں تک کہ کھجور کے ایک درخت میں بھی (وہ اس کی شریک ہو) اس وجہ سے وہ اس سے نکاح کرنے کی خواہش رکھتا ہو اور ناپسند کرتا ہو کہ وہ اس کو کسی دوسرے شخص سے بیاہ دے۔ مبادا وہ شخص اس کی جائیداد میں شریک ہو جائے۔ کیونکہ وہ اس کی شریک تھی اور اس خیال سے وہ اس کو نکاح کرنے سے روک رکھے تو یہ آیت اس کے متعلق نازل ہوئی۔

10 von 10 heute frei