کتاب 30: باب قَوْلِهِ ‏{‏وَقَاتِلُوهُمْ حَتَّى لاَ تَكُونَ فِتْنَةٌ وَيَكُونَ الدِّينُ لِلَّهِ فَإِنِ انْتَهَوْا فَلاَ عُدْوَانَ إِلاَّ عَلَى الظَّالِمِينَ‏}‏

صحیح بخاری

صحیح بخاری 4513

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَتَاهُ رَجُلاَنِ فِي فِتْنَةِ ابْنِ الزُّبَيْرِ فَقَالاَ إِنَّ النَّاسَ قَدْ ضُيِّعُوا وَأَنْتَ ابْنُ عُمَرَ وَصَاحِبُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَمَا يَمْنَعُكَ أَنْ تَخْرُجَ فَقَالَ يَمْنَعُنِي أَنَّ اللَّهَ حَرَّمَ دَمَ أَخِي. فَقَالاَ أَلَمْ يَقُلِ اللَّهُ {وَقَاتِلُوهُمْ حَتَّى لاَ تَكُونَ فِتْنَةٌ } فَقَالَ قَاتَلْنَا حَتَّى لَمْ تَكُنْ فِتْنَةٌ وَكَانَ الدِّينُ لِلَّهِ وَأَنْتُمْ تُرِيدُونَ أَنْ تُقَاتِلُوا حَتَّى تَكُونَ فِتْنَةٌ وَيَكُونَ الدِّينُ لِغَيْرِ اللَّهِ.

محمد بن بشار نے ہمیں بتایا کہ عبدالوہاب نے ہم سے بیان کیا کہ عبیداللہ (عمری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے نافع سے، نافع نے حضرت (عبداللہ) بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ حضرت (عبداللہ) بن زبیرؓ کے فتنے کے وقت اُن کے پاس دو شخص آئے، کہنے لگے: (آپؓ دیکھتے ہیں) جو لوگوں نے کیا ہے اور آپؓ حضرت عمرؓ کے بیٹے اور نبی ﷺ کے صحابی ہیں، (ایسے وقت میں) آپؓ کو نکلنے سے کیا روک ہے؟ آپؓ نے فرمایا: مجھے یہ بات روکتی ہے کہ اللہ نے میرے بھائی کا خون حرام قرار دیا ہے۔ (یہ سن کر) ان دونوں نے کہا: کیا اللہ نے یہ نہیں فرمایا: تم اس وقت تک اُن سے لڑتے رہو کہ فتنہ نہ رہے۔ حضرت ابن عمرؓ نے جواب دیا: ہم لڑتے رہے یہاں تک کہ فتنہ نہ رہا اور دین اللہ ہی کی خاطر ہوگیا اور تم اس لئے لڑنا چاہتے ہو کہ فتنہ ہو اور دین اللہ کے سوا اَوروں کی خاطر ہوجائے۔

صحیح بخاری 4514

وَزَادَ عُثْمَانُ بْنُ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي فُلاَنٌ وَحَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ عَنْ بَكْرِ بْنِ عَمْرٍو الْمَعَافِرِيِّ أَنَّ بُكَيْرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَهُ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ رَجُلاً أَتَى ابْنَ عُمَرَ فَقَالَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَا حَمَلَكَ عَلَى أَنْ تَحُجَّ عَامًا وَتَعْتَمِرَ عَامًا وَتَتْرُكَ الْجِهَادَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَقَدْ عَلِمْتَ مَا رَغَّبَ اللَّهُ فِيهِ قَالَ يَا ابْنَ أَخِي بُنِيَ الإِسْلاَمُ عَلَى خَمْسٍ إِيمَانٍ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَالصَّلاَةِ الْخَمْسِ وَصِيَامِ رَمَضَانَ وَأَدَاءِ الزَّكَاةِ وَحَجِّ الْبَيْتِ. قَالَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَلاَ تَسْمَعُ مَا ذَكَرَ اللَّهُ فِي كِتَابِهِ {وَإِنْ طَائِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا} {إِلَى أَمْرِ اللَّهِ} {قَاتِلُوهُمْ حَتَّى لاَ تَكُونَ فِتْنَةٌ} قَالَ فَعَلْنَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَكَانَ الإِسْلاَمُ قَلِيلاً فَكَانَ الرَّجُلُ يُفْتَنُ فِي دِينِهِ إِمَّا قَتَلُوهُ وَإِمَّا يُعَذِّبُوهُ حَتَّى كَثُرَ الإِسْلاَمُ فَلَمْ تَكُنْ فِتْنَةٌ.

اور عثمان بن صالح نے (عبداللہ) بن وَہب سے روایت کرتے ہوئے (اتنا) اور بڑھایا، انہوں نے کہا: مجھے فلاں شخص اور حیوہ بن شُرَیح نے بتایا کہ بکر بن عمرو معافری سے روایت ہے کہ بُکَیر بن عبداللہ نے ان سے بیان کیا۔ وہ نافع سے روایت کرتے تھے کہ ایک شخص حضرت ابن عمرؓ کے پاس آیا اور کہنے لگا: ابوعبدالرحمٰنؓ! آپؓ کو کس بات نے آمادہ کیا ہے کہ آپؓ ایک سال حج کریں اور ایک سال عمرہ اور اللہ عزوجل کی راہ میں جہاد چھوڑ دیں؟ حالانکہ آپؓ کو خوب علم ہے کہ اللہ نے جہاد سے متعلق کیا کچھ ترغیب دی ہے۔ انہوں نے کہا: اے میرے بھتیجے! اسلام کی بنیاد پانچ باتوں پر رکھی گئی ہے: اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا، پانچ نمازیں ادا کرنا، رمضان کے روزے رکھنا، زکوٰة دینا اور بیت اللہ کا حج کرنا۔ وہ کہنے لگا: ابوعبدالرحمٰنؓ! کیا آپؓ وہ نہیں سنتے جو اللہ نے اپنی کتاب میں کہا ہے: اگر مومنوں میں سے دو گروہ آپس میں لڑ پڑیں تو ان کے درمیان صلح کرا دو۔ پھر اگر (صلح ہو جانے کے بعد) ان میں سے کوئی ایک دوسرے پر چڑھائی کرے تو سب مل کر اس چڑھائی کرنے والے کے خلاف جنگ کرو یہاں تک کہ وہ اللہ کے حکم کی طرف لوٹ آئے۔ (نیز فرمایا ہے) ان سے لڑو یہاں تک کہ فتنہ نہ رہے۔ (حضرت ابن عمرؓ نے) کہا: ہم نے رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں (یہ) کیا اور اس وقت مسلمان تھوڑے تھے اور آدمی کو اس کے دین کی وجہ سے ابتلاء میں ڈال دیا جاتا تھا یا وہ اسے قتل کر دیتے یا اُسے دکھ دیتے، آخر مسلمان بہت ہوگئے اور فتنہ نہ رہا۔

صحیح بخاری 4515

قَالَ فَمَا قَوْلُكَ فِي عَلِيٍّ وَعُثْمَانَ قَالَ أَمَّا عُثْمَانُ فَكَأَنَّ اللَّهَ عَفَا عَنْهُ وَأَمَّا أَنْتُمْ فَكَرِهْتُمْ أَنْ تَعْفُوا عَنْهُ وَأَمَّا عَلِيٌّ فَابْنُ عَمِّ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَخَتَنُهُ. وَأَشَارَ بِيَدِهِ فَقَالَ هَذَا بَيْتُهُ حَيْثُ تَرَوْنَ.

(حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے پوچھنے والے) اس (شخص) نے کہا: پھر حضرت علیؓ اور حضرت عثمانؓ کی نسبت آپؓ کی کیا رائے ہے؟ انہوں نے کہا: حضرت عثمانؓ جو تھے، اللہ نے ان کو معاف کردیا اور تم جو ہو تو تم نے بُرا منایا کہ اللہ ان سے درگزر کرے اور حضرت علیؓ جو تھے تو رسول اللہ ﷺ کے چچا کے بیٹے اور آپؐ کے داماد تھے۔ اور (حضرت ابن عمرؓ نے) اپنے ہاتھ سے اشارہ کر کے بتایا، یہ اُن کا گھر ہے جہاں تم دیکھ رہے ہو۔

10 von 10 heute frei