کتاب 33: باب ‏{‏فَمَنْ تَمَتَّعَ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ‏}‏

صحیح بخاری

صحیح بخاری 4518

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ عِمْرَانَ أَبِي بَكْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو رَجَاءٍ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ أُنْزِلَتْ آيَةُ الْمُتْعَةِ فِي كِتَابِ اللَّهِ فَفَعَلْنَاهَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَلَمْ يُنْزَلْ قُرْآنٌ يُحَرِّمُهُ وَلَمْ يَنْهَ عَنْهَا حَتَّى مَاتَ قَالَ رَجُلٌ بِرَأْيِهِ مَا شَاءَ.

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ (بن سعید قطان) نے ہمیں بتایا کہ ابوبکر عمران سے روایت ہے۔ ابورجاء نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ کہتے تھے: تمتع کی آیت (یعنی عمرہ کو حج کے ساتھ ادا کرنے) کا حکم کتاب اللہ میں نازل ہوا اور ہم نے یہ تمتع رسول اللہ ﷺ کے ساتھ کیا اور اس کے بعد قرآن میں کوئی (ایسا) حکم نہیں نازل کیا گیا جو اس کو حرام قرار دیتا ہو اور نہ آپؐ نے اس سے روکا، یہاں تک کہ آپؐ فوت ہوئے۔ پھر ایک شخص نے اپنی رائے سے جو چاہا کہا۔

10 von 10 heute frei