کتاب 24: باب ‏{‏يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ‏}‏

صحیح بخاری

صحیح بخاری 4501

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ كَانَ عَاشُورَاءُ يَصُومُهُ أَهْلُ الْجَاهِلِيَّةِ فَلَمَّا نَزَلَ رَمَضَانُ قَالَ " مَنْ شَاءَ صَامَهُ وَمَنْ شَاءَ لَمْ يَصُمْهُ ".

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ (بن سعید قطان) نے ہمیں بتایا۔ عبیداللہ سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا: نافع نے مجھے بتایا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے۔ انہوں نے کہا: عاشورہ ایسا دن تھا جس میں زمانہ جاہلیت کے لوگ روزہ رکھا کرتے تھے۔ جب رمضان (کے بارے میں حکم) نازل ہوا، آپؐ نے فرمایا: جو چاہے عاشورہ کا روزہ رکھے اور جو چاہے روزہ نہ رکھے۔

صحیح بخاری 4502

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ كَانَ عَاشُورَاءُ يُصَامُ قَبْلَ رَمَضَانَ فَلَمَّا نَزَلَ رَمَضَانُ قَالَ " مَنْ شَاءَ صَامَ وَمَنْ شَاءَ أَفْطَرَ ".

عبداللہ بن محمد (مسندی) نے ہم سے بیان کیا کہ (سفیان) بن عیینہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زُہری سے، زُہری نے عروہ سے، عروہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ رمضان سے پہلے عاشورہ کا روزہ رکھا جاتا تھا۔ جب رمضان (سے متعلق حکم) نازل ہوا، آپؐ نے فرمایا: جو چاہے روزہ رکھے جو چاہے نہ رکھے۔

صحیح بخاری 4503

حَدَّثَنِي مَحْمُودٌ أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ دَخَلَ عَلَيْهِ الأَشْعَثُ وَهْوَ يَطْعَمُ فَقَالَ الْيَوْمُ عَاشُورَاءُ. فَقَالَ كَانَ يُصَامُ قَبْلَ أَنْ يَنْزِلَ رَمَضَانُ فَلَمَّا نَزَلَ رَمَضَانُ تُرِكَ فَادْنُ فَكُلْ.

محمود (بن غیلان) نے مجھ سے بیان کیا کہ عبیداللہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اسرائیل سے، اسرائیل نے منصور سے، منصور نے ابراہیم (نخعی) سے، ابراہیم نے علقمہ سے، علقمہ نے حضرت عبداللہ (بن مسعودؓ) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ان کے پاس اشعث (بن قیسؓ) آئے اور وہ کھانا کھا رہے تھے۔ حضرت اشعثؓ نے کہا: آج تو عاشورہ ہے۔ حضرت عبداللہ بن مسعودؓ نے کہا: رمضان سے متعلق حکم نازل ہونے سے پہلے اس دن روزہ رکھا جاتا تھا۔ جب رمضان (کا حکم) نازل ہوا تو چھوڑ دیا گیا۔ آگے بڑھو اور کھانا کھاؤ۔

صحیح بخاری 4504

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى حَدَّثَنَا هِشَامٌ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ كَانَ يَوْمُ عَاشُورَاءَ تَصُومُهُ قُرَيْشٌ فِي الْجَاهِلِيَّةِ وَكَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَصُومُهُ فَلَمَّا قَدِمَ الْمَدِينَةَ صَامَهُ وَأَمَرَ بِصِيَامِهِ فَلَمَّا نَزَلَ رَمَضَانُ كَانَ رَمَضَانُ الْفَرِيضَةَ وَتُرِكَ عَاشُورَاءُ فَكَانَ مَنْ شَاءَ صَامَهُ وَمَنْ شَاءَ لَمْ يَصُمْهُ.

محمد بن مثنیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ (بن سعید قطان) نے ہمیں بتایا کہ ہشام (بن عروہ) نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: میرے باپ نے مجھے بتایا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے۔ انہوں نے فرمایا: عاشورہ کا دن ایسا تھا کہ اس روز قریش زمانہ جاہلیت میں روزہ رکھا کرتے تھے اور نبی ﷺ بھی اس دن روزہ رکھتے۔ جب آپؐ مدینہ آئے آپؐ نے اس دن روزہ رکھا اور لوگوں سے بھی فرمایا کہ وہ اس دن روزہ رکھیں۔ جب رمضان (کے بارے میں حکم) نازل ہوا تو رمضان فرض ہوگیا اور عاشورہ چھوڑ دیا گیا۔ پھر یہ ہوتا کہ جو چاہتا اس دن روزہ رکھتا اور جو چاہتا اس دن روزہ نہ رکھتا۔

صحیح بخاری 4601

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ {وَإِنِ امْرَأَةٌ خَافَتْ مِنْ بَعْلِهَا نُشُوزًا أَوْ إِعْرَاضًا}. قَالَتِ الرَّجُلُ تَكُونُ عِنْدَهُ الْمَرْأَةُ لَيْسَ بِمُسْتَكْثِرٍ مِنْهَا يُرِيدُ أَنْ يُفَارِقَهَا فَتَقُولُ أَجْعَلُكَ مِنْ شَأْنِي فِي حِلٍّ. فَنَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ فِي ذَلِكَ.

محمد بن مقاتل نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں خبر دی کہ ہشام بن عروہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ آیت وَ اِنِ امْرَاَةٌ خَافَتْ…یعنی اور اگر کوئی عورت اپنے خاوند کی طرف سے نفرت یا رُوگردانی کا خوف کرے۔ فرماتی تھیں: کسی شخص کے پاس کوئی عورت ہو جس سے وہ بہت میل جول نہ رکھتا ہو، چاہتا ہو کہ اس کو چھوڑ دے اور وہ عورت کہے کہ میں تم کو اپنے حق سے آزاد کرتی ہوں تو یہ آیت اس کے بارے میں نازل ہوئی۔

10 von 10 heute frei