کتاب 28: باب قَوْلِهِ ‏{‏وَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الأَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ ثُمَّ أَتِمُّوا الصِّيَامَ إِلَى اللَّيْلِ وَلاَ تُبَاشِرُوهُنَّ وَأَنْتُمْ عَاكِفُونَ فِي الْمَسَاجِدِ‏}‏

صحیح بخاری

صحیح بخاری 4509

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ حُصَيْنٍ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَدِيٍّ قَالَ أَخَذَ عَدِيٌّ عِقَالاً أَبْيَضَ وَعِقَالاً أَسْوَدَ حَتَّى كَانَ بَعْضُ اللَّيْلِ نَظَرَ فَلَمْ يَسْتَبِينَا فَلَمَّا أَصْبَحَ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ جَعَلْتُ تَحْتَ وِسَادَتِي. قَالَ " إِنَّ وِسَادَكَ إِذًا لَعَرِيضٌ أَنْ كَانَ الْخَيْطُ الأَبْيَضُ وَالأَسْوَدُ تَحْتَ وِسَادَتِكَ ".

موسیٰ بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ ابوعوانہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حصین (بن عبدالرحمٰن) سے، حصین نے (عامر) شعبی سے، شعبی نے حضرت عدی (بن حاتمؓ) سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: حضرت عدیؓ نے ایک سفید ڈوری اور ایک سیاہ ڈوری لی۔ کچھ رات گزری، انہوں نے دیکھا تو کچھ امتیاز نہ کر سکے۔ جب صبح ہوئی انہوں نے کہا: یا رسول اللہ ! میں نے اپنے تکیے کے نیچے دو ڈوریاں رکھی تھیں۔ آپؐ نے فرمایا: تب تو تمہارا تکیہ بہت ہی لمبا چوڑا ہے، اس لئے کہ سفید اور سیاہ دھاری تمہارے تکیہ کے نیچے سما گئی۔

صحیح بخاری 4510

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا الْخَيْطُ الأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الأَسْوَدِ أَهُمَا الْخَيْطَانِ قَالَ " إِنَّكَ لَعَرِيضُ الْقَفَا إِنْ أَبْصَرْتَ الْخَيْطَيْنِ ". ثُمَّ قَالَ " لاَ بَلْ هُوَ سَوَادُ اللَّيْلِ وَبَيَاضُ النَّهَارِ ".

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ جریر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے مطرف سے، مطرف نے شعبی سے، شعبی نے حضرت عدی بن حاتمؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے پوچھا: یا رسول اللہ! الْخَيْطُ الْاَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الْاَسْوَدِ سے کیا مراد ہے؟ کیا یہ دو دھاگے ہیں؟ آپؐ نے فرمایا: تمہاری گُدّی تو بہت چوڑی ہے اگر تم نے ان دھاریوں کو دیکھ لیا۔ پھر فرمایا: نہیں، اس سے مراد رات کی سیاہی اور دن کی سفیدی ہے۔

صحیح بخاری 4511

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ مُحَمَّدُ بْنُ مُطَرِّفٍ حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ وَأُنْزِلَتْ {وَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الأَسْوَدِ} وَلَمْ يُنْزَلْ {مِنَ الْفَجْرِ} وَكَانَ رِجَالٌ إِذَا أَرَادُوا الصَّوْمَ رَبَطَ أَحَدُهُمْ فِي رِجْلَيْهِ الْخَيْطَ الأَبْيَضَ وَالْخَيْطَ الأَسْوَدَ وَلاَ يَزَالُ يَأْكُلُ حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَهُ رُؤْيَتُهُمَا فَأَنْزَلَ اللَّهُ بَعْدَهُ {مِنَ الْفَجْرِ} فَعَلِمُوا أَنَّمَا يَعْنِي اللَّيْلَ مِنَ النَّهَارِ.

(سعید) بن ابی مریم نے ہمیں بتایا۔ ابوغسان محمد بن مطرف نے ہم سے بیان کیا کہ ابوحازم (سلمہ بن دینار) نے مجھے بتایا کہ حضرت سہل بن سعدؓ سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا: یہ آیت جو نازل ہوئی : اس وقت تک کھاؤ اور پئو کہ تمہارے لئے سفید دھاری سیاہ دھاری سے نمایاں ہو جائے، اور (اس میں) مِنَ الْفَجْرِ کے الفاظ نازل نہیں ہوئے اور کچھ لوگ ایسے تھے کہ جب وہ روزہ رکھنا چاہتے تو ان میں سے ایک اپنے پاؤں میں سفید دھاگہ اور سیاہ دھاگہ باندھ لیتا اور کھاتا رہتا۔ یہاں تک کہ ان کو الگ الگ دیکھ لیتا۔ اس لئے اللہ نے اس کے بعد یہ الفاظ نازل کئے یعنی مِنَ الْفَجْرِ اور اس سے انہوں نے جان لیا کہ اس کے تو معنی رات کا دن سے نمایاں ہونا ہے۔

10 von 10 heute frei